Saturday, January 31, 2015
زم زم سے آنکھوں کا علاج
برے خیالات
برے خیالات
جو کوئی چاہتا ہو کہ اس کا ظاہر باطن پاکیزہ ہو جائے اور اس کے ذہن سے برے خیالات ختم ہو جائیں اسے چاہیے کہ کسی بھی فرض نماز کے بعد سات 7 بار سورہ فاتحہ پڑھے اور اس عمل کو ہمیشہ جاری رکھے۔ اور وہ بری عادات سے چھٹکارہ حاصل کرنے اور پرائی چھوڑنے کا ارادہ کر لے تو اس کے ارادہ کو تقویت حاصل ہو تو اسے چاہیے ہر نماز کو باجماعت پابندی سے پڑھے۔ ان شاء اللہ کامیابی ہو گی
مخلوق میں عزت
مخلوق میں عزت
جو کوئی یہ چاہتا ہو کہ ہر کوئی اس سے عزت احترام سے پیش آئے وہ ہر روز فجر کی نماز کے بعد پچاس بار 50 سورہ فاتحہ اس طرح سے پڑھے کہ جب الرحمن الرحیم پر پہنچے تو گیارہ مرتبہ اس کی تکراراکرے۔اس کے بعد سورت مکمل کرے ان شا اللہ مخلوق میں عزت پائے گا
حافظہ قوی
حافظہ قوی
جو کوئی یہ چاہتا ہو کہ اس کا حافظہ اس قدر قوی ہو کہ وہ قرآن پاک حفظ کرے وہ ہر نماز عصر کے بعد ایک سو پچیس 125 مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر اللہ تعالی سے دعا مانگے۔
جو کوئی یہ چاہتا ہو کہ اس کا حافظہ اس قدر قوی ہو کہ وہ قرآن پاک حفظ کرے وہ ہر نماز عصر کے بعد ایک سو پچیس 125 مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر اللہ تعالی سے دعا مانگے۔
سینہ کی سوزش ختم
اگر کسی کے سینہ میں سوزش ہو تو ہر نماز کے بعد سورہ فاتحہ تین مرتبہ پڑھے ان شاء اللہ ختم ہو جائے گی
اولاد کے لیے
اگر کسی کی اولاد نہ ہو تو وہ حیض سے پاک ہو کر غسل کرنے کے بعد دو رکعت نفل پڑھے پھر گیارہ مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھے اور پانی پر دم کر کے پی لے۔ اکیس روز تک یہ عمل بلا ناغہ عشاء کے بعد پڑھے ان شاء اللہ اولاد کی نعمت حاصل ہو گی۔
دماغی امراض
جو وجع المفاصل اور کرم دماغ کے مرض میں مبتلا ہو تو ہر نماز کے بعد سات مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر مرض کے مقام پر پھیرے ان شاء اللہ شفاء ہو گی۔
مخلوق میں مقبولیت اور گھر کے لڑائی جھگڑے
مخلوق میں مقبولیت
اگر کوئی چاہتا ہو ک مخلوق میں مقبول ہو توہر نماز کے بعد اکسٹھ مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر دعا کرے
اور اگر گھر میں لڑائی جھگڑا رہتا ہو تو گھر کا کوئی فرد نماز فجر کے بعد ایک سو پچیس مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر اللہ سے دعا کرے اول و آخر درود شریف بھی پڑھے۔
Friday, January 16, 2015
رزق میں اضافہ کے لیے
رزق میں اضافہ کے لیے۔۔۔۔ جو کوئی یہ چاهتا ہوکہ اس کے رزق میں اضافہ ہو تو وہ ہرنما ز مغرب کے بعد سورہ فاتحہ سات مرتبہ اس طرح پڑھے کہ ایاک نعبد و ایاک نستعین پر پہنچ کراس آیت کو سات بار پڑھ کے پھر آگے پڑھے۔ جب سات بار سورہ فاتحہ پڑھ لے تو اللہ سے دعا کرے۔ ان شاء اللہ رزق میں فراوانی ھو گی۔۔۔۔۔۔۔۔
Subscribe to:
Posts (Atom)