Wednesday, September 30, 2015

گمشدہ موبائل وظیفے کی برکت سے مل گیا

گمشدہ موبائل وظیفے کی برکت سے مل گیا:۔


محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے ایک اللہ والے دوست گڑھی شاہو میں رہائش پذیر ہیں پچھلے سال وہ حج مبارک کی سعادت کیلئے جا رہے تھے کہ ائیر پورٹ پہنچنے سے پہلے گھر پر ہی ان کا موبائل فون گم ہو گیا ، اس میں کچھ دیر پہلے ہی سعودی عرب کے جو تمام موبائل نمبرز تھے فیڈ کیے تھے ، بزرگ ربڑ کی جوتی لینے مقامی شوز کی دکان تک گئے تھے واپس آئے موبائل کا نام و نشان تک نہ تھا ۔ سب احباب پر یشان ڈھونڈ ڈھونڈ کر تھک گئے ، اس دکان پر بھی گئے جہاں سے جوتا لیا تھا وہاں پر بھی نہ ملا ۔ خیر میں نے اپنے انفرادی طور آپ کا ایک مرتبہ درس میں بتایا گیا وظیفہ ۔۔۔۔۔پڑھنا شروع کر دیا ۔ مجھے اندر سے ایک امید تھی کہ موبائل ضرور مل جائے گا ۔ جب ہر طرف سے ناامیدی ہو گئی تو نیا موبائل خریدنے کی باتیں ہو رہی تھیں مگر میں مکمل یقین توجہ اور دھیان سے وظیفہ پڑھتا رہا ۔ اسی اثناء میں گھر کے اندر ہی سے دروازہ کھٹکھٹایا اور خاتون نے آ کر بزرگ کو فون پکڑا دیا اور کہا کہ اندر کسی کمرے میں بند پڑا تھا جبکہ بزرگ ادھر گئے ہی نہیں تھے ۔ سب نے اللہ پاک کا شکر ادا کیا لیکن ان پریشان کن لمحوں میں ہر ایک کے چہرے پر اداسی اور موبائل ملنے کے سب کے چہروں پر خوشی لمحات میں بیان نہیں کر سکتا۔

گمشدہ چیز فرد اور سرمایہ پانےکا وظیفہ

گمشدہ چیز فرد اور سرمایہ پانےکا وظیفہ:۔

گمشدہ موبائل وظیفے کی برکت سے مل گیا:۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے ایک اللہ والے دوست گڑھی شاہو میں رہائش پذیر ہیں پچھلے سال وہ حج مبارک کی سعادت کیلئے جا رہے تھے کہ ائیر پورٹ پہنچنے سے پہلے گھر پر ہی ان کا موبائل فون گم ہو گیا ، اس میں کچھ دیر پہلے ہی سعودی عرب کے جو تمام موبائل نمبرز تھے فیڈ کیے تھے ، بزرگ ربڑ کی جوتی لینے مقامی شوز کی دکان تک گئے تھے واپس آئے موبائل کا نام و نشان تک نہ تھا ۔ سب احباب پر یشان ڈھونڈ ڈھونڈ کر تھک گئے ، اس دکان پر بھی گئے جہاں سے جوتا لیا تھا وہاں پر بھی نہ ملا ۔ خیر میں نے اپنے انفرادی طور آپ کا ایک مرتبہ درس میں بتایا گیا وظیفہ ۔۔۔۔۔پڑھنا شروع کر دیا ۔ مجھے اندر سے ایک امید تھی کہ موبائل ضرور مل جائے گا ۔ جب ہر طرف سے ناامیدی ہو گئی تو نیا موبائل خریدنے کی باتیں ہو رہی تھیں مگر میں مکمل یقین توجہ اور دھیان سے وظیفہ پڑھتا رہا ۔ اسی اثناء میں گھر کے اندر ہی سے دروازہ کھٹکھٹایا اور خاتون نے آ کر بزرگ کو فون پکڑا دیا اور کہا کہ اندر کسی کمرے میں بند پڑا تھا جبکہ بزرگ ادھر گئے ہی نہیں تھے ۔ سب نے اللہ پاک کا شکر ادا کیا لیکن ان پریشان کن لمحوں میں ہر ایک کے چہرے پر اداسی اور موبائل ملنے کے سب کے چہروں پر خوشی لمحات میں بیان نہیں کر سکتا۔

چوری شدہ 22 ہزار ایک ماہ بعد واپس مل گئے :۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالے پڑھتے مجھے دو سال ہوگئے ہیں ، اس دوران میں نے تسبیح خانہ میں آ کر آپ کے درس بھی سنے ، درس نے میری زندگی بدل دی۔ آپ کے درس اور وظائف کی برکت سے الحمدللہ زندگی کے مسائل مسائل نہیں رہے آپ نے اپنے درس میں ایک مرتبہ ایک وظیفہ۔۔۔۔۔بتایا تھا ۔ اس وظیفے کی برکات اگر میں لکھنا شروع کروں تو ختم ہی نہ ہوں ۔ یہاں میں صرف ایک واقعہ بتانا چاہوں گی کہ میرے گھر سے 22 ہزار وپے چوری ہوگئے تھے ۔ میں نے یہ وظیفہ پڑھنا شروع کر دیا ۔ دن رات ہزاروں کی تعداد میں پڑھتی رہی ۔ اللہ پاک کی رحمت سے وہ بائیس ہزار کام والی اٹھا کر لے گئی تھی ، ایک ماہ بعد واپس کر گئی کہ میری بیٹی نقلی پیسے سمجھ کر لے گئی تھی ۔ میں نے یہ وظیفہ یقین سے پڑھا اور ہر کسی سے کہتی تھی کہ مجھے اللہ پاک پر بھروسہ ہے ۔ میرے پیسے اس وظیفے کی برکت سے ضرور واپس مل جائیں گے اور اللہ پاک نے اپنے کلام کی برکت سے یہ سچ ثابت کر دیا ۔

گھر بلا کر پیسے دے دئیے:۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں اور میری والدہ آپکا رسالہ عبقری بڑے شوق سے پڑھتے ہیں ۔ ابھی مہینے کا آخر ہی ہوتا ہے کہ میری والدہ بار بار مجھے کہتی ہیں کہ جا کر بک سٹال پر پتہ کر کے آؤ عبقری آ گیا کہ نہیں ۔ الحمدللہ ! اس میں موجود وظائف اور نسخہ جات سے ہم خوب خوب فائدہ اٹھاتے ہیں ۔ میری والدہ اس میں موجود وظائف اور نسخہ جات رشتہ داروں اور ہمسایوں کو خوب بتاتی ہیں ۔ جن سے انہیں لاجواب فوائد حاص ہوتے ہیں ۔ خاص کر آپ کے روحانی آرٹیکل سے وظیفہ ۔۔۔۔۔ نے تو ہمارا چار سال پرانہ دیرینہ مسئلہ حل کر دیا ۔ جس کی ہمیں بالکل بھی امید نہ تھی ۔ مسئلہ یہ تھا کہ لاہور میں ایک بندے نے تقریباً آٹھ لاکھ کے قریب ہمارے پیسے دینے تھے ۔ اور میں رقم کے حصول کیلئے یہی وظیفہ تقریباً تین ماہ پڑھا تو اس بندے کا مجھے فون آیا کہ میں آپ کے پیسے دینا چاہتا ہوں آپ میرے گھر لاہور آئیں ۔ فون سننے کے بعد تو جیسے میں سکتے میں ہی آ گیا کچھ دیر بعد حواس بحال ہوئے تو یہ بات میں نے اپنی والدہ کو بتائی جسے سن کر خوشی سے ان کے آنسو نکل گئے ۔ اگلے دن میں لاہور کیلئے روانہ ہوا اس شخص کے گھر گیا اس نے میرا بہت اکرام کیا اور مجھے میری رقم واپس کر دی۔

اغوا شدہ بھتیجا وظیفے کی برکت سے بازیاب:۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ کو آپ کی تمام نسلوں کو خوش اور آباد رکھے آپ کا ماہنامہ عبقری اس دور میں امید کا چراغ ہے جو ہر ماہ لاکھوں گھروں کو روشن کرتا ہے اس میں چھپے ہوئے وظائف اور دعائیں بہت سے دکھی لوگوں کا سہارا بن گئی ہیں ۔ اس میں موجود آپ کے روحانی آرٹیکل گمشدہ چیز فرد سرمایہ پانے کا وظیفہ ہم نے خود آزمایا ہے ۔ میرا بھتیجا پچھلے سال اغوا ہو گیا تھا ، جب وہ اغوا ہوا ہم نے اسی دن سے ۔۔۔۔۔ کھلا پڑھنا شروع کر دیا  ہمارے گھر کے ہر فرد کی زبان پر یہ ورد رواں رہتا تھا ۔ چار ماہ مسلسل ہم نے یہ ورد کیا تو چار ماہ کے بعد ان لوگوں نے اس کو چھوڑا ہے ۔ الحمدللہ ! وہ صحیح سلامت آ گیا ، اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے اس نے ہمیں اس وظیفے کی برکت سے ہمارا بچہ بغیر کسی تاوان کے واپس کر دیا ۔ عبقری کی دوائیں خاص طور پر روحانی پھکی اور ستر شفائیں ہم لوگ با قاعدگی سے استعمال کرتے ہیں اس سے ہائی بلڈ پریشر نارمل رہتا ہے ۔ بہت فائدے کی چیز ہے ۔( جاری ہے )

رنگ بولتے ہیں ! بتاتےہیں

رنگ بولتے ہیں ! بتاتےہیں :۔


ہماری دنیا رنگوں کی دنیا ہے فطرت نے ہرجانب رنگ بکھیر رکھے ہیں ، کبھی شہری علاقوں سے باہر نکلیے اور ہرے بھرے سر سبز مقامات پر جائیے تو آپ کو پتا چلے گا کہ قدرت نے کتنی فیاضی سے متنا سب رنگوں کا استعمال کیا ہے انسان کے ترتیب دئیے ہوئے رنگوں میں وہ حسن نہیں ہوتا جو قدرتی ترتیب دئیے ہوئے رنگوں میں وہ حسن نہیں ہوتا جو قدرتی ترتیب میں ہوتا ہے ۔ شہر سے چند میل باہر آ کر ذرا آسمان پر نظر ڈالیں تو ایسا ٹھنڈا آسمانی رنگ نظر آئے گا کہ ذہن میں سکون کی لہریں ہی لہریں پھیل جائیں گی جن علاقوں میں چشمے پائے جاتے ہیں وہاں جا کر چشمے کا پانی پی کر دیکھئے یہ قدرتی طور پر ٹھنڈا اور میٹھا ہو گا اور کھانا بھی خوب ہضم کرے گا ۔ ذرا صوبہ خیبر پختونخواہ کی طرف نکل جائیے۔ کاغان ، سوات ، ہنزہ ، چترال اور مزید ہری بھر ی سر سبز وادیوں میں گھوم پھر کر دیکھئے ۔ فطرت آپ کو اصلی رنگوں میں جھلملاتی نظر آئے گی ۔ فطرت کے رنگ بڑے جاذب نظر اور دل کش ہوتے ہیں ۔ رنگ ہماری زندگی میں بنیادی کردار ادا کرتےہیں ۔ ہمارے اپنے جسم میں رنگ ہی رنگ پھیلے ہوئے ہیں ۔ کسی کی آنکھوں کا رنگ سیاہ ہے تو پتے کی تھیلی کا رنگ سبز ہمارے چاروں طرف اندر اور باہر ہر سمت رنگوں کا حسین امتزاج ہے، فطرت کے ترتیب دئیے ہوئے حسین رنگوں کو دیکھ دیکھ کر انسان نے خود بھی اپنے ماحول میں رنگینی پیدا کرنے کی کوشش کی ۔ رنگین لباس ، رنگین دیواریں ، مختلف رنگوں کی آرائشی اشیاء وغیرہ یہ سب اسی کوشش کا ایک حصہ ہیں ۔ رنگ آپ کی صحت پر اثر انداز ہوتے ہیں ، اعصاب پر اپنے اثرات مرتب کرتے ہیں ۔ مخصوص جزبات اور کیفیات پیدا کرتے ہیں ۔ بعض لوگ کوئی خاص رنگ زیادہ پسند کرتے ہیں ۔ بعض ہلکے رنگوں کو گہرے رنگوں پر تر جیح دیتے ہیں جب کہ بعض افراد گہرے رنگوں کو زیادہ پسند کرتے ہیں ۔ سب انسان کے جزبات اور احساسات کو اجاگر کرتے ہیں بعض رنگ اپنی خصوصیات کی وجہ سے خطرے ، بعض سکون ، بعض مایوسی اور بعض خوشی کی علامت قرار دئیے جاتے ہیں کچھ رنگ گرم اور کچھ رنگ سرد خاصیت کے مالک ہوتے ہیں زمانہ قدیم سے انسان کو معلوم ہے کہ رنگ صحت پر اثر انداز ہوتے ہیں ۔ ہلکے رنگ ذہن کو پر سکون کر دیتے ہیں جبکہ گہرے رنگ توانائی اور حرکت کی علامت ہوتے ہیں چنانچہ جزبات کمزوریوں ، جھنجھلاہٹ اور خوف کا شکار مریضوں کو ہلکے گلابی رنگ کے کمروں میں رہنے کی تاکید کی جاتی ہے ۔ سبز رنگ آنکھوں کو فرحت بخشتا ہے اور بینائی کو تیز کرتا ہے آپ نے خود محسوس کیا ہو گا کہ تھکن ، بے زاری اور پریشانی کے عالم میں باغ میں گھومنے پھرنے اور قدرتی سر سبزی اور شادابی دیکھنے سے مایوسی اور بددلی کی کیفیت ذہن سے ہٹ جاتی ہے ۔ سرخ رنگ ، حرکت اور توانائی کی نمائندگی کرتا ہے ۔ سفید رنگ محبت اور امن کی علامت ہے فطری ماحول میں یہ رنگ چاند ،چاندنی ،دودھ اور دودھ سے بنی ہوئی اشیاء میں نظر آ تا ہے ۔ جو لوگ سفید رنگ کو پسند کرتے ہیں وہ پاکیزہ خیالات کے مالک ہوتے ہیں ۔ ان کے مزاج میں دھیما پن اور بردباری پائی جاتی ہے ۔ فطری طور پر اس رنگ کو پسند کرنے والے افراد صلح جو امن پسند دوسروں کے ہمدرد اور خیر خواہ ہوتے ہیں ۔ سرخ رنگ یہ رنگ  جدوجہد اور توانائی کی علامت ہے اسے جنگ و خطرے اور محبت کی علامت سمجھا جاتا ہے ۔ اس رنگ کو پسند کرنے والے افراد پر عزم پر جوش اور سرگرم ہوتے ہیں۔ اس رنگ کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ جزبات میں ہیجان پیدا کرتا ہے ۔ اس کو پسند کرنے والے قید اور پابندیوں سے آزادی کے خواہش مند ہوتے ہیں۔ اور ان میں ہر لمحہ بے چینی اور کچھ نہ کچھ کرتے رہنے کی خواہش ہوتی ہے ،اس رنگ کی زیادتی سے جزباتیت ، غصہ اور جلد بازی جنم لیتی ہے ۔ نیلا رنگ  یہ رنگ گہرائی اور ہمہ گیر یت کی علامت ہے یہ رنگ خواب آور ہے ۔ خواب گاہ میں نیلے رنگ کا بلب جلانے سے ذہن پر سکون ہو جاتا ہے اور نیند جلدی آ جاتی ہے ۔ اس رنگ کو پسند کرنے والے افراد گہرے خیالات کے مالک ہوتے ہیں ۔ ان میں ایسا سکون اور ٹھہراؤ پایا جاتا ہے جو حرکت اور توانائی کی نمائندگی کرتا ہے ۔ یہ لوگ اپنے ملنے والوں سےتعلقات کو بہت خوشگوار رکھتے ہیں ۔ دلچسپ باتیں کرنے میں ان کو کوئی ثانی نہیں ہوتا  ۔ یہ دوسروں پر اعتماد کرتے ہیں اور خود بھی کسی کے اعتما د کو ٹھیس نہیں پہنچاتے ۔ زرد رنگ :۔ یہ رنگ متضاد قسم کا رنگ ہے بعض لوگ اسے گہرے دکھ اور مایوسی کی علامت قرار دیتے ہیں جبکہ بعض کے خیال میں یہ رنگ تیز چمک ،چکا چوند ،روشنی اور بہتر مستقبل کی خوشخبری دیتا ہے ۔ اس رنگ کو پسند کرنے والے افراد مستقبل کے بارے میں پر امید رہتے ہیں اور حالات بہتر کرنے کے لئے جفاکشی اختیار کرتے ہیں ان لوگوں میں مشکل حالات برداشت کرنے ، تکالیف کا مقابلہ کرنے اور مسلسل جدوجہد کرنے کی خوبی پائی جاتی ہے ۔سیا ہ رنگ:۔ یہ رنگ پر اسراریت اور مخفی رازوں کی علامت ہے ، اس رنگ کو پسند کرنے والے افراد کے مزاج میں کھوج اور جستجو کا مادہ پایا جاتا ہے ۔ ان کے مزاج میں اطمینان نام کی چیز مشکل ہی سے نظر آتی ہے ۔ البتہ اوپر اوپر سے یہ بڑے پر سکون نظر آتے ہیں ایسے لوگوں کا رجحان مذہب کی جانب ہوتا ہے آفاقی رازوں کو عیال کرنے کی کوشش ہوتی ہے ۔ یہ رنگ ہر رنگ پر غالب آ جاتا ہے ۔ آپ کے ماحول میں جو رنگ پائے جاتے ہیں وہ آپ کے ذہن اور نفسیات پر گہرے اثرات مرتب کرتے ہیں ۔ آپ جس رنگ کی میز پر کام کرتے ہیں اور جس رنگ کے لباس پہنتے ہیں وہ آپ کے ذہن کو متاثر کرتے ہیں ۔ یہی چھوٹی چھوٹی چیزیں آپ کی صحت پر اپنے اثرات مرتب کرتی ہیں گہرے رنگوں والے ماحول میں آپ پر تھکن جلدی غالب آ جاتی ہے جب کہ ہلکے رنگ والے ماحول میں آپ کا ذہن پر سکون رہتا ہے اور آپ خوب کام کرتے ہیں۔





ہر کام میں آسانی کیلئے

ہر کام میں آسانی کیلئے:۔

نماز کی پابندی کے بعد درود شریف سات بار ، سورہ فاتحہ سات بار ، آیۃالکرسی سات بار ، سورہ حشر کی آخری چار آ یات سات بار ، چاروں قل سات بار ، درود شریف سات بار ، صبح و شام پڑھ کر گھر کے چاروں کونوں میں چھڑکیں ، افضل وقت سورج طلوع ہونے سے پہلے اور غروب ہونے کے بعد کا ہے۔

کرایہ دار سے مکان خالی کروانے کا روحانی ٹوٹکہ

کرایہ دار سے مکان خالی کروانے کا روحانی ٹوٹکہ :۔




محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ماہنامہ عبقری پچھلے پانچ سال سے مسلسل پڑھ رہاہوں ۔میں نے عبقری مارچ 2011 شمارہ کے صفحہ نمبر 25 پر کرایہ دار سے مکان خالی کروانے کا عمل پڑھا ۔ میں نے آج تک جس کسی کو بھی یہ عمل دیا اس کا کام پورا ہوا۔ یہ بہت جاندار اور زبردست عمل ہے ۔ کافی لوگوں کا آزمودہ ہے ۔ عمل یہ ہے ! جو کوئی اپنے کرایہ دار سے مکان یا دکان خالی کروانا چاہتاہو یا کوئی ناجائز قابض ہو گیا ہو اور کسی بھی جائز طریقے سے خالی کرنے کو تیار نہ ہو تو ذیل کا عمل کرے اس مقصد کیلئے قبلہ رخ کھڑے ہو کر بعد نماز مغرب اول و آخر گیارہ بار درود پاک اکتالیس مرتبہ سورہ فاتحہ اکتالیس بار سورہ اخلاص اور تین سو مرتبہ آیت کریمہ پڑھ کر اپنے ہاتھ دعا کیلئے بلند کرے کہ وہ سر سے اوپر ہو جائیں پھر اللہ سے انتہائی عاجزی سے دعا مانگے یہ عمل گیارہ دن تک مسلسل کرے انشاءاللہ مراد ضرور پوری ہو گی ۔تنبیہ :۔ خبردار ! اس عمل کو ناجائز ہر گز نہ کرے اور گیارہ روز سے زائد کرنے کی بھی اجازت نہیں اگر گیارہ روز سے پہلے مقصد حاصل ہو جائے تو اس عمل کو اسی وقت روک دیں ۔ اور مقصد حاصل ہونے کے بعد حسب توفیق خیرات فقراء میں تقسیم کریں ۔

گلے کی گلٹیاں ایک دم سے ٹھیک

گلے کی گلٹیاں ایک دم سے ٹھیک:۔



محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں 2012 اپریل فیصل آباد کے نڑ والا چوک کے بازار میں گئی، وہاں ایک بک سٹال پر میں نے عبقری دیکھا ، جس کے ٹائٹل پر لکھا تھا ، درود خضریٰ پڑھیے ہر پریشانی سے نجات پائیے ۔ میں نے جب یہ لکھا دیکھا تو فوراً رسالہ خرید لیا ۔ گھر آ کر پڑھا درود خضریٰ سے مجھے محبت ہے اس لئے خرید لیا تھا ۔ جب میں نے رسالہ پڑھا تو مجھے لگا جیسے میرے ہاتھ کوئی بہت بڑا خزانہ لگ گیا ۔ میرے پاؤں میں بہت درد رہتا تھا ۔ مجھے چلنا پھرنا بہت مشکل تھا ، پاؤں میں جوتے نہیں پہن سکتی تھی بازار میں اپنے بیٹے کے ساتھ موٹر سائکل پر بڑی مشکل سے گئی تھی ۔ اس دن سے لے کر آج تک ہر ماہ باقاعدگی سے رسالہ عبقری خریدتی ہوں ۔ کوئی نہ کوئی ٹوٹکہ ضرور آزماتی ہوں جس سے مجھے بہت فائدہ ہوتا ہے ۔ میں نے پاؤں کے درد کیلئے ایک عمل کیا جو کہ یہ ہے "یا حفیظ، یا حفیظ، یا حفیظ، یارقیب، یاوکیل، یاناصر، یابصیر، یااللہ، یااللہ، یااللہ" گیارہ بار پڑھ کر ہاتھوں پر پھونک مار کر ہاتھ کمر پر چہرے پر اور پاؤں پر پھیر لئے اس کے علاوہ ہاتھ پاؤں پر بھی پھونک مار دی ۔ چند دن یہ عمل کرنے کے بعد میرے پاؤں میں جو شدید تکلیف تھی وہ ختم ہو گئی ، اس کے علاوہ میرے گلے میں گلٹیاں تھیں رسالے میں لکھا ہوا تھا کہ پتھر پر لکھ کر دم کریں ، میرے پاس پتھر نہیں تھے میں نے درج بالا الفاظ پڑھ کر ہاتھوں کی پوروں پر دم کر کے اپنے گلے پر پھیر لیاکرتی تھی الحمدللہ کچھ عرصہ یہ عمل کرنے سے میرے گلے کی گلٹیاں ختم ہو گئیں ۔ اس کے علاوہ میرے زندگی میں دو عمل ہیں جو میں ہر مشکل و مصیبت کی گھڑی میں کرتی ہوں اور وہ مصیبت ختم ہو جاتی ہے ۔ کوئی مشکل یا مصیبت آئے تو میں" حسبنا اللہ و نعم الوکیل" بہت زیادہ پڑھتی ہوں بہت جلد پریشانی دور ہو جاتی ہے ۔ دوسرا عمل جب قرضہ بہت زیادہ ہو جائے تو کوئی ذریعہ اترنے کا نظر نہ آ رہا ہو تو نماز فجر اور مغرب کے بعد اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود ابراہیم کے ساتھ ۔۔۔۔۔ایک سانس میں سات سات مرتبہ پڑھیں ۔ ایک اور عمل جب کوئی زہریلا جانور ڈنگ مار دے تو ڈنگ والی جگہ پکڑ کر ایک سانس میں سات مرتبہ درج بالا آیت پڑھیں اور وہاں تھوک لگا دیں یا پھونک مار دیں ۔ تین یا پانچ مرتبہ دم کر نے سے درد رک جاتی ہے ، سوزش بھی نہیں پڑتی

بدمزاج ترین شخص بھی محبت سے ملے

بدمزاج ترین شخص بھی محبت سے ملے:۔




محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم سب بے حد شکر گزار ہیں آپ کے اور آپ کے عبقری رسالے کے جس کے ذریعے مخلوق خدا کو اپنی پریشانیوں سے نجات مل رہی ہے اور اللہ پاک کا قرب نصیب ہو رہا ہے ۔ اللہ پاک آپ کا سایہ تادیر قائم رکھے ۔ صحت اور ایمان کی سلامتی کے ساتھ یہ ادارہ دن دگنی رات چگنی ترقی کرے ۔ آمین ! میں نے عبقری رسالے میں "یا احد ،یا ودود "پڑھا تھا ۔ میں نے جب جب اسے آزمایا اور اس کا وفد کیا بد سے بد مزاج شخص بھی مجھ سے بے حد محبت اور اپنائیت سے ملا ۔ سنت میں بے حد طاقت ہے:۔ڈاکٹرز نے میرے دانتوں پر مکمل سیلنگ کا کہا تھا لیکن آپ کے درس سننے کے بعد میں نے مسواک یہ نیت کر کے استعمال کرنا شروع کیا کہ سنت میں بے حد طاقت ہے ۔ یقین جانیے ! تین چار دن کے اندر اندر میرے دانت بالکل صاف اور چمکدار ہو گئے اور میں دوسروں کو بھی یہ عمل بتاتی ہوں ۔ آپ کے درس کی بدولت ہی آہستہ آہستہ میرے دل کی دنیا بدلنی شروع ہو گئی ہے ۔ آپ سے گزارش ہے کہ ہم سب لوگوں کیلئے دعا کیجئے کہ ہم سب ایسے بن جائیں جیسا اللہ پاک ہمیں دیکھنا چا ہتے ہیں ۔