Monday, December 4, 2017

نقصان پہنچانے والوں سے حفاظت


نقصان پہنچانے والوں سے حفاظت:۔
اگر کسی شخص کو ڈر ہو کہ اس کا دشمن اسے بڑا نقصان پہنچادے گا تو اس کیلئے بعد نمازعشاء باوضو قبلہ کی طرف منہ کرکے پاک مصلے پر بیٹھ کر اسم الٰہی یَاجَبَّارُ ایک سو اکیس بار پڑھے اور یہ عمل اس وقت تک کرتا رہے جب تک دشمن کے نقصان پہنچانے کا خطرہ ہو‘ ان شاء اللہ تعالیٰ جلد ہی نقصان پہنچانے والا ناکام ہوکر اپنی حرکات سے باز آجائے گا۔

نظر بد سے حفاظت



نظر بد سے حفاظت و نجات:۔

نظر بد سے حفاظت و نجات:اگر کسی بچے یا بڑے کو نظربد لگی ہو جس کے سبب اس کی صحت گرتی جارہی ہو کھانا کھانے کو دل نہ چاہتا ہو اور مرض بڑھتا جاتا ہو لیکن مرض کا پتہ نہ چلتا ہو۔ بچہ ہے تو ہر وقت کسی نہ کسی بہانےسے روتا ہو کھانا پینا بند ہوگیا ہو یا کھاتا ہو تو الٹی ہوجاتی ہو‘ اس سے نجات کیلئے مندرجہ ذیل کلمات باوضو ایک کاغذ پر یا چینی کی پلیٹ پر لکھیں اور اس کو پانی سے دھو کر مریض کو پلائیں اور اس پر چھڑکیں نیز یہی کلمات پڑھ کر صبح و شام مریض پر دم کریں اور یہی کلمات ایک کاغذ پر لکھ کر موم جامہ کرکے گلے میں ڈال دیں‘ تعویذ پر کالا یا گہرا نیلا کپڑا چڑھائیں۔ وہ کلمات یہ ہیں:۔

مدینہ منورہ حاضری کیلئے درود شریف


جس کسی کی خواہش ہو کہ وہ مکہ مکرمہ جائے یا مدینہ منورہ کی زیارت کرے‘ آقا ﷺ کے روضہ اطہر کے سامنے کھڑا ہوکر درود و سلام پڑھے اسے چاہیے کہ روزانہ ایک تسبیح پڑھے۔ اس کے علاوہ یہ درود شریف
 ہر پریشانی‘ الجھن اور سوفیصد حل ہے۔ آپ کوئی پریشانی ہے اس کو اپنی ذہن میں رکھتے ہوئے یہ درود شریف کثرت سے پڑھیں دیکھیں آپ کی پریشانی کیسے حل ہوتی ہے۔

لقوہ‘ فالج‘ دردکمر‘ گیس ‘ درد کان کیلئے


لقوہ‘ فالج‘ دردکمر‘ گیس ‘ درد کان کیلئے:۔
اگر خدانخواستہ کسی کو لقوہ کا مرض ہوجائے یا قولنج (انتڑی کا درد‘ باؤسول) یا باؤ گولہ (گیس) یا دردِکمر پیدا ہوجائے تو اس کیلئے باوضو سورۂ فاتحہ مع بسم اللہ شریف کے ایک چینی کی پلیٹ بغیر پھول والی پر لکھے اور سرسوں کے تیل سے دھو کر ایک بوتل میں وہ تیل رکھ لے اور تھوڑا سا تیل لے کر جہاں جسم میں درد ہو لگایا کرے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ جلد ہی آرام آجائے گا۔

کلمہ اور سورہ الم نشرح کا ورد


جب بھی ٹریفک میں پھنس جاتا ہوتو پہلا کلمہ یا سورۂ الم نشرح یا درود شریف پڑھنا شروع کردیتا ہوں‘ اللہ تعالیٰ کہیں نہ کہیں سےراستہ نکال دیتے ہیں۔

قبض کا علاج


قبض کیلئے ایک مرتبہ درودابراہیمی کا عمل کیا یعنی ہاتھ سینے پر رکھ کر درود ابراہیمی پڑھتے جائیں اور ساتھ ہاتھ نیچے پیٹ تک لیتے جائیں۔

سورۃ یسین سے رزق میں اضافہ


اگر کوئی شخص اس شبہ میں مبتلا ہو کہ اس پر کسی نے سحر یا جادو کیا ہے یا اس کی روزی باندھ دی گئی ہے یا لوگ اس سے نفرت کرتے ہیں اور اس سے کنارہ کش رہتے ہیں تو ان تمام کاموں میں بہتری لانے اور کامیاب ہونے کیلئے سورۂ یٰسین شریف کو مبین در مبین پڑھے