Wednesday, January 20, 2016

دین و دنیا کی حاجتوں کیلئے

دین و دنیا کی حاجتوں کیلئے :۔

ایک سو انتیس دفعہ پنجگانہ نماز کے بعد یالطیف پڑھنا اورہمیشہ اس عمل کا کرنا دین و دنیا کی حاجتوں کے پورا ہونے کا بڑا کامل ذریعہ ہے راقم الحروف کہتا ہے کہ میری زبان میں طاقت نہیں جو میں اس اسم کی تاثیر بیان کروں یا قلم سے لکھ سکوں یہ اللہ پاک کی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے جو اللہ پاک نے اپنے بندوں پر نچھاور کی ہیں ۔

اولاد کیلئے

اولاد کیلئے:۔

اگر کوئی شخص چاہے کہ نیک اور صالح فرزند پیدا ہو تو بیوی کےپاس جا کر پہلے دن 11 مرتبہ یامتکبر پڑھے اور پھر حق زوجیت ادا کرے تو اللہ پاک کے حکم سے سعادت مند بچہ پیدا ہو گا ۔

اولاد کیلئے

اولاد کیلئے :۔
اگر کسی کی اولاد پیدا ہو کر مر گئی ہو یا آئندہ اولاد ہونے کا مکان نہ ہو تو وہ شخص گیارہ دن تک عشاء کی نماز کے بعد تین ہزار دفعہ یا جبار پڑھ کر تین عدد مغز بادام پر دم کر کے ایک دانہ بیوی کو کھلائیں اور دو دانے خود کھائے پھر اپنی بیوی سے خلوت کرے گیارہ دن تک ایسا کرے انشاءاللہ اس کی بیوی حاملہ ہو گی اور نیک صالح فرزند ہوگا جب بچہ پیدا ہو تو اس کانام عزیز اللہ یا عطاء اللہ رکھے اور سات برس تک ہر سال اس کیلئے ایک بکرے کی قربانی کرے

شادی کیلئے روحانی عمل

شادی کیلئے روحانی عمل :۔

سب کاموں سے فارغ ہو کر رات کو سونے سے پہلے اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف پڑھنے کے بعد سورہ اخلاص اکتالیس بار پڑھیں صرف شادی کیلئے دعا کریں عمل کی مدت 90 دن ہے اس عرصہ میں منگنی یا شادی ہو جائے تو بھی دن پورے کرنا ضروری ہے 

شادی کیلئے

شادی کیلئے :۔


اگر شادی کرنی ہو تو مندرجہ ذیل تعویذ لکھ کر محب کے تکیے کے نیچے چالیس روز تک رکھیں ۔
3
ولم
یولد
ولم
یکن
5
ھو
اللہ
احد
اللہ
7
یولد
ولم
یکن
لہ
1
قل
ھو
اللہ
احد
6
الصمد
لم
یلد
ولم
4
لہ
کفوا
احد
قل
2
یکن
الصمد
لم
یلد
8

کفوا
احد



الحاب



مندرجہ بالا نقش کے اوپر باریک کاغذ رکھ کر خانے بنا لیں اور کاغذ کو الگ کر کے اوپر لکھیں اور پھر خانہ پوری اس طرح کریں کہ پہلے وہ چار خانے ڈالیں جس پر نمبر1 ڈالا گیا ہے پھر نمبر 2 کا خانہ پر کریں اس طرح ترتیب سے آٹھوں خانے لکھ ڈالیں اس کے نتیجے محب (یعنی جو شادی کرنا چاہتا ہے ) کا نام اور اس نام کے بعد الحب لکھ کر محبوب (یعنی جس سے شادی کرنا مقصود ہو ) کا نام لکھیں پھر یہ تعویذ محب اپنے تکیے کے نیچے رکھے اگر بہت جلدی اثر مقصود ہو تو دو پتھروں کے درمیان اس تعویذ کو دبا دیں ہر پتھر کا وزن  کم از کم دو سیر ہونا چاہیے ۔

نظر بد کیلئے

نظر بد  کیلئے :۔
اگر نظر بدی کی وجہ سے شادی میں رکاوٹ ہو تو یہ تعویذ لکھ کر چند منٹ سر پر رکھیں پھر جلا دیں ایک تعویذ سے نظر بد کا اثر پوری طرح سے ختم نہ ہو تو تین تعویذ کافی ہیں
                                                            7+5+2+1
       الیابس              الباسط 

شادی کیلئے روحانی عمل

شادی کیلئے روحانی عمل :۔
اگر کسی شخص کی لڑکی کنواری اور کوئی شخص اس سے نسبت کاپیغام نہ دیتا ہو تو وہ وضو کرنے کے بعد دو رکعتیں نفل پڑھ کر ایک سو دفعہ یالطیف پڑھے اور پڑھ کر اسی مقصد کیلئے دعا مانگے اللہ پاک کے حکم سے ایک ماہ کے اندر اندر مراد پوری ہو گی ۔