Saturday, January 31, 2015

زم زم سے آنکھوں کا علاج

زم زم سے آنکھوں کا علاج

میں نے بارہا آزمایا جب بھی آنکھی دکھیں زم زم کے قطرے مسلسل ایک دو دن ڈالنے سے ٹھیک ہو گئیں

آنکھوں کا دکھنا


جس کی آنکھیں دکھتی ہوں وہ باوضو ہو کر اکتالیس 41 مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر پانی پر دم کرے اور پھر 7 سات قطرے آنکھوں میں ڈالے۔

برے خیالات

برے خیالات
جو کوئی چاہتا ہو کہ اس کا ظاہر باطن پاکیزہ ہو جائے اور اس کے ذہن سے برے خیالات ختم ہو جائیں اسے چاہیے کہ کسی بھی فرض نماز کے بعد سات 7 بار سورہ فاتحہ پڑھے اور اس عمل کو ہمیشہ جاری رکھے۔ اور وہ بری عادات سے چھٹکارہ حاصل کرنے اور پرائی چھوڑنے کا ارادہ کر لے تو اس کے ارادہ کو تقویت حاصل ہو تو اسے چاہیے ہر نماز کو باجماعت پابندی سے پڑھے۔ ان شاء اللہ کامیابی ہو گی

مخلوق میں عزت

مخلوق میں عزت
جو کوئی یہ چاہتا ہو کہ ہر کوئی اس سے عزت احترام سے پیش آئے وہ ہر روز فجر کی نماز کے بعد پچاس بار 50 سورہ فاتحہ اس طرح سے پڑھے کہ جب الرحمن الرحیم پر پہنچے تو گیارہ مرتبہ اس کی تکراراکرے۔اس کے بعد سورت مکمل کرے ان شا اللہ مخلوق میں عزت پائے گا

حافظہ قوی

حافظہ قوی
جو کوئی یہ چاہتا ہو کہ اس کا حافظہ اس قدر قوی ہو کہ وہ قرآن پاک حفظ کرے وہ ہر نماز عصر کے بعد ایک سو پچیس 125 مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر اللہ تعالی سے دعا مانگے۔

سینہ کی سوزش ختم


اگر کسی کے سینہ میں سوزش ہو تو ہر نماز کے بعد سورہ فاتحہ تین مرتبہ پڑھے ان شاء اللہ ختم ہو جائے گی

اولاد کے لیے

اگر کسی کی اولاد نہ ہو تو وہ حیض سے پاک ہو کر غسل کرنے کے بعد دو رکعت نفل پڑھے پھر گیارہ مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھے اور پانی پر دم کر کے پی لے۔ اکیس روز تک یہ عمل بلا ناغہ عشاء کے بعد پڑھے ان شاء اللہ اولاد کی نعمت حاصل ہو گی۔