Wednesday, November 11, 2015

بچو ! مسواک اپناؤ دانتوں کے امراض سے نجات پاؤ

بچو ! مسواک اپناؤ دانتوں کے امراض سے نجات پاؤ :۔


سکول کی اسمبلی میں کھڑا اسد بہت پریشان تھا تھوڑی دیر بعد صفائی ستھرائی کی چیکنگ ہونے والی تھی سکول میں صاف ستھرے ہو کر نہ آنے والے بچے ایک طرف کھڑے کیے جارہے تھے پھر اس کا نمبر آ گیا سر نے اسے چیک کرنے کے بعد کہا تمہارے دانت صاف کیوں نہیں ہیں ؟ کیا برش نہیں کرتے ؟ اس کے بعد سر نے اسے بھی ایک طرف کھڑا کردیا اسد چوتھی جماعت میں پڑھتا تھا اوسط درجے کے گھرانے سے تعلق رکھتا تھا بہت محنتی لڑکا تھا ہمیشہ اچھے نمبروں سے پاس ہوتا تھا۔اس کے ابو ایک فیکٹری کے ملازم تھے پانچ بہن بھائی تھے اچھی خاصی گز ر بسر ہو جاتی تھی بچپن میں دانتوں کی صفائی کا خیال نہ رکھنے کی وجہ سے اس کے دانتوں میں کیڑا لگ گیا ،وہ جب بھی برش کرتا تو اس کے دانتوں سے خون رستا اور تکلیف ہونے لگتی سکول سے واپسی پر اس نے امی کو بتایا کہ اس کو روز دانت نہ صاف کرنے پر سزا ملتی ہے ۔
امی نے کہا بیٹا اس بار تمہارے ابو کو تنخواہ ملے گی تو تمہارے دانتوں کا چیک اپ کروائیں گے اگلے دن پھر چیکنگ ہوئی تو ا س نے جلدی سے سر سے کہا سر میرے دانت خراب ہیں برش کرتا ہوں تو مسوڑھوں سے خون آنے لگتا ہے میرے ابو کو تنخواہ ملے گی تو ہم کسی ڈینٹسٹ سے چیک اپ کروائیں گے یہ سن کر سر نے اس کو جانے کا اشارہ کیا ۔ اگلے دن ابو کو تنخواہ مل گئی تو اسد اپنی امی کے ساتھ دانتوںکا معائنہ کروانے چلا گیا ڈاکٹر صاحب نے اس کے دانتوں کا معائنہ کرنے کے بعد اس کو دوائیں اور ٹوتھ پیسٹ لکھ کر دی اور پندرہ دن بعد دوبارہ بلایا اسد نے باقاعدگی سے دوا بھی کھائی اور ٹوتھ پیسٹ کا استعمال بھی کیا مگر وہ ٹھیک نہ ہو ا تو اس نے ایک ایک کرکہ دانتوں کے دو تین ڈاکٹروں کو دکھایا مگر اس کے مسوڑھوں سے خون آنا بند نہ ہوا ایک دن دادا جان نے اسد سے کہا جو نہانے جا رہا تھا جلدی کرو بیٹا جمعہ کا وقت ہو رہا ہے  ابھی آیا دادا جان یہ کہہ کر اسد نہانے چلا گیا کچھ دیر بعد وہ مسجد کے صحن میں موجود تھا مولوی صاحب بیان فرما رہے تھے صفائی اور پاکیزگی ایمان کا حصہ ہے ۔دن میں پانچ وقت ہم وضو کرتے ہیں اور مسواک کرنا سنت ہے یہ ہمارے پیارے نبی کریم ﷺ کی پسندیدہ سنت ہے جو منہ کی صفائی کا بہترین عمل ہے اس سے منہ کی بدبو جاتی رہتی ہے اور منہ میں خوشگوار تازگی آ جاتی ہے جدید تحقیق نے بھی منہ کی صحت کیلئے مسواک کی افادیت کو تسلیم کر لیا ہے ۔  اسد مولوی صاحب کی باتیں بہت غور سے سن رہا تھا ا س نے اسی وقت اپنے دل میں یہ عہد کیا کہ آئندہ پانچوں نمازوں کا اہتمام کرے گا اور مسواک کی سنت پر بھی عمل کرے گا پھر ایسا ہی ہوا کچھ ہی دن بعد اس کے دانت بالکل ٹھیک ہو گئے اور مسوڑھوں سے خون آنا بھی بند ہو گیا سنت میں شفاء ہے اب وہ سکول کی اسمبلی میں سب سے آگے کھڑا ہوتا ہے اور کسی سے شرمندہ نہیں ہوتا ۔

خاوند افسر ظالم کو مہربان کرنے کا وظیفہ

خاوند افسر ظالم کو مہربان کرنے کا وظیفہ :۔


یاللہ رحم ، رحم کا سہم کر ، ظالم کو زیر کر ، دشمن کو دور کر ، پتھر کو پانی کر ، زبر کو زیر کر زیر کو پیش کر ۔

من کی ہر مراد پانے کا آزمودہ وظیفہ

من کی ہر مراد پانے کا آزمودہ وظیفہ :۔



ایک شادی  کی تقریب میں ایک معزز سی خاتون تین ماہ کی بچی کو دودھ پلا رہی تھی دوسری خاتون نے پوچھا بہن آپ کے کتنے بچے ہیں ؟وہ بولی دو بیٹیاں ہیں ایک تو  یہی ہے گود میں دوسری وہ کھڑی ہے سہیلیوں کے ساتھ گلابی سوٹ والی دوسری خاتون نے حیرت سے پوچھا بچوں کے درمیان اتنا وقفہ ایک ماشاءاللہ اٹھارہ انیس سال کی ہے اور ایک صرف تین ماہ کی ہے کیا وجہ ہے ؟ بہن وجہ کیا ہونی ہے خدا کی رضا میری پہلی بیٹی شادی

سورہ طارق اور انمول خزانہ نمبر ایک کا کمال

سورہ طارق اور انمول خزانہ نمبر ایک کا کمال :۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے میرا نفس بہت تنگ کرتا تھا جب بھی نماز پڑھتا مختلف خیالات آتے ساری ساری رات نیند نہ آتی مختلف خبیث قسم کی بری چیزیں نظر آتیں جو میرے ساتھ برے عمل کرتیں جس سے میں ناپاک ہو جاتا مگر میں نے جب سے سورہ طارق روزانہ رات کو سوتے وقت پڑھنا شروع کی ہے بہت پر سکون نیند آتی ہے اب وہ چیزیں نہیں آتیں اس کے علاوہ ہر وقت دو انمول خزانہ نمبر 1 پڑھتا رہتا ہوں جس کی برکت سے اللہ رب العزت نے مجھے بہترین روزگار دیا ہوا ہے ۔ یہ سب اعمال کی برکت ہے ۔

جواب :۔ ہمارے ملک میں امتحانات کا عجیب نفسیاتی تاثر ہے جس کی وجہ سے اکثر طالب علم خواہ وہ کسی جماعت میں ہوں فکر مند اور پریشان نظر آتے ہیں امتحانات میں کامیابی حاصل کرنا کسی فن سے کم نہیں جو طالب علم ڈھیلے اعصاب کے ساتھ امتحان دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں وہ اعتماد کے ساتھ کسی بھی امتحان میں شرکت کر کے کم وقت میں یکسوئی سے محنت کے ذریعے نمایاں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں ہر وقت پڑھنا سیرو تفریح سے مکمل دور ہو جانا انسان کو بیزار کر دیتا ہے اگر آپ دلچسپی کے ساتھ تنہائی سکون اور صبح کے وقت رات کی پر سکون نیند سے بیدار ہو کر مطالعہ کریں گے تو کم وقت میں زیادہ مواد ذہن نشین کر لیں گے ۔

نفسیاتی گھریلو الجھنیں اور آزمودہ یقینی علاج

نفسیاتی گھریلو الجھنیں اور آزمودہ یقینی علاج :۔

کسی کو مجھ سے محبت نہیں :۔
میں بہت بیمار رہتی ہوں دیکھنے میں بھی کمزور نظر آتی ہوں علاج کے باوجود بیماری سے نجات نہیں ملتی یااپنے آپ میں گم اور الجھی رہتی ہوں میری کوئی کسی کام میں مدد نہیں کرتا اور خود سے کچھ کرتی رہوں تو حوصلہ افزائی نہیں کرتے بہن بھائی بہت بدتمیزی کرتے ہیں انہیں کوئی نہیں روکتا گھر میں کسی کو مجھ سے محبت نہیں جو میرے ساتھ اس طرح کا سلوک کرتے ہیں میرا نفسیاتی علاج بھی ہو چکا ہے اب گھر میں مجھے پاگل اور بہت کچھ کہا جاتا ہے اب گھر میں مجھے یاد نہیں کہ میری عمر کے کچھ سال بھی اچھے گزرے ہوں ۔
جواب:۔ جسمانی صحت پر جزبات کے اتار چڑھاؤ کا اثر ہونا عام سی بات ہے غصے کی حالت میں چہرہ سرخ ہو جاتا ہے دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے بعض لوگ غصے کی شدت سے کانپنے لگتے ہیں اسی طرح مایوسی کی حالت میں بیماری کا سا احساس ہو جاتا ہے علاج کے باوجود بیماری سےنجات نہ ملنے کی وجہ آپ کا ذہنی رویہ ہے آپ خود کو بہتر محسوس ہی نہیں کر رہیں اس لئے طبیعت میں بہتری نہیں آ رہی بعض مستقل بیمار رہنے والے ذمہ دار یوں سے فراغ حاصل کرتے ہیں اکثر اوقات فرار کی یہ کوشش لاشعوری ہوتی ہے اس لئے ایسے کسی فرد کو احساس دلایا جائے تو وہ برا مان جاتا ہے آپ کو شعوری طور پر یہ کوشش کرنی ہو گی کہ خود کو بہتر محسوس کیا جائے خوش رہا جائے اور اپنی حوصلہ افزائی خود کریں ذہنی سکون حاصل کر کے دوسروں سے توقع نہ رکھیں اپنی عزت کروانے کی کوشش دوسروں کی عزت کرکے کریں اور کسی معاملے میں مداخلت نہ کریں لوگ آپ کو کچھ کہیں تو نظر انداز کر دیں اس حقیقت کا یقین کرتے ہوئے کہ آپ پاگل نہیں ہیں زندگی خود بخود اچھی نہیں بنتی اسے بنانا پڑتا ہے اچھا محسوس کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔
پوزیشن سے محرومی:۔
آٹھویں جماعت تک میری پوزیشن آئی ہے کچھ مسائل تھے جن کی وجہ سے میٹرک میں نمایاں کامیابی حاصل نہ کر سکی تو میرا دل پڑھنے میں نہیں لگا انٹر سال دوم کے پیپرز دے چکی ہوں بی کام کرنے کا ارادہ ہے چاہتی ہوں کہ پہلے کی طرح پوزیشن حاصل کروں لگتا ہے محنت کے باوجود ایسا نہیں ہو سکتا ۔
جواب :۔ محنت سے کیا نہیں ہو سکتا ؟ اور آپ کیلئے تو زیادہ آسان ہے کیونکہ کئی مرتبہ پوزیشن لے چکی ہیں آپ کو اندازہ ہے ہی کہ کتنا پڑھنا پڑھتا ہے ماشاءاللہ ذہانت بھی ہے پھر دوبارہ کوشش کریں ایک بار پھر پوزیشن لینے کے قابل ہو جائیں گی ورنہ بہترین گریڈ تو آ ہی جائے گا محنت کا صلہ مل کر ہی رہتا ہے ارادہ مضبوط ہونے کی ضرورت ہے ۔
بھوت پریت کی کہانیاں :۔
گزشتہ دنوں میری خالہ انڈیا سے آئیں اور ایک ماہ ہمارے ساتھ رہیں وہ بچوں سے بہت پیار کرتیں اور ہر رات بچے ان کے گرد جمع ہو جاتے وہ انہیں پرانے قصے سناتی رہتیں ان کی باتیں اس قدر دلچسپ اور پر تجسس ہوتیں کہ بچے ٹی وی بھی نہیں دیکھتے اب وہ واپس جا چکی ہیں بچے انہیں یاد کرتے ہیں ایک مسئلہ بھی ہو گیا کہ بچوں نے رات کو اندھیرے سے ڈرنا شروع کر دیا ہے ہر وقت مجھے ساتھ اپنے کمرے میں رکھنا چاہتے ہیں ورنہ خوفزدہ ہونے لگتے ہیں لائٹ چلی جائے تو چیخیں مارتے ہیں ان کی اس کیفیت سے تو میں بہت پریشان ہو گئی ہوں کہیں یہ خوف بڑے ہونے پر بھی برقرار نہ رہے۔
جواب:۔ لگتا ہے جیسے کہ آپ کی خالہ نے بچوں کو بھوت پریت وغیرہ کی کہانیاں سنائی ہیں ان میں اندھیرے کا بھی ذکر ہوا ہے اور اب جب بھی اندھیرا ہوتا ہے وہ ڈرنے لگتے ہیں اب یہ خوف دور کرنا آپ کا کام ہے ان سے محبت سے پوچھیں کہ وہ کیوں ڈرتے ہیں جب وہ وجہ بتائیں تو اس حوالے سے انہیں سمجھائیں وہ کہانیوں کا ذکر کریں تو آپ بتائیں کہ وہ کہانیاں جھوٹی تھیں اندھیرے میں ٹارچ یا موم بتی سے روشنی کر کے دکھائیں کہ خوف کی کوئی بات نہیں بلکہ ان کو ٹارچ دے دیں تاکہ جیسے اندھیرا ہو وہ جلا لیا کریں اور یہ اطمینان کر لیں کہ اندھیرے میں کچھ نہیں ہوتا اگر آپ ابھی ان کا خوف دور کرنے میں مدد کریں گی تو یہ بڑے ہونے تک برقرار نہ رہے گا ۔ 
مجھے افسوس ہے :۔
میں نے اس سال میٹرک کیاہے مجھے افسوس ہے کہ اچھے کالج میں داخلہ نہ مل سکا کیونکہ امتحان میں نمبر اچھے نہیں آئے تھے جبکہ میں نے بہت زیادہ پڑھا تھا اپنی درسی کتانوں کا بار بار مطالعہ کیا تھا بہت کم وقت کھیلتا اور کہیں جاتا تقریباً ہر وقت ہی پڑھتا رہتا رات کو دیر تک پڑھتا اور صبح پھر مطا لعہ کرنے لگتا اس کے باوجود خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ ہونے پر مایوس ہوں آخر ایسا کیا طریقہ ہے کہ میں اب انٹر میں اچھے نمبر لا سکوں اور پھر یونیورسٹی میں داخلہ مل جائے اب تو بہت سخت مقابلہ ہوتا ہے کم از کم اے گریڈ آنا ضروری ہے۔

جواب :۔ ہمارے ملک میں امتحانات کا عجیب نفسیاتی تاثر ہے جس کی وجہ سے اکثر طالب علم خواہ وہ کسی جماعت میں ہوں فکر مند اور پریشان نظر آتے ہیں امتحانات میں کامیابی حاصل کرنا کسی فن سے کم نہیں جو طالب علم ڈھیلے اعصاب کے ساتھ امتحان دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں وہ اعتماد کے ساتھ کسی بھی امتحان میں شرکت کر کے کم وقت میں یکسوئی سے محنت کے ذریعے نمایاں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں ہر وقت پڑھنا سیرو تفریح سے مکمل دور ہو جانا انسان کو بیزار کر دیتا ہے اگر آپ دلچسپی کے ساتھ تنہائی سکون اور صبح کے وقت رات کی پر سکون نیند سے بیدار ہو کر مطالعہ کریں گے تو کم وقت میں زیادہ مواد ذہن نشین کر لیں گے ۔

امراض چشم سے مایوس شہد کو آزمائیں

امراض چشم سے مایوس شہد کو آزمائیں  !

یہ بہت پرانی بات ہے لیکن میں اپنی یاداشتوں کو مکمل سموتے ہوئے نہایت اعتماد سے یہ بات لکھ رہا ہوں ۔میرے نانا رحمۃ اللہ علیہ اپنے پیشے کے باکمال اور بے مثال معالج تھے ، انسانوں کے نہیں جانوروں میں سب سے اعلی اور بہترین جانور یعنی گھوڑوں کے تھے ایک بار میں نے عجیب بات دیکھی ان کے پاس ایک چھوٹی سی بوتل تھی اور ہاتھ میں سرمہ ڈالنے والی صراحی اور بوتل میں ڈالتے اور گھوڑے کی آنکھ میں ڈالتے جیسے گھوڑے کو سرمہ ڈال رہے ہیں میں قریب جا کر کھڑا ہو گیا ان کی زندگی میں انوکھے انوکھے کارنامے مجھے اکثر دیکھنے کو ملتے اور وہ آج میرے احساس میں اتنے اتر چکے ہیں کہ وہ کارنامے واقعی کارنامے تھے جو کمال اور تجربات کی حد سے آگے نکلے ہوئے تھے اب بھی وہ میں نے کارنامے جس کو بتائے بہت حیرت انگیز تجربہ مشاہدہ اور اس کا فائدہ ہوا۔ مجھے پتہ چلا جس گھوڑے کی آنکھ خراب ہوتی ہے اس کی آنکھ میں کوئی چیز چبھ جائے، جالا پڑ جائے ،نظر کم آتا ہو ، آنکھوں سے پانی بہتا ہو، یا کوئی مچھر ، کنکر اتنا پڑے کہ آنکھ میں خراش پیدا ہو جائے تو میرے نانا گھوڑے کی آنکھوں میں شہد ڈالتے ایک دفعہ فرمانے لگے گھوڑا اور بیٹا یہ بہت نازک انداز سے پلتے ہیں بیٹی مرتے مرتے بچ جاتی ہے اور بیٹے کیلئے محنت اور مشقت زیادہ ہے اور بیٹے سے وفا پھر مقدر میں ہے اور پھر فرمانے لگے کہ میں نے شہد کو انسان کی آنکھ اور گھوڑے کی آنکھ میں بہت آزمایا ہے مجھے 47 سال ہو گئے ہیں شہد کو آزماتے آزماتے جب بھی انسانی آنکھ متاثر ہوتی ہے میں نے فوراً شہد کو استعمال کیا اور شہد نے مجھے ہمیشہ لبیک کہا یہ بات آج بھی میرے کانوں میں زندہ اور تابندہ گونج رہی ہے

 میرے نانا رحمۃ اللہ علیہ 1973 ء میں فوت ہوئے یہ بات 73 ء سے کچھ بہت ہی پہلے کی تھی اس قوت سے لے کر آج تک یہ بات یاد بھی ہے اور اس کے بار بار تجربے بھی ہوئے ہیں قارئین ! شہد میں اللہ پاک نے شفا رکھی ہے جو چیز شفا ہے اس کا پینا بھی شفا اس کا لگانا بھی شفا یہ بات تو آپ کے بھی تجربے میں آئی ہو گی پرانے سے پرانا زخم کسی دوا سے کبھی ٹھیک نہ ہوتا ہو اس کو صبح و شام شہد کی پٹی کی جائے تو زخم خراب نہیں ہوتا  بھر جاتا ہے حتیٰ کہ نشان نہیں چھوڑتا ۔ کتنے ایسے جو جھلس گئے جل گئے انہیں شہد بطور مرہم استعمال کر وایا شہد سے ان کو بہت تجربات اور فائدے نصیب ہوئے اور ان کے زخم ختم ہوئے حتیٰ کہ نشان تک ختم ہوگئے ۔ آپ صرف سوتے ہوئے ایک سلائی دائیں آنکھ میں اور اور ایک بائیں آنکھ میں ہلکی سی شہد بس لگا کر سو جائیں ابتدائی دنوں میں آپ کو بہت معمولی سی جلن محسوس ہو گی لیکن اس سے جو آنکھ سے پانی نکلے گا آنسوؤں کی شکل میں وہ آپ کی آنکھ کو دھو کر رکھ دے گا کسی نے حضرت امام جعفر صادق رحمۃاللہ علیہ جو اہل بیت رضوان اللہ علیہم اجمعین کے شہنشاہ تھے سے پوچھا حضرت آنکھ سے بہنے والا پانی یعنی آنسو نمکین کیوں ہوتا ہے ؟ وہ بہت بڑے حکیم اور دانا تھے فرمانے لگے اصل میں آنکھ دراصل چربی سے بنی ہوئی ہے اور اللہ پاک نے چربی کی حفاظت کیلئے نمک رکھ دیا ہے اگر نمک نہ ہوتا آنکھ اور اردگرد سارا نظام پانی بہہ کر گل کر ختم ہو جاتا قارئین ! چربی کی حفاظت کا دوسرا انتظام شہد بھی تو ہے نا نمک اللہ پاک نے آنکھ کے اندر فطری رکھ دیا ہے اور شہد آنکھ کے اندر ہر روز سوتے ہوئے سلائی کی شکل میں لگانی پڑے گی میرے پاس ایک نہیں بے شمار کیس ایسے آئے خود میں روزانہ سوتے ہوئے لگانے کی کوشش کرتا ہوں اپنے بچوں اور بیوی کی آنکھوں میں بھی شہد لگاتا ہوں ۔ اب  میرے بچے بڑے شوق سے شہد کا برتن لا کر میرے سامنے رکھ دیتے ہیں اور سلائی میرے ہاتھ میں پکڑا دیتے ہیں کچھ دیر کیلئے تو آنکھیں بند کیے بیٹھے رہتے ہیں لیکن اس کے بعد ان کی فریش اور چمکدار اور ماشاءاللہ کشادہ آنکھیں بتا رہی ہوتی ہیں شہد نے آنکھوں کو دھو دیا بلکہ موجودہ فضاؤں اور ہواؤں میں پھیلے تابکاری ، کیمیاوی اور کیمیکل کے اثرات اس کا حل صرف اب شہد ہی ہے جو مرہم کی شکل میں آنکھ میں لگ جاتا ہے اب آنکھ میں کوئی بھی پانی کی شکل میں چیز ڈالیں گی وہ بہت تھوڑی رہ کر باقی بہہ جائے گی لیکن یہ مرہم کی شکل میں جو چیز آنکھ میں ڈالیں گے وہ آنکھ میں بہت دیر تک آنکھ میں رہتی ہے اور جو چیز جتنی دیر آنکھ میں رہے اتنی دیر اپنا شفائی اثر گھولتی رہے گی آنکھ میں درد ہو تکلیف ہو ، آنکھوں کی وبا ہو آشوب چشم یا کوئی بھی خطرناک وباء نظر کمزور ہو عینک کے شیشےموٹے اور بڑھ گئے ہوں آپ مایوس ہو گئے ہیں اور آپ سمجھتے ہیں کہ اس کا حل صرف ساری زندگی معزوری ہی ہے ہر گز نہیں آپ مایوس نہ ہوں بلکہ آپ فوراً شہد کی طرف متوجہ ہوں ۔اگر ایک سہولت آپ کو میسر ہو شہد کا چھتہ کسی درخت سے اترا ہوا بغیر نچوڑا ہوا وہ آپ ڈبے میں ڈال کر فریج میں رکھ لیں بغیر فریج کے بھی رکھ سکتے ہیں اور سلائی اس میں چبھو کر آنکھوں میں ڈالیں اس کا فائدہ اور کمال حیرت انگیز طور پر زیادہ ہے بالفرض یہ نہ بھی ملے تو کوئی سا بھی شہد خالص آپ بس محفوظ رکھیں اور روزانہ آنکھوں میں لگائیں ایک بار کسی دوسرے ملک دوران سفر ایک ساؤتھ افریقہ کا فرد ملا میں بیٹھا ہوا تھا میرے پاس میرے ایک جاننے والے اسے لائے اس شخص کی عمر کوئی ساٹھ کے قریب ہو گی اس کے پاس رومال تھا اور ہر وقت وہ آنکھوں کا ریپ کرتا معلوم ہوا ان کی آنکھوں سے پانی بہہ رہا تھا اور کئی سالوں سے یہ پانی رکتا نہیں کئی بار سرجری کرا چکا لیکن آنکھوں کا پانی نہیں رکتا اب تو نظربہت کم ہوگئی ہے قریب سے بہت کوشش کر کے وہ دیکھتا ہے تو اسے نظر آتا ہے میں نے اسے تاکید کی کہ بس سب کچھ چھوڑ دیں اور ویسے بھی وہ سب چیزوں سے تھک چکا تھا اور صرف اور صرف شہد استعمال کریں اور شہد روزانہ ایک سلائی سوتے وقت مکمل بھر کر کیو نکہ اس کی آنکھوں کا مسئلہ زیادہ تھا ۔ اس لیے میں نے اس کو بھر کر لکھا جو صاحب مجھے ملوانے لائے کچھ ماہ کے بعد ان کا فون آیا کہ میرا اس شخص سے رابطہ ہے وہ آدھے سے زیادہ بہتر اور صحت مند ہو گیا ہے اور اس کو بہت زیادہ بہت زیادہ فائدہ ہوا ہے اور بہت زیادہ نفع ہوا ہے اس کی آنکھوں کا مسئلہ بہت بہتر بلکہ بہت زیادہ بہتر ہو گیا ہے ۔

ناک میں نمک ملا پانی ڈالنے کے فوائد

ناک میں نمک ملا پانی ڈالنے کے فوائد :۔
زیادہ تر لوگوں کو Neti Pot  پول پہلی بار استعمال کرنے سے ڈر لگتا ہے ۔شروع میں نمک ملا پانی ڈالنے کا خیال عجیب محسوس ہوتا ہے لیکن آہستہ آہستہ جب اس کے فوائد سامنے آتے ہیں تو اس کی افادیت کا احساس ہوتا ہے ۔ میرے ماموں فاروق احمد جو شیخوپورہ کے رہائشی ہیں وہ تقریباً آٹھ مہینے سے باقاعدگی کے ساتھ دن میں دو مرتبہ Neti Pot کا استعمال کرتے ہیں ۔ انہیں بچپن سے Sinus اور گلے میں کیرا گرنے کی شکایت کی وجہ سے انہیں ڈاکٹر مسلسل اینٹی بائیوٹک ادویات تجویز کرتے رہے بہت سال نزلے زکام اور گلا خراب رہنے کے باعث انہیں یہ ادویات مسلسل استعمال کرنا پڑتی تھیں۔  بہت سے سپیشلسٹ ڈاکٹروں سے علاج کے باوجود ان کا یہ دیرینہ مسئلہ حل نہیں ہوا مستقل اینٹی بائیوٹک کے استعمال کرنے سے انہیں وقتی فائدہ تو حاصل ہوتا مگر جونہی دوائی چھوڑتے تو پھر سے وہی مسئلہ شروع ہو جاتا ۔ یہاں تک کہ اتنے مسلسل استعمال کے بعد دوائیوں نے اثر کرنا چھوڑ دیا ، پھر انہیں انٹرنیٹ پر سرچ کے دوران Neti Pot کے بارے میں پتہ چلا ۔ ویب سائٹ پر Neti Pot کے طریقہ استعمال اور غیر ملکی افراد کے مشاہدات پڑھنے کے بعد انہوں نے بھی اسے استعمال کرنا شروع کیا اور حیرت انگیز فائدہ حاصل کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے  مسلسل استعمال سے انہیں انیٹی بائیوٹک ادویات سے نجات حاصل ہو گئی اور اپنی صحت سے بہت مطمن ہیں اس کے استعمال سے ان کا نزلہ، زکام ،گلے کی خرابی ، کیرا گرنے اور سانس لینے میں دقت جیسے مسائل ختم ہو گئے ،۔ انہوں نے اپنے کئی دوستوں کو بھی اس کے استعمال کا مشورہ دیا آٹھ دس لوگوں نے اپنے مشائدات بیان کیے کہ سانس کی بد بو دور ہو گئی اور ہر وقت ناک بند رہنے کی شکایت بھی ختم ہو گئی۔ چند افراد نے اپنے بیوی بچوں کو بھی استعمال کروانا شروع کیا تو انہیں بھی بے شمار فوائد حاصل ہوئے ایک شخص نے یہ بھی کہا کہ اس کا اتنا پرانا Sinus ٹھیک ہو گیا اور وہ اس خوشی میں پورے لاہور کو مٹھائی بانٹنا چاہتا ہے کیو نکہ پہلے وہ بہت مایوس اور ناامید ہو چکا تھا کہ اس کی یہ بیماری کبھی ٹھیک نہیں ہو سکتی جب میرے ماموں دو ماہ پہلے دبئی گئے تو وہاں Neti Potمیڈیکل سٹور پر برائے فروخت موجود تھا اور اکثر لوگ اسے استعمال کر کے بے انتہا فوائد حاصل کر رہے ہیں جس طرح ٹوتھ برش دن میں دو مرتبہ استعمال کیا جاتا ہے اسی طرح بہت سے مغربی اور عرب ممالک میں ہزاروں افراد اس کا باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں ماموں جان  کے بتانے پر امی جان نے بھی تقریباً پندرہ سال سے الرجی کی وجہ سے شدید نزلہ زکام اور چھینکوں کی شکایت تھی بہت علاج کروانے اور مسلسل ادویات کے استعمال کے باوجود یہ مسئلہ برقرار تھا ۔ تاہم Neti Pot  کے استعمال سے انہیں بہت افاقہ ہے اور انہوں نے اپنے کئی جاننے والو کو بھی Neti Pot  سے متعارف کروایا ہے ۔ انٹر نیٹ پر بے شمار لوگوں نے اپنے تجربات و مشاہدات بیان کیے ہیں جن میں چند بیان کر رہی ہوں ۔
 1. میں تقریباً تین سال کے عرصے سے Sinus کا علاج بے شمار ڈاکٹروں سے کروا کر تنگ آ چکا تھا ۔ مجھے ایسا لگتا تھا کہ میری قوت مدافعت نے کمزور ہو کر اپنا کام بند کر دیا کیونکہ مجھے فرق نہیں پڑ رہا تھا میرے ایک دوست نے مجھے Neti Pot کا بتایا ۔ اور اس کے استعمال کے بعد مجھے لگا کہ میں واقعی سانس لے رہا ہوں اور اس رات میں سکون سے سویا ۔ میرے بیٹے کو بھی بہت پرانا Sinus انفیکشن ہے اس کی عمر چھ سال ہے اور اسے استعمال کے بعد حیرت انگیز فائدہ حاص ہوا ہے ۔
نیٹی پوٹ کیا ہے :۔ نیٹی پوٹ بنانے کیلئے ایک دو اونس 60ملی لیٹرنوزل والی سرنج لیں۔ اس کی نوزل دو انچ لمبی ہوتی ہے اس کی آدھی نوزل ایک انچ دندانے والہ چھری سے کاٹ لیں ۔  جہاں سے کاٹا گیا ہے وہاں ریگمال سے ہموار اور ملائم کر لیں تاکہ اس کا یہ حصہ کھردرا اور نوکیلا نہ رہے اب ڈاکٹری استعمال میں آنے والی آدھ انچ کی ٹیپ لیں جہاں سے نوزل کاٹی ہے اس کے برابر میں رکھ کر اس کے گرد ٹیپ اتنی لپیٹیں کہ جب اس کو ناک میں داخل کریں تو نتھنے میں پیک اور پھنس کر آئے ( عموماً پانچ یا چھ مرتبہ ٹیپ کو نوزل کے گر لپیٹنا کافی ہوتا ہے ) لیجئے آپ کا نیٹی پوٹ تیار ہے ۔
طریقہ استعمال :۔ آدھ لیٹر پانی لیں اس کو تین سے پانچ منٹ تک ابالیں ، جب پانی نیم گرم رہ جائے یعنی نہ زیادہ گرم اور نہ زیادہ ٹھنڈا ہو تو اس میں ایک چمچ سادہ نمک (آئیو ڈین ملا نمک نہ ہو ) ملا کر اچھی طرح ہلا لیں تاکہ نمک پانی میں اچھی طرح حل ہو جائے اس پانی سے سرنج کو بھر لیں ، اب بیسن یعنی ہاتھ منہ دھونے والے سینک کے پاس اپنا سر اس طرح رکھیں کہ آپ کی گردن ایک طرف تھوڑی سی جھکی ہوئی ہو اور آپ کی آنکھیں نیچے بیسن کی طرف دیکھ رہی ہوں اپنے سر کو اس طرح جھکائیں کہ آپ کا دایاں نتھنا بائیں نتھنے کے بالکل اوپر ہو ۔ اب آرام سے نوز ل دائیں نتھنے میں تھوڑا اوپر کر کے ڈالیں تاکہ پانی جب اس میں جائے تو اس نتھنے سے پانی کی لیکج نہ ہو منہ کھول کر سانس لینے کا عمل جاری رکھیں اس سے سانس کی گزر گاہ میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی اور پانی ناک سے ہو کر منہ میں نہیں جائے گا اب سرنج کو نیچے سے اوپر کی طرف دبائیں تاکہ سرنج میں موجود پانی آہستہ آہستہ پریشر کے ساتھ دائیں نتھنے میں اوپر کی طرف جائے کچھ ہی سیکنڈز میں قدرتی طور پر پانی آپ کے بائیں نتھنے سے گزرتا ہوا نیچے سنک میں گرے گا جب سرنج خالی ہر جائے تو نوزل کو اپنے دائیں نتھنے  سے نکال لیں اور سانس ناک سے باہر نکالیں اور ناک صاف کر لیں بائیں نتھنے میں بھی اسی طرح عمل کریں یہ عمل دو دفعہ بائیں  اور دو دفعہ دائیں نتھنے میں کریں اس سارے عمل میں تین سے پانچ منٹ لگتے ہیں ۔
ہدایات:۔ ہر مرتبہ استعمال کے بعد اپنے نیٹی پوٹ یعنی سرنج کو اچھی طرح دھو کر رکھیں ۔ نوزل پر لگی ٹیپ کو ایک ہفتے بعد تبدیل کر لیں اپنا نیٹی پوٹ کسی اور کے ساتھ ہر گز شیئر نہ کریں ۔ ہر آدمی کا اپنا نیٹی پوٹ ہونا چاہیے ۔ شروع شروع میں نمک کا آدھا چمچہ پانی میں ڈالیں بعد میں آہستہ آہستہ مقدار بڑھاتے چلے جائیں اگر آپ کی جلد حساس ہے تو نوزل کو ناک میں ڈالنے سے پہلے دونوں نتھنوں میں پٹرولیم جیل کی ہلکی سی  تہہ لگا لیں ۔
ضرورت اشیاء :۔ سرنج ، نیم گرم پانی، نمک سادہ ۔
فائدہ :۔ اس تمام عمل سے ان بیماریوں سے یقینی نجات ملتی ہے نزلہ ، زکام ،۔ خشک کھانسی، ناک کی خشکی ، الرجی، ناک کا خارش اور انفیکشن ، اس کے علاوہ ناک کی جھلی کی سوجن بھی کم کرتا ہے ۔