Wednesday, May 13, 2015

دیمک سے نجات کا لاجواب سپرے

دیمک سے نجات کا لاجواب سپرے
محترم حکیم صاحب اسلام و علیکم!
بعد ازسلام عرض ہے ماہنامہ عبقری میں بار بار دیمک کے متعلق پڑھا تو ناچیز نے سوچا کہ عبقری مجھ کو موقع دے رہا ہے تو میں کیوں نہ دیمک پر اپنے تجربات لکھوں تو سب سے پہلے تو ایک روحانی عمل ہے ، کہ صبح فجر کی نماز کے بعد اول و آخر گیارہ مرتبہ کوئی سا بھی درود شریف پڑھیں اور درمیان میں تین مرتبہ سورۃ الرحمن پڑھیے اور ایک پانی کی بوتل پر اسپرے پاک صاف کرکے پانی بھر کر رکھ لیجئے اور دونوں پر دم کرتے رہیے اور پانی تو سب بچوں کو پلایئے بلکہ تمام گھر والے پئیں اور سپرے کے پانی کو گھر کے کونے کونے میں چھڑک دیجئے اور جہاں دیمک ہے وہاں خصوصاً چھڑک دیجئے بلکہ بار بار چھڑک دیجئے انشاء اللہ دیمک کا خاتمہ ہو جائے گا ۔ یہ وظیفہ مجھے محلے میں موجودہ ہماری باجی نے بتایا تھا اور کہا تھا کہ اس سے گھر کے تمام حشرات الارض ختم ہو جاتے ہیں اور پینے سے تمام گھر والے اتفاق و اتحاد سے رہتے ہیں اور نافرمان بچے بھی نیک ہو جاتے ہیں ، تجربہ شرط ہے کہ میں خود بھی اور میرے ملنے والے بھی پڑھتے ہیں اور یوں ہماری ہر سپرے والی دوائی سے جان چھوٹ جاتی ہے ، یعنی سورۃ الرحمن کا دم کیا ہوا پانی روزانہ جس گھر میں چھڑک دیا جائے وہاں سے حشرات الارض بھاگ جاتے ہیں اور دوبارہ آنے کیلئے وہ گھر کیا وہ علاقہ تک ان کیلئے ممنوعہ ہو جاتا ہے ، مثلاً چونٹیاں ، دیمک ، مچھر، ڈینگی مچھر، باتھ روم میں پیدا ہونے والے کھنگے ، چھپکلی ، چوہے وغیرہ جس کو بتایا وہی کامیاب ۔۔۔ا س کے علاوہ جنات و جادو ٹونہ بھی نوٹ جاتا ہے مگر مستقل مزاجی سے پڑھیے۔

نوٹ: جب بھی سپرے والی پانی یا بوتل والا پانی استعمال کریں تو تھوڑا سا بچا کر اس میں اور پانی ڈال کر دوبارہ دم کریں۔ اس طرح اسی پانی پر بار بار دم کریں تو تاثیر بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے۔
سپرے کرنے کا طریقہ: 
آپ باہر والے دروازے سے سیدھے یا نقہ کی طرف شروع کریں اور تمام گھر میں چھڑکتے ہوئے مین دروازے پر ہی ختم کریں کہ جس طرح کسی چیز کو باہر نکال رہے ہیں۔ اور چند دنوں میں تمام چیزیں گھر سے بھاگ جاتی ہیں۔ ساتھ یہ دعا بھی کرتے رہیں کہ یا اللہ اس مصیبت سے ہماری جان چھڑا ،
Ubqari Shumara 106 April 2015 page 7

Friday, May 8, 2015

گیہوں میں گھن یا دیمک نہ لگنے کا مجرب عمل

گیہوں میں گھن یا دیمک نہ لگنے کا مجرب عمل
عبداللہ ، عروہ قاسم ، سعید ابوبکر، سلیمٰن، خواجہ یہ اسماء کا غذ پر لکھ کر گیہوں میں رکھ دیں ۔ گھن اور دیمک کبھی نہ لگے گا ، انشاء اللہ ۔ اس کے علاہ یہ نام درد سر کیلئے پڑھ کر دم کریں یا لکھ کر گلے میں باندھیں ۔( ابو لائبہ ‘ بھٹو کالونی کراچی)( ماہنامہ عبقری جولائی2014ء میں پہلے بھی یہ لگ چکا تاکہ ریکارڈ رہے)۔

صدقہ سے دیمک کا خاتمہ


صدقہ سے دیمک کا خاتمہ
قرآن پاک کے وزن کے برابر کسی کو گندم صدقہ کر دیں دیمک گھر چھوڑ دیں گے ۔( محمد ابراہیم‘ گجرات)

ڈیپریشن ‘ نیند نہ آنے ‘ بے خوابی کیلئے میرا آزمودہ

ڈیپریشن ‘ نیند نہ آنے ‘ بے خوابی کیلئے میرا آزمودہ۔
جس کو کسی نیند لانے والی دوا سے نیند نہ آئے ‘ ٹینشن بیماری یا خوف کی وجہ سے نیند ختم ہو جائے تو اس کیلئے خالد بن ولید کی وہ دعا جو آنحضور ﷺ نے سکھائی، نیند لانے کیلئے اس سے بڑھ کر کوئی دوا نہیں ۔ یہ دعا نیند لانے کی بہت ہائی پوٹینسی گولی ہے مجھے خوف کی بیماری میں نیند اڑ گئی ڈاکٹر نے نیند کی گولیاں دیں ‘ اس سے بلڈ پریشر لو رہنے لگا ، نیند ختم اور دل کمزور ہو گیا میں عبقری نومبر 2008میں یہ دعا پڑھی ‘ اس دعا سے لاجواب نفع ہوا۔
اَللّٰھُمَّ رَبَّ السَّمٰوٰ تِ السّبْعِِ وَ مَا اَ ظَلَّتْ وَ رَ بَّ الْاَرْ ضِیْنَ وَ مَا اَقَلَّتْ وَرَبَّ الشَّیَا طِیْنِ وَمَا اَضَلَّتْ کُنْ لَیْ جَا رًا مِّن شَرِِّ خَلْقِکَ اَجْمَعِینَ اَنْ یَّفْرُطَ عَلَیَّ اَحَدٌمِّنْھُمْ اَوْ اَنْ یَّطْغٰی عَزَّجَا رُکَ (وَتَبَارَکَ اسْمُکَ) وَجَلَّ ثَنَاءُکَ وَلَا اِلٰہَ غَیْرُکَ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ۔
جس شخص کو غم ، فکر ، ڈر ، خوف ، بیماری سے نیند جاتی رہے اس کیلئے سورۃ الانبیاء ، ہرن کی جھلی پر لکھ کر کمر پر باندھ دیں خوب نیند آئے گی ، آنکھ نہ کھلے گی ، قلتِ نوم کیلئے سوتے وقت یہ آیت پڑھنا بھی بہت مفید ہے
( احزاب56)
  1. إِنَّ اللَّهَ وَمَلائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا
ضعف بصارت کیلئے : جس قدر بھی نظر کمزور ہو جائے تین مرتبہ پڑھ کر انگلی شہادت پر دم کرکے آنکھوں پر لگانے سے نظر ٹھیک ہو جاتی ہے ، ہر نماز کے بعد تین مرتبہ فَکَشَفْناَ عَنْکَ غَطَاءَ کَ فَبَصَرُکَ الْیُومَ حَدِیْدٌ(ق۲۲)اور یَا نُوْْرُ گیارہ مرتبہ ہر نماز کے بعد انگلیوں پر دم کرکے آنکھوں پر لگائیں ۔( نجمہ عامر، گوجرانوالہ)
Ubqari shumara 106 April 2015

Wednesday, May 6, 2015

نظر اور خون کی کمی کیلئے نسخہ۔

نظر اور خون کی کمی کیلئے نسخہ۔
محترم حکیم صاحب! نظر کی کمزوری اور خون کی کمی کیلئے ایک نسخہ حاضر خدمت ہے ۔ آزمودہ ہے۔
ھوالشّافی۔ مربہ گاجر آدھ پاؤ ‘ مربہ آملہ آدھ پاؤ ‘ مربع ہریڑ آدھ پاؤ ‘ مربہ سیب آدھ پاؤ ‘ بادام کی گری آدھ پاؤ ‘ چاندی کے ورق چھ درجن۔
چاروں مربہ جات کو شِیرے سے نکال کر کوٹ لیں ، بادام کی گری بھی باریک کوٹ لیں اس میں چاندی کے ورق مکس کریں چنے کے برابر اس کی گولیاں بنالیں ‘ رات 
کو سوتے وقت بڑوں کیلئے دو گولی اور بچوں کیلئے ایک گولی نیم گرم دودھ کے ساتھ لیں ۔( نگہت ’ راولپنڈی)۔۔

Ubqari shumara 106 April 2015

نظر کیلئے نسخہ بے نظیر

نظر کیلئے نسخہ بے نظیر۔
ھوالشّافی۔ سونف250گرام ‘ خشخاش250گرام‘ بادام آدھا کلو‘ کدو مغز 50گرام‘ مغز کھیرا50گرام‘ مغز اخروٹ 50گرام’ چنے بھنے ہوئے 250گرام‘ مغز فندق50گرام‘ مغز پستہ50گرام‘ چلغوزہ100گرام‘مغز خربوزہ50 گرام، مغز تربوز50 گرام،، کوزہ مصری برابر وزن ‘ کلونجی50گرام۔
تمام چیزوں کو سفوف بنالیں اور اس کے بعد اس میں برابر وزن مصری ملا لیں یا شکر ملا کر سنبھا لیں ۔
خوراک استعمال: رات سونے سے پہلے آدھا چمچ چائے والا ہمراہ دودھ استعمال کریں اور صبح نہارمنہ آدھی خوراک ہمراہ دودھ استعمال کریں اور کم از کم تین ماہ تک استعمال کریں یہ بہت ہی اعلیٰ درجے کا مقوی دماغ بھی ہے اور طاقت و توانائی کا سرچشمہ ہے ۔ سینکڑوں کا آزمودہ ہے ‘ آپ بھی آزمائیں اور دعاؤں میں یاد رکھیں (کلیم اللہ)
Ubqari shumara 106 April 2015 page 5

ٹینشن و بے خوابی کا علاج۔

ٹینشن و بے خوابی کا علاج۔
جس کسی کو بے خوابی یا ٹینشن کا مرض ہو ‘ اسے چاہیے کہ وہ ادویات کے بجائے صرف خالص شہد کا استعمال کرے۔ 
طریقہ استعمال: رات کو کھانا کھانے کے بعد ایک چمچ شہد سونے سے دو گھنٹے قبل استعمال کریں یہ بہت ہی آزمودہ ہے ،پر سکون نیند آتی ہے اس کے علاوہ روغن خشخاش کی سرپر مالش بھی کر لیا کریں۔