Friday, November 6, 2015

بے ضرر گلٹی

بے ضرر گلٹی :۔

قارئین ! میری عمر 43 سال ہے شادی شدہ ہوں میرے بائیں کان کے ساتھ چہرے کی طرف ڈاڑھی والی جگہ پر ایک گلٹی ہے ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ یہ بے ضرر ہے یہ گلٹی تقریباً چار سال پرانی ہے جو نہ تو بڑھ رہی ہے اور نہ ہی کم ہو رہی ہے اس میں درد بھی نہیں ہوتا اور اگر اس کو اوپر نیچے دائیں بائیں حرکت دیں تو یہ با آسانی حرکت کرتی ہے ۔ مجھے جلد از جلد اس کا علاج بتائیں ۔
جواب:۔ بھائی ! میری بغل میں اسی طرح کی بے ضرر سی گلٹی تھی جس کی وجہ سے میں بہت پریشان رہا پھر مجھے میرے ایک دوست نے ایک وظیفہ بتایا کہ ہر نماز پڑھنے کے بعد سانس روک کر سات مرتبہ یا قابض  یا مانع پڑھ کر انگلی پر دم کے کے گلٹی پر ملا کرو تقریباً چھ ماہ ہو گئے ہیں میں یہ وظیفہ کر رہا ہوں اور میری گلٹی ستر فیصد ختم ہو گئی ہے آپ بھی یہی عمل شروع کریں انشاءاللہ آپ کی گلٹی بھی ختم ہو جائے گی ۔

سنگھاڑہ ! پوشیدہ امراض کے شکار مرد و خواتین کیلئے تحفہ خدا

سنگھاڑہ ! پوشیدہ امراض کے شکار مرد و خواتین کیلئے تحفہ خدا :۔

میری ایک سہیلی کسی ایسی بیماری کا شکار ہوئی کہ کسی علاج سے تندرست نہ ہوئی اور سوکھ کر ہڈیوں کا ڈھانچہ بن گئی  ۔ دراصل ماہانہ نظام کی خرابی کی وجہ سے اس کے خون کا اخراج زیادہ ہونے لگا تھا ۔ کوئی کہتا ، کسی نے جادو کر دیا ہے اور کوئی بندش بتاتا۔ اتفاق سے وہ ایک حکیم کے پاس گئی ، انہوں نے نبض دیکھی اور کوئی سوال  پوچھے بس اتنا کہا بازار سے سوکھے سنگھاڑے لا کر پیس کر آٹا بنا لوں ، اس میں تھوڑا سا سادہ آٹا ملاؤ اور اس کی روٹی پکا کر دس پندرہ دن کھاؤ، اتنے میں تازہ سنگھاڑے بازار میں آ جائیں گے ، وہ کبھی کبھی کھا لیا کرو ، سہیلی نے ان کے کہنے پر عمل کیا اور اس موذی تکلیف سے نجات پا لی ۔ یوں میں نے پہلی بار سنگھاڑے کا فائدہ دیکھا پھر دوسری خواتین کو بھی اس کے متعلق میں بتاتی رہی ، نومبر کے دوسرے ہفتے سے فروری تک سردی پڑتی ہے ، اس میں بھی سنگھاڑا زکام او ر سردی کا مقابلہ کرنے میں معاون بنتا ہے ۔

 کثرت بول :۔پیشاب کی زیادتی بڑے بوڑھوں کو بہت تنگ کرتی ہے ۔ خصوصاً سردی کے موسم میں بار بار اٹھنا بہت تکلیف کا باعث بنتا ہے ۔ اس کیفیت میں چھٹانک پھر ابلے ہوئے سنگھاڑے کھائیے ، آہستہ آہستہ مقدار بڑھا دیجیے مگر تین چھٹانک سے زیادہ نہ کھائیں۔ دو تین ہفتے تک کھا لیجئے ۔ اس سے  بدن میں طاقت آئے گی اور بار بار پیشاب کی حاجت ختم ہو جائے گی ، تازہ نہ ملیں تو تولہ بھر سوکھے سنگھاڑے کا سفوف کھائیے ۔

اسہال :۔ اس بیماری میں سنگھاڑے کا خشک سفوف دو کیلوں پر چھڑک کر کھائیے خونی دست آتے ہوں تو لہ سنگھاڑے کا سفوف دہی کے ساتھ صبح و شام اور دوپہر لینے سے صحت مل جاتی ہے ۔ معدہ غذا ہضم نہ کرے اور دست میں خون آئے ، تو تولہ بھر سنگھاڑے کا آٹا تھوڑے سے دودھ میں ڈالیے اور حلوہ بنا لیں ۔ چینی ڈا ل کر صبح شام حلوہ کھانے سے آرام آ جاتا ہے ۔ دست بند ہوکر غذا ہضم ہونے لگتی ہے ، کھانے کی جگہ صبح شام یہ حلوہ کھائیں آہستہ آہستہ تین تولہ سفوف اور ایک پاؤ دودھ لے کر حلوہ بنا لیں ۔ تین تولہ سے زیادہ سفوف استعمال نہ کیجئے ۔

بدن کی گرمی :۔ آج کل نوجون لڑکے چٹ پٹے بازاری کھانے اور بھنا گوشت بہت کھاتے ہیں۔ اس سے ان کا معدہ خراب ہوتا اور جسم میں گرمی بھی بڑھ جاتی ہے ۔ پھر وہ جعلی حکیموں کے پاس جا کر علاج کراتے ہیں جس سے اور نقصان ہوتا ہے ۔ جسمانی کمزوری بڑھتی جاتی ہے ۔ طاقت بالکل نہیں رہتی۔ اعصاب ہر وقت تھکن کا شکار رہتے ہیں ۔ کام کاج کرنے اور پڑھنے لکھنے میں دل نہیں لگتا بدن کھوکھلے کر دینے والے مادے صحت کو زنگ لگا دیتے ہیں ۔ چڑ چڑا پن بڑھ جاتا ہے ۔ نقاہت کسی کام کا نہیں چھوڑتی دماغی کمزوری کام نہیں کرنے دیتی ۔ ان تمام خرابیوں کو دور کرنے کیلئے سنگھاڑا ایک نعمت ہے ۔ صرت سات آٹھ دانے ابلے ہوئے سنگھاڑے ناشتے میں کھائیے ۔ پھر آدھ گھنٹے بعد دلیا لیجئے ۔ گرم مزاج والے نوجوان محسوس کریں گئے کہ ان کے جسم کی حدت ٹھیک ہو رہی ہے ۔ حد یہ کہ جریان جیسے مرض میں بھی یہ فائدہ بخش ہے ۔

جسم فربہ کیجئے :۔ جو لوگ موٹا ہونا چاہتے ہیں وہ موسم نہ ہو تو خشک سنگھاڑوں کا حلوہ بنا کر کھائیں یہ جسم کی لاغری دور کرتا ہے ، نیز دودھ کے ساتھ تولہ بھر سنگھاڑے کا سفوف روزانہ کھائیے فائدہ ہو گا ۔ تازہ سنگھاڑے کھانے سے کسی تکلیف کا اندیشہ ہو تو بعد ازاں تھوڑی سی شکر یا گڑ کھانے سے کوئی ضرر نہیں پہنچتا ۔ شہد یا چینی کا شربت بھی استعمال کر سکتے ہیں ۔

داد اور خارش :۔داد یا دھدر کی تکالیف ہوتو خشک سنگھاڑے کا سفوف لیموں کے رس میں ملا کر لگائیے چند بارلگانے سے آرام آ جائے گا ۔ دیہات میں لوگ اس کی بیل بھی استعمال کرتے ہیں ۔ سخت سوزش میں بیل پیس کر دہی میں ملاتے اور جسم پر لیپ کرتے ہیں ۔ یوں ٹھنڈ پڑ جاتی ہے۔سنگھاڑے کا سفوف زخموں پر بھی چھڑکا جاتا ہے۔

دانت مظبوط اور چمکدار :۔سنگھاڑے کھانے سے دانت مظبوط ہوتے ہیں اور مسوڑھے جگہ نہیں چھوڑتے ، مسوڑھوں سے خون آنا بھی بند ہو جاتا ہے ۔ نیز وہ سفید چمکدار ہو جاتے ہیں ۔

دودھ کی بالائی :۔ آپ نے حلوائیوں کے ہاں دیکھا ہو گا ان کے کڑھاؤ میں دودھ گرم ہو تو اس پر موٹی بالائی کی تہ جم جاتی ہے حلوائی دراصل سنگھاڑے کا آٹا دودھ میں ملا کر جوش دیتے ہیں اس سے خوب موٹی بالائی کی تہ آتی ہے آزما کر دیکھئے۔

Thursday, November 5, 2015

حضرت شاہ کمال کمتھیلی ؒ کے مستند روحانی وظائف

حضرت شاہ کمال کمتھیلی ؒ کے مستند روحانی وظائف :۔

دودھ کی کمی کا روحانی علاج  :۔
اگرکسی ماں کے پستانوں میں دودھ کی کمی ہے اور بچہ بھوکا رہتا ہے اس کیلئے پانچ عدد کشمش کے دانے لے کر ان پر پانچ مرتبہ سورۃ والضحیٰ پڑھ کر ان کشمش کے دانوں پر دم کریں اوراپنے سینے پر بھی دم کریں یہ عمل سات دن کریں انشاءاللہ تعالیٰ دودھ زیادہ پیدا ہونے لگے گا۔

قوت باہ کیلئے :۔
اگر کسی کی قوت مردمی کمزور ہو اور مکمل طور پر کامیابی نہ ہوتی ہو تو اس کیلئے یہ عمل بہت عمدہ اور تجربہ شدہ ہے باوضو اول و آخر سات مرتبہ درود شریف پڑھیں اس کے بعد سات مرتبہ سورۃ فاتحۃ ، سات مرتبہ آیت الکرسی ، سات مرتبہ سورۃ حشر کی آخری تین آیات آخر میں سات مرتبہ درود شریف پڑھ کر ایک کلو کھجور پر دم کرکے رکھ لیں اور روزانہ سات عدد نہار منہ کھا لیا کریں انشاءاللہ تعالیٰ ایک ماہ مسلسل عمل کرنے کی برکت سے صحت بحال ہو جائے گی اور قوت میں استحکام پیدا ہو گا ۔
کام میں دل لگنا  :۔

اگر کسی کا دل کسی کام میں نہ لگتا ہو اور مزاج میں غیر مستقل مزاجی ہو اور کہیں جم کر کام کرنا مشکل ہوتا ہو اور روزگار میں محنت و کوشش کرنے سے دل تنگ ہوتا ہو تو اس کیلئے یہ عمل بہت مفید ہے اس عمل کی برکت سے انشاءاللہ تعالیٰ کام میں دل لگے گا اور جم کر کام کرنے کی عادت پڑے گی ہر نماز کے بعد ہر بار ﷽ کے ساتھ ایک سو بار پڑھیں وہ کلمات یہ ہیں ﷽ بحول و قوۃ لا الہ الا اللہ المھیمن العزیز الجبار المتکبر۔

حفاظت اور خوف و خطر سے نجات :۔
اگر کوئی دشمن کے شر اور ظلم سے پریشان ہو یا دشمن نئے نئے طریقے سے ذہنی و جسمانی نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہوں او ر طرح طرح سے تنگ کرتے ہوں تو دشمنوں کے شر سے حفاظت اور ہر قسم کے خوف و خطر سے حفاظت کیلئے ہر فرض نماز کے بعد سات مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھا کرے انشاءاللہ تعالیٰ دشمنوں کے شر سے ہر طرح حفاظت رہے گی اور خوف و دہشت دل سے نکل جائیگا زندگی پر سکون بسر ہو گی۔

غیبی مدد او رمشکلات کے حل کیلئے :۔
ہر قسم کی غیبی مدد اور فتوحات  او رمشکلات کے حل کیلئے یہ عمل بہت کار آمد اور تیر بہدف ہے ۔ فجر کی اذان کے بعد دو سنت پڑھ کر فرضوں سے پہلے سورہ فاتحہ اس ترکیب سے پڑھیں اول و آخر درود شریف سات مرتبہ پڑھیں درمیان میں بسم اللہ کی آخری میم کو الحمد کے لام سے ملا دیں
 بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ .
اس کے بعد ۔
الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تین مرتبہ پڑھیں اسی طرح
 إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ
کو بھی تین مرتبہ پڑھیں باقی تمام کلمات صرف ایک ایک مرتبہ پڑھنے ہیں اس ترکیب سے سورۃ فاتحہ اکتالیس مرتبہ پڑھی جائے گی ۔یہ عمل اکتالیس دن مسلسل بلا ناغہ کریں ۔ انشاءاللہ تعالیٰ غیب سے روزی کا انتظام ہو گا ۔ بیروزگاری ختم ہو جائے گی مشکلات دور ہوں گی اور زندگی خوشگوار ہو جائے گی جملہ پریشانیوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔

ہر قسم کے مرض سے نجات :۔
اگر کسی شخص کو بہت سی بیماریاں لپٹ گئی ہوں یا ایسی بیماری چمٹ گئی ہو جو دواؤں سے بھی دور نہیں ہو رہی ہے تو اس کیلئے ایک کوری مٹی کا پیالہ لیں اور اس کو دھو کر اس میں پانی بھر کر رکھ لیں اور باوضو اول و آخر تین تین مرتبہ درودشریف پڑھیں ، درمیان میں سورہ فاتحۃ چالیس مرتبہ پڑھ کر اس پانی پر دم کریں اور صبح ناشتہ سے قبل ، گیارہ بجے دن ،بعد نمازعصر  سورج غروب ہونے سے قبل اور سوتے وقت مریض کو وہ پانی پلائیں ، یہ عمل ایک ہفتہ کریں انشاء اللہ تعالیٰ مریض جلد صحت یاب ہو جائے گا اگر سات دن میں ٹھیک نہ ہو تو اس وقت تک کرتے رہیں جب تک مریض صحیح اور تندرست نہ ہو جائے یہ عمل روزانہ بعد نماز فجر کرنا ہے اگر بعد نماز فجر ممکن نہ ہو تو بعد نماز عشاء کر لیا کریں۔

سفر سے بحفاظت واپسی :۔
اگر کوئی شخص سفر پر جانا چاہتا ہے اور یہ چاہتا ہے کہ اس کا سفر بحفاظت ہو اور سفر کے دوران  کوئی حادثہ پیش آئے اور نہ چور ڈاکو اور لٹیرے سے واسطہ پڑے بلکہ آرام و راحت کے ساتھ بسہولت سفر پورا ہو اس کیلئے یہ عمل بہت مجرب اور کارآمد ہے ۔ جب سفر پر روانہ ہونے لگےتو پہلے وضو کرے ۔ پھر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھے اس کے بعد اکتالیس مرتبہ سورہ فاتحہ ﷽ کے ساتھ پڑھے اور آخر میں گیارہ بار درود شریف پڑھے اور اپنے سینہ پر دم کرے اس کے بعد دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیوں پر دم کر کے تمام بدن پربھی ملے پاؤں کے تلوے اور انگلیوں پر ہاتھ پھیرے ۔ انشاءاللہ تعالیٰ جس مقصد سے سفر پر جارہا ہے وہ مقصد ضرور پورا ہو گا اور سفر خیر و عافیت سے پورا ہو گا ۔

زبان کی سوجن او ر ورم کا علاج  :۔
اگر کسی کی زبان سوج گئی ہو یا اس پر ورم آ گیا ہو تو اس کیلئے باوضو اول گیارہ بار درود شریف پڑھے اس کے بعد تین سو مرتبہ" یامومن" پڑھے آخر میں گیارہ بار درود شریف پڑھے اور سب پڑھ کر زبان پر دم کرے اگر عورت ہے تو کسی میٹھی چیز پر دم کر کے دے دے وہ تھوڑا تھوڑا کھاتی رہے انشاءاللہ تعالیٰ جلد ہی زبان کی سوجن دور ہو جائیگی جب تک سوجن کا خاتمہ نہ ہو یہ عمل روزانہ کرتا رہے اور دم کرتا رہے۔

کان کے درد سے آرام :۔
اگر کسی بچے یا بڑے کے کان میں درد ہو جس کے سبب آرام نہ مل رہا ہو تو اس کیلئے اول تین مرتبہ درود شریف پڑھے اس کے بعد اکیس مرتبہ" یاسمیع" آخر میں تین مرتبہ درود شریف پڑھ کر دونوں کانوں میں پھونک مار دے انشاءاللہ تعالیٰ کان کے درد سے آرام ہو گا ۔

کان کے درد سے آرام

زبان کی سوجن او ر ورم کا علاج

زبان کی سوجن او ر ورم کا علاج  :۔

اگر کسی کی زبان سوج گئی ہو یا اس پر ورم آ گیا ہو تو اس کیلئے باوضو اول گیارہ بار درود شریف پڑھے اس کے بعد تین سو مرتبہ" یامومن" پڑھے آخر میں گیارہ بار درود شریف پڑھے اور سب پڑھ کر زبان پر دم کرے اگر عورت ہے تو کسی میٹھی چیز پر دم کر کے دے دے وہ تھوڑا تھوڑا کھاتی رہے انشاءاللہ تعالیٰ جلد ہی زبان کی سوجن دور ہو جائیگی جب تک سوجن کا خاتمہ نہ ہو یہ عمل روزانہ کرتا رہے اور دم کرتا رہے۔

سفر سے بحفاظت واپسی

سفر سے بحفاظت واپسی :۔

اگر کوئی شخص سفر پر جانا چاہتا ہے اور یہ چاہتا ہے کہ اس کا سفر بحفاظت ہو اور سفر کے دوران  کوئی حادثہ پیش آئے اور نہ چور ڈاکو اور لٹیرے سے واسطہ پڑے بلکہ آرام و راحت کے ساتھ بسہولت سفر پورا ہو اس کیلئے یہ عمل بہت مجرب اور کارآمد ہے ۔ جب سفر پر روانہ ہونے لگےتو پہلے وضو کرے ۔ پھر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھے اس کے بعد اکتالیس مرتبہ سورہ فاتحہ ﷽ کے ساتھ پڑھے اور آخر میں گیارہ بار درود شریف پڑھے اور اپنے سینہ پر دم کرے اس کے بعد دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیوں پر دم کر کے تمام بدن پربھی ملے پاؤں کے تلوے اور انگلیوں پر ہاتھ پھیرے ۔ انشاءاللہ تعالیٰ جس مقصد سے سفر پر جارہا ہے وہ مقصد ضرور پورا ہو گا اور سفر خیر و عافیت سے پورا ہو گا ۔

ہر قسم کے مرض سے نجات