Monday, October 19, 2015

جنات کا پیدائشی دوست

جنات کا پیدائشی دوست:۔

آیۃالکرسی نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا :۔

تیسری چیز جب بھی میں گھر سے نکلا میں نے ہمیشہ آیۃ الکرسی پڑھی مجھے یاد نہیں میں گھر سے نکلا ہوں، اور میں نے آیۃالکرسی نہ پڑھی ہو۔ میں کبھی آیۃالکرسی بھول جاؤں یہ گمان نہیں کر سکتا ،بلکہ میں بھول کر بھی اس کو نہیں بھولا ۔ اور آیۃ الکرسی کو میں نے اپنی زندگی کا ہمیشہ ساتھی بنایا اور پھر آیۃالکرسی نے بھی ہمیشہ میرا ساتھ دیا۔ میں ہر نماز کیلئے جب گھر سے نکلا اور میرے قد م مسجد کی طرف اٹھے تو میں نے آیۃالکرسی پڑھی، اور ہمیشہ آیۃالکرسی نے مجھے تابندہ اور شاد مان رکھا ۔ مجھے زندگی میں اس کے جو فائدے ملے وہ یہ ہیں ۔ ایک دن ایسا ہوا میں کسی کام کی غرض سے گھر سے نکلا، مجھے بازار کا رخ کرنا تھا میں مسلسل آیۃالکرسی پڑھ رہا تھا ۔ میں نے چند بار آیۃالکرسی پڑھی تو سامنے ایک صاحب گلی کے کونے پر بڑی سی چادر اوڑھے شاید میرا انتظار کر رہے تھے ۔ دن تھا میں چاشت کےنفل پڑھ کر ہی نکلا تھا اچانک میں نے محسوس کیا کہ وہ مجھ پر وار کرنا چاہتا ہے ، اس وقت میری زبان پر لا تاخزہ سنتہ ولا نوم تھا۔

حملہ کرنے سے پہلے حملہ:۔

بس یہی پڑھ رہا تھا، وہ میری طرف بڑھا اس کے ہاتھ میں ایک تیز دھار برچھا تھا ،جسے میں چھوٹی تلوار کہہ دوں وہ میری طرف بڑھ ہی رہا تھا ،سب لوگ اسے دیکھ رہے ہیں، اچانک اس کی ہائے نکلی ! اور اس کی تلوار اس کے ہاتھ سے گر گئی۔ میں نے تیزی سے لپک کر وہ تلوار اٹھائی لیکن وہ اپنی پنڈلی پکڑ کر بیٹھ گیا ،اور درد اور تکلیف میں اتنا گم ہوا کہ اسے یہ یاد نہ رہا اور ہوش نہ رہا ۔ کہ وہ اس وقت کس حالت میں ہے اور کہاں ہے ؟ لوگ اکٹھے ہو گئے سب خاموش تماشائی مختلف چہ مگوئیاں کر رہے تھے ۔ ایک شخص نے اسے ہلایا تو وہ اچانک گر گیا اور وہ دراصل بے ہوش تھا ۔سب نے کہا کوئی سانپ یا کسی زہریلی چیز نے اسے ڈسا ہے ۔ ادھر ادھر دیکھا اس کے لباس کو جھاڑا پر کچھ بھی نہ تھا ۔ بہت سے لوگ ا س کو لعنت ملامت کرتے ہوئے چلے گئے ۔نہ معلوم میرے اندر کیا احساس تھا میں وہاں ٹھہر گیا اور تلوار میرے ہاتھ میں ہے اور میں ٹھہرا ہو اور بھی بہت سے لوگ وہا ں ٹھہرے ۔ آخر ایک طبیب کو بلایا اس نے اپنے طریقے سے اور اپنی دواؤں سے اس کو ہوش میں لانے کی بھرپور کوشش کی آخر وہ ہوش میں آیا ۔

میں پیشہ ور قاتل ہوں !

تھوڑی دیر کے بعد اس کی آنکھیں کھلیں اس کی نظریں جب مجھ سےملیں تو اس نے نظریں جھکا لیں ۔ اور وہ زور زور سے دھاڑیں مار کر رونے لگا۔ وہ چل نہیں سکتا تھا خود کو گھسیٹتا ہوا میری طرف آیا اور قدموں پر ہاتھ رکھ کر رونے لگاکہ معاف کر دیں ۔ میں دراصل پیشہ ور قاتل ہوں ! آپ کا کسی کے ساتھ کھجور کے باغ کا تنازع تھا مجھے بھی علم ہے، کہ وہ باغ دراصل آپ کا ہے ۔ ایک ظالم شخص ا س پر قبضہ کرنا چاہتا ہے ۔ اس نے مجھے آپ پر مسلط کیا ہے۔ میں کئی دنوں سے آپ کی تاک میں ہوں ، آج موقع بہترین تھا ۔ جب میں آپ کے قریب لپکا اسی انداز میں مجھے محسوس ہوا کہ کسی نے میری پنڈلی پر زور درا تلوار کا وار کیا ہے ، اس کے بعد مجھے یاد نہیں رہا کہ میرے ساتھ کیا بنا؟ درد نے مجھے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

جو کچھ ہوا میری سمجھ سے بالاتر:۔

اب مجھے ہوش آیا تو میں نے اپنی پنڈلی کو دیکھا نہ کوئی زخم ، نہ خون ، نہ وار ، بس کیا ہوا ؟ یقیناً جو کچھ ہوا میری سمجھ میں نہ آیا ۔لیکن جو ہوا میری خطا سے ہوا ، آپ مجھے معاف کر دیں، میں آپ سے معافی چاہتا ہوں ۔ میں نے اسے سچے جزبے سے معاف کر دیا ۔ اور سچی طلب سے اس کے اندر کی کیفیتوں کو درگزر کے ساتھ لیا ۔

روح کی نصیحت بہت قیمتی ہوتی ہے :۔

یہ واقعہ ایک ایسا واقعہ ہے جس نے مجھ پر آیۃالکرسی کے کمالات اتنے واضح کیے اتنے واضح کئے کہ میں آج تک خود حیران ہوں ،کہ آیۃالکرسی آخر چیز کیا ہے ؟  میں جب تک نہیں پڑھتا تھا مجھ پر رزق کی تنگی تھی، جب سے پڑھنے لگا ہوں ، رزق کی بارش ہے ، اس سے پہلے میرے گھر میں بیماریاں ، تنگدستی ، مسائل ، مشکلات ، الجھنیں بات کچھ نہیں ہوتی خوامخواہ ہم آپس میں الجھ جاتے تھے ایک مشکل حل نہیں ہوتی تھی دوسری ، دوسری ختم نہیں ہوتی تھی، تیسری ، اور جب میں نے آیۃالکرسی پڑھی یعنی گھر سے نکلتے ہوئے ، پڑھنا شرو ع کیا تو بس میرے اندر ایک راحت ، خوشی اور کامیابی کی لہر دوڑ گئی تو میں آپ کو نصیحت کرتا ہوں اور روح کی نصیحت بہت قیمتی نصیحت ہوتی ہے آپ کبھی بھی گھر سے نکلتے ہوئے آیۃالکرسی پڑھنا نہ بھو لیں ! یہ وہ چیز ہے جو آپ کو سدا بہار اور کامیاب کرتی چلی جائے گی۔

تابعیؒ روح کی چوتھی نصیحت :۔

چوتھی چیز جو میری نصیحت ہے وہ یہ ہے ہر کام ہر عمل شروع کرنے سے پہلے ضرور پڑھا کریں ، ابھی آپ عالم وجود اور عالم شہود میں ہیں ۔ اور عالم برزخ میں نہیں آئے۔ جب آپ عالم برزخ میں آئیں گے تو آپ کے سامنے جو حقائق اور حقیقتیں کھلیں گی ۔ وہ آپ سوچ نہیں سکتے اور وہ حقائق اور حقیقتیں ایسی ہوں گی جس کو اظہار کریں گے تو شاید لوگ نہ مانیں جو شخص کسی کام کو شروع کرنے سے پہلے پڑھتا ہے انیس فرشتے اس کی مدد کو فوراً آ جاتے ہیں انیس رحمتیں اس کو گھیر لیتی ہیں ،اللہ پاک کی مدد کی انیس طاقتیں اس کے کام میں شامل ہو جاتی ہیں ،انیس عذاب اس سے ٹلتے ہیں ، انیس خیریں اسے ملتی ہیں ۔ انیس خبیث جنات اور شیاطین جنہوں نے اس کے کام کو بگاڑنا تھا اور نقصان کرنا تھا وہ اس سے دور ہوتے ہیں، انیس قوتیں اور طاقتیں اور اللہ پاک کی مدد میں اس کے ساتھ شامل حال ہو جاتی ہیں ۔ میں نے زندگی میں جب بھی ﷽  پڑھی مجھے ہمیشہ نے ترقیاں ، عزتیں ، کامیابیاں ، خیریں اور برکتیں عطا فرمائیں اور مجھے ایک احساس ہوا کہ نے مجھے ایک نئی زندگی اور نئی جان دی ہے۔

شیطانی اور نامراد چیزوں سے بچنے کا راز :۔

پہلے ایسا ہوتا تھا کام تھوڑی دیر کا وقت زیادہ لگ جاتا تھا لیکن اب کام تھوڑی دیر کا وقت اس سے بھی تھوڑا لگتا ہے اور میں اپنے کام کو جلدی سمیٹ لیتا تھا ۔نے مجھے کسی میدان میں ناکامی نہیں دی ہمیشہ کامیابی دی ہے ۔ اس نے مجھے ہر بری نظر سے بچایا ، ہر برے منصوبے سے بچایا ، ہر بری عادت سے بچایا اور ہر بری چاہت سے بچایا ۔ میں اپنی عادات میں ، چاہتوں میں ، مزاجوں میں بہترین ڈھلتا چلا گیا ، میں نے جب بھی پڑھی مجھے خیروں نے گھیر لیا ، برکتوں نے چھاؤں کر دی ایک احساس عالم ارواح میں آنے کے بعد اب بھی ہے اور وہ یہ ہے کہ پڑھنے والا ہمیشہ شیطانی اور نامراد چیزوں سے بچا رہتا ہے اور ﷽  پڑھنے والا ہمیشہ ایسے ایسے حادثات اور ناقابل یقین نشانوں سے بچا رہتا ہے جس کی خود اس کو خبر نہیں ہوتی۔ تو وہ اس کا بچاؤ کر لیتا جب خبر ہی نہیں تو بچاؤ کیسے کرے گا ؟ پڑھنے والا بہت زیادہ سکھی رہتا ہے اور ہر کام میں سے دل کی دنیا کھلتی ہے ، مشکلات کی دنیا حل ہوتی ہے ۔ پریشانیاں وجود میں نہیں آتیں مسائل حل ہوتے ہیں اور ﷽  ضرور پڑھا کریں اس سے زندگی میں وہ راحتیں ،خوشیاں، عزتیں اور کامیابیاں ملیں گی جو آپ کبھی سوچ ہی نہ سکیں ۔

تابعیؒ روح کی پانچویں اور خاص نصیحت :۔

میری پانچویں نصیحت اور جو  بڑی خاص نصیحت ہے ۔ اس کو سدا یاد رکھنا اپنے منہ کو گالی سے پاک کر لینا جاندار غیر جاندار ، پاک ناپاک کوئی بھی چیز ہو بس گالی نہیں دینی ، اور اپنے ذہن کو اپنے مزاج کو اپنی طبیعت کو گالی سے ایسے دور کر لو جیسے تمہارے مزاج میں گالی نام کی چیز کبھی تھی ہی نہیں ایک واقعہ سناتا ہوں ۔

گالیوں کے عبرت انگیز اثرات :۔

یہ اس دور کی بات ہے جب آپ کی دنیا کی ایجادات نہیں تھیں ، ہماری دنیا کا خیر کا دور تھا،  برکتوں کا دور تھا ، سادہ غذائیں ، صحت مند چہرے اور خشبودار بول ہوتے تھے ۔ مجھے ایک صاحب ملے میں نے انہیں دیکھا کہ وہ اکثر اپنی گفتگو میں جب بھی گفتگو کرتے گالیاں دیتے تھے ۔ اور میں نے ان کی زندگی میں بس مشکلات ، پریشانیاں ، الجھنیں ، رکاوٹیں ، دکھ اور ناکامیاں ہی دیکھی ، وہ میرے پاس دعا کیلیے آئے ۔ ان پر ایک مکھی بار بار بیٹھ رہی تھی ایک بار اٹھاتے دوسری بار اس کو جھڑکاتیسری بار مکھی کو گالی دے دیتے ۔ بس میں وہیں سمجھ گیا ان کی مشکلات کی وجہ گالیاں ہیں۔ میں نے ان سے سوال کیا آپ گالیاں دیتے ہیں ؟ کہنے لگے نہیں بس غصہ آئے تو گالیاں تو آتی ہی ہیں غصے کے وقت دیتا ہوں ویسے نہیں ۔ پھر کہنے لگے نہیں ہماری بستی میں رواج ہے جب غصے میں آئیں تو بھی گالیاں دیتے ہیں جب خوشی ہو تب بھی ایک دوسرے کو گالیاں ضرور دیتے ہیں ۔میں نے کہا آپ کی الجھنیں  اور پریشانیاں سو فیصد ختم ہوجائیں گی اگر آپ گالی دینا چھوڑ دیں ۔

زندگی کی مشکلات سے نجات:۔

انہوں نے میری بات کو یقین سے لیا کچھ عرصہ بعد ملے اور کہنے لگے آپ کی بات اس وقت سمجھ نہیں آئی تھی اور میں نے چاہا تھا کہ میں آپ سے شاید کوئی وظیفہ پالوں گا ، کوئی تسبیح پالو ں گا ۔ آپ نے مجھے یہی وظیفہ دیا تھا ، کہ گالیاں نہ دیا کرو آپ مجھے کوئی تسبیح وظیفہ دے دیتے وہ میرے لیے آسان تھا گالی ایسی چیز ہے جو میری زبان پر پختہ ہو چکی ہے۔  اس کو ذہن اور زبان سے نکالنا میرے لیے نہایت مشقت اور مشکل کام ہے لیکن میں نے مشقت کی ۔با ربار میرے منہ پر گالی آتی ، میں جھٹک دیتا ، میرے منہ پر برا لفظ آتا میں اپنے منہ کو بند کر لیتا ، کچھ ہفتے محنت کے بعد اب میں اس مشکل سے نکل آیا ہوں۔ اور اس مشکل سے ایسا نکلا ہوں کہ خود زندگی کی مشکلات سے نکل گیا ہوں ۔ میرے اوپر زندگی نے مشکلات کا ایک طوفان تانا ہوا تھا میں پریشانیاں ، الجھنیں ، مسائل اور ناکامیوں میں بہت زیادہ گرا ہوا تھا بس میں نے اب سوچا تھا کہ اس کا حل صرف موت ہی ہو سکتا تھا ۔اور میں موت کا انتظار کر رہا تھا لیکن جب سے آپ نے مجھے گالیاں دینے سےمنع کیا ہے میں اس دن سے بہت پرسکون ہوں ، میرے مسئلے ، مشکلات ، زندگی ،پریشانیوں اور ناکامیوں سے نکل کر راحتوں اور برکتوں کی طرف چل پڑی ہے ۔

چھوٹے سے عمل نے مصیبتوں سے نجات دے دی:۔

میں حد سے زیادہ ممنون اور مشکور ہوں کہ آ پ نے مجھے گالیاں نہ دینے کا وظیفہ بتایا ۔۔ یہ خود ایسا وظیفہ ہے جس نے میری زندگی سے مشکلیں چن لی ہیں پریشانیاں دھو دی ہیں میرے گھر میں راحت ہے ، سکون ہے ، میرا گھر مشکلات اور پریشانیوں سے ایسا نکلا ہے کہ میں حد سے زیادہ مطمئن ہوں ۔ میں آپ کا نہایت مشکور ہوں کہ آپ نے مجھے اس مصیبت سے نجات دلائی ۔

انوکھے تجربات ، انوکھی باتیں ، انوکھے مشائدات :۔ 

 صحابی بابا یہ ساری باتیں کر رہے تھے اور میں یہ ساری باتیں بہت غور سے سن رہا تھا اہل محفل بھی ان باتوں سے محظوظ ہو رہے تھے ۔واقعی انوکھے تجربات ، انوکھی باتیں ،اور انوکھے مشائدات تھے۔ جو عام عقل سوچ اور گمان سے بالاتر تھے ۔

اپنی نظروں کو ماشاءاللہ دو :۔

ایک نصیحت خاص اور بتائی اپنی نظروں کو ماشاءاللہ دو ،جب بھی نظر اٹھے کسی چیز پر نظر جائے بیٹی ہو، بیٹا ہو ، بیوی ہو، گھر ہو، سواری ہو ، زندگی کی کوئی بھی چیز ہو  اپنی نظروں کو اور اپنی زبان کو ماشاءاللہ دو ۔ جب آپ ماشاءاللہ کہیں گے آپ کا منہ اور آپ کی سانسیں خوشبو بکھیریں گی اور آپ کی طبیعت میں راحتیں  ،خوشیاں اور خلوص بکھر جائے گا ۔ وہ تابعیؒ اعتماد سے بولے یاد رکھو ہماری نظریں تیروں میں سے تیر ہیں اور یہ لگتی ہیں ، اپنوں کو بھی غیروں کو بھی اور ہر نظر ایک اثر رکھتی ہے ۔ اور اس اثر سے یا تو خیر یں پھیلتی ہیں یا پھر شر پھیلتا ہے ۔ اور اگر آپ چاہتے ہیں آپ کی نظر سے خیریں پھیلیں ۔گھر میں سکون چین ہو ، راحت اور رحمت ہو ، برکت اور عافیت ہو تو پھر آپ جب بھی نظر اٹھاائیں تو ماشاءاللہ کہیں ۔

نظروں میں کیمیا تاثیر پیدا کریں :۔

ایسا کرنے سے کچھ ہی دنوں میں آپ کی نظروں میں کیمیا تاثیر پیدا ہو گی جس کو دیکھیں گے اس کو شفاء ملے گی ، جس کو دیکھیں گے وہ آپ کا دوست بن جائے ، جس کو دیکھیں گے اس کے دل میں آپ کی محبت اتر جائے ،جہاں دیکھیں گے وہاں آپ کیلئے رحمت ، راحت ، برکت اور خیر ایسے نکلے گی کہ آپ سوچ نہیں سکتے ۔ آپ اپنی نظروں میں نور پائیں گے ، آنکھوں میں سرور پائیں گے ، دل میں رحمت کا ایک ہلکا سا وزن محسوس کریں گے ، جب آپ ہمیشہ جس طرف توجہ کریں ۔( جاری ہے)

نفرت ،پریشانیاں، بیماریاں اور دشمنی سب ختم:

نفرت ،پریشانیاں، بیماریاں اور دشمنی سب ختم:۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!آپ کی خدمت میں انتہائی مؤدبانہ سلام پیش کرتی ہوں ۔ اللہ پاک کرے آپ کا یہ فیض عام تاقیامت نسلوں تک جاری و ساری رہے ۔ اللہ پاک آپ کو ، آپ کے اہل خانہ کو ،اور عبقری کی پوری ٹیم کو ہمیشہ خوش رکھے اور آپ سب پر اللہ پاک کی رحمت اور برکتوں کا نزول ہوتا رہے ۔ محترم حضرت حکیم صاحب ! ہمارا کالے جادو کا بہت پرانا مسئلہ تھا جس سے میں میرا شوہر اور بچے بہت پریشان تھے ، کاروبار نہ ہونے کے برابر ہو چکا تھا اور ہم تباہی کے دہانے پر کھڑے تھے، کئی گھر تبدیل کرنے کے باوجود ہم سکون سے رہ نہیں سکتے تھے ۔ ہر وقت گھر میں لڑائی جھگڑا اور پریشانی کا عالم رہتا تھا ، میرے جسم میں کئی سالوں سے سوئیاں چھبتی تھیں دن اور رات میں بستر پر لیٹنا محال تھا ۔ ساری رات ایک منٹ کیلئے بھی بیڈ پر کمر سیدھی نہیں کر سکتی تھی ۔ بیس سال میں نے انتہائی اذیت ناک گزارے ، کھانا پینا محال تھا ادھر بچوں کا بھی یہی حال تھا ، تعلیمی لحاظ سے بہت زیادہ بندش تھی ، بے شمار جنات اور چڑیلوں کا گھر میں بسیرا تھا جو نظر بھی آتے تھے ۔ ہر کام میں رکاوٹ تھی ، پچھلے سال 8 جولائی سے بذریعہ خط موصول ہونے والے وظائف ہم نے پڑھنا شروع کیے ، رمضان المبارک شروع ہو چکا تھا ، جس سے ہمیں بہت فائدہ اور کافی فرق محسوس ہوا ۔ پانچ نومبر کی ملاقات میں آپ نے دوبارہ وہی وظائف پڑھنے پر زور دیا تھا ۔ جو کہ سورہ فلق 200 مرتبہ ، سورہ ناس 200 مرتبہ یاممیت ، یاقابض محمد رسول اللہ احمد رسول اللہ 313 مرتبہ اس کے ساتھ ہی جمعرات کو حسب توفیق گوست کا صدقہ بتایا تھا وظائف کی برکت سے ہمارے گھر میں بے حد سکون ہوا ہے نماز اور قرآن پاک کی تلاوت میں دل لگنے لگا ہے ۔ شوہر کا مزاج بہت سخت تھا ان کے رویے میں بہت تبدیلی آئی ہے ۔ان کہ غصے میں بہت حد تک کمی آئی ہے۔ اب خرچہ وغیرہ بھی دینے میں ناراض نہیں ہوتے ، مہمانوں کے ساتھ بھی ان کا رویہ بہت اچھا ہونے لگا ہے ۔ اب اپنے بچوں کی ضروریات اور خواہشات کو پورا کرتے ہیں ، اب میرا بھی خیال رکھنے لگے ہیں ۔ ایک دوسرے کا احساس ہونے لگا ہے ۔ اب کاروبار میں بھی بہت بہتری آ گئی ہے ۔ آپس میں پیار محبت سب کا بڑھ گیا ہے ۔ جب سے وظائف پڑھنے شروع کیے ہیں ۔ میں وقتاً فوقتاً آپ کو حالات سے آگاہ کرتی رہی ہوں ۔ بچپن سے لے کر 8 جولائی 2014 تک میں نے پریشانیاں ، بیماریاں اور دشمنی ہی دشمنی دیکھی تھی۔ اور نفرت ہی نفرت دیکھی تھی لیکن اب اللہ پاک کا شکر ہے بیماریاں ، پریشانیاں سب دور چلی گئی ہیں ۔ خوشحالی کے دروازے ہم پر کھل گئے ہیں ۔ بچوںکا تعلیمی سلسلہ پھر سے شروع ہو گیا ہے ۔ اب مجھے کسی کی خوشی اور ناراضگی کا کوئی خیال نہیں آتا ، اب صرف مجھے اپنے اللہ پاک او راس کے رسولﷺ کا خیال آتا ہے کہ وہ ناراض نہ ہو جائیں ۔نماز قرآن پاک، وظائف ، بیعت ہونے کے بعد کی تسبیحات اب اتنی فرصت ہی نہیں کہ کسی کی فضول باتوں پر غور کریں۔ جب سے عبقری سے تعلق جڑا ہے دن اور رات چھوٹے ہو گئے ہیں ، موبائل، ٹی وی، پی ٹی سی ایل ، سب بے ضرورت محسوس ہوتے ہیں ، فضول گفتگو ختم ہو گئی ہے ، تھوڑاسا ٹائم ملا ، فوراً جائے نماز بچھایا اور اللہ پاک کے آگے سر بسجود ہو جاتی ہوں ۔ یہ سب آپ کی محنتوں اور آپ کی کاوشوں اور آپ کی مخلوق خدا سے محبت کا نتیجہ ہے ۔ اور ہر نماز میں رو رو کر آپ کے لئے عبقری کیلئے غیب سے مدد کی التجا کرتی ہوں۔ 

Thursday, October 15, 2015

پاک فوج کے ساتھ اللہ کی مدد کا انوکھا واقعہ

پاک فوج کے ساتھ اللہ کی مدد کا انوکھا واقعہ:۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں نے اپنی زندگی کے 32 سال پاک فوج کی خدمت کی ہے ۔ اس دوران بہت سے نشیب و فراز آئے بارڈر پر بہت ہی عجیب و غریب کچھ واقعات بھی ہوئے ۔ آج کل میں ریٹائرڈ فوجی کی زندگی گزار رہا ہوں اور جب کبھی تنہا ٹیرس پر بیٹھ کر چائے کاکپ ہاتھ میں پکڑ کر بہار رفتہ کی یادیں دماغ میں بستی ہیں تو چہرے پر ہلکی سی مسکان اور آنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں ۔ فوج میں گزرے صبح و شام کتنے شاندار ہوتے ہیں اس کا مشاہدہ صرف کسی پاک فوج کے جوان کو ہی ہو سکتا ہے ۔سروس کے دوران ایک مرتبہ ہماری ڈیوٹی آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں کے جنگلات میں بارڈر پر لگی ۔ وہاں ہماراا مقابلہ دشمن کے ساتھ ساتھ جان لیوا کھائیوں اور خطرناک جانوروں سے بھی تھا ۔ ان علاقوں میں ایسی ایسی خطرناک کھائیاں ہیں کہ اگر کوئی گیا تو اس کی ہڈی تک ملنا مشکل ہے کیونکہ ہزاروں فٹ گہری نوک دار پتھریلی کھائیوں میں جب کوئی گرتا ہے تو اس کے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتے ہیں اور جو بچتا ہے وہ درندے نہیں چھوڑتے ۔  ہمیں وہاں آئے چند دن ہی ہوئے تھے کہ ایک مرتبہ ہمار ا ایک جوان پاؤں پھسلنے کی وجہ سے ان ہزاروں فٹ گہری پتھریلی کھائی میں گر گیا اس سے بھی خطرناک بات ہمارے کسی ساتھی کو اس کے گرنے کا علم نہ تھا ۔ جب وہ کافی دیر غیر حاضر رہا تھا تو ساتھیوں کو تشویش ہوئی اس کو ادھر ادھر جنگلوں میں خوب ڈھونڈا گیا مگر وہ نہ ملا تو سمجھا گیا شاید وہ بھاگ گیا ہے ۔ ہمارے آفیسرز کے حکم پر ہمیں کہا گیا کہ آس پاس شہر کے بس اڈوں اور دیگر جگہوں پر جا کر اس کو تلاش کیا جائے ہم نے باہر جانے والے راستوں ، بس اڈووں ہر جگہ چھان ماری مگر ہمیں وہ جوان نہ مالا ۔ سب پریشان تھے کہ اچانک وہ کہاں غائب ہو گیا ؟ ان کی پوسٹ سے لے کر ہیڈ کوارٹر تک رات گئے تک سب ڈھونڈتے رہے مگر وہ نہ ملا تھک ہارکر اس کی تلاش بند کر دی گئی ۔اور صبح اس کے گھر رابطہ کرنے کا سوچ کر سب سو گئے ، اگلی صبح ایک جوان ایسے ہی ٹہل رہا تھا اچانک اس نے ایک کھائی میں دیکھا تو اسے دور نیچے ایک خاکی سی چیز نظر آئی، اس نے فوراً ہم سب کو اطلاع کی ہم سب وہاں پہنچے اور دور بین سے نیچے دیکھا تو ایک جوان پڑا تھا ۔ مختلف تدابیر کر کے گھنٹو ں لگا کر کچھ جوانوں کو نیچے بھیجا گیا ،آدھے دن کی محنت کے بعد وہ جوان بڑی مشکل سے اوپر لے کر آئے تو سب حیران رہ گئے کہ ہزاروں فٹ بلندی سے پتھروں سے ٹکرا ٹکرا کےنیچے گرنے والے کا جسم بالکل صحیح سلامت تھا اتنے خطرناک جنگل میں جہاں بھیڑیے  ،تیندوے ، سانپ ،بچھو اور پتہ نہیں کس کس قسم کے جانور ہیں ۔انہوں نے اس کو چھوا تک نہیں، اور اتنی شدید سردی کہ انسان دو منٹ باہر بیٹھ جائے تو اس کا خون جم جائے، اور وہ جوان آدھا دن اور ساری رات کھلے آسمان کے بیچے پڑا رہا ، اس کا جسم بالکل نارمل درجہ حرات میں تھا ۔سانس چل رہا تھا ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسے سی ایم ایچ راولپنڈی پہنچایا گیا ، تھوڑی سی ٹریٹمنٹ کے بعد اسے ہوش آ گیا ، اس کے جسم کی چند ہڈیاں ٹوٹ چکی تھیں ، ایک سال علاج کے بعد وہ بالکل تندرست ہو گیا اور یونٹ میں حاضر ہو گیا ۔

Wednesday, October 14, 2015

ساگ ،پالک اور مولی کے کرشمے

ساگ ،پالک اور مولی کے کرشمے :۔

زندہ دلان لاہور کو جو سبزیاں پسند اور مرغوب ہیں ،ان میں مولی سرفہرست ہے ۔ پنجابی شہری ہو یا دیہاتی اندرون لاہور کا رہنے والا ، ہو یا گلبرگ کا باشندہ وہ مولی کا شائق ضرور ہو گا ۔ پنجاب میں مولی کو کچا کھا یا جاتا ہے ۔ مولی  کےٹکڑے کر کے گوشت میں پکاتے ہیں مولی کدو کش کر کہ سبزی کے طور پر پکاتے ہیں ۔کچا کھانے کیلئے نازک ، پتلی اور نرم مولی موزوں ہے ۔ دوپہر اور رات کے کھانے میں مولی ، ٹماٹر ، سلاد ، چقندر وغیرہ کو کاٹ کر پلیٹ میں سجاکر رکھتے ہیں ، اور کھانے کے ساتھ شوق سےکھاتے ہیں ۔ مولی کھانا ہضم ہونے میں بھی معاون ہے ۔ مولی کو قدرت نے وافر غذائی اجزاء سے سر فراز کیا ہے ۔ اس میں لحمی مواد چکنائی ، نشاستہ دار اجزاء کے علاوہ چونا اور فاسفورس بھی ہے ۔ فولاد کی مقدار تو بہت زیادہ ہے ۔ پیشاب آور ہے ، بواسیر اور گردہ مثانہ کی پتھری میں مفید ہے ۔ گردہ مثانہ کی پتھری میں مولی کا نمک دیا جاتا ہے جس سے بسا اوقات پتھری خارج ہو جاتی ہے ۔قبض کشا بھی ہے تلی بڑھ جانے کی صورت میں موثر ہے ۔ سردیوں میں بہت زیادہ استعمال کرنی چاہیئے ۔ کیونکہ اس کا مزاج گرم تر ہے ۔ مولی کے پتے کوئی بیکار چیز نہیں ہیں ۔ قدرت نے مولی کے پتے کا پانی اکسیر کا کام دیتا ہے ۔ مولی کے پتوں کو کوٹ لیں ، تین تولے پانی میں سرخ شکر ضرورت کےمطابق ملا لیں ۔ صبح و شام مولی کے پتوں کا پانی پئیں ۔ پیشاب کی جلن کی صورت میں مولی کے پتوںکا پانی صبح و شام تین تین تولے پئیں ۔ مولی پکاتے وقت اس کےپتوں کو بھی شامل کر لینا چاہیے ۔
پالک ! طبی فوائد و منافع:۔
پاکستان میں بکثرت پائی جانے والی سبزیوں میں ایک پالک بھی ہے جو بازار میں ارزان نرخون پر مل سکتی ہے معدہ میں پہنچ کر زود ہضم ہونے کی وجہ سے خود بہت جلد ہضم ہو جاتی ہے ۔ اس سے معدہ کے عمل ہضم میں سرعت اور رطوبات ہضم کی پیدائش  کے عمل میں تیزی آ جاتی ہے ۔ جبکہ دافع تیزابیت و سوزش خاصیت کی وجہ سے معدہ و سینے اور پیشاب کی جلن کو بھی نافع ہے ۔ امعاء میں پہنچ کر حرکات دودیہ کو تیز تر  کرتی ہے ۔ اسی لیے دائمی قبض میں مبتلا افراد کو بھی مسلسل چند یوم تک اس کا سالن یا ساگ زیادہ مقدار میں کھانے سے قبض میں فائدہ حاصل ہوتا ہے ۔ البتہ وہ افراد جن کی امعاء کی قوت کمزور ہونے کے باعث ان میں تھوڑی سی طاقتور غذا کے استعمال سے بھی  اسہال کی تکلیف ہو جاتی ہے تو انہیں چاہیے کہ پالک اور مولی کو ملا کر قطعاً استعمال نہ کریں ۔ کیونکہ اس کے استعمال سے امعاء کی حرکات زیادہ تیز ہو کر اسہال کا عارضہ لاحق ہو جاتا ہے ۔ پیشاب کا قطرہ قطرہ یا تنگی سے آنا اوردائمی قبض و نزلہ ، پرانی کھانسی اور دق و سل کے مریضوں کیلئے پالک ایک بہترین سبزی ہے ۔ پالک میں کیلشیم اور فولاد کی موجودگی سے جسم میں ان کی کمی دور ہو جاتی ہے ۔ یہ بینائی کو لاجواب طاقت دیتی ہے ۔ یرقان اور صفراوی بخاروں میں بھی مدر بول ہونے کی وجہ سے خصوصیت سے مفید ہے ۔ درد سر اور تلی کے امراض میں مبتلا افراد کیلئے اس کا استعمال موزوں نہیں ہے جن اصحاب کو پالک موافق نہ آئے انہیں اس کے سالن میں دار چینی اور مصالحہ جات کو اضافہ کر کے کھانا چاہیے اس کےپتوں کو پانی میں ابال کر نمک ملا کر غرغرے کرنا گلے کے درد اور ورم کیلئے بہت ہی مفید ہے ۔
سرسوں کا ساگ:۔
سرسوں کا ساگ سرسوں کے پودے سے حاصل کیا جاتا ہے ۔ مکئی کی روٹی کے ساتھ یہ بہت لطف دیتا ہے ۔ اس کی تاثیر گرم خشک ہے ۔ اس میں وٹامن اے ، بی ، جی ، فولاد ، کیلشیم اور روغنیات پائے جاتے ہیں ، سرسوں کا ساگ جلدی امراض کیلئے بہتر ہے ،۔ اسے کھانے سے جلدی بیماریں دور ہو جاتی ہےہیں ، سرسوں کا ساگ جلدی امراض کیلئے بہتر ہے ۔ اسے کھانے سے جلدی بیماریاں دور ہو جاتی ہیں ، اعضاء کی خشکی، خراش اور داغ دھبے دور کرنے کا علاج ہے ، یہ بھوک کو تیز کرتا ہے اور جسم و معدے سے گیس نکالتا ہے ، سرسوں کا ساگ خون میں حرارت پیدا کرتا ہے اور یہ پیشاب لاتا ہے ، جسم پر سوجن ہو تو اسے ختم کرنے کیلئے لاجوب ہے ، نیا خون پیدا کرتا ہے ، قبض کشا ہے ، معدہ جگر اور انتڑیوں کو طاقت دیتا ہے ۔ اس میں پروٹین کافی مقدار میں موجود ہوتی ہے ۔ اس میں مکھن ڈال کر کھایا جائے تو یہ جسم کی لاغری اور کمزوری دور کرتا ہے ، سرسوں کے بیجوں کا تیل کھانے پکانے او ر مالش کرنے میں استعمال ہوتا ہے ۔

وتر نماز کے بعد ایک مجرب عمل

وتر نماز کے بعد ایک مجرب عمل:۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! یہ عمل ہماری ٹیچر نے تحفہ کے طور پر دیا اور سب طالبات نے اس کو نوٹ کرلیا ،آج تک میں پابندی سے یہ عمل کرتی ہوں عمل رات عشاء کی نماز میں وتر نماز کے بعد دو سجدے اس طریقے سے کریں کہ پہلے سجدے میں پانچ بار سبوح قدوس ربنا ورب  المئکۃ والروح پڑھیں ۔ پھر بیٹھ کر دونوں سجدوں کے درمیان ایک بار آیۃ الکرسی اور پھر دوسرے سجدے میں اس طرح درج بالا الفاظ پڑھیں ، اس طرح دو سجدوں کے اندر دس بار اور دو سجدوں کے درمیان ایک بار آیۃالکرسی پڑھی جائے گی۔ فضیلت اس کی یہ ہے کہ اس وظیفہ کو پڑھنے والا جائےنماز پر بیٹھتا ہے اٹھنے سے قبل اللہ پاک کی رحمت کا نزول اور ستر فرشتے اس کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہیں اور اس کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں اور کلمہ طیبہ نصیب ہوتا ہے اور شہادت کی موت نصیب ہوتی ہے جو اس کے پڑھنے کے بعد دعا مانگتا ہے تو اللہ پاک کے دربار عالیہ میں قبول ہوتی ہے بشرطیکہ اخلاص نیت سے عمل کرے ۔

کلمہ طیبہ اور کلمہ شہادت کا ورد

کلمہ طیبہ اور کلمہ شہادت کا ورد:۔

آج سے تقریباً سات آٹھ سال پہلے جمعہ کے خطبہ میں ایک بزرگ نے فرمایا کہ جب کوئی انسان خلوص کے ساتھ کلمہ طیبہ پڑھتا ہے اور کلمہ شہادت پڑھتا ہے تو اللہ پاک اس کے سارے گناہ معاف فرمادیتے ہیں ، اور چار ہزا ر نیکیاں اس کے نامہ اعمال میں لکھ دی جاتی ہیں ۔  میں ذاتی طور پر کسی بھی مشکل کے وقت اپنے آپ کو گناہوں کی غلاظت میں محسوس کرتا ہوں اس لیےکلمہ طیب اور کلمہ شہادت پڑھتا ہوں اور ذہن اور دل میں یقین کرتا ہوں کہ اب میں پاک صاف ہو گیا اور گناہوں کی نحوست سے دور ہو گیا اور نیکیوں کی بہار میں ہوں ۔ اس کے بعد تین مرتبہ اور ہر مرتبہ اول میں ﷽ اور اس کے بعد انا للہ وانا الیہ راجعون
پڑھتا ہوں ۔ اور یقین کے درجے میں رکھتا ہوں کہ میرا اللہ پاک میری دست غیب سے بہترین انداز میں دستگیری کرے گا اور عنایت کرے گا ایک دفعہ میرے گھر کا کچھ حصہ میں مرمتی کام چل رہا تھا اور دوسرے مستری مزدور بھی تھے ۔ ظہر کے بعد میں قریبی شہر گیا اور مغرب کے بعد لوٹا تو وہ الیکٹریشن اور مستری مزدور بھی تھے ۔ میں نے کہا بھائی آپ اپنے گھر نہیں گئے تو کہنے لگا کہ میرے پیسے اور کارڈ وغیرہ یہاں گر گئے ہیں آپکی اوطاق میں اور کسی نے اس کو اٹھا لیا ہے ۔ اس لیے آپ کا انتظار کر رہا تھا ۔ میں نے مستری صاحب سے اس کے  مزدوروں کے بارے میں پوچھا تو اس نے بتایا کہ وہ تو سب چلے گئے ہیں ۔ میں نے الیکٹریشن کو کہا بھائی ۔ آپ بھی اللہ سے مانگیں میں بھی مانگتاہوں ۔ میں نے اوپر بیان کیا عمل پڑھا اور دل میں اپنے مسلمان بھائی کے نقصان پر افسوس بھی کیا ۔ ہم دونوں نے خوب ذکر کیا تو اگلی صبح اس الیکٹریشن کے پاس اور کارڈ وہیں قریب سے مل گئے حالانکہ کل کافی وقت وہ اسی جگہ ڈھونڈ تا رہا تھا ۔

ہیپا ٹاٹئس سے نجات کیسے ملی

ہیپا ٹاٹئس سے نجات کیسے ملی:۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! سب سے پہلے تو ہمیں یہ سمجھ میں نہیں آتا ہم کس طرح آپ کا شکریہ ادا کریں الفاظ ساتھ نہیں دے رہے نہ ہی کچھ سمجھ آ رہا ہے ۔ کیا لکھو ں! عبقری سے ہمارا تعارف سات ماہ پہلے ہوا ، ہوا کچھ یوں کہ میرے کچھ گھریلو حالات خراب ہوئے اس دوران  میرے کزن جو کہ کراچی میں رہتے ہیں انہوں نے نیٹ سے مجھے آپ کے کچھ وظائف  انمول خزانے والا وظیفہ دیا ۔ جو میں ہر نماز کے بعد پڑھتی تھی اور کزن نے یہ بھی بتایا کہ ایک میگزین عبقری بھی آتا ہے ۔ بہر حال انہوں نے مجھے ایک نمبر بھی دیا میں نے وہاں فون کیا ان صاحب سے میں نے پوچھا بھائی کیا حکیم صاحب خط کا جواب دیتے ہیں انہوں نے کہا ہاں بہن بالکل جواب دیتے ہیں ، ان سے میں نے کہا بھائی میرے پاس ایڈریس وغیرہ کچھ بھی نہیں آپ مجھے میرے نمبر پر ایڈریس بھیجیں ۔ انہوں نے مجھے ایڈریس بھیجا ۔ میں نے اللہ پاک کا نام لے کر حکیم صاحب کو خط لکھا ۔ الحمد اللہ! انہوں نے جوا ب بھی بھیجا چند وظیفے بھی دیئے ۔ جو میں پڑھ رہی ہوں ۔تب ہمیں پتہ چلا ماشاءاللہ حکیم صاحب کی اتنی کتابیں بھی ہیں ۔ پھر میرے بھائی نے عبقری منگوایا ۔ اب ہر مہینے عبقری ہمارے گھر آتا ہے میں نے اس تحریر میں اپنی کہانی اس لیے لکھی ہے کیونکہ میری کہانی کی وجہ سے ہی ہمیں عبقری اور حضرت حکیم صاحب جیسے نیک دل بزرگ کا پتہ چلا ۔۔ جب اس ماہ کا عبقری ہمارے پاس آیا تو اس میں ہیپا ٹاٹئس نجات سیرپ جس کی دس بوتلوں کا مکمل کورس کا تعارف تھا ۔ میری امی کو ہیپا ٹاٹئس تھا بہت علاج کروایا لاکھوں خرچ کیے مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا امی کو سر درد بخار معدے کا درد امی بہت بیمار تھیں ۔ ہم نے اللہ پاک کا نام لیکر عبقری کے دفتر فون کیا، پہلے پانچ بوتلیں منگوائیں ۔ امی نے پینی شروع کیں امی تیزی سے صحت یاب ہو رہی تھیں بخار ، سر درد سب ختم ! پورا مکمل کورس کیا ۔ اس دوران عبقری میں ایک بہن نے بھی دو وظیفے بتائے تھے یرقان کے سورہ عم پارہ 30 سات دفعہ پانی پر دم کر کے پیے اور سورہ تغابن تین دفعہ معدہ اور پیٹ پر دم کرے ۔ پابندی کے ساتھ ، ہم نے وہ بھی کیا ، پھر ایک علاج بھی تھا ہم نے وہ بھی کیا ۔

قارئین کی خصوصی اور آزمودہ تحریریں

قارئین کی خصوصی اور آزمودہ تحریریں :۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! یہ واقعہ میری بیٹی نے مجھے سنایا میری بیٹی اسلامک یونیورسٹی میں پڑھتی ہے ۔ وہ مجھے کہنے لگی کہ ہمارے ساتھ کچھ چائینز لڑکیاں بھی پڑھتی ہیں ۔ اور وہ اس قدر خدا ترس ہیں کہ ایک دن میں اور میری دوست ہاسٹل سے تیار ہو کر یونیورسٹی  جا رہی تھیں جس راستے سےہم جاتی تھیں وہاں راسے میں ایک کتے کا چھوٹا سا بچہ مرا ہوا پڑا تھا اورہم اپنے آپ کو بچا کر بڑے دھیان سے ناک پر ہاتھ رکھ کر جلدی سے وہاں سے گزر رہی تھیں ۔ کہ ادھر سے دو چائینز لڑکیاں بڑی فٹ فاٹ تیار تھیں ، یعنی جینز جاگرز وغیرہ پہنے ہوئے اور وہ گزر رہی تھی کہ ان کی نظر بھی اس کتے کے بچے پر پڑی ۔انہوں نے فوراً ایک درخت سے چھوٹی سی ٹہنی توڑ ی اور زمین کھودنی شروع کر دی ۔ پہلے تو ہمیں سمجھ نہ آئی ، اور پھر جب سمجھ آئی تو ہمارے میں بھی جزبہ جاگ اٹھا اورہم ہاتھوں سے شروع ہو پڑے ، اور ایک گڑھا تیار کیا ۔ ادھر ساتھ ہی اس کتے کی ماں بھی پاس آ کر کھڑی ہو گئی ، ان چائینز نے ان ٹہنیوں کے ساتھ بڑے آرام سے اس کتے کے بچے کو گڑھے میں ڈالا اور اس کے اوپر مٹی ڈال کر دبا دیا اور کتے کی ماں سارا وقت پاس کھڑی رہی، یہ میرے بچے کے ساتھ کیا کریں گی ؟ چائینز نے اس بچے کو دفن کرنے کے بعد بڑے پیار سے اس کتیا پر ہاتھ پھیرا جیسے اسے دلاسا دے رہی ہوں اور کتیا انہیں یوں شکریہ ادا کرنے والی نظروں سے دیکھ رہی تھی اور میری بیٹی بتاتی ہے کہ امی ! ان کا یہ کام مجھے بھلا ئے نہیں بھولتا کہ ان لڑکیوں نے اس کتے کے بچے کو دفن کیا ہے۔ لیکن جس طرح طریقے سے کتیا کے ساتھ افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے کہ جیسے ہم انسانوں سے کرتے ہیں ۔ اللہ پاک ان سے کتنا خوش ہوئے ہوں گے اللہ پاک ان کو اس کا اجر ضرور دے گا اور ہمیں بھی ایسا کام کرنے کے توفیق عطا فرمائے یہ واقعی میرے اپنے گھر کا ہے میری دیورانی اور میں جو ایک گھر میں رہتے ہیں اوپر والی منزل پر میری دیورانی اور بچے رہتے ہیں ، وہ کافی عرصہ سے ایک اونچی دیوار پر ایک بڑے سے پیالے میں روزانہ بچی ہوئی روٹی توڑ کر اور ڈبل روٹی کے پیس وغیرہ بچے ہوئے چاو ل وغیرہ اس پیالے میں ڈال دیتی ہے۔ اور پرندے خاص کر کوے وہاں آتے ہیں اور  سارا دن پیالے سے کھاتے رہتے ہیں ۔ ایک دن کوؤں نے مار کر پیالہ دیوار سے نیچے گرا دیا اور ٹوٹ گیا۔ تو اس نے وہاں کھانا رکھنا چھوڑ دیا ، اس نے خواب میں دیکھا کہ ایک کوا آیا ہے اور اس کے بازو پر بیٹھ گیا ہے ، اور اس کی ٹانگ ٹوٹی ہوئی ہے اور وہ اسے اس کے ہاتھ میں دیتا ہے کہ اسے جوڑ دو اور وہ خواب میں اس کی ٹانگ جوڑ دیتی ہے ۔تو اس نے مجھے خواب سنایا کہ باجی یہ مجھے کیسا خواب آ یا ہے ؟ تو میں نے اس سے کہا کہ تم وہاں پر کوئی برتن رکھ کر اس میں پہلے کی طرح کھانا رکھا کرو ، کیونکہ جب سے برتن ٹوٹا تھا روز کوے آ کر شور مچاتے تھے آخر خواب میں آ کر انہوں نے یاد دہانی کروا دی ہے اور اس نے دوبارہ وہ کام شروع کر دیا اور پرندے روز آتے ہیں ۔

ہیپا ٹاٹئس سے نجات کیسے ملی:۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! سب سے پہلے تو ہمیں یہ سمجھ میں نہیں آتا ہم کس طرح آپ کا شکریہ ادا کریں الفاظ ساتھ نہیں دے رہے نہ ہی کچھ سمجھ آ رہا ہے ۔ کیا لکھو ں! عبقری سے ہمارا تعارف سات ماہ پہلے ہوا ، ہوا کچھ یوں کہ میرے کچھ گھریلو حالات خراب ہوئے اس دوران  میرے کزن جو کہ کراچی میں رہتے ہیں انہوں نے نیٹ سے مجھے آپ کے کچھ وظائف  انمول خزانے والا وظیفہ دیا ۔ جو میں ہر نماز کے بعد پڑھتی تھی اور کزن نے یہ بھی بتایا کہ ایک میگزین عبقری بھی آتا ہے ۔ بہر حال انہوں نے مجھے ایک نمبر بھی دیا میں نے وہاں فون کیا ان صاحب سے میں نے پوچھا بھائی کیا حکیم صاحب خط کا جواب دیتے ہیں انہوں نے کہا ہاں بہن بالکل جواب دیتے ہیں ، ان سے میں نے کہا بھائی میرے پاس ایڈریس وغیرہ کچھ بھی نہیں آپ مجھے میرے نمبر پر ایڈریس بھیجیں ۔ انہوں نے مجھے ایڈریس بھیجا ۔ میں نے اللہ پاک کا نام لے کر حکیم صاحب کو خط لکھا ۔ الحمد اللہ! انہوں نے جوا ب بھی بھیجا چند وظیفے بھی دیئے ۔ جو میں پڑھ رہی ہوں ۔تب ہمیں پتہ چلا ماشاءاللہ حکیم صاحب کی اتنی کتابیں بھی ہیں ۔ پھر میرے بھائی نے عبقری منگوایا ۔ اب ہر مہینے عبقری ہمارے گھر آتا ہے میں نے اس تحریر میں اپنی کہانی اس لیے لکھی ہے کیونکہ میری کہانی کی وجہ سے ہی ہمیں عبقری اور حضرت حکیم صاحب جیسے نیک دل بزرگ کا پتہ چلا ۔۔ جب اس ماہ کا عبقری ہمارے پاس آیا تو اس میں ہیپا ٹاٹئس نجات سیرپ جس کی دس بوتلوں کا مکمل کورس کا تعارف تھا ۔ میری امی کو ہیپا ٹاٹئس تھا بہت علاج کروایا لاکھوں خرچ کیے مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا امی کو سر درد بخار معدے کا درد امی بہت بیمار تھیں ۔ ہم نے اللہ پاک کا نام لیکر عبقری کے دفتر فون کیا، پہلے پانچ بوتلیں منگوائیں ۔ امی نے پینی شروع کیں امی تیزی سے صحت یاب ہو رہی تھیں بخار ، سر درد سب ختم ! پورا مکمل کورس کیا ۔ اس دوران عبقری میں ایک بہن نے بھی دو وظیفے بتائے تھے یرقان کے سورہ عم پارہ 30 سات دفعہ پانی پر دم کر کے پیے اور سورہ تغابن تین دفعہ معدہ اور پیٹ پر دم کرے ۔ پابندی کے ساتھ ، ہم نے وہ بھی کیا ، پھر ایک علاج بھی تھا ہم نے وہ بھی کیا ۔

ھوالشافی:۔ مکو 24 گرام، سونف 12 گرام ۔ کاسنی کے بیج 24 گرام ، شربت دینار دو چمچ ، اس کی ترکیب یہ ہے کہ ایک کلو پانی لیں اوپر کی تینوں چیزیں پکنے کیلئے رکھ دیں جب ایک کپ رہ جائے تو نیچے اتار کر شربت دینار ملا کر نیم گرم پی لیں ۔ صبح ناشتے سے دو گھنٹے بعد اور شام کو کھانے سے دو گھنٹے پہلے پندرہ دن استعمال کر بعد ٹیسٹ کروالیں انشاءاللہ افاقہ ہو گا ۔ ہم نے سب کچھ کیا جب امی نے مکمل علاج کے بعد ٹیسٹ کروائے ہماری خوشی کی تو انتہا نہ رہی رپورٹ بالکل صاف تھی کچھ بھی نہیں تھا ۔ وہاں ایک بندہ تھا انہوں نے بھائی کو کہا آپ نے کون سا علاج کروایا تھا۔ بھائی نے سب بتایا ہم نے اللہ پاک کا شکر ادا کیا ۔

کلمہ طیبہ اور کلمہ شہادت کا ورد:۔

آج سے تقریباً سات آٹھ سال پہلے جمعہ کے خطبہ میں ایک بزرگ نے فرمایا کہ جب کوئی انسان خلوص کے ساتھ کلمہ طیبہ پڑھتا ہے اور کلمہ شہادت پڑھتا ہے تو اللہ پاک اس کے سارے گناہ معاف فرمادیتے ہیں ، اور چار ہزا ر نیکیاں اس کے نامہ اعمال میں لکھ دی جاتی ہیں ۔  میں ذاتی طور پر کسی بھی مشکل کے وقت اپنے آپ کو گناہوں کی غلاظت میں محسوس کرتا ہوں اس لیےکلمہ طیب اور کلمہ شہادت پڑھتا ہوں اور ذہن اور دل میں یقین کرتا ہوں کہ اب میں پاک صاف ہو گیا اور گناہوں کی نحوست سے دور ہو گیا اور نیکیوں کی بہار میں ہوں ۔ اس کے بعد تین مرتبہ اور ہر مرتبہ اول میں اور اس کے بعد انا للہ وانا الیہ راجعون
پڑھتا ہوں ۔ اور یقین کے درجے میں رکھتا ہوں کہ میرا اللہ پاک میری دست غیب سے بہترین انداز میں دستگیری کرے گا اور عنایت کرے گا ایک دفعہ میرے گھر کا کچھ حصہ میں مرمتی کام چل رہا تھا اور دوسرے مستری مزدور بھی تھے ۔ ظہر کے بعد میں قریبی شہر گیا اور مغرب کے بعد لوٹا تو وہ الیکٹریشن اور مستری مزدور بھی تھے ۔ میں نے کہا بھائی آپ اپنے گھر نہیں گئے تو کہنے لگا کہ میرے پیسے اور کارڈ وغیرہ یہاں گر گئے ہیں آپکی اوطاق میں اور کسی نے اس کو اٹھا لیا ہے ۔ اس لیے آپ کا انتظار کر رہا تھا ۔ میں نے مستری صاحب سے اس کے  مزدوروں کے بارے میں پوچھا تو اس نے بتایا کہ وہ تو سب چلے گئے ہیں ۔ میں نے الیکٹریشن کو کہا بھائی ۔ آپ بھی اللہ سے مانگیں میں بھی مانگتاہوں ۔ میں نے اوپر بیان کیا عمل پڑھا اور دل میں اپنے مسلمان بھائی کے نقصان پر افسوس بھی کیا ۔ ہم دونوں نے خوب ذکر کیا تو اگلی صبح اس الیکٹریشن کے پاس اور کارڈ وہیں قریب سے مل گئے حالانکہ کل کافی وقت وہ اسی جگہ ڈھونڈ تا رہا تھا ۔

کلونجی کے تجربات :۔

دوران ملازمت شدت کے ساتھ اور اس سے پہلے اپنے مقام حیدر آباد میں درمیانی سطح کے ساتھ سانس لینے میں بہت تکلیف ہوتی تھی ۔ اور سر میں درد کی لہریں بھی اٹھتی تھیں اس کیلئے بہت ہی ماہرین حضرات سے علاج کرایا مگر رزلٹ نیکسٹ ٹو ناٹ پھر آکو پنکچربھی کراچی کے ایک مشہور کلینک سے کرایا ۔مگر کوئی خاص فائدہ نہ ہوا اس کے علاوہ بہت ہی اور مسائل میں جکڑا ہوا ۔ کسی کام کے سلسلے میں لاہور آیا وہاں محترم حضرت حکیم صاحب ، سے ملاقات بھی ہو گئی ۔ وہاں سے ان کی ایک کتاب کلونجی کے کرشمات ملی ۔ اس میں سے میں نے سب سے آسان نسخہ کلوجی کا قہوہ جس میں کبھی کبھی برگ بانسہ بھی تھوڑ ا ملاتا تھا پینے کیلئے شروع کیا ۔ دوران ملازمت سعودی عرب میں بھی میرے دفتر میں چائے کے وقت یہی معمول تھا ۔ الحمدللہ ! میرا اوپر بیان کیا ہوا سارا مسئلہ اللہ پاک نے حکیم صاحب کے اخلاص کے طفیل حل کر دیا۔

وتر نماز کے بعد ایک مجرب عمل:۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! یہ عمل ہماری ٹیچر نے تحفہ کے طور پر دیا اور سب طالبات نے اس کو نوٹ کرلیا ،آج تک میں پابندی سے یہ عمل کرتی ہوں عمل رات عشاء کی نماز میں وتر نماز کے بعد دو سجدے اس طریقے سے کریں کہ پہلے سجدے میں پانچ بار سبوح قدوس ربنا ورب  المئکۃ والروح پڑھیں ۔ پھر بیٹھ کر دونوں سجدوں کے درمیان ایک بار آیۃ الکرسی اور پھر دوسرے سجدے میں اس طرح درج بالا الفاظ پڑھیں ، اس طرح دو سجدوں کے اندر دس بار اور دو سجدوں کے درمیان ایک بار آیۃالکرسی پڑھی جائے گی۔ فضیلت اس کی یہ ہے کہ اس وظیفہ کو پڑھنے والا جائےنماز پر بیٹھتا ہے اٹھنے سے قبل اللہ پاک کی رحمت کا نزول اور ستر فرشتے اس کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہیں اور اس کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں اور کلمہ طیبہ نصیب ہوتا ہے اور شہادت کی موت نصیب ہوتی ہے جو اس کے پڑھنے کے بعد دعا مانگتا ہے تو اللہ پاک کے دربار عالیہ میں قبول ہوتی ہے بشرطیکہ اخلاص نیت سے عمل کرے ۔

چھوٹا سا وظیفہ اور بڑی کامیابی

چھوٹا سا وظیفہ اور بڑی کامیابی:۔


محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ پر اللہ پاک اپنی رحمت کا سایہ قائم رکھے آپ اور آپ کے تمام ساتھی جو اس کارخیر میں آپ کے ساتھ ہیں ان سب کیلئے نیک تمنائیں اور ڈھیروں دعائیں یہ وظیفہ میں خاص عبقری کے قارئین کیلئے بھیج رہی ہوں ۔ میری بیٹی نے جب بھی پیپرز دیئے اور ہر بار پیپرز دینے کے بعد 11 ہزار بار روزانہ یاحسیب کا وظیفہ تین دن پڑھتی ہے ،تو بہت اچھے نمبرز سے پاس ہو جاتی ہے۔ اس بار اس نے ایم اے کے پیپرز دیئے اور یہی وظیفہ کیا تو بہت اچھے نمبرز آئے۔

مچھلی کا تیل کھائیں خوش ،صحت مند اور ترو تازہ رہیں

مچھلی کا تیل کھائیں خوش ،صحت مند اور ترو تازہ رہیں :۔

قارئین! آج کل اکتوبر چل رہا ہے، موسم میں خنکی شروع ہو چکی ہے ۔ رات کو ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں ۔ ایسے موسم میں لوگوں کو سب سے زیادہ جس کھانے کی چیز کی طرف رحجان ہوتا ہے وہ ہے مچھلی !سرد رات میں تلی ہوئی یا بیسن لگی گرم گرم ک مچھلی کھانے کا مزہ ہی کچھ اور ہے ۔ مچھلی کے گوشت کے بے شمار فوائد ہیں ۔ جنہیں آپ وقتاً فوقتاً اخبارات ، رسائل یا دوسرے ذرائع ابلاغ میں پڑھتے یا سنتے رہے ہوں گے ۔ مگر مچھلی کے تیل کے فوائد کا بہت ہی کم لوگوں کو علم ہے ۔ مچھلی کا تیل بہت سے امراض کا تیر بہدف علاج ہے ۔ آئیے ! آج ہم مچھلی کے تیل کی کچھ کرامات پڑھتے ہیں ۔ بہت سے تجربات سے یہ بات واضح ہو کر سامنے آئی ہے ۔ مچھلی کے تیل کے استعمال سے خون کے اندر ٹرائی گلیسر ائیڈ کی مقدار کم ہو جاتی ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ ایچ ڈی ایل کی مقدار بڑھ جاتی ہے جس کو اچھا کولیسٹرول سمجھا جاتا ہے ۔ اس کے استعمال سے خون جلد نہیں جمتا اور ہومو سسٹین جس کی زیادتی آج کل بلڈ پریشر کی وجہ بیان کی جاتی ہے کہ سطح جسم میں کم ہو جاتی ہے ۔یہ ایک امینوایسڈ ہے ۔ جو دل کے امراض پیدا کرنے کا موجب بنتا ہے۔ مچھلی کا تیل وریدوں اور شریانوں کو تنگ نہیں ہونے دیتا اور جسم کے اندر سوزش کو کم کرتا ہے ۔ سائنسی دنیا میں کہا جاتا ہے کہ مچھلی کا تیل دل کے امراض ، ہائی بلڈ پریشر اور جوڑوں کے دردوں کے لئے موثر ہے ۔ عام طور پر 9-3 گرام یومیہ استعمال کرنا چاہیے ۔ نو گرام مچھلی کے تیل میں تقریباً 1.8 گرام ای کو سائپین ٹینوئک ایسڈ ملنا چاہیے ۔ یہ بھی ضروری فیٹی ایسڈز کی فہرست میں شامل ہے اور اس کے علاوہ 0.9 گرام دوکو ساہیکسا اینوئک ایسڈ بھی موجود ہے ۔ السی میں بھی اومیگا تھری فیٹی ایسڈ موجود ہوتا ہے ۔ لہذا مچھلی کی جگہ السی کا تیل بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ السی کے تیل میں ناخوشگوار بو کم ہوتی ہے۔ بعض ادارے مچھلی کے تیل کے ساتھ وٹامن ای کو ملا تے ہیں یا پھر آکسیجن کو نکال لیتے ہیں تاکہ تیل خراب نہ ہونے پائے کیونکہ وٹامن دافع تکسید خصو صیات کا حمل وٹامن ہے ۔ اس کے علاوہ دوسری ضروری بات یہ ہے کہ السی کے تیل میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈ مچھلی کے تیل میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے مختلف ہے چنانچہ السی کے تیل کے استعمال سے وہ نتائج بر آمد نہیں ہوتے جو مچھلی کے تیل کے استعمال سے ہوتے ہیں ۔مچھلی کے تیل کی بنیادی خصو صیات میں ایل ڈی ایل کولیسٹرول کو کم کرنا ، خون کو جسم میں جمنے نہ دینا اور اس میں ہومو سسٹین کی مقدار کم کرنا شامل ہے ۔ کچھ تحقیقی تجربات سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ یہ سیرم میں موجود ٹرائی گلیسرائیڈ کو بھی کم کرتا ہے ، اور یہ تمام چیزیں ذیابیطس کے مریض کیلئے ضروری ہیں کیونکہ مچھلی کا تیل ذیابیطس اور دل کے امراض سے بچاتا ہے ۔ مچھلی کا تیل جوڑوں کے دردوں کی علامات کو کم کرتا ہے ۔ خواتین جن کو ماہواری کے دوران انتہائی تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے ان کو مچھلی کے تیل السی کے تیل اور گیمالی نولی نک ایسڈ کے استعمال سے کافی افاقہ ہوتا ہے لیکن ترجیح کے طورپر مچھلی کا تیل زیادہ مفید گدانا گیا ہے ، مقدار خوراک کے لحاظ سے 42 نوجوان خواتین کو چھ گرام یعنی چھوٹا چائے کا چمچ یومیہ استعمال کروایا گیا جس سے ان خواتین کو 1080 ملی گرام EPA اور 720 ملی گرام ڈی ایچ اے میسر آ سکتا ہے ۔ اور اس کو دو ماہ کیلئے استعمال کروایا گیا تو اسی فیصد خواتین میں ماہواری کے دوران درد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ۔ ہاتھ پاؤں کو جب ضرورت سے زیادہ سردی محسوس ہو اس میں بھی مچھلی کا تیل مفید ہے ۔ چنبل کے مرض میں بھی مفید ہے ۔ اور گردہ کے امراض میں بھی موثر ہے  ، چنبل کے مرض کیلئے ایک بڑا چمچ یومیہ مچھلی کا تیل استعمال کرنے کا کہا گیا ہے ۔ اس کا استعمال خارش سرخی اور کھال کے اترنے میں کافی مفید ثابت ہوا ہے لیکن یہ چنبل کے دھبوں میں کمی نہیں کرتا ، ہڈیوں کےکمزور ہونے کی صورت میں مچھلی کے تیل کا استعمال کیلشیم کے جذب ہونے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ خون کو پتلا کرنے والی ادویات استعمال کرنے والے لوگوں کو احتیاط سے مچھلی کا تیل استعمال کرنا چاہیے ۔ کیونکہ مچھلی کا تیل بھی خون کو پتلا کرتا ہے ۔   

Tuesday, October 13, 2015

خواتین پوچھتی ہیں

خواتین پوچھتی ہیں:۔

اولاد سے محروم:۔
میری شادی کو دس سال ہو گئے ہیں۔ علاج معالجہ اور میڈیکل چیک اپ کرایا ہے مگر ساری رپورٹ صحیح ہونے کے باوجود ہم اولاد سے محروم ہیں ۔ آپ اس سلسلہ میں ہمیں مشورہ سے نوازیے ۔ بہت مہربانی ہو گی ۔

جواب:۔ بی بی ! بات یہ ہے جب اللہ پاک دینے پر آ تا ہے تو کوئی نہ کوئی بہانہ بن جاتا ہے ۔ آپ پریشان نہ ہوں ۔ نماز کی پابندی کیجئے اور درود شریف رات کو پڑھ کر اللہ پاک سے دعا مانگئیے ۔ آپ نے اپنا نام بھی نہیں لکھا۔ بادام ، کھوپرا ، پستہ ، کوٹ کر تھوڑی سی سوجی بھون کر اس میں چینی ملا کر اور کالے تل مٹھی بھر ڈال کر اس کے لڈو بنا کر رکھ لیجئے ۔ صبح و شام ایک ایک لڈو اپنے شوہر کو کھلائے ۔ سردی کا موسم آ رہا ہے ۔ مٹھی بھر چلغوزے چھیل کر اس کی گریاں کھلائیے ، سفید ماش کی دال ہفتہ میں دو تین بار پکائیے ۔ آپ گوشت کے ساتھ بھی پکا سکتی ہیں ۔ ماش کی دال رات کو بھگو کر صبح پیس کر اس کو گھی میں بھون کر حلوہ بھی بنایا جاتا ہے اور اس میں مغزیات ڈالے جاتے ہیں ۔طب میں بہت ساری دعائیاں ہیں ۔ آپ کسی حکیم کو دکھا کر دوا تجویز کر الیں ۔ آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا ۔ برگد ایک مشہور درخت ہے ۔ اس کی ڈاڑھی ہوتی ہے لمبے لمبے ریشے لٹکتے ہیں ۔ کسی مالی سے کہہ کر برگد کی ڈاڑھی منگوائیے ۔ اسے صاف کر کے سائے میں سکھائے اور اس کے ہم وزن چینی یا شکر لے کر دونوں کو پیس کر رکھ لیجئے ۔ صبح آپ دونوں میاں بیوی دودھ کے ساتھ پندرہ بیس گرام یہ سفوف پھانک لیجئے ۔ تین چار ہفتے کھائیے۔

فریزر کے کھانے کا ذائقہ:۔
میں ملازمت کرتی ہوں ۔ اتوار کے دن پانچ چھ کھانے پکا کر فریز کر دیتی ہوں تاکہ پوار ہفتہ آسانی سےکھا سکیں ۔ اتنی محنت کرنے کے باوجود جب ہم میاں بیوی شام کو کھانا گرم کرتے ہیں تو اس میں ذائقہ نہیں ہوتا اس کی کیا وجہ ہے ؟ براہ کرم آپ مجھے مشورہ دیں ۔ میں صبح 8 بجے فیکٹری جاتی ہوں اور شام کو گھر آتی ہوں ۔ آ کر پکا نہیں سکتی کیونکہ بہت تھک جاتی ہوں ۔ صبح صبح کپڑے استری کرنے اور ناشتہ بنانا پڑتا ہے ۔ میرے پاس وقت ہی نہیں ہوتا فریزر والے کھانے کس طرح صحیح رہتے ہیں ضرور بتائیے ۔

جواب:۔ منجمد کھانے اگر احیتاط سے استعمال نہ کئے جائیں تو ان کا ذائقہ 90 فیصد خراب ہو جاتا ہے۔ آپ کھانے پکا کر ان کو ڈونگوں میں نکال کر بالکل ٹھنڈا ہونے دیں ۔ پھر ان کو ڈھانپ کر فریز کر دیں ، شام کو جب آئیں فوراً کھانا نکال کر باہر رکھ دیں ۔ ڈیڑھ دو گھنٹے باہر رکھ کر آپ ایک دیگچی میں پانی گرم کیجئے ۔ پانی کے اوپر کوئی چھلنی رکھئے ۔ اور اس پر سالن کا ڈونگا رکھ دیجئے ۔ پانی کی بھاپ سے وہ نرم ہو جائے گا ۔ پھر آپ پتیلی  میں ڈال کر اسے ہلکی آنچ پر گرم کر لیجئے ۔ ذائقہ بر قرار رہے گا ۔ آپ پانچ بجے گھر آئیں تو ساڑھے سات بجے تک آپ کا کھانا تیار ہو سکتا ہے ۔ آپ گوشت بھون کر فریج میں رکھ سکتی ہیں ۔ اس میں سے تھوڑا سا نکال کر کوئی سبزی ڈال کر سالن تیار کر سکتی ہیں ، اسی طرح قیمہ پکا سکتی ہیں ، سبزی کاٹ کر فریج میں رکھ  دیجئے ۔ اس کی تازہ بھجیا بن سکتی ہیں ۔ کابلی چنے ابال کر فریز کر لیجئے وہ تھوڑے سے نکال کر آپ مرغی میں پکا سکتی ہیں آج کے دور میں کھانا پکانا مسئلہ نہیں ہے۔

چہرے پر جلنے کا نشان :۔
پچھلے دنوں میں باورچی خانہ میں پراٹھا بنا رہی تھی ، گھی کے چھینٹے اڑے اور میرے چہرے پر بری طرح پڑے،گھبرا کر ہاتھ چہرے پر لگایا تو ایک دو جگہ سے کھال اتر کر سرخ جلد نکل آئی ، علاج سے تکلیف تو دور ہو گئی مگر چہرے پر جا بجا دھبے پڑ گئے ہیں  کھال کا رنگ علیحدہ نظر آتا ہے ۔ اس کا کوئی حل ہے تو بتائیے۔

جواب:۔ بی بی اگر  آپ اسی وقت گھیکوار کا گودا لگا لیتیں تو شاید اتنی تکلیف نہ ہوتی ، داغ بھی نہ پڑتے ، گھیکوار کی شاخ توڑ کر اس کا گودا فوراً لگایا جائے تو ٹھنڈ پڑ جاتی ہے ۔ ابھی بھی آپ رات کے وقت گھیکوار کا گودا لگائیے ، داغ مدھم پڑ جائیں گے ، آپ جوابی پتہ لکھا ہو ا لفافہ بھیجئے ۔ میں آپ کو دوا کانام لکھ دوں گی ، اس کے کھانے اور لگانے سے داغ دور ہو جائیں گے ، داغ جلنے کے دیر کے ہوں تو وہ بمشکل ختم ہوتے ہیں ۔

ٹشو کا دوپٹہ کیسے صحیح ہو گا :۔ 
میری شادی اسی ماہ ہوئی ہے ۔میرا سو ٹ بہت خوبصورت ہے اور اس کا دوپٹہ ٹشو کا ہے ۔ گاڑی کے دروازے میں پھنس کر دوپٹہ پھٹ گیا ہے ۔ وہ کس طرح ٹھیک ہو گا ۔

جواب:۔ بی بی! اب آپ دوپٹے کے ہم رنگ سیاہ ٹشو آدھ گز خریدیے ، درزی سے کہے آدھ گز کپڑے کے دو حصے کر کے اورکپڑے کی ہم رنگ لیس لگا کر سلائی کر دیں اس طرح آپ کا دوپٹہ صحیح ہو جائے گا ، دوپٹہ کے چاروں طرف بھی بارک لیس لگا سکتی ہیں ۔ 

Monday, October 12, 2015

رات بھرنیند کیوں نہیں آتی ؟ اب سمجھ آئی

رات بھرنیند کیوں نہیں آتی ؟ اب سمجھ آئی !

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری کی پرانی قاری ہوں ، دو دفعہ آپ سے ملاقات کا شرف بھی حاصل ہوا ۔ پہلے بھی آپ کو خط لکھتی رہی ، اپنے اعمال سے آگاہ کرتی رہی لیکن چار پانچ ماہ ہو گئے خط لکھنے کا موقع نہ ملا کچھ مصروفیات اور کچھ گناہوں نے قید کر رکھا تھا۔ سمجھ نہیں آ رہی کہ اپنی داستان کیسے شروع کروں ، چار ماہ پہلے میں نے ایک کورس کیا جس کی چالیس روزہ ورکشاپ تھی ۔ میں شیخوپورہ کے قریب ایک چھوٹا  سا گاؤں ہے وہاں  کی رہنے والی ہوں ۔ جب کورس سٹارٹ کیا تو میری ورکشاپ کا سنٹر لاہور میں رکھا گیا ۔ اب بہت مسئلہ تھا کہ شیخوپورہ سے روزانہ لاہور جانے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہو سکتا تھا تو میں نے وہیں شاہدرہ کے قریب اپنے رشتہ داروں کے گھر رہائش رکھ لی لیکن چند دن ورکشاپ اٹینڈ کی تو وہاں سے بھی مجھے بہت دور پڑ رہا تھا روزانہ دو گاڑیاں بدل کے جانا اور جاتی بھی اکیلی تھی پھر یونیورسٹی کے قریب میری ایک دوست رہتی تھی جس کی نئی نئی شادی ہوئی تھی وہ لوگ ہمارے گاؤں کے تھے لیکن شہر میں رہتے تھے اس نے مجھے آفر کی کہ تم اتنی دور سے روز آتی ہو تو میرے گھر رہ لو قریب بھی ہے اور میری دوست کی جس گھر میں شادی ہوئی ہے وہ شخص اربوں پتی ہے اکیلی رہتی تھی ۔ میں نے گھر والوں سے مشورہ کیا گھر سے اجازت مل گئی کیونکہ میری دوست کے ساتھ ہمارے پرانے گھریلو تعلقات تھے جب میں نے وہاں رہنا شروع کیا کروڑوں کا اس کا بنگلہ تھا 6 گاڑیاں گھر میں ہر وقت کھڑی رہتیں ۔ وقت پر مجھے گاڑی یونیورسٹی چھوڑ کر آتی اور وقت پر لے کر آتی ۔ میری ہر طرح کی ضروریات کا خیال رکھا گیا ۔ یہ سب میری دوست نے بہت خوش اسلوبی سے کیا ۔مجھے وہاں پر ہر طرح کی آسائش تھی ہر وقت جس طرح کا چاہے کھانا اور بالکل آزادی تھی ۔ پردہ تو میں نے وہاں بھی کیے رکھا اس کے شوہر سے میں نے مکمل پردہ کیا میں اپنے طور پر اعمال کی بھی کوشش کرتی تھی لیکن وہاں مشکل سے فرض نمازیں مکمل کر پاتی اور کسی عمل کی لاکھ کوشش کے باوجود توفیق نہیں ملتی تھی۔میں اپنے کمرے میں زیادہ تر اکیلی ہوتی تھی۔ میرے کمرے میں بڑا ایل ای ڈی ٹی وی تھا ۔ کمرے میں اکیلی رہ رہ کر بور ہو جاتی تو ٹی وی لگا لیتی ، تسبیح پڑھنے کیلئے ہاتھ میں لیتی تو پتہ نہیں دھیان کدھر چلا جاتا بھول ہی جاتا کہ میں تسبیح کر رہی تھی یوں ہوتا کہ یونیورسٹی سے آ کر سارا وقت ٹی وی لگائے رکھتی اور پوری پوری رات مجھے نیند نہ آتی تھی  ۔ حالانکہ میں اپنے گھر میں سب سے زیادہ سوتی ہوں اور پکی نیند والی تھی، لیکن میں حیران و پریشان تھی کہ نیند پوری رات نہ آتی ، دیکھتے ہی دیکھتے صبح ہو جاتی نیند کی گولیاں بھی کئی دفعہ کھائیں لیکن کوئی اثر نہ ہوتا اور یوں بہت سے گناہ نہ چاہتے ہوئے بھی ہو جاتے فلم ، ڈرامہ ، گانے دیکھنا اور بھی کئی گناہ نہ چاہتے ہوئے بھی ہو جاتے ، ان دنوں ایسے ایسے گناہ ہوئے کہ جن کو سوچتے ہی میں شرم سے پانی پانی ہو جاتی ہوں ۔ اللہ پاک کا لاکھ لاکھ کرم ہے کہ اس نے عزت محفوظ رکھی ۔ میری دوست کا شوہر بہت اچھاانسان تھا اس نے میرا سگی بہنوں سے بھی زیادہ خیال رکھا ۔ لیکن باہر کی دنیا بہت گندی ہے۔ پھر جب میں اپنا چالیس روزہ کورس مکمل کر کے گھر آئی تو تعلیم ہو رہی تھی اتنے گناہوں سے لتھڑی ہوئی آ ئی تب بھی اللہ پاک نے تعلیم میں بیٹھنے کی توفیق دی ، ہمارا گھرانہ ماشاءاللہ مذہبی ہے تعلیم باقاعدگی سے ہوتی ہے ۔ پھر میں نے اپنے گھر والوں سے اپنی دوست کی دولت کا تذکرہ کیا تو میری بھابھی نے پوچھا کہ اس کا شوہر کام کیا کرتاہے ۔ جب میں نے کام بتایا کہ وہ فلاں کام کرتا ہے تو بھابھی نے کہا کہ اس میں تو حرام شامل ہے ۔ اوہ ہو ! پھر میری سمجھ میں آیا کہ میں وہاں چالیس دن مشکوک مال پر عیش کرتی رہی اب جب دینی تعلیمات نے تھوڑا تھوڑا مجھ پر اثر کرنا شروع کیا تو مجھے سجمھ آئی کہ مجھے وہاں نیند کیون نہیں آتی تھی ۔ فل ایئر کنڈیشنڈ روم اعلیٰ قسم کے گدے لیکن سکون نہیں تھا اور دل گناہ پر ہی مائل رہتا تھا شاید مشکوک مال کھا کے انسان کا دھیان نیک کاموں کی طرف جاتا ہی نہیں ہے ۔اب میں بہت پریشان ہوں کیسے اس حرام مال کو اپنے اندر سے نکالوں اس حرام خون کے قطروں کو کیسے ختم کروں ؟     

آپ کا خواب اور روشن تعبیر

آپ کا خواب اور روشن تعبیر :۔

بھابھی کےدانت کیوں لگائے ؟
میں نے  دیکھا کہ میرے نیچے کے سامنے والے چاروں دانت اپنے سیدھے ہاتھ کی انگلی سے ہلاتا ہوں تو وہ باری باری ٹوٹ کر میرے ہاتھ میں گرتے ہیں ۔ ان دانتوں میں سے ایک کو میں پھر اپنی جگہ لگا تا ہوں تو وہ ٹوٹ کر دوبارہ نیچے گر جا تا ہے ۔ میں بہت پریشان ہوتا ہوں اور سوچتا ہوں کہ میرے منہ کے سامنے والے دانت گر گئے ۔ میرا منہ بہت برا لگے گا ۔ میرے قریب ہی میری بڑی بھابھی کھڑی ہوئی ہے وہ اپنے منہ سے چار نقلی دانت نکال کر مجھے دیتی ہے ۔ کہ یہ بناوٹی دانت تم اپنے منہ میں لگا لو ۔ میں وہ دانت اپنے منہ میں لگا لیتا ہوں ۔ میرا چھوٹا بھائی مجھے کہتا ہے کہ اگر دانت لگوانے تھے تو ڈاکٹر سے نئے خرید لیتے بھابھی کے دانت کیوں گائے ۔
تعبیر:۔ آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کو مالی نقصان اور صحت کی خرابی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ تاہم آپ استغفار کثرت سے پڑھا کریں اور حسب توفیق صدقہ خیرات دیتے رہیں ۔
آسیبی معاملات:۔
میری بڑی بہن کو سات آٹھ ماہ سے مسلسل ایک ہی خواب مختلف دنوں میں نظر آ رہا ہے ۔ جیسے چھوٹی بہن چند ماہ کی ہے اور وہ چل پھر رہی ہے ۔ پھر ایک دم بڑی ہو جاتی ہے پھر ہم اس کو لے کر کبھی سکول جا رہے ہیں تو کبھی بازار یا پھر ڈاکٹر کے پاس تو وہاں عوتوں ، بچوں اور مردوں کا ہجوم ہوتا ہے اور علیحدہ علیحدہ ہوتے ہیں ۔ عوتیں 20،25 کے قریب ہوتی ہیں اور مرد مونچھوں والے اور کالے ڈیڑھ سو کے قریب ہوتے ہیں ۔
تعبیر:۔ آپکی  بہن کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ لوگوں کے ساتھ آسیبی معاملات کافی عرصے سے چل رہے ہیں اور اسی وجہ سے کوئی بھی کام صحیح طریقے سے نہیں ہو پا رہا ۔ تاہم اپنا اور تمام اہل خانہ کی طرف حسب توفیق کچھ صدقہ دیں اور آپ خود بھی اور تمام گھر والے بھی چلتے پھرتے ہر وقت یا قھار  لا تعداد مرتبہ پڑھتےرہیں ، انشاءاللہ کچھ ہی دنوں میں حالات بہتر ہو نا شروع ہو جائیں گے۔
دوستوں سے محتاط رہیں:۔
میں نے دیکھا کہ جیسے کوئی گھر ہے ۔ جو کہ میرا نہیں ہے۔ اس کے غسل خانے میں غسل کر کے باہر نکلتی ہوں تو میری دو تین سہیلیوں کی مائیں مجھے وہاں نظر آ تی ہیں ،اور مجھے کہتی ہیں کہ ہم سب مل کر اس گھر میں اکٹھے رہ رہی ہیں ،اور وہ ایک جگہ پھر لیٹی ہوتی ہوں ۔ اپنے سروں کے نیچے چھوٹے آئینےرکھ کر جیسے کوئی تکیہ رکھتا ہے ۔ مجھے خیال آتا ہے کہ باتھ روم کے اندر میری انگوٹھیاں رہ گئی ہیں ۔ میں واپس جاتی ہوں اور اپنی انگوٹھیاں انگلی میں پہن کر باہر آ جاتی ہوں تعبیر:۔ آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ اپنی بعض ان دوستوں سے محتاط رہیں جن کے ساتھ بے تکلفی ہے ، ایسا نہ ہو کہ کوئی بڑا نقصان ہو جائے۔
بلی کی چیخیں اور مردہ بلا:۔
 میں نے دیکھا کہ ایک بلی اور ایک بلا ہے اور پھر دونوں چینی کےپیالے میں بیٹھ جاتے ہیں ۔ میں پانی پھینکتی ہوں تو بلی اور بلے پر پڑتا ہے ، پھر کافی دفعہ پھینکتی ہوں ۔ بلی چیخیں مارتی ہوئی بھاگ جاتی ہے اور بلا بے حس و حرکت پیالے میں پڑا رہتا ہے ۔ او رہلاک ہو جاتا ہے ۔ پر منظر بدلتا ہے اور میں سکول کی طرح کی کسی جگہ پر ہوں ، دل میں سوچتی ہوں کہ یہاں ملازمت کر لوں ۔ پھر میں انگریزی کے کسی لفظ کا مطلب موبائل پر اپنے شوہر سےپوچھتی ہوں پھر میری ایک آنٹی بات کرتی ہیں کہ ان کے بیٹے نے بھی فلاں سکول میں پیسہ لگایا تھا مگر کاروبار نقصان میں ہی گیا ۔۔ مہربانی کر کے اس خواب کی تعبیر بتا دیں ۔
تعبیر:۔ آپ کے خوا ب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے بعض ملازمین چوری کی کوشش کریں گے لیکن اپنے مقصد میں ناکام رہیں گے اور مرد ملازم پکڑا جائے گا لیکن ملازمہ بچ نکلنے میں کامیاب ہو جائے گی۔
بچیوں کا رشتہ :۔
میں  نے کچھ عرصہ پہلے دیکھا کہ میں ہاتھ سے زمین پر یا کسی دوسری چیز پر کلمہ طیبہ لکھ رہی ہوں اور میرے پیچھے سے کوئی اس کی فضیلت کے بارے میں بیان کر رہا ہے ۔ پھر ایک اور خواب میں ، میں نے دیکھا کہ میں اپنی بیٹی کی سہیلی کے گھر گئی ہوں ، وہاں ان کی والدہ جائے نماز پر بیٹھی ہیں ،، میں ان سے کہتی ہوں کہ آپ پریشان نہ ہوں کے رشتے کیلیے اللہ پاک بہتر کرے گا ۔ آپ ہر نماز کے بعد جائے نماز پر بیٹھ کر 5 نمازوں میں ایک تسبیح یا حل المشکلات  یا مسبب الاسباب کی پڑھئے ۔ اس کے علاوہ میں ان الفاظ کے بارے میں پہلے بھی خواب میں دیکھا ہے ۔ کوئی کہہ رہا ہے یا میں کہہ رہی ہوں کہ یہ پڑھا کرو۔
 تعبیر:۔ ماشاءاللہ بہت مبارک خواب ہیں ان میں اس بات کا اشارہ ہے کہ کلمہ طیبہ کی اتنی کثرت کریں کہ یہ کلمہ زبان سے دل تک پہنچ جائے ، نیز مذکورہ ذکر ہر نماز کے بعد اہتمام سے کیا کریں انشاءاللہ غیب سے مدد کرے گا۔
کتا اور کتیا:۔
میں نے دیکھا کہ میں کسی کام سے گھر واپس آتا ہوں تو گھر سے تھوڑی سی دور راستے پر مجھے ایک چھوٹا سا کتا اور بڑی سی کتیا ملتے ہیں ۔ کتا مجھ سے کہتا ہےکہ اکیلے کھا رہے ہو کچھ ہمیں بھی کھلاؤ ، پھر میں گھر کی طرف جانے والی گلی میں مڑتا ہوں تو ایک موٹا لمبا کالاسا گوریلا ملتا ہے مجھے ایسا لگتا ہے جیسے میں اسے جانتا ہوں میں گوریلے کو کہتا ہوں ٹھہرو میں آتا ہوں پھر میں گھر والی گلی چھوڑ کر مسجد والی گلی میں جاتا ہوں تو وہاں مجھے ایک ڈراؤنی شکل کا کالا سا آدمی ملتا ہے جس نے لباس بھی کالا سا پہنا ہوا ہوتا ہے ۔ پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔
تعبیر:۔ آپ کے خواب کے مطابق آپ پر اوپری اثرات ہیں۔ آپ فور ی طور پر گوشت کا صدقہ دیں اور سورہ بقرہ مکمل پڑھ کر سرسوں کے تیل میں دم کرکے رات کو سوتے وقت پورے جسم پر 7 دن تک ملیں اور دونوں کانوں میں بھی ایک ایک قطرہ اس تیل کا ڈال لیا کریں ، نیز نماز کی پابندی کریں ۔

سیدنا کریم ﷺ پڑھا اور ہر پریشانی الجھن ختم

سیدنا کریم ﷺ پڑھا اور ہر پریشانی الجھن ختم:۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! احوال اس طرح ہے کہ آج سے دو سال پہلے کی بات ہے میں جمعہ کے دن مسجد کی صفائی کر رہا تھا کہ میرے والد صاحب کے چچا زاد بھائی آپس میں لڑ پڑے اور صبح گیارہ بجے سے لیکر شام پانچ بجے تک ان کا جھگڑا آپس میں چلتا رہا اور ان کا جھگڑا بھی صرف چند ہزار روپوں

معذور ماں کی کنپٹی پر گولی ماری اور سارا خاندان ختم

معذور  ماں کی کنپٹی پر گولی ماری اور سارا خاندان ختم :۔

پچھلے سال خیبر ایجنسی کے حالات کچھ شرپسندوں کی وجہ سے خراب ہوئے تو امن پسند ہزاروں خاندان نقل مقانی کر کے دوسرے علاقوں میں رہائش پذیر ہوئے ۔ ان ہی میں ایک بدقسمت خاندان بھی ہجرت کر کہ پر امن علاقے کی تلاش میں نکلا ۔ پہاڑی راسے انتہائی کٹھن ہوتے ہیں ۔ یہ خاندان جو چند افراد پر مشتمل تھا ۔ اس خاندان میں ایک بوڑھی معذور اور اندھی ماں بھی تھی جس کو اس کے خاندان کا کوئی نہ کوئی فرد وقفے وقفے سے اٹھا رہا تھا اور اس بوڑھی اندھی ماں کے لبوں سےہر دم دعاہی نکل رہی تھیں ۔ اس ماں کا ایک جوان بدقسمت بیٹا بھی اس قافلہ میں تھا جس کو سب سے زیادہ اپنی بوڑھی اندھی معذور ماں کا خیال رکھنا پڑ رہا تھا ۔ کچھ ہی میل فاصلہ طے ہو اکہ وہ اپنی ماں کی اس خدمت سے اکتا گیا اس نے پہلے سوچا کہ اس کو یہی چھوڑ جاتا ہوں خود ہی ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مر جائے گی پھر دوسرے ہی لمحے اس نے پسٹل نکالا اور ماں کی کنپٹی پر رکھ کر گولی چلا دی ۔ بوڑھی معذور اور اندھی ماں کی ایک آہ نکلی او ر وہیں دم توڑ گئی ،۔ اس بدبخت بیٹے نے اس کو  کفن دفن بھی نہ دیا اور پہاڑ سے نیچے کھائی میں پھینک دیا اور خود قافلے کے ساتھ انتہائی مطمئن ہو کر چلنے لگا۔ ابھی تھوڑا ہی فاصلہ طے ہوا تھا کہ خچر کا پاؤں پھسلا اور وہ بیوی بچوں سمیت کھائی میں جا گرا جہاں اس کی آنکھوں کے سامنے اس کے بچے اور بیوی تڑپتے تڑپتے دم توڑ گئے اور یہ کچھ نہ کر سکا اور وہیں کھڑا چیخیں مارتا رہا اور یوں اللہ پاک نے بد بخت بیٹے کو اپنی معذور ماں کو مارنے کی نقد سزا دیدی۔

سود اور غیبت کی نقد سزا:۔

حالیہ دنوں کا واقعہ ہے کہ ہمارے صوبہ کے ایک دیہات میں ایک گھرانہ ہے ۔اس گھر میں ایک عورت کا انتقال ہوا جس طرح رسماً دیہاتوں میں عورتیں میت کو دیکھنے آتی ہیں ۔ اسی طرح اس عورت کو بھی دیکھنے کیلئے قرب و جوار سے عورتیں آنا شروع ہو گئیں ۔ اچانک ایک انجانی عورت کالا برقعہ پہنے نمو دار ہوئی ۔ مردہ عورت کے چہرے پر اپنا چہرہ رکھا ۔ جس طرح کوئی قریبی رشتہ دار غم سے نڈھال اپنی میت کے سر پر اپنا سر رکھ کر روتے ہیں ۔ اس طرح اس نا آشنا عورت نے اپنا سر میت کے سر پر رکھا لیکن بہت دیر لگا دی ، عورتوں نے اٹھانے کی کوشش کی لیکن کئی عورتیں مل کر بھی اس کو اٹھا نہ سکیں ۔ آخر گھر کے مردوں سے مدد لی گئی لیکن وہ بھی ناکام ۔ آخر کار مسجد کے امام صاحب کو بلایا گیا انہوں نے کچھ قرآنی آیات پڑھیں ۔ عورت میت سے علیحدہ ہو گئی لیکن میت سے ناک اور چہرے کا کچھ حصہ کھا چکی تھی اور میت سے علیحدہ ہونے کے فوراً بعد وہ انجان عورت سب کی نظروں سے غائب ہو گئی ۔ اس کے بعد عورت کے (میت )نہانے کا وقت ہوا ۔ جس کمرے میں میت کو غسل دینے کا بندوبست کیا گیا تھا عین اسی کمرے میں وہی نا آشنا عورت پھر نمودار ہوئی ۔ سب عورتوں کو کہا آپ سب یہاں سے چلی جائیں میں اکیلی اس کو غسل دیتی ہوں ۔ سب عورتوں پر پہلے واقعہ کا خوف طاری تھا اس لیے سب عورتیں ڈر کے مارے تیزی سے کمرے سے باہر نکل گئیں ۔ میت کو غسل دینے کا وقت اندازے سے کہیں زیادہ وقت لگ گیا ۔ عورتوں نے دروازہ کھٹکھٹایا لیکن دروازہ نہ کھولا گیا ۔ آخر کار ایک بار پھر مرد حضرات کو بلایا گیا انہوں نے کسی اوزار سے دروازے کو توڑا ۔ اند رجا کر دیکھا تو میت کا خالی ڈاھانچہ پڑا تھا اور عورت غائب تھی  پھر جلدی جلدی اس میت کا کفن دفن کا انتظام کیا گیا ۔ لوگ میت کو لے کر قبرستان پہنچے اس کی قبر کے گرد و نواح میں خوفناک زلزلہ آ گیا ۔ لوگ گھبرا گئے اور استغفار کا ورد کرتے رہے آخر کار اس کو اسی ذلیل حالت میں دفنایا گیا ۔ اس کے اعمال کا پوچھا گیا تو کہا گیا کہ باقی تو صوم صلوٰۃ کی پابند تھی ۔ لیکن سود اور غیبت اس کے پسندیدہ مشاغل تھے ۔ اللہ پاک ہمیں ایسی ذلت آمیز موت سے بچائے ۔

عبقری و تسبیح خانہ سے تعارف شبنم جننی نے کروایا

عبقری و تسبیح خانہ سے تعارف شبنم جننی نے کروایا:۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کو پہلی بار خط لکھنے کی جسارت کر رہا ہوں ۔ کچھ عرصہ قبل میرا واسطہ ایک جننی سے پڑا ۔ چند ملاقاتوں میں وہ جننی میری بیوی کی دوست بن گئی اور اس کا ہمارے گھر خوب آنا جانا لگا رہتا وہ میری بیوی سے باتیں کرتی اور ہمیں عجیب  قصے کہانیاں سناتی ۔ سب سے پہلے بات جو آپ کو بتانی تھی کہ وہ جننی آپ کی بہت عقیدت مند تھی ۔ میں آپ کو ماہنامہ عبقری اور تسبیح خانہ کے بارے میں بالکل بھی نہیں جانتا تھا ۔ مگر اس جننی جس کا نام شبنم تھا۔  اس نے ہمیں پہلی مرتبہ عبقری رسالہ لا کر دیا اور آپ کے بارے میں بتایا مزید تسبیح خانہ کے بارے میں اور درس روحانیت و امن جو ہر جمعرات کو لاہور میں ہوتا ہے اس کے بارے میں بتایا ۔ 2011 ء میں اس نے ہمیں عبقری لا کر دیا اس وقت سے ہم مسلسل یہ رسالہ پڑھ رہے ہیں ۔ 2012ء میں شبنم جننی کو فالج ہوا اس کی کوئی رشتہ دار آ کر  خبر دیتی تھی ایک مرتبہ میں نے شبنم جننی کو خط لکھا اس کی ایک رشتہ دار وہ خط لے کر گئی ۔ پھر شبنم جننی کو خدا نے صحت دی وہ آ گئی اور میرا چھوٹا بیٹا جب پیدا ہوا تو شبنم جننی نے اس کو ایک ہزار روپیہ مبارکباد کے طور پر دیا ۔ ابھی چار ماہ پہلے اس کی ایک رشتہ دار نے آ کر بتایا کہ ان کا خاندان میں جھگڑا ہوا جس میں چار جنات مارے گئے جن میں ایک شبنم جننی بھی تھی۔ اللہ پاک اس کی مغفرت فرمائے آمین۔

Friday, October 9, 2015

بچے نے آیۃالکرسی پڑھی ! ڈاکو رقم واپس کر گئے

بچے نے آیۃالکرسی پڑھی ! ڈاکو رقم واپس کر گئے :۔

یہ ایک سردیوں کی سیاہ رات تھی۔ تاریکی اور خاموشی اپنی حدوں کو چھو رہی تھی۔ہوا کے جھکڑ پتوں کو ہلاتے اور درختوں کو جھکاتے ہوئے گزر جاتے ، باہر کی ہر چیز جمنے لگی ، لوگ اپنے گھروں کے محفوظ کمروں میں سور ہے تھے ، ایسا دکھائی دیتا تھا کہ لمبی سرد رات نے وقت کو جما دیا ہے ۔ گرد و نواح میں ایک سڑک کے قریب پر اسرار نقل و حرکت تھی ۔ چار سائے پستول ہاتھ میں پکڑے حرکت کر رہے تھے وہ آپس میں سرگوشیوں میں بات کر رہے تھے ۔ وہ ایک مالدار تاجر کے گھر پہنچ گئے ،۔ اب وہ اندر جانے کے راستوں کے بارے میں سوچنے لگے ۔ گھر کے اندر حمزہ ان کی ماں، ان کی بیوی اور بچہ عبداللہ ڈاکوؤں سے بے خبر چین کی نیند سو رہے تھے ۔ ایک ڈاکو نے دیوار پھلانگی اور دوسرے ساتھیوں کیلئے دروازہ کھول دیا ۔ ڈاکوؤں نے خاموشی کے ساتھ اس کمرے کے سامنے اپنی جگہیں مقرر کر لیں جس میں حمزہ کا خاندان سو رہا تھا۔انہوں نے دروازے کو توڑ ا،اور کمرے میں داخل ہو گئے ۔ حمزہ کا خاندان پھٹی پھٹی نگاہوں سے ڈاکوؤں کو دیکھنے لگا ۔ ایک ڈاکو نے سخت آواز میں انہیں چپ رہنے کیلئے کہا۔ خاموشی کے یہ چند ناقابل برداشت لمحے تھے ، ایک کرخت آواز دوبارہ ابھری۔ اگر کسی نے مدد طلب کی تو اسے اس کی سزا بھگتنی پڑے گی ۔ پھر سردار نے حکم دیا کہ قیمتی اشیاء جمع کریں  ، حمزہ نے ایک ڈاکو سے کہا ! یہ تم غلط کر رہے ہو تمہیں ایس ا نہیں کرنا چاہیے خدا کا خوف کرو ۔ جواباً ڈاکو نے اپنی بندوق حمزہ کی کنپٹی پر رکھ دی اور دھاڑ کر کہا خاموش اس خوفناک منظر نے تمام گھر کے افراد میں خوف پیدا کر دیا ۔ حمزہ کا بیٹا خوف کے عالم میں اپنی ماں کا بازو پکڑ کر کھڑا تھا ۔ اس کا چھوٹا سا ذہن اپنے خاندان پر بیتنے والی مصیبت کا احاطہ نہیں کر سکتا تھا ۔ وہ حیران تھا کہ اس کے گھر میں داخل ہونے والے اور ہر چیز لے جانے والے یہ کون لوگ ہیں ؟  اور ہمارے گھر کی تمام چیزیں کیوں لے جا رہے ہیں ؟ اس کے والد نے جواب دیا ! میرے بیٹے یہ چور ہیں یہ انسانوں کا خیال نہیں رکھتے ۔ یہ سن کر ڈاکو ہنس پڑے اور جانے کیلئے مڑے ۔ عبداللہ بولا ! بابا لیکن دادی اماں نے مجھے بتایا تھا اگر میں سونے سےپہلے آیۃ الکرسی پڑھ لوں تو کوئی  برائی ہمارے گھر میں داخل نہیں ہو گی، اور اللہ پاک ہمیں اپنی حفاظت میں لے لے گا ۔ بابا میں نے سونے سے پہلے آیۃ الکرسی پڑھ لی تھی ۔ یہ سب کچھ کیوں ہو رہا ہے ۔ یہ برے لوگ ہمارے گھر میں کیسے داخل ہوئے ۔ کیا اللہ پاک نے ہمیں اپنی حفاظت میں نہیں لیا ۔ یہ سوال اتنی معصومیت سے کیا گیا تھا کہ ڈاکوؤں کے سردار کے پاؤں جم گئے ۔ ایک خوف جسے وہ پہلے کبھی نہیں جانتا تھا اسے لاحق ہو گیا ۔ وہ کانپنے لگا، پسینے سے شرابور ہو گیا جیسا کہ وہ کسی اندیکھی قوت کے قابو میں ہو ۔ وہ بوجھل قدموں کے ساتھ عبداللہ کے قریب پہنچا اور پوچھا کیا تم آیۃالکرسی جانتے ہو ۔ عبداللہ نے سر ہلایا اور آیۃالکرسی کو دل کی گہرائی سے پڑھنے لگا اس کے پڑھنے کے ساتھ سردار اپنے آپ کو گناہوں کے بوجھ تلے کمزور محسوس کر رہا تھا ۔ جب عبداللہ نے تلاوت ختم کی تو ڈاکو کی کرخت آواز ایک کمزور آواز میں بدل گئی ۔ اس نے اپنے ساتھیوں سے کہا تمام اشیاء وہیں رکھ دیں جہاں سے اٹھائی گئی ہیں۔ پھر سردار نے عبداللہ سے کہا بے شک تم اللہ پاک کی حفاظت میں ہو ۔ وہ بہترین حفاظت کرنے والا ہے جو لوگ اللہ پاک کا نام دل کی اتھاہ گہرائیوں سے لیتے ہیں انہیں کوئی نقصان نہیں ہوتا ۔ ہمیں معاف کر دو اور ہمارے لیے دعا مانگو   تم نے ہمیں وہ راستہ دکھایا ہے جسے ہم کافی عرصہ سے بھول چکے تھے ، سردار چپ چاپ اپنے ساتھیوں سمیت گھر سے چلا گیا عبداللہ ان ڈاکوؤں کو آج بھی یاد کرتا ہے ۔