Monday, November 30, 2015

حاسدین سے مستور رہنے کا عمل

حاسدین سے مستور رہنے کا عمل  :۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !میرے پاس دشمن اور حاسدین سے محفوظ رہنے کا ایک عمل ہے ۔ یہ عمل پچھلے چند سالوں سے میرے استعمال میں ہے اور الحمدللہ ! مجھے کبھی کسی قسم کی پریشانی نہیں ہوئی ۔ آیات کے حوالے درج ذیل ہیں ۔
سورہ نحل آیت نمبر 108 ۔
سورہ کہف آیت نمبر 57.
سورہ یٰسین کی پہلی 9 آیات۔
سورہ جاثیہ آیت نمبر 23۔
ان تمام آیات کو صبح و شام صرف تین تین مرتبہ پڑھیں اور محفوظ رہیں ۔

غصیلے شوہر کا آزمودہ روحانی علاج

غصیلے شوہر کا آزمودہ روحانی علاج :۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !میں عبقری کی پچھلے چار سال سے مسلسل قاری ہوں ۔ میرے شوہر بہت غصے والے تھے ، جب انہیں غصہ آتا تو انہیں کچھ ہوش نہ رہتا اور اکثر مجھ پر ہاتھ تک اٹھا دیتے ۔ جس کی وجہ سے میں بہت پریشان تھی ، چھوٹی چھوٹی باتوں پر بہت بڑا ہنگامہ کھڑا کر دیتے ۔ پھر ماہنامہ عبقری میں ایک وظیفہ دیکھا اور روزانہ درج ذیل آیت سات سو مرتبہ روزانہ پڑھنی شروع کر دی ۔ امن یحیب المضطر اذا دعاہ  و یکشف السوء ۔" (النمل 62) اس کے علاوہ آپ کی کتاب "کالی دنیا کالا جادو ۔""وظائف اولیاء اور سائنسی تحقیقات ۔"میں سے وظیفہ 21 دن والا چاروں قل ، آیت کریمہ ، آیۃ الکرسی اول و آخر درود پاک پڑھنا شروع کیا ، ساتھ ہی سجدہ میں جا کر "رب انی مغلوب فانتصر ۔"(القمر 10) پڑھنا شروع کیا ، دیکھتے ہی دیکھتے شوہر کا رویہ میرے ساتھ بدلنا شروع ہو گیا ۔ اب الحمدللہ ! میرے آج کے شوہر اور کل کے شوہر میں زمین آسمان کا فرق ہے شکریہ عبقری !

گمشدہ چیز فرد اور سرمایہ پانےکا وظیفہ

گمشدہ چیز فرد اور سرمایہ پانےکا وظیفہ  :۔
لیپ ٹاپ ملنے کی عجب کہانی :۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم ! اللہ تعالیٰ آپ کو صحت و عافیت والی زندگی عطا کرے اللہ تعالیٰ آپ کے علم و عمل میں مزید اضافہ فرمائے ۔اللہ تعالیٰ آپ کے درجات بلند فرمائے ۔ آمین ثم آمین ۔ میرا عبقری سے تعلق کچھ پرانا نہیں بلکہ صرف ایک وظیفے نے مجھے عبقری کا گرویدہ بنا لیا ہے ۔ ہو ا کچھ یوں کہ میرے بیٹے نے بڑی مشکل سے پیسے اکٹھے کر کر کے ایک لیپ ٹاپ لیا ۔ ابھی لئے ہوئے دو ماہ ہی ہوئے تھے کہ ایک مرتبہ دفتر سے گھر آتے ہوئے راستے میں ڈاکوؤں نے اس سے گن پوائنٹ پر لیپ ٹاپ چھین لیا ۔ میرا بیٹا بہت زیادہ پریشانی کے عالم میں گھر آیا ، جب اس نے یہ بات بتائی تو میں بھی پریشان ہو گئی ۔ میں نے اپنی پریشانی کا ذکر اپنی ایک دوست سے کیا تو اس نے مجھے ایک وظیفہ بتایا جو تھا۔" یا رب موسی یا رب کلیم ﷽" اور ماہنامہ عبقری اور آپ دامت برکاتہم کے بارے میں تفصیل سے سارا بتایا اور موتی مسجد میں جا کر نوافل ادا کرنے کا بھی کہا۔ مزید اس نے اس وظیفے کے متعلق عبقری میں چھپے واقعات سنائے تو مجھے ایک امید لگی کہ انشاءاللہ اس وظیفے کی برکت سے میرے بیٹے کا لیپ ٹاپ ضرور مل جائے گا ۔ میں نے باوضو رہ کر اس وظیفے کو خوب کثرت سے پڑھا ۔ ابھی تعداد 76 ہزار پر پہنچی تھی تو موتی مسجد میں جا کر نوافل بھی ادا کر آئی ۔ بس ! پھر کیا تھا میرے بیٹے نے تھانے میں ایف آئی آر کٹوا رکھی تھی ۔ ابھی موتی مسجد سے نوافل ادا کر کے گھر پہنچی ہی تھی کہ تھانے سے میرے بیٹے کو کال آ گئی کہ آ کر اپنے پیسے لے لو ڈاکو پکڑے گئے ہیں وہ کہتے ہیں کہ ہم نے لیپ ٹاپ بیچ دیا تھا ۔ تھوڑی ہی دیر میں میرا بیٹا چھبیس ہزار لے کر گھر آیا تو میں نے شکرانے کے نوفل ادا کیے اور حضرت دامت برکاتہم  آپ کیلئے تب سے ہر نماز کے بعد آپ کی صحت و تندرستی کیلئے دعا گو رہتی ہوں ۔ ہر پل ہر لمحہ آپ کیلئے دعائیں کرتی رہتی ہوں ۔ آپ کے رسالے میں چھپے ایک وظیفے نے مجھے اور میرے بیٹے کو اتنی بڑی پریشانی سے چند دنوں میں نکال لیا ۔ لوگوں نے ہمیں بہت ناامید کیا تھا کہ لیپ ٹاپ اب آپ کو کبھی نہیں ملے گا اس کیلئے بھاگ دوڑ مت کریں لوگوں کی گاڑیاں چھینی جاتی ہیں وہ نہیں ملتیں تو یہ لیپ ٹاپ کیا چیز ہے ۔ مگر آپ کے وظیفے نے مجھے حوصلہ دیئے رکھا ۔ مجھے یقین تھا کہ یہ وظیفہ میرے بیٹے کا لیپ ٹاپ ضرور واپس دلا ئے گا اور واقعی مجھے واپس مل بھی گیا ۔
شدید ترین رش میں بہترین سواری مل گئی  :۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !میں ماہنامہ عبقری پچھلے چند سالوں سے مسلسل پڑھ رہی ہوں  اس ماہنامہ نے میرے بہت سے روحانی و جسمانی مسائل حل کیے ۔ اس میں موجود وظائف میرے قریبی رشتہ داروں ، عزیزوں ، دوستوں کے مسائل کا بھی آزمودہ حل ہیں ۔ خاص طور پر اس میں موجود آپ کے روحانی آرٹیکل میں وظیفہ " یا رب موسی یا رب کلیم ﷽"توہم بہت بہت زیادہ آزما رہے ہیں ۔ گھر میں کوئی چیز بھی تم ہو جائے سب یہی پڑھنا شروع کر دیتے ہیں لمحوں میں مل جاتی ہے ۔ کوئی ناراض ہو جائے ، مان نہ رہا ہو ہم یہی وظیفہ پڑھنا شروع کر دیتے ہیں ناراض مان جاتے ہیں۔ ابھی کل ہی کی بات ہے کہ میں اپنی بہن کے ساتھ بھانجے کو ڈاکٹر کے پاس لے کر جا رہی تھی ، رش بہت زیادہ تھی اور گاڑی نہیں مل رہی تھی ۔ میں چند بار ہی یہ وظیفہ پڑھا تو گاڑی بالکل سہولت کے ساتھ مل گئی اور جس ڈاکٹر کے پاس جانا تھا اس کے پاس ہمیشہ ہی بہت رش ہوتا ہے ۔ راستے میں بھی میں یہی وظیفہ پڑھتی گئی اللہ کا کرم ایسا ہوا کہ ایک مریض بھی مو جود نہیں تھا اور سیدھا ڈاکٹر صاحب کے روم میں پہنچے ، بچے کو چیک کروایا میڈیسن لی اور فوراً فارغ ہو کر گھر کی راہ لی ۔
آفس کے سر،مان گے  :۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !ہم ماہنامہ عبقری کافی عرصہ سے مسلسل پڑھ رہے ہیں ۔ اس رسالے نے ہمارے بہت سے مسائل حل کیے ہیں ۔ خاص کر آپ کے روحانی کالم کے وظیفے " یا رب موسی یا رب کلیم ﷽"نے تو ہمارے خاندان میں دھوم ہی مچا دی ہے  میری باجی کی بیٹی انجینئر ہے ۔ اس نے بتایا خالہ میں اپنے آفس میں کام کر رہی تھی تو میرے بڑے افسر کا فون آیا توکام میں کوئی مسئلہ تھا ۔ میں نے بہت کہا کہ سر ایسے کر لیں کا م ٹھیک ہو جائے گا لیکن سر نہیں مان رہے تھے تو میں نے " یا رب موسی یا رب کلیم ﷽" پڑھنا شروع کر دیا تو تھوڑی ہی دیر کے بعد دوبارہ میرے سر کا فون آیا کہ تم جس طرح کہہ رہی تھی ویسے ہی کام کرو ، کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔

Thursday, November 19, 2015

بے مثال حسن اور لاجواب صحت پائیے آسان ٹوٹکوں سے

بے مثال حسن اور لاجواب صحت پائیے آسان ٹوٹکوں سے  :۔



حسن و صحت فٹنس کے موضوع پر درج ذیل عنوانات کے تحت ضروری معلومات پیش کی جاتی ہیں ۔
کیل مہاسے اور چھائیاں دور کرنا :۔ بعض نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو سن بلوغت میں چہرے پر کیل نکل آتے ہیں اگر ان کیلوں کو زخمی کر دیا جائے تو یہ چہرے کی جلد پر داغ چھوڑ جاتے ہیں ۔ ان کے علاج کیلئے درج ذیل نسخوں پر عمل کریں ۔
٭ داخانہ عبقری کی مرہم سکون چہرے پر لگائی جائے ۔
٭کلونجی م برگ مہندی ، سنا مکی ، حب الرشاد صعتر کے 12 گرام ایک لیٹر فروٹ سرکہ میں حل کرنے کے بعد گرم کر لیں ، ٹھنڈا ہونے پر چھان لیں اور چہرے کے متاثرہ حصے پر لگائیں ۔
٭کلونجی تیس گرام ، قسط شیریں ستر گرام ، برگ کاسنی سات گرام سب کو پیس کر سفوف بنائیں اور کھانے کے آدھ گنٹہ بعد چھ گرام خوراک صبح و شام کھائیں ۔
٭جامن کا شربت متواتر استعمال کریں ۔
٭لیموں کو کاٹ کر چہرے پر ملا جائے تو کیل مہاسے ٹھیک ہو جاتے ہیں ۔
٭ ہلدی پیس لیں پانی میں گھول کر تین بار روزانہ داغوں پر لگائیں ۔
٭کچے ناریل کا دودھ سوتے وقت چہرے پر لگائیں اور ایک ہفتہ مسلسل یہ عمل کریں ۔
٭بکری کا دوھ بکثرت استعمال میں لائیں ۔
٭کیل مہاسے ہاضمہ کی خرابی خون کی خرابی اور چند دیگر وجوہات کی بنا پر نکلتے ہیں سنگترے کے چھلکے سکھا کر باریک پیس لیں اور پانی میں گوندھ کر رات کو سوتے وقت چہرے پر لگائیں ۔نیز تین کنو روزانہ کھائیں۔
چہرے کی رنگت نکھارنا :۔ قدرت نے اس زمین پر بے شمار ایسی اشیاے تخلیق فرمائی ہیں جن کے استعمال سے بیشتر جسمانی نقائص دور ہو جاتے ہیں اللہ تعالیٰ  نے انسان کو عقل سلیم کی دولت سے ملا مال کیا ہے تاکہ وہ ایسی اشیاء کا کھوج لگائے کہ ان کے استعمال سے جسمانی نقائص دور کرے اور چہرے کو خوبصورت و دلکش بنانے میں کافی حد تک کامیاب رہے چند احتیاطی تدابیر درج کی جاتی ہیں ۔
٭ کھانا سادہ اور زود ہضم کھائے ۔
٭جب تک حقیقی بھوک نہ لگے کھانا نہ کھائے اور ابھی کچھ بھوک باقی ہو کہ کھانے سے ہاتھ اٹھالے۔
٭مصالحے او رچٹپٹی و ترش اشیاء سے پرہیز کرے ۔
٭ جسمانی صحت کا خاص خیال رکھا جائے غسل اور مالش کو اپنا معمول بنائیں ۔
٭صبح کی سیر اور ورزش کو اپنے اوپر لازم کر لیں ۔
٭گیرو ملے پانی میں چار قطرے روغن کلونجی شامل کریں اور رات سونے سے قبل چہرے پر لگائیں صبح اٹھ کر منہ دھولیں ۔
گرتے بالوں کو محفوظ کرنا :۔ تازہ پھل متوازن غذا ،دہی اور مکھن استعمال کریں ۔روزانہ بالوں میں لکڑی کی بنی ہوئی کنگھی استعمال کریں ، کیونکہ اس سے بالوں کی ورزش ہو تی ہے ۔ نہانے کے بعد بالوں کو تولیے سے اچھی طرح خشک کریں اور پھر تیل لگائیں ۔ گیلے بالوں میں تیل ہر گز نہ لگائیں ، روزانہ رات کو ساتے وقت گیارہ عدد بادام کی گری کھائیں عبقری دواخانہ سے تیار کردہ طب نبویؐ ہیر آئیل سے مالش کریں علاوہ ازیں یہ نسخہ جات استعمال کریں ۔
ھوالشافی :۔ کلونجی 6 گرام، مہندی کے پتے 6 گرام ، دونوں کو اچھی طرح پیس لیں ان کا سفوف 200 گرام سرکہ میں حل کر کے بالوں پر لگائیں ۔
ھوالشافی :۔کلونجی کو جلا کر اس کی راکھ زیتون کے تیل میں حل کر کے گنج پر لگائی جائے ۔
ھوالشافی :۔مولی کا پانی سر پر ملتے رہیں۔
ھوالشافی :۔ پیاز کا رس اور شہد ملا کر روزانہ گنج پر لگائیں نئے بال اگ آئیں گے ۔
ھوالشافی :۔ روغن کلونجی کی مالش کریں۔
ھوالشافی :۔ مرد حضرات ایک ماہ تک متواتر روزانہ سر پر استرا پھروائیں پھر صبح و شام روغن زیتون ملیں نئے بال اگ آئیں گے ۔
موٹاپا ختم کر کے سمارٹ اور دلکش بنیں :۔ ہر شخص کی یہ فطری خواہش ہوتی ہے کہ اس کا جسم سمارٹ اور دلکش ہو جسم سے فالتو چربی ختم کر کے موٹاپے کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے ، نشاستہ اور میٹھی غذاؤں کے بکثرت استعمال سے موٹاپا  آ جاتا ہے ۔ چکنی اور مرغن غذائیں موٹاپے کا موجب بنتی ہیں محنت مشقت کے کام نہ کرنے اور ورزش نہ کرنے سے انسان موٹاپے کا شکار ہو جاتا ہے ۔ موٹاپے سے بچنے کیلئے سادہ اور زود ہضٖم غذا کھائیں ۔ کھانا آہستہ آہستہ اور چبا چبا کر کھائیں جب تک بھوک نہ لگے کھانا نہ کھائیں اور ابھی بھوک باقی ہو کہ کھانے سے ہاتھ کھینچ لیں ہلکی ورزش اورچہل قدمی کریں ۔ نمکین اشیاء سے پرہیز کریں ۔ کھانے میں گوشت کم اور سلاد زیادہ استعمال کریں ۔ سبزیوں کا زیادہ استعمال موٹاپا دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ صبح نہار منہ نیم گرم پانی میں ایک لیموں کا رس ڈالیں اور چمچ شہد کی ملا کر بلا ناغہ استعمال کریں ۔ فالتو چربی پگھل جائے گی ۔
ھوالشافی :۔لاکھ دانہ ، سیاہ زیرہ اور کلونجی ہم وزن لے کر پیس لیں ۔ اور کیپسول بھر لیں ناشتے سے قبل ایک کیپسول کھالیں ۔ عبقری دواخانہ سے روحانی پھکی لے کر اس کا استعمال کریں اپنا بی ۔ ایم۔ آئی معلوم کریں اس کو معلوم کرنے کا فامولہ یہ ہے ۔
باڈی ماس انڈکس (بی ۔ایم۔آئی )
وزن (کلوم گرام میں )
قد x   قد( میٹر میں )
یاد رکھیں اگر آپ کا بی ایم آئی 20 تا 25 کی رینج میں ہے تو آپ نارمل ہیں 26 تا 30 درجے میں موٹاپے کی حدود میں داخل ہو چکے ہیں 31 تا 35 درجے میں شدید موٹاپے کا شکار ہیں 36 یا اس سے زائد درجہ مہلک موٹاپے کی نشاندہی کرتا ہے ۔ یہ بھی یار رہے کہ جونہی آپ کا بی ایم آئی 26 درجے میں یا اوپر داخل ہوا تو درج ذیل بیماریاں آپ کے استقبال کیلئے دوڑ کر آتی ہیں ۔ امرض قلب ۔ ہائی بلڈ پریشر ، شوگر ، کولیسٹرول، میں زیادتی ، پتے کی پتھری ، جگر کی خرابی ، ناف کی ہرنیا ، بواسیر، رحم کا سرطان ، یورک ایسڈ۔
برص دور کرنا :۔ برص کے سفید دھبے انسانی شخصیت کو گہنا دیتے ہیں ، ان کو دور کرنے کیلئے باتھو کا سالن کھائیں ۔ڈراپر کے ذریعے باتھوں کا پانی داغوں پر لگائیں یا ہلدی پیس کر خالص شہد میں ملائیں ۔ روزانہ صبح و شام برص کے داغوں پر لگا ئیں یا چند کھجوریں گٹھلی سمیت جلائیں ان کا سفوف برص کے داغوں پر دن میں ایک مرتبہ لگائیں ۔
قد بڑھانا :۔ چھوٹا قد بعض اوقات شخصیت پر اثر انداز ہوتا ہے بالخصوص جب چھوٹے قد کے ساتھ پیٹ بڑھا ہو ا ہو ، قد ڑھانے کیلئے چند نسخہ جات پیش کیے جاتے ہیں ۔
ھوالشافی :۔عبقری دواخانہ کا قد دراز کورس آزمایا گیا ہے ایک کورس سے دو انچ کے لگ بھگ قد بڑھ جاتا ہے ۔
ھوالشافی :۔تخم سرس ، اجوائن دیسی ، ہم وزن پیس کر آدھا چمچ پانی میں کے ساتھ ہر کھانے کے بعد پانچ ماہ تک استعمال کریں۔
ھوالشافی :۔ساگ میں ادرک شامل کریں اس کے کھانے سے قد اور وزن دونوں بڑھتے ہیں ۔
ھوالشافی :۔ ٹراؤٹ مچھلی یا عام مچھلی کے کانٹے لے کر ہم وزن کنگھی بوٹی میں ملا کر رگڑیں ۔ صبح و شام دو یا چار رتی استعمال کریں ایک مہینے میں ایک انچ قد بڑھ جائے گا ۔

Wednesday, November 18, 2015

قارئین لائے انوکھے اور آزمودہ ٹوٹکے

قارئین لائے انوکھے اور آزمودہ ٹوٹکے :۔


کچھ وظائف جو آزمودہ ہیں  :۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے کچھ وظائف ایک کتاب "اسلامی وظائف کا انسائیکلو پیڈیا " سے چند سال پہلے پڑھے اور انہیں آزمایاتو بہت خوب پایا ۔ جن جن کو بتایا انہوں نے بھی اس کے خوب فوائد بتائے ۔تو میں نے سوچا کیوں نہ یہ وظائف میں ماہنامہ عبقری کے لاکھوں قارئین تک پہنچاؤں کیونکہ اس کے پڑھنے سے لاکھوں کا فائدہ ہو گا اور میرے لیے صدقہ جاریہ کا ذریعہ بن جائے گا ۔ وظائف درج ذیل ہیں ۔
نظر کی کمزوری دور کرنے کیلئے :۔
اگر کسی کی نگاہ کمزور ہو جائے اور کم دکھائی دیتا ہو تو یہ عمل کریں انشاءاللہ تعالیٰ اس کی برکت سے نگاہ کی کمزوری دور ہو جائے گی اور نظر ٹھہر جائے گی اور مزید کمزور نہ ہو گی ۔ عمل یہ ہے ہر نماز ے بعد تین مرتبہ یہ آیت پڑھ کر دونوں ہاتھوں کی انگلیوں پر دم کر دیں اور آنکھوں پر پھیر لیں ۔ اس آیت کو ہر نماز کے بعد تین دفعہ پڑھنا ہے روزانہ یہ عمل کرتےر ہیں ۔
فَكَشَفْنَا عَنكَ غِطَآءَكَ فَبَصَرُكَ اليوم حَدِيدٌ 

فَكَشَفۡنَا عَنۡكَ غِطَآءَكَ فَبَصَرُكَ الۡيَوۡمَ حَدِيۡدٌ‏ ﴿۲۲﴾  
بھڑ اور بچھو کاٹے کا علاج :۔

بھڑ اور بچھو کے کاٹنے پر ایک بار درود شریف پڑھ کر پھر ایک سانس میں یہ آیت سات بار پڑھیں اور متاثرہ جگہ پر دم کر دیں۔ تین بار یہی عمل دہرائیں ۔ دن میں کم از کم تین بار ایسا کریں انشاءاللہ آرام آ جائے گا اور تکلیف ختم ہو جائے گی آیت مبارکہ یہ ہے ۔
إِنَّهُمْ يَكِيدُونَ كَيْداً وَأَكِيدُ كَيْداً 
جانور کی شرارت سے حفاظت کا عمل :۔

اگر کوئی جانور یعنی اونٹ یا گھوڑا وغیرہ سواری کے وقت شرارت وغیرہ کرے یا سوار نہ ہونے دے تو اس آیۃ مبارکہ کو تین دفعہ پڑھ کر جانور کے کان میں پھونک مار دے انشاءاللہ جانور شرارت سے رک جائے گا ۔ آیت مبارکہ یہ ہے ۔
سانپ کے زہر سے محفوظ رہنے کا عمل :۔

سانپ کے کاٹنے کے بعد زہر سے محفوظ رہنے کیلئے سورہ فاتحہ اور آیۃالکرسی ایک دفعہ پڑھیں ۔ اس کے بعد چاروں قل تین تین دفعہ پڑھیں اور نمک پر دم کر دیں ۔ مریض یہ نمک کھاتا رہے اور اسی نمک کو متاثرہ جگہ پر بھی ملیں ۔ انشاءاللہ تعالی صحت ہو جائے گی ۔
دل کی شریانوں کے کھولنے کا اکسیر نسخہ :۔

درج بالا وظائف کے ساتھ ایک نسخہ جو کہ دل کی شریانوں کو کھولنے کہلئے اکسیر ہے ۔ یہ نسخہ لاتعداد لوگوں کا آزمودہ ہے عبقری میں پہلے بھی چھپ چکا ہے ۔
ھوالشافی:۔ لیموں کا رس ایک پیالی ادرک کا رس ایک پیالی ۔ لہسن کارس ایک پیالی، سیب کا رس ایک پیالی، ان چاروں کو ملا کر دھیمی آگ پر آدھ گھنٹہ پکائیں اور آدھ گھنٹہ کے بعد اس میں تین پیالی شہد ملا لیں ۔ جب یہ نسخہ تیا ہو جائے تو اس پر گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی اور ایک مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر پھونک دیں ۔ پھر نہار منہ روزانہ تین چمچ کھانے والے استعمال کریں ، انشاءاللہ دل کی بند شریانیں کچھ عرصہ استعمال سے کھل جائیں گی ۔
بے اولاد خواتین کیلئے لا جواب آزمودہ نسخہ :۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!یہ نسخہ بچہ دانی میں بچہ پیدا کرنے والے جراثیم پیدا کرتا ہے ۔
ھوالشافی :۔تخم کونچ 160 گرام ، تخم حیات 100 گرام، تخم سرس 100 گرام،ان سب کو بالکل باریک پیس کر پاؤڈر بنا لیں ۔ پھر سب کو مکس کر لیں اور شیشی میں محفوظ کر لیں ۔ ایک چمچہ صبح ایک چمچہ دوپہر ایک چمچہ رات کو دودھ کے ساتھ استعمال کریں چالیس دن کا کورس ہے ۔
آسیبی خلل س بچنے کیلئے :۔

درج ذیل کلمات ہر نماز کے بعد تین مرتبہ پڑھنے سے آپ انشاءاللہ ہمیشہ آسیبی خلل سے بچے رہیں گے ۔

بسم الله الذي لا يضر مع اسمه شيء في الأرض ولا في السماء وهو السميع العليم۔ اعوذ بكلمات الله التامه من کل شیطان و هامة ومن كل عین لامۃ و صلی اللہ تعالی علی خیر خلقہ محمد و علی الہ و اصحابہ اجمعین

بچہ روتا ہوتو  :۔

ھٹی ھٹی ھٹی ھٹی ھٹی ھٹی ھٹی  سات بار یہ الفاظ لکی کر بچے کے گلے میں ڈالیں انشاءاللہ رونا بند ہو جائے گا ۔
ناف کے درد کیلئے :۔

وانا علی ذھاب بہ لقدرون  سات بار پڑھ کر دم کریں انشاءاللہ تعالیٰ درد ختم ہو جائے گا ۔
آسان طبی نسخہ جات :۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے پاس کچھ آسان آزمودہ طبی نسخہ جات ہیں جو میں قارئین عبقری کی خدمت میں ہدیہ کر رہا ہوں ۔
پٹھوں کے امراض کیلئے :۔

کچلہ حسب ضرورت کسی چینی کے برتن میں ڈال دیں ۔ اس پر گھکیوار کا رس اس قدر ڈالیں کہ کچلہ سے دو انچ اوپر آ جائے پھر سائے میں محفوظ رکھیں جب پانی خشک ہو جائے تو اسی طریقہ سے ادرک کا رس دو مرتبہ خشک وتر کر لیں ۔ پھر ہاون دستہ میں باریک کر لیں ۔ نہایت آسانی سے کوٹا جائے گا یہی اس کا وصف ہے ۔ دوسرے یہ کہ اس کے پتے نکالنے اور چھلکا اتارنے کی بھی کوئی مصیبت نہیں ہوتی اور اس سے کسی قسم کا ضرر نہیں ہوتا ۔ ہاضم قبض کشا ہے ۔ دورتی ملائی میں رکھ کر یا دودھ کے ہمراہ استعمال کر ائیں ۔ پٹھوں کے کل امراض مثلا ً لقوہ ، فالج ، وجع المفاصل ، درد ریحی  ، ضعف باہ ، ضعف اعصاب کیلئے مفید ہے ۔
کا ن کے امراض کا روغن :۔

کیکر کے پھول دو تولہ ، روغن سرسوں پانچ تولہ میں جلا کر تیل کو صاف کر کے محفوظ کرلیں ، چار قطرے کان میں ڈالیں ۔ سردی کا موسم ہو تو نیم گرم کرلیں ۔ کان سے پیپ بہتی ہو اور درد ہو تو اس روغن سے فی الفور آرام آ جاتا ہے ۔
دانتوں کا صاف کرنے والا منجن :۔

پھٹکڑی سفید اور میٹھا سوڈا ہموزن سفوف بنا لیں ۔ برش یا مسواک سے دانتوں پر اچھی طرح ملیں ، یہ دانتوں کو صاف اور مضبوط کرتا ہے اور دانتوں کا خون بند کرتا ہے ۔
معدہ کیلئے مفید سفوف  :۔

مصطلگی رومی ،دانہ الائچی ،خورد، طباشیر ہر ایک تین ماشہ ، مصری نو ماشہ ۔ ان سب کا سفوف بنا لیں تین ماشہ سے چھ ماشہ تک استعمال کرائیں ، حد درجہ مقوی معدہ ہے ۔ بھوک بڑھاتا ہے اور اسہال کیلئے بھی مفید ہے ۔
شربت کھانسی لاجواب  :۔

عناب تیس دانے ، لسوڑیاں پچاس عدد  خطمی ، خبازی ، گل بنفشہ ہر ایک ایک تولہ انجیر بیس عدد ، زوفاتین تولہ ، ملٹھی تین تولہ ، پرساؤ شان دو تولہ ، مصری آدھا کلو ، مصری کے سوا تمام دوائیں رات کو ایک کلو پانی میں بھگو کر صبح کو جوش دیں ، جب پانی آدھا کلو رہ جائے تو مل چھان کر مصری ملا کر شربت تیار کریں ، تین تولہ یہ شربت پانچ تولہ عرق گاؤ زبان اور قدرے پانی ملا کر دن میں تین مرتبہ استعمال کریں ، معمولی نزلہ ، زکام و کھانسی میں عام طور پر صرف پانی ملا کر دیا جاتا ہے ، یہ شربت کھانسی اور ہر قسم کے نزلہ و زکام پختہ و عام ، نمونیہ ، سل کیلئے اکسیر و عجیب و غریب خاص چیز ہے  بلغم کو پکا کر نکالتا ہے ذات الجنب کے علاج میں غفلت کرنے سے کھانسی اور درد پرانا ہو جائے اور زخم بن چکا ہو تو ایسی حالت میں یہ شربت عجیب اثر دکھاتا ہے ۔
پتھری کیلئے لاجواب کشتہ سنگ یہود  :۔

سنگ یہود پانچ تولہ کو مولی کے ایک کلو پانی میں کھرل کر کے ٹکیہ بنا لیں اور گل حکمت کر کے پانچ کلو اوپلوں کی آگ دیں سرد ہونے پر نکال کر سفوف بنالیں دو رتی خوراک کچی لسی سے صبح و شا م استعمال کرائیں ، یہ کشتہ پتھری ریگ گردہ ، سوزاک وغیرہ کیلئے مجرب المجرب ہے ۔
معدہ و قلب کو طاقت اور پوشیدہ امراض سے نجات :۔

تالمکھا نہ چاتولہ ، طباشیر دو تولہ، کشتہ قلعی تین ماشہ ، دانہ الائچی خورد چھ ماشہ سب کو سفوف بنا لیں ، تین ماشہ صبح و شام ہمراہ شیر گاؤ استعمال کرائیں ، خصوصاً جن کے مزاج میں زیادہ گرمی ہو اور اعضاء رئیسہ کمزور ہوں ان کیلئے ازحد مفید ہے منی کو گاڑھا کرتا ہے معدہ قلب کو طاقت دیتا ہے ۔
رعشہ و فالج کیلئے عمدہ ترین نسخہ  :۔

سم الفارسفید ، پھٹکڑی ، نوچادر تمام ہموزن لیں اور تینوں کو موٹا موٹا سا کوٹ لیں زیادہ باریک نہ کریں پھر ایک مٹی کے کوزہ میں ڈال کر اوپر ٹین کا اک پترہ بطور ڈھکن لگا کر ا س میں ایک سوراخ کر لیں اور ڈھکن کو اردگرد سے مٹی سے اچھی طرح سے بند کر دیں پھر سلگتے ہوئے کوئلوں میں رکھ دیں ، جب سوراخ سے دھواں نکلنے لگے تو اس میں ایک آہنی سلاخ ڈال کر اسے ہلانا شروع کر یں۔ جب سفید دھواں نکلنا شروع ہو تو کوزہ کو اتار لیں ، جب سرد ہو جائے تو سب کو پیس لیں ۔ ایک چاول مکھن یا ملائی سے دیں ۔ یہ بے نظیر نسخہ رعشہ کیلئے خاص ہے ۔ اور فالج ، لقوہ ، استر خا ، تشنج ، خدر، درد ریح اور ہر قسم کی دردوں کیلئے عمدہ ترین چیز ہے ۔ خاص الخاص مخفی کشتہ ہے ۔
یر قان زرد اور سیاہ کیلئے نہایت مفید :۔

پھٹکڑی سفید توے پر بریاں کر کے پیس لیں ۔ پہلے دن ایک چٹکی ، دوسرے دن دو چٹکی ، تیسرے دن تین چٹکی دہی کے ہمراہ استعمال کریں ، تین دن کے بعد تین چٹکیاں روزانہ استعمال کرتے رہیں۔ یرقان زرد اور سیاہ کیلئے نہایت مفید ہے اکثر اوقات ایک ہفتہ میں حکمی شفاء بخشتی ہے ۔ لا تعداد دفعہ آزمایا ہو ا نسخہ ہے ۔
بسم اللہ کی برکت  :۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں نے ایک جگہ پڑھا تھا کہ اگر ﷽ کسی کاغذ پر لکھ کر سر درد کے مریض کے سر پر باندھا جائے تو اس کے سر کا درد ٹھیک ہو جاتا ہے ایک دفعہ میں اپنے سسرال گیا انہوں نے کہا ہماری بچی ہے اس کے سر میں بہت درد رہتا ہے آپ کوئی تعویذ دے دو میں نے ایک کاغذ پر پوری بسم اللہ لکھ کر اس کے سر پر باندھنے کو کہا جیسے ہی انہوں نے تعویذ سر پر باندھا سر درد ٹھیک ہو گیا ۔ اب جس کے بھی سر میں درد ہوتا ہے او بچی سے وہ تعویذ لے جاتے ہیں اور اللہ کرم کر دیتے ہیں ۔
﷽ کا مجرب و سریع الاثر عمل  :۔

اول و آخر سات مرتبہ درود شریف ، مصلیٰ پر قبلہ رخ بیٹھ کر ایک ہزار مرتبہ ﷽ پڑھیں پھر اٹھ  کر دو رکعت نماز پڑھ کر اپنی حاجت کیلئے دعا کریں پھر ایک ہزار مرتبہ ﷽ پڑھیں پھر اٹھ  کر دو رکعت نماز پڑھ کر اپنی حاجت کیلئے دعا کریں۔یہ عمل بارہ مرتبہ دہرائیں ۔ اس طرح کل بارہ ہزار مرتبہ ﷽ کی تلاوت ہو جائے گی اور بارہ مرتبہ دو رکعت نماز اور دعا ، دعا میں ہر بار ایک حاجت پیش کر دی جائے دو یا تین حاجتیں اس سے زیادہ نہیں یہ عمل بے حد مؤثر اور مفید ہے  ناجائز کاموں کیلئے ہر گز نہ کریں اور نہ ہی فضول اور مکروہ کاموں کیلئے ۔
گردے کے درد اور پتھری کا آزمودہ علاج :۔

عرق گلاب لے کر اس پر اکتالیس بار درج ذیل آیت پڑھ کر دم کریں ۔

﴿أَلَمْ نَجْعَل لَّهُ عَيْنَيْنِ *وَلِسَاناً وَشَفَتَيْنِ *وَهَدَيْنَاهُ النَّجْدَيْنِ*

پھر سات دن ایک چمچ کی مقدار ایک گلاس پانی میں ملا کر مریض کو پلائیں انشاءاللہ فوری اثر اور عجیب تاثیر دیکھیں گے ۔
دماغی کمزوری کیلئے اکسیر دوائی  :۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے پاس دماغی کمزوری دور کرنے کی ایک اکسیر دوا ہے ۔ یقیناً قارئین عبقری اس سے بھر پور فائدہ اٹھائیں گے ۔
سفوف برہمی دس تولہ ، دیسی گھی ساٹھ تولہ ، مغز خیار ین ایک تولہ ۔ مغز کدو ایک تولہ ، مغز بادام ایک تولہ ، مال کنگنی پانچ تولہ ، الائچی سفید دو تولہ ، بوٹی سنکھاہولی اڑھائی تولہ ، ستاور دو تولہ ، مغز  خربوزہ ایک تولہ ، مغز تربوز ایک تولہ ، ست گلو ایک تولہ ، مصری دو تولہ ، اول سفوف برہمی کو آدھ کلو پانی میں ڈال کر خوب جوش دیں ۔ آدھا کلو رہ جانے پر حسب ضرورت گھی ڈال کر پانی خشک کر لیں بعد ازاں باقی تمام اشیاء ملا کر خوب گھو ٹیں تیار ہے ۔
فوائد :۔ حافظہ کو تیز کرتی ہے یا داشت کو بڑھاتی ہے عقل حیران ہو جاتی ہے ایک دفعہ کا پڑھا ہوا مدتوں نہیں بھولتا طالب علموں، وکلاء ، اور علماء کرام کیلئےکمال کی چیز ہے ۔ بس کچھ عرصہ استعمال کریں اور حیران کن نتائج پائیں۔
ترکیب استعمال :۔ ایک سے دو رتی روزانہ صبح نہار منہ ہمراہ دودھ استعمال کریں ۔

گردے کے درد اور پتھری کا آزمودہ علاج

گردے کے درد اور پتھری کا آزمودہ علاج :۔


عرق گلاب لے کر اس پر اکتالیس بار درج ذیل آیت پڑھ کر دم کریں ۔


﴿أَلَمْ نَجْعَل لَّهُ عَيْنَيْنِ *وَلِسَاناً وَشَفَتَيْنِ *وَهَدَيْنَاهُ النَّجْدَيْنِ*


پھر سات دن ایک چمچ کی مقدار ایک گلاس پانی میں ملا کر مریض کو پلائیں انشاءاللہ فوری اثر اور عجیب تاثیر دیکھیں گے ۔

بسم اللہ کا مجرب و سریع الاثر عمل

﷽ کا مجرب و سریع الاثر عمل  :۔


اول و آخر سات مرتبہ درود شریف ، مصلیٰ پر قبلہ رخ بیٹھ کر ایک ہزار مرتبہ ﷽ پڑھیں پھر اٹھ  کر دو رکعت نماز پڑھ کر اپنی حاجت کیلئے دعا کریں پھر ایک ہزار مرتبہ ﷽ پڑھیں پھر اٹھ  کر دو رکعت نماز پڑھ کر اپنی حاجت کیلئے دعا کریں۔یہ عمل بارہ مرتبہ دہرائیں ۔ اس طرح کل بارہ ہزار مرتبہ ﷽ کی تلاوت ہو جائے گی اور بارہ مرتبہ دو رکعت نماز اور دعا ، دعا میں ہر بار ایک حاجت پیش کر دی جائے دو یا تین حاجتیں اس سے زیادہ نہیں یہ عمل بے حد مؤثر اور مفید ہے  ناجائز کاموں کیلئے ہر گز نہ کریں اور نہ ہی فضول اور مکروہ کاموں کیلئے ۔

بسم اللہ کی برکت

بسم اللہ کی برکت  :۔


محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں نے ایک جگہ پڑھا تھا کہ اگر ﷽ کسی کاغذ پر لکھ کر سر درد کے مریض کے سر پر باندھا جائے تو اس کے سر کا درد ٹھیک ہو جاتا ہے ایک دفعہ میں اپنے سسرال گیا انہوں نے کہا ہماری بچی ہے اس کے سر میں بہت درد رہتا ہے آپ کوئی تعویذ دے دو میں نے ایک کاغذ پر پوری بسم اللہ لکھ کر اس کے سر پر باندھنے کو کہا جیسے ہی انہوں نے تعویذ سر پر باندھا سر درد ٹھیک ہو گیا ۔ اب جس کے بھی سر میں درد ہوتا ہے او بچی سے وہ تعویذ لے جاتے ہیں اور اللہ کرم کر دیتے ہیں ۔

Tuesday, November 17, 2015

ناف کے درد کیلئے

ناف کے درد کیلئے :۔


وانا علی ذھاب بہ لقدرون  سات بار پڑھ کر دم کریں انشاءاللہ تعالیٰ درد ختم ہو جائے گا ۔

بچہ روتا ہوتو

بچہ روتا ہوتو  :۔


ھٹی ھٹی ھٹی ھٹی ھٹی ھٹی ھٹی  سات بار یہ الفاظ لکی کر بچے کے گلے میں ڈالیں انشاءاللہ رونا بند ہو جائے گا ۔

آسیبی خلل س بچنے کیلئے

آسیبی خلل سے بچنے کیلئے :۔


درج ذیل کلمات ہر نماز کے بعد تین مرتبہ پڑھنے سے آپ انشاءاللہ ہمیشہ آسیبی خلل سے بچے رہیں گے ۔

بسم الله الذي لا يضر مع اسمه شيء في الأرض ولا في السماء وهو السميع العليم۔ اعوذ بكلمات الله التامه من کل شیطان و هامة ومن كل عین لامۃ و صلی اللہ تعالی علی خیر خلقہ محمد و علی الہ و اصحابہ اجمعین

دل کی شریانوں کے کھولنے کا اکسیر نسخہ

دل کی شریانوں کے کھولنے کا اکسیر نسخہ :۔


درج بالا وظائف کے ساتھ ایک نسخہ جو کہ دل کی شریانوں کو کھولنے کہلئے اکسیر ہے ۔ یہ نسخہ لاتعداد لوگوں کا آزمودہ ہے عبقری میں پہلے بھی چھپ چکا ہے ۔
ھوالشافی:۔ لیموں کا رس ایک پیالی ادرک کا رس ایک پیالی ۔ لہسن کارس ایک پیالی، سیب کا رس ایک پیالی، ان چاروں کو ملا کر دھیمی آگ پر آدھ گھنٹہ پکائیں اور آدھ گھنٹہ کے بعد اس میں تین پیالی شہد ملا لیں ۔ جب یہ نسخہ تیا ہو جائے تو اس پر گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی اور ایک مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر پھونک دیں ۔ پھر نہار منہ روزانہ تین چمچ کھانے والے استعمال کریں ، انشاءاللہ دل کی بند شریانیں کچھ عرصہ استعمال سے کھل جائیں گی ۔

سانپ کے زہر سے محفوظ رہنے کا عمل

سانپ کے زہر سے محفوظ رہنے کا عمل :۔


سانپ کے کاٹنے کے بعد زہر سے محفوظ رہنے کیلئے سورہ فاتحہ اور آیۃالکرسی ایک دفعہ پڑھیں ۔ اس کے بعد چاروں قل تین تین دفعہ پڑھیں اور نمک پر دم کر دیں ۔ مریض یہ نمک کھاتا رہے اور اسی نمک کو متاثرہ جگہ پر بھی ملیں ۔ انشاءاللہ تعالی صحت ہو جائے گی ۔

جانور کی شرارت سے حفاظت کا عمل

جانور کی شرارت سے حفاظت کا عمل :۔


اگر کوئی جانور یعنی اونٹ یا گھوڑا وغیرہ سواری کے وقت شرارت وغیرہ کرے یا سوار نہ ہونے دے تو اس آیۃ مبارکہ کو تین دفعہ پڑھ کر جانور کے کان میں پھونک مار دے انشاءاللہ جانور شرارت سے رک جائے گا ۔ آیت مبارکہ یہ ہے ۔

بھڑ اور بچھو کاٹے کا علاج

بھڑ اور بچھو کاٹے کا علاج :۔



بھڑ اور بچھو کے کاٹنے پر ایک بار درود شریف پڑھ کر پھر ایک سانس میں یہ آیت سات بار پڑھیں اور متاثرہ جگہ پر دم کر دیں۔ تین بار یہی عمل دہرائیں ۔ دن میں کم از کم تین بار ایسا کریں انشاءاللہ آرام آ جائے گا اور تکلیف ختم ہو جائے گی آیت مبارکہ یہ ہے ۔
إِنَّهُمْ يَكِيدُونَ كَيْداً وَأَكِيدُ كَيْداً 

نظر کی کمزوری دور کرنے کیلئے

نظر کی کمزوری دور کرنے کیلئے :۔


اگر کسی کی نگاہ کمزور ہو جائے اور کم دکھائی دیتا ہو تو یہ عمل کریں انشاءاللہ تعالیٰ اس کی برکت سے نگاہ کی کمزوری دور ہو جائے گی اور نظر ٹھہر جائے گی اور مزید کمزور نہ ہو گی ۔ عمل یہ ہے ہر نماز ے بعد تین مرتبہ یہ آیت پڑھ کر دونوں ہاتھوں کی انگلیوں پر دم کر دیں اور آنکھوں پر پھیر لیں ۔ اس آیت کو ہر نماز کے بعد تین دفعہ پڑھنا ہے روزانہ یہ عمل کرتےر ہیں ۔
فَكَشَفْنَا عَنكَ غِطَآءَكَ فَبَصَرُكَ اليوم حَدِيدٌ 

لاعلاج بیٹا موتی مسجد کے عمل سے بالکل ٹھیک

لاعلاج بیٹا موتی مسجد کے عمل سے بالکل ٹھیک :۔


محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!مجھے تقریباً بارہ تیرہ سال سے مسئلہ ہے ۔ میرے سات کوئی چیز ہے میں مختلف عاملوں کے پاس بھی گئی ، لیکن مجھے آرام نہیں ہوا یعنی وقتی طورپر تھوڑا سا آرام ہوتا پھر کچھ عرصے کے بعد دوبارہ تکلیف شروع ہو جاتی ۔ مجھے جب بھی پرابلم ہوتی ہے مجھےا لٹی شروع ہو جاتی اور الٹی آتی بھی نہیں تھی صرف شدید کھانسی اور قے ہوتی ۔ میری آواز اتنی زیادہ ہو تی کہ پورے محلے کے لوگ وہ آواز سنتے ۔ آج سے تقریباً دو سال قبل مجھے اپنے خالہ زاد بھائی جو میرے بڑے بہنوئی بھی ہیں انہوں نے مجھے "یاقھار" کا وظیفہ پڑھنے کیلئے بتایا جب میں نے یہ وظیفہ شروع کیا تو مجھے تکلیف شروع ہو گئی یعنی ایسے تکلیف شروع ہو گئی یعنی کوئی چیز مجھے یہ وظیفہ پڑھنے سے روک رہی ہے پھر میں نے "یاقھار" کا پانی میں پاؤں رکھ کر کرنے والا عمل 91 دن کیا۔ جب میں نے یہ عمل شروع کیا تو مجھے تکلیف اور زیادہ ہو گئی پہلے تو مجھےا لٹی آتی تھی مگر اندر سے کچھ نہیں نکلا تھا مگر اب کی بار باقاعدہ الٹیاں لگ گئیں اور جو بھی کھاتی اسی وقت باہر نکل آتا ۔ بہت سارے عاملوں نے کہا تھا کہ آپ کو باقاعدہ الٹی لگ جائے گی تو آپ ٹھیک ہو جائیں گی ۔ مگر ان کو بے حساب پیسہ دینے کے باوجود بھی مجھے باقاعدہ الٹی نہ لگتی بلکہ صرف شدید قسم کی کھانسی آتی اور اندر سے کچھ نہ نکلتا ۔ یہ وظیفہ "یاقھار" شروع کیا تو مجھے باقاعدہ الٹی لگ گئی اور کچھ عرصہ بعد میری صحت آہستہ آہستہ بہتر ہونا شروع ہو گئی۔ محترم حضرت حکیم صاحب اس سے پہلے یہ ہوتا تھا کہ اکثر میرے کپڑوں کے ساتھ خون کے چھینٹے لگے ہوتے تھے اور وہ خون کے داغ میں جتنی بھی کوشش کرتی وہ داغ ختم نہیں ہوتے تھے جوں ہی میں نے یہ وظیفہ شروع کیا مجھے خواب میں مختلف چیزوں نے ڈرانا شروع کر دیا کبھی خواب میں مجھے بڑے بڑے سانپ نظر آتے اور کبھی خوفناک قسم کے کتے نظر آتے جو مجھ پر حملہ آور ہوتے لیکن میں ان سے بچ جاتی ۔ محترم حضرت حکیم صاحب اللہ تعالیٰ آپ کو دراز عمر عطا فرمائے ۔ میں تقریباً دو سال سے  وظیفہ کر رہی ہوں یعنی دو ہزار سے زائد مرتبہ"یاقھار"  روزانہ پڑھ لیتی ہوں میری عمر تقریبا ً  چھبیس سال ہے ۔ اب میری صورتحال یہ ہے کہ جب سے یہ وظیفہ شروع کیا ہے میری صحت بہت بہتر ہو گئی ہے اور اس کے بعد سے مجھے اب تک تکلیف بھی نہیں ہوئے البتہ کچھ چیزیں مجھے اب بھی خواب میں آ کر ڈراتی ہیں کہ یہ وظیفہ چھوڑ دیں یہ وظیفہ شروع کرنے کے بعد تقریباً دو تین مرتبہ گھر میں خون کے چھینٹے فرش کے اوپر پڑے ہوئے نظر آئے لیکن میرے کپڑوں کے اوپر اللہ پاک کے فضل و کرم سے اب کبھی خون نظر نہیں آیا ۔

بیمار بیٹا تندرست ہو گیا :۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عرض ہے کہ میر ا بیٹا پچھلے 3 سا ل سے بیمار تھا ظاہری طور پر وہ تندرست معلوم ہوتا ہے اس کی عمر 29 سال ہے اور شادی شدہ ہے ۔ اس کا رویہ ابنارمل رہتا تھا ۔ نہ کچھ کھاتا تھا نہ پیتا ۔ کبھی یہ کیفیت ہوتی کہ سارا دن کھاتا ہی رہتا یا پھر چپ چاپ اور الگ تھلگ ہو جاتا ۔ گھر والوں سے نفرت محسوس کرنے لگتا کاروبار بھی نہیں کرتا ہفتے میں دو دن ہی ٹھیک گزرتے ان دنوں میں بھی رویہ عجیب ہی لگتا ۔بہت زیادہ خوش اور جوش میں لگتا اور جب کیفیت خراب ہونا شروع ہوتی تو سر پکڑ لیتا اور کہتا مجھے مت بلاؤ میرے سر میں درد ہے ۔ پھر آنکھوں پر بوجھ پڑ جاتا اور ایسا لگتا اپنے حواس میں نہیں ۔ دماغ کام کرنا چھوڑ دیتا ہے بے حس ہو جاتا ۔ کسی کی خوشی اور غمی سے کوئی غرض نہیں پاس بیٹھ کر کوئی روئے بھی تو اس کی کوئی غرض نہیں رہتی یا شاید اسے اندازہ ہی نہ ہوتا کبھی کبھی تو سارا سارا دن سویا رہتا ۔ لاکھ علاج کروائے ڈاکٹری اور روحانی پر سب نے خوب لوٹا فرق بالکل نہ پڑتا ، پھر ہمارے ہاتھ ماہنامہ عبقری لگا اس سے دیکھ کر سورہ بقرہ روزانہ ایک مرتبہ پڑ ھ کر اس پر د م کرتی یہ عمل اکتالیس دن کیا ۔ اس کے بعد ہم نے اسے مسلسل سارا دن "یاقھار" پڑھ پڑھ کر اسے پلایا جس سے فرق پڑنا شروع ہو گیا ۔ ساتھ ہی رمضان المبارک شروع ہو گیا اور میں رمضان میں بار بار موتی مسجد گئی اور نوافل ادا کر کر کے اپنے بیٹے کیلئے دعائیں مانگیں اللہ نے بہت کرم کیا موتی مسجد جانے کے بعد خواب میں اشارہ ہوا کہ اپنے بیٹے کو منزل پڑھ کر دم کر کے پلائیں میں نے یہ عمل بھی کیا تو میرا بیٹا بالکل ٹھیک ہو گیا ۔ اب تو عبقری ہی میرا پیرو مرشد ہے اللہ پاک میرے پیرو مرشد کا سایہ قیامت تک ہمارے سروں پر قائم رکھے م میں آپ کو اور حضرت علامہ لاہوتی پر اسراری صاحب کو بہت دعائیں دیتی ہوں کہ اللہ رب العزت آپ دونوں کو طویل عمر عطا فرمائے ۔ 

Monday, November 16, 2015

اصلاح معاشرہ کے سلسلہ میں بڑی رکاوٹ

اصلاح معاشرہ کے سلسلہ میں بڑی رکاوٹ  :۔


گھر کے سبھی لوگ اکٹھے تھے بزم امین کے سب لوگ جمع تھے اس کا نمبر آیا تو اس نے اصلاح معاشرہ کے عنوان پر تقریر کرنا شرع کی اس نے کہا معاشرہ کی اصلاح اس لئے نہیں ہو رہی ہے کہ ہر آدمی کو اس کی فکر ہے کہ معاشرہ کی اصلاح کیسے ہو ؟ اس کی فکر بالکل نہیں کہ میری اصلاح کیسے ہو ؟ ننھی سی بچی کی اس تقریر نے پورے خاندان کو جھنجوڑ دیا ۔ اس حقیر کو اس کی تقریر سن کر جہاں اپنے اس خیال پر اعتماد بڑھا وہیں دل کی گہرائی سے یہ نکلا  "الحمدللہ الذک ھدانا لھا ذاوما کنا لنھتدی لو لا ان ھدا نا اللہ۔"اللہ تعالیٰ نے کیسا پیارا دین عطا فرمایا کہ زندگی کی چولوں کو ٹھیک رکھنے کیلئے دعوت کو فرض منصبی قرار دیا ملت اگر دعوت کو مقصد بنا لے تو خیر کے دہانے اللہ تعالیٰ کھول دیتے ہیں ۔ اس خیال سے کہ گھر میں دعوت کا ماحول بنے بچوں اور بچیوں میں دعوتی شعور بیدار ہو خاندان میں ہر گھر میں اس کا سلسلہ  شروع کیا گیا کہ ہفتہ میں ایک مجلس گھر کے افراد کی ہو اور اس میں گھر کا ہر فرد کسی موضوع پر تقریر کرے ، ا س کا فاہدہ یہ ہو گا کہ ہر فرد کو کچھ یاد کرنے اور دین کے بارے میں معلومات کا شوق ہو گا اور جب وہ دوسروں کے سامنے کہیں گے تو پھر خود ان کے اندر دین پر عمل کی توفیق بڑھے گی عید وغیرہ کے موقع پر جب سب خاندان کے لوگ جمع ہوتے ہیں جس میں یہ سلسلہ ہو تا ہے ۔ والد محترم کے نام سے اس کا نام بزم امین بزم امین ب وغیرہ رکھ دیئے گئے دعوتی پس منظر میں بچے ایسے ایسے پیرایہ میں مختلف موضوعات پر بات کرتے ہیں کہ حیرت ہوتی ہے ایسی ہی تقریر اس بچی نے بھی کی ہے واقعی یہ بات بڑی کلیدی ہے کہ اصلاح معاشرہ کی ساری کوشش بے سود اس لیے ہے کہ ہر آدمی کو اصلاح معاشرہ کی فکر ہے اپنی اصلاح اور خود عمل سے بے نیاز ہو کر اصلاح معاشرہ کی کوئی کوشش سود مند نہیں ہو سکتی ہے ۔ ابلیس لعین جس کا نام عزازیل تھا جب اس کو اپنی عبادات اور مقبولیت پر غرور ہو ا تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے اعلان ہوا کہ ہم ایک بندہ کو راندہ درگاہ کرنے والے ہیں ۔سارے فرشتے تھر اگئے ہر ایک گھبرا کر عزازیل کے پاس آتا تھا کہ ہمارے واسطے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں راندہ درگاہ نہ کرے ابلیس بڑے ناز سے کہتا آپ فکر نہ کریں میں اللہ پاک سے آپ کیلئے دعا کروں گا اس کے دل میں یہ خیال بھی نہ آیا کہ میں بھی راندہ درگاہ ہو سکتا ہوں ۔ اس لئے اپنے کو اصلاح حال سے بے نیاز سمجھتا رہا ۔ یہ شیطانی جبلت ہے ہمیں اصلاح حال سے محروم کئے ہوئے ہے بس ہر ایک کو دوسروں کی اصلاح کی فکر ہے ۔ اصلاح معاشرہ کی کوشش کرنے والے مقررین کے ذہن اکثر اپنی اصلاح حال کی فکر سے خالی ہیں سچی بات یہ ہے کہ تقریر سننے والوں کے ذہن میں بھی اپنی اصلاح حال کی فکر سے خالی ہیں ، تقریر و، وعظ سن کر نکلنے والے لوگ یہ سر گوشی کرتے نکلتے ہیں کہ فلاں حاجی صاحب نے یہ بتایا دیکھا مولانا صاحب کیا فرما رہے تھے اور وہ صاحب کیا کرتے ہیں اپنے حال کا محاسبہ اور اپنی اصلاح کی کوشش اور فکر مفقود ہوتی جا رہی ہے جن مصلحین نے دنیا میں اصلاح حال کا تجدیدی کارنامہ انجام دیا وہ دوسروں کو وعظ اپنے حال کی اصلاح کیلئے کہتے تھے ۔ حکیم الامت فرماتے تھے جب میں اپنے اندر کسی چیز کی کمی دیکھتا ہوں تو دو چار وعظ اس موضوع کے کہہ لیتا ہوں گویا وہ دوسروں کو وعظ و نصیحت اس لئے کرتے تھے کہ کہنے سے خود کی اصلاح ہو جائے گی اصلاح معاشرہ میں جان پیدا کرنے کیلئے یہ سوچ کہ میں سب سے زیادہ اصلاح کا محتاج ہوں شاہ کلید ہے کاش ہمیں اس کی فکر ہو ۔

موٹاپے کو نکال باہر پھینکنے کے خواہشمند ! ابھی پڑھیں

موٹاپے کو نکال باہر پھینکنے کے خواہشمند ! ابھی پڑھیں :۔


ایک معروف ماہر غذا کا کہنا ہے کہ اگر جسم کو مہیا کئے جانے والےحراروں پر کوئی قدغن نہ لگا ئی جائے تب بھی کم چکنائی کم نشاستے اور بعض مخصوص قسم کے اناج کا استعمال وزن گھٹانےمیں معاون ثابت ہو سکتا ہے بہت سارے لوگ اس دنیا میں ایسے بھی جنم لیتے ہیں جن میں دوسروں کے برعکس چربی پیدا کرنے والے خلیوں کی تعدادبہت زیادہ ہوتی ہے اور ان کیلئے وزن کو کم کرنا انتہائی وقت طلب اور بعض حالات میں ناممکن ہو جاتا ہے تاہم رسیلے ترش پھل یا ان کا جوس ، سیب ، اسٹرابری یا لہسن کا استعمال چربی پیدا کرنے والے خلیوں کے افال میں میں کسی حد تک درستگی پیدا کر سکتا ہے اور انسانی جسم موٹاپے سے محفوظ رہتے ہوئے متناسب ، دلکش اور خوشنما دکھائی دے سکتا ہے سبزیاں اور ایسے کھانے جن کے اجزائے ترکیبی میں ریشے دار نباتات شامل ہوں تو یہ بھی موٹاپے کے خلاف جنگ میں نہایت اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ ایسی سبزیاں جن میں قدرتی طور پر پیشاب آور اجزاء موجود ہوتے ہیں موٹاپے کو رفع کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں ۔اور ایک مرتبہ چربی پیدا کرنے والےخلیوں تک رسائی حاصل کر لیں تو ان میں ٹوٹ پھوٹ کا عمل شروع ہو جاتا ہے اور یہ تمام تر اضافی چربی کو آپ کے جسم سے باہر نکال پھینکتے ہیں ۔ریشے دار غذائیں آنتوں یا انتڑیو ں کے نظام پر گہرے اثرات مرتب کرتی ہیں دنیا بھر کے ماہر غذا اس بات پر متفق ہیں کہ وٹامن سی کا استعمال جسم کی چربی کو نہ صرف کم کرتا ہے بلکہ اس کی تحلیل میں بھی نمایاں کردار ادا کرتا ہے جبکہ واضح طور پر یہ جسم میں مو جود کولیسٹرول کی مقدار کو عدم تواز کا شکار نہیں ہونے دیتا ۔اور خلیوں کو اس کے بے جا دباؤ سے بچاتا رہتا ہے ۔ سیب اور اسٹرابری کے علاہ بیر اور گوندنی میں پروٹین کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ پانی کو جذب کر کے خلیوں کو چربی یا موٹاپے کے اثرات سے پاک کر دیتا ہے ۔ اگر کوئی اس بات کی خواہش رکھتا ہے کہ اپنے جسم سے موٹاپے کو نکال باہر پھینکے تو اس کیلئے قدرتی طریقہ موجود ہے اور زیر نظر فہرست واضح کر رہی ہے کہ وہ کون سی چیزیں ہیں جن کے کھانے یا پینے سے آپ موٹاپے سے بچاؤ کر سکتے ہیں ۔
سبزیاں :۔ کوشش کریں کہ جس حد تک ممکن ہو تازہ اور کچی سبزیاں استعمال کریں جبکہ بھاپ میں تیار کر دہ یا جوس کی شکل میں بھی سبزیاں زیادہ سود مند ثابت ہوتی ہیں ۔
گوبھی یا کرم کلہ:۔اس کا استعمال غدود کو زبردست جزبے یا ترغیب کے ذریعے اپنے کام پر آ مادہ کرتا ہے خاص طور پر لبلبہ کو جہاں ہارمونز کی افزائش جسم کے ٹشوز کی صفائی میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔اس سے گردوں کے افعال میں بھی درستگی پیدا ہوتی ہے جو کہ زیادہ پانی جاری کرنے لگتے ہیں ۔ گوبھی اور کرم کلے میں گندھک اور آئیو ڈین کی خاصی مقدار ہوتی ہے ۔جس کی وجہ سے نہ صرف معدے بلکہ آنتوں کی صفائی کا عمل درستگی کے ساتھ کام کرتا ہے جبکہ پتے کی درمیانی رگ میں سوجن یا ورم کے خلاف جنگ بھی جاری رہتی ہے ۔
گاجر :۔ یہ کیروٹین کی فراہمی کا سب سے اہم ذریعہ ہے ۔ جو کہ وٹامن اے کی ایک قسم ہے اور زندہ عضویوں اور خلیوں میں مجموعی کیمیائی تبدیلیوں کے افعال میں تیزی پیدا کرتی ہے جبکہ جسم کے دیگر نظام بھی اس کا فائدہ اٹھاتے ہیں ۔
اجوائن:۔ ہمارے ہاں اجوائن کا استعمال عموماً مصالحوں یا ادویات میں کیا جاتا ہے لیکن یہ دلدلی مقامات پر اگنے والا ایک ایسا پودا ہے جس کے ڈنٹھل کچے یا پکا کر کھائے جاتے ہیں اور اس میں کیلشیم و افر مقدار میں موجود ہوتی ہے ۔ جس سے اندرونی غدود کی ریزش کو توانائی حاصل ہوتی ہے جبکہ میگنیشیم اور آئرن کی وجہ سے خون میں قوت پیدا ہوتی ہے ۔
کھیرا یا ککڑی :۔ اس میں گندھک اور سلیکون کی آمیزش ہوتی ہے جس کی وجہ سے گردوں میں یورک ایسڈ کی صفائی ہوتی رہتی ہے ۔کھیرے یا ککڑی میں پوٹاشیم کی بھی بہت بڑی مقدار ہوتی ہے اور یہ ایک ایسا جزہے جو کہ غدود کے افعال میں جوش و جزبہ پید اکرتا ہے ۔ اور خلیوں سے موٹاپے کے اثرات کو کھینچ نکالتا ہے ۔
لہسن :۔ جسم میں قدرتی طور پر مسٹرڈ آئل پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جس کی وجہ سے پورے جسم کے اندرونی نظام کی صفائی ممکن ہوتی ہے ۔ ریشے دررغٖذائیں عام طور پر اس کے حصول کے 16 اہم ذرائع ہیں۔
ثابت اناج یا غلہ :۔ جیسے کہ بھوی ، حیاتین کے ماخز کے طور پر استعمال کیا جانے والا گندم کا جرثومہ ، جئی کا آٹا ، دلیہ اور رئی ۔
جڑوں والی سبزیاں :۔ مثلاًگاجر ،شکر قند ،اور شلجم وغیرہ۔
پھل بیجوں سمیت:۔ اسٹرابری ، بلیک بیری ، انجیر اور یا سخت چھلکوں والی سبزیاں جس میں ٹماٹر اور بینگن بھی شامل ہیں ۔
پھلیاں :۔ سبز پھلیاں ، مٹر، سیم ۔ لوبیا اور خشک پھلیوں کے علاوہ دالیں بھی ۔
بیج اور مغز:۔ یہ بشمول سورج مکھی کے بیج ، اخروٹ اور مونگ پھلی وغیرہ سے حاصل کی جا سکتی ہیں ۔ یاد رکھیں کہ موٹاپا تمام امراض کی جڑ ہے اور اس سے بچاؤ بیشتر امراض سے چھٹکارے کے مترادف ہے ۔ دواؤں کا استعمال اور بعض اقسام کی ورزشیں بھی اس سے نجات دلا سکتی ہیں لیکن کیا یہ بہتر نہیں ہے کہ مناسب غذا کے استعمال اور کھاتے پیتے ہوئے اس سے پیچھا چھڑا لیا جائے اور کھانا پینا چھوڑ کر اس سے محفوظ رہنے کے خیال کو یکسر مسترد کر دیا جائے۔