Wednesday, December 9, 2015

مشکلات دور حاجات منوانے کا آسان ٹوٹکہ

مشکلات دور حاجات منوانے کا آسان ٹوٹکہ :۔


ایک بزرگ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف میں بیٹھے تھے ۔ میں ان سے جا کر ملا تعارف ہوا پھر وہ مجھ سے دینی باتیں کرنے لگے کہنے لگے کہ اللہ پاک سے دعائیں یقین کے ساتھ مانگو اور دعا شروع کرتے ہوئے اللہ پاک کو اس کے مختلف ناموں سے پکارا کرو جتنے نام آتے ہوں اتنے ناموں سے پکارا کرو ۔ پھر بتایا کہ اپنی تمام حاجتیں اللہ پاک سے مانگا کرو کہ اے اللہ ! میرے حاجتیں پوری فرما ۔ میں بھی اللہ پاک سے یہی دعا کرتا ہوں اور ٹائر پنکچر ہو جاتا ہے جیب میں پیسے نہیں ہوتے پنکچر والے کی دکان کے سامنے سے گزر ہوتا ہے ۔ تو دکان والا خود پوچھتا ہے انکل کیا ہوا؟ میں بتاتا ہوں کہ ٹائر پنکچر ہو گیا ہے وہ کہتا ہے کہ لے آئیں میں پنکچر لگا دیتا ہوں ۔ میں کہتا ہوں کہ میرے پاس پیسے نہیں ہیں دکان والا کہتا ہے کہ کوئی بات نہیں پھر دے جائیے گا اور

میری زندگی کیسے بدلی

میری زندگی کیسے بدلی ؟


محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم ! میں گزشتہ تین سال سے عبقری سے منسلک ہوں ۔ ان تین سال سے پہلے میری زندگی کیا تھی ؟ یہ سوچ کر بھی مجھے اب خوف آتا ہے ۔ میری ان بھٹکی اور اجڑی راہوں سے واپسی کیسے ہوئی اور میں ان بھٹکی راہوں پر کیسے بھٹکی ، آج یہ کہانی بھی بیان کرتی ہوں ۔ میری آنکھ ایسے گھرانے میں کھلی جہاں سب مسلمان ہوتے ہوئے بھی کبھی کسی نے نماز پڑھنا تو دور کی بات نماز کا ذکر تک نہیں کیا تھا ۔مجھ سے بڑے تین بھائی اور دو بہنیں ہیں ۔ میں سب سے چھوٹی ہوں ۔ میرے ماں باپ نے ہمیں زندگی کی ہر آسائش فراہم کی ۔ اعلیٰ برانڈ اور فیشن کے کپڑے ، جوتے ، گاڑی ، ہمارے گھر میں جدید دور کی ہر سہولت میسر ہے ۔ میرے والد کا اپنا کاروبار ہے جو الحمدللہ خوب چمک دمک کے سات چل رہا ہے ۔ ہمیں کسی قسم کی کوئی روک ٹوک نہیں تھی ۔ جب میں نے ہوش سنبھالا تو اپنے بڑے بہن بھائیوں کو ہر وقت میوزک ، فلم ، فیشن جیسی مصروفیات میں مصروف پایا ۔ میری بہنیں گھر میں جینز اور شرٹس پہنتیں ، نہ کبھی میرے والد نے روکا اور نہ ہی والدہ نے ٹوکا ۔ ہر کوئی اپنی مستی میں مست تھا ۔ ایک مرتبہ ہمارے گھر میں ایک فنکشن تھا جہاں میرے ابو کے دوست کے ساتھ ان کا بیٹا بھی آیا تو میری بہن اور ان کے درمیان دوستی ہو گئی ۔ جو کچھ عرصہ چلی اور میری بڑی بہن نے زبردستی والدین کو منا کر اس کے ساتھ شادی کر لی ( اب دبئی میں ہے اور اب وہ کن مشکلات میں ہے اس کا سوچ کر بھی میری آنکھوں سے آنسو جاری ہو جاتے ہیں اللہ اس کے حال پر رحم فرمائے ) اسی جدیدفیشن اور مغرب زدہ ماحول میں جب میں نے جوانی کی دہلیز پر قدم رکھا تو میں ہوتی میوزک ہوتا ، فیس بک ہوتی اور میرے دوست ، مجھے خود نہیں معلوم میں نے فیس بک پر کتنے لڑکوں کو بے وقوف بنایا ۔ لڑکوں کے ساتھ انتہائی غلیظ گفتگو کر کے مجھے عجیب سا سرور ملتا ۔ میں ساری ساری رات فیس بک اور کبھی کبھی کچھ لڑکوں سے سکائپ پر ویڈیو کالنگ کرتی اور خوب انجوائے کرتی ۔ میں اپنی والدہ کے ساتھ مہنگی ترین بوتیک پر جا کر جدید سے جدید مغربی فیشن کے کپڑے خریدتی اور جب کبھی والدین کے ساتھ کسی پارٹی میں جاتی تو میری والدفخر سے سب کے سامنے مجھے پیش کرتیں کہ دیکھیں میری بچی نے کتنے اعلیٰ برانڈ کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں اور میں فخر سے سر بلند کر لیتی ۔ ایک رات کو میں ایسے ہی اپنے کمرے میں سونے کیلئے لیٹی تو ہلکی غنودگی میں مجھے محسوس ہوا کہ کوئی میرے جسم پر ہاتھ پھیر رہا ہے اور میں گھبرا کر اٹھی تو کوئی بھی نہ تھا اور ایسا اکثر ہوتا ۔ کوئی اندیکھی چیز تھی جو رات کو میرے ساتھ ہوتی ۔ میں نے اپنی والدہ سے اس کا ذکر کیا تو انہوں نے اسے میرا وہم سمجھا ۔پھر جب میں کالج گئی تو چونکہ میں بہت زیادہ خوبصورت اورفیشن ایبل تھی وہاں  بھی ہر لڑکے کو اپنا دیوانہ پایا ۔ وہاں میری دوستی ایک امیر کبیر لڑکے سے ہوئی اس کے پاس مہنگی ترین گاڑی تھی۔ کچھ ہی عرصہ بعد ہماری دوستی محبت میں بدل گئی اور آہستہ آہستہ ہم قریب ہوتے گئے اور پھر میں نے اپنا سب کچھ اس کے حوالے کر دیا ۔ کچھ عرصہ بعد مجھے معلوم ہوا کہ اس کے اور لڑکیوں کے ساتھ بھی تعلقات ہیں اور وہ لڑکیوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا کر چھوڑ دیتا ہے اس نے میرے ساتھ بھی ایسا ہی کیا ۔ میں بہت روئی چیخی چلائی مگر وہ مجھ  پر ہنستا ہوا گاڑی میں بیٹھ کر چلا گیا ۔ کچھ ماہ بعد میرے سر سے اس عشق کا بھوت اتر گیا اور میں واپس اپنی نارمل لائف میں آ گئی ۔ سارا دن میوزک سنتی ، ٹی وی ، دیکھتی پارٹیوں میں جاتی ۔ رات وہی دوسروں کو نیٹ پے بے وقوف بناتی ۔ مجھے اپنی آخرت کی کوئی فکر نہ تھی ، نہ نماز ، نہ روزہ ، نہ قرآن ، بچپن میں ایک قاری صاحب روزانہ قرآن پاک پڑھانے آتے تھے میں نے ناظرہ قرآن پڑھا ضرور تھا مگر دوبارہ آج تک کھول کر نہیں دیکھا تھا ۔ بس اپنی مستی میں مست رہتی ۔ میں ہر روز صبح اٹھتی ضرور تھی صرف اپنے لئے ، یعنی اپنے جسم کو فٹ رکھنے کیلئے ، ہمارے گھر کے قریب ایک لیڈیز پارک تھی وہاں روزانہ جاگنگ جاتی ، وہاں میری ایک دوست بن گئی جو مکمل حجاب میں واک کرنے آتی تھی چند دنوں بعد اس نے مجھے ماہنامہ عبقری تحفے کے طور پر دیا اور کہا کے اس رسالے کو ٖضرور پڑھا کرو۔ ساتھ آپ کا تعارف بھی کروایا ۔ اور آپ کے کچھ درس میرے موبائل میں کاپی کر دیئے اور سننے کی خاص تاکید کی ۔ میں نے گھر آ کر رسالے کو سرسری نظر سے دیکھا اور سائیڈ پر رکھ دیا ۔ ایک مرتبہ ایسا ہوا کہ رات کو میں بہت بور ہو رہی تھی کہ اچانک مجھے یاد آیا کہ مجھے چند درس دیئے تھے ان کو ایک بار سن تو لوں ۔ میں نے جب درس چلایا تو اتفاق سے اس کا موضوع توبہ تھا ۔ آپ یقین کریں جیسے جیسے اس درس کے الفاظ میرے کانوں میں اتر رہے تھے ویسے ویسے میرا جسم کانپ رہا تھا اور میری آنکھوں سے آنسو رواں تھے ۔ میں بہت روئی اسی وقت اپنی دوست کو فون کیا ۔اس سے روتے ہوئے بولی کیا میری بھی معافی ہو سکتی ہے ۔ میں تو آج تک اپنے رب کریم کے آگے جھکی ہی نہیں اس کا نام تک نہیں لیا بچپن سے لے کر اب تک اس کی صرف نافرمانی ہی کی ہے کیا میری بھی توبہ ہو سکتی ہے ؟ اس نے مجھے بڑے پیار سے سمجھایا کہ اللہ بہت غفور الرحیم ہے وہ انسان سے ستر ماؤں سے زیادہ پیار کرتا ہے ۔اس کے آگے اگر سچے دل سے توبہ کی جائے تو وہ ضرور ضرور معاف فرما دیتا ہے ۔تم بھی سچے دل سے توبہ کرو وہ اللہ تمہیں بھی ضرور معاف فرما دے گا ۔اگلے دن میں صبح پارک نہ جا سکی تو دوپہر کے وقت میری محسن دوست میرے گھر آ گئی ، اس سے ملتے ہی میں نے اس سے پہلا سوال یہ کیا کہ کیا تم مجھے نماز پڑھنا سکھا دو گی ۔ اس نے بخوشی حامی بھر لی کچھ عرصہ روزانہ میرے گھر آتی رہی اور مجھے مکمل نماز مسنون دعائیں یاد کروا دیں ۔ میں نے اپنے سارے مغرب زدہ لباس اکٹھے کر کے انہیں آگ لگا دی ۔ اپنی اسی محسن کے ساتھ جا کر نئے لباس خریدے ، حجاب خریدا اور اس دن سے میں نے حجاب کرنا شروع کر دیا گھر میں ہر وقت درس چلانا شروع کر دیا جسے سن کر میری والدہ میں دو بھائی بھابیاں سب بہت متاثر ہوئے اب میری والدہ نے بھی دوپٹہ لینا شروع کر دیا بھابیوں اور والدہ نے نماز پڑھنا شروع کر دی ہے ۔حجاب لے کر جب گھر سے نکلتی ہوں تو ایک عجیب سا سکون اور حفاظت کا احساس ہوتا ہے ۔

Tuesday, December 8, 2015

قارئین کے طبی اور روحانی سوال ،صرف قارئین کے جواب

قارئین کے طبی اور روحانی سوال ،صرف قارئین کے جواب :۔
معدے کے امراض :۔

محترم قارئین !میں معدے کے بے شمار امراض کا شکار ہوں ، کھانا کھاتے ہی پیٹ میں مروڑ اٹھنا شروع ہو جاتے ہیں ، کھایا پیا بالکل نہیں لگتا ، ہر وقت کھٹی ڈکاریں ، گیس رہتی ہے ۔ اس کے علاوہ میرا گلا ہر وقت خراب رہتا ہے ۔ مجھے ان مسائل سے نجات کیلئے کوئی اچھا سا نسخہ بتائیے تاعمر شکر گزار رہوں گا ۔
جواب :۔جناب محترم بھائی ! نسخہ حاضر ہے ۔
ھواشافی :۔ دیسی اجوائن آدھ پاؤ لے کر کسی کھلے برتن میں ڈال کر اس پر لیموں کا رس نچوڑتے جائیں تاکہ اجوائن ڈوب جائے اور رس پھر بھی ایک انچ اوپر رہے دن میں چار مرتبہ ہلاتے بھی رہیں حتیٰ کہ رس مکمل طور پر اجوائن میں جزب ہو کر خشک ہو جائے اس کام میں ہفتہ لگ جائے گا ۔ اب یہ اجوائن معدے کے جملہ امراض کیلئے  اکسیر اعظم ہے ۔ نصف چھوٹی چمچ بطور پھکی استعمال کریں ۔ کھانے کے دوران اور بعد میں پانی ہر گز نہ پئیں شروع میں زیادہ پانی استعمال کر لیں ۔ گلے کیلئے پسی ہوئی کلونجی کا قہوہ بنا کر نصف میں تازہ پانی اور نمک ملا کر غر غرے کریں اور باقی میں چینی ملا کر بطور قہرہ پی لیں ، انشاءاللہ ضرور فائدہ ہو گا ۔ نسخے کی قدر کریں معمولی نہ سمجھیں قہوے میں صحیح کلونجی پسی ہوئی استعمال کریں ۔
مسئلہ حفظ قرآن  :۔
محترم قارئین ! میرے ساتھ ایک مسئلہ ہے مجھے بچپن میں قرآن پاک حفظ کرنے کا بہت شوق تھا میں نے تقریباً سترہ پارے حفظ کر لئے تو ساتھ دنیاوی تعلیم کا بوجھ بھی بڑھ گیا جس کی وجہ سے میں نے حفظ کرنا چھوڑ دیا ، اب جبکہ میں کالج میں پڑھتی ہوں اور ہر وقت مجھے یہ خیال کھائے جاتا ہے کہ مجھے قرآن پاک ضرور حفظ کرنا چاہیے تھا کیا میں ا ب قرآن حفظ کر سکتی ہوں ؟ مجھے کوئی مشورہ دیجئے شکریہ ۔
جواب :۔ بہن قرآ ن پاک حفظ کر کے اس پر عمل کرنے والی روز قیامت اپنے قریبی دس گنہگار واجب جہنم رشتہ داروں کی سفارش کرے گی اور اس کے والدین کو ایک ایسا تاج پہنایا جائے گا جس کی روشنی سورج کی روشنی سے زیادہ ہو گی آپ نے دنیاوی تعلیم ضرور حاصل کی اس کی دنیاوی اہمیت سے بھی انکار نہیں مگر جو مقام و مرتبہ اللہ رب العزت کے ہاں حافظ قرآن کا ہے وہ دنیاوی علم کا نہیں ۔ آپ تھوڑی سی ہمت کریں تو آپ آسانی سے دونوں علم حاصل کر سکتی ہیں ۔ اللہ پاک سے حفظ کی توفیق مانگیں یکسوئی سے دوبارہ حفظ مکمل کرنے کا پکا عہد کریں ۔ کہ ضرور ضرور حفظ کرنا ہے نشاءاللہ بہت آسانی ہو جائے گی اس کی برکت سے دونوں جہاں کی نعمتیں آسان ہو گی ۔
کالے یرقان کا نسخہ :۔
محترم قارئین ! میرا بیٹا عمر 22 سال کا ہے ۔ دو ماہ پہلے روزی کیلئے دبئی گیا ہے اس کو دو ہفتے پہلے ہی ٹیسٹ سے ہیپا ٹائٹس سی کا پتہ چلا ہے آپ مجھے کوئی آسان سا نسخہ اس بیماری کا بتائیں۔
جواب:۔آپ دس روپے کی الائچی ، دس روپے کی مگھاں ، اور دس روپے کی کول ڈوڈہ ( کول ڈوڈہ میں سے سبز رنگ کی پتی نکال دینی ہے ) تمام ادویہ کو پیس کر مکس کر کے ایک لیٹر پانی میں بھگو دیں ۔ اور آگ پر چڑھا کر حسب ذائقہ چینی ڈال دیں اور قوام تیار کر لیں ، صبح و شام ایک گلاس پانی میں ایک چمچ کھانے والا مکس کر کے پئیں اورکمال دیکھیں ۔
دوران سفر الٹی :۔
محترم قارئین! میرے ساتھ ایک بہت ہی بھیانک مسئلہ ہے وہ یہ کہ جب بھی میں سفر کرتا ہوں تو میرا دل خراب ہونا شروع ہو جاتا ہے سارا سفر الٹیاں کر کر کے برا حال ہو جاتا ہے ۔ اس بیماری کی وجہ سے میں نے اب سفر کرنا چھوڑ دیا ہے ۔ اگر کسی قاری کے پاس اس بیماری کا علاج ہے تو براہ مہربانی ضرور بتائیے ۔
جواب:۔ میرے بھائی ۔ ہو میو پیتھک کی ایک دوا ہے ۔ پٹرولیم 30 یہ آپ جرمنی کی لے لیں جب بھی سفر کا ارادہ ہو سفر شروع کرنے سے آدھ گھنٹے پہلے پانچ قطرے زبان پر ٹپکالیں ، سفر کے دوران اپنے پاس رکھیں جیسے ہی طبیعت خراب ہونے لگے پھر پانچ قطرے زبان پر ٹپکالیں انشاءاللہ بہت جلد بہتری محسوس کریں گے ۔
مسئلہ حل نہیں ہو رہا  :۔
محترم قارئین! میں کافی سالوں سے ایک مسئلہ میں الجھا ہوا ہوں جو کہ حل ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا ، بہت حل تلاش کیے کافی پیسہ برباد کیا مگر پریشانی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی براہ مہربانی مجھے اس کے حل کیلئے کوئی وظیفہ عنایت فرمائیں ۔
جواب:۔ محمد عاطف صاحب کیلئے میرا آزمودہ عمل جو کہ میں نے "مجھے شفاء کیسے ملی " کتاب سے پڑھا اور اب میرا آزمودہ عمل بن گیا وہ ہے استغفار کی کثرت آپ کا رکا ہوا کام ایسے حل ہو گا جیسے پہلے ہی سے ہوا ہوا تھا ۔
استغفراللہ رب کل ذنب وا توب الیہ ۔
بالچر سے نجات:۔
محترم قارئین ! مجھے کافی عرصہ سے بالچر کی بیماری ہے میں اس بیماری کی وجہ سے بہت پریشان اور نفسیاتی مریض بن چکی ہوں براہ مہربانی اس کیلئے کوئی نسخہ تجویز فرمائیں ۔
جواب:۔ اس کا ایک بہترین نسخہ آپ کو ارسال کر رہا ہوں الحمد للہ ! کافی مرتبہ مریضوں کو دیا ہے اللہ نے فضٖل ہی فرمایا ہے نسخہ یہ ہے۔
 ھوالشافی :۔
جونک خشک بڑے سائز کے دس دانے ، کاغذی بادام چھلے ہوئے دس دانے ، تل کا تیل آدھ پاؤ، بادام جونک ہلکی کوٹ کر تیل میں شامل کردیں ۔ اور تیل کو ہلکی آنچ پر آگ پر رکھ دیں ۔ جب ان دونوں چیزوں کا رنگ سرمئی ہو جائے تو اتار لیں دوائی اللہ پاک کے فضل سے تیار ہے روزانہ رات کو سر پر لگائیں صبح کو کسی اچھے ہر بل شیمپو یا صابن سے سرد ھو لیں انشاءاللہ بال پھر سے آ جائیں گے۔
حرمین شریف کی زیارت کیلئے  :۔
محترم قارئین ! محترم حضرت حکیم صاحب نے اپنے ایک آرٹیکل میں حرمین شریف کی زیارت کیلئے ایک عمل تین بار تلبیہ پھر اذان کی دعا اور پھر دوبارہ تین بار تلبیہ پڑھنا بتایا تھا ۔ مسئلہ یہ ہے کہ اذان باقاعدگی سے سنی نہیں جاتی ، کبھی سفر میں ہوتے ہیں میرے بچے دفتر میں بیٹھے ہوتے ہیں وہاں سے مسجد دور ہے اذان کی آواز دفتر میں نہیں پہنچتی یا بعض اوقات بجلی بند ہوتی ہے اور مسجد میں جنریٹر یا یو پی ایس کی سہولت نہیں ہوتی ، ان اعذار کی وجہ سے وظیفے میں بے قاعدگی آتی ہے اس کیلئے کیا کیا جائے ؟
جواب:۔ آپ نے بہت اچھا سوال اٹھایا خوشی ہوئی اللہ رب العزت آپ کو اور ساری امت محمدیہ ﷺ کو حرمین شریفین کی زیارت کی توفیق عطا فرمائے جس وقت اذان کی آواز نہ آئے تو اس وقت آپ کو چاہیے کہ ظہر کا وقت خیال کر کے  اس وقت ظہر کی اذان کا وقت ہے تلبیہ پڑھ لیا کریں اللہ قبول فرمائے ۔
پھٹے ہونٹ :۔

میرے ہونٹ بہت پھٹے ہوئے ہیں جن میں پھٹنے کی وجہ سے بہت درد ہوتا ہے یہ مسئلہ شروع سے ہے میری عمر بیس سال ہے کوئی کریم بتائیں جس سے میرے ہونٹ پھٹنے ٹھیک ہو جائیں ۔ میرا دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے منہ پر بے حد پسینہ آتا ہے خون کی گردش پیروں اور ہاتھوں میں تو ٹھیک سے ہوتی ہے لیکن چہرہ پھر بھی مرجھایا ہوا رہتا ہے جبکہ منہ اور آنکھوں کے نیچے چھوٹے چھوٹے سفید دانے بھی نکلتے ہیں ۔
مشورہ :۔شربت عناب استعمال کر کے دیکھیں صبح و شام ایک دو چمچے پانی میں ملا کر پئیں مچھلی ، انڈا ، مرغی ، گرم مصالحہ ، گائے کا گوشت ، ڈرائی فروٹ سے پرہیز رکھیں چھلے ہوئے ہونٹوں پر کوئی سی بھی ویز لین لگا لیا کریں یا گائے کا تازہ مکھن لگائیں۔
کالی پیلی رنگت :۔
میں نے جگر سمیت ہر ٹیسٹ کروایا ہے اس کے باوجود میں دن بدن کمزور ہوتی جارہی ہوں اور رنگت بھی کالی اور پیلی ہوتی جا رہی ہے ۔ نیند بھی کم آتی ہے اور گرمیوں میں اجابت ٹھیک نہیں ہوتی ، اسپغول کا چھلکا ، گلقند ، قبض ہونے پر کھاتی ہوں ان چیزوں کے ساتھ اور قبض ہو جاتا ہے میری عمر بیس سال ہے شادی نہیں ہوئی اگر طاقت کی دوائی یا خواراک لیتی ہوں تو اجابت میں مروڑ شروع ہو جاتا ہے معدہ بھی وزنی رہتا ہے گیس بھی ہے یہ مرض مجھے پانچ سالوں سے ہے ۔
مشورہ :۔آپ نے جو ٹیسٹ کروائے ہیں ان کی رپورٹ نہیں لکھی ، ہمارے خیال میں آپ کی آنتوں میں سوزش ہے اسپغول کا استعمال جاری رکھیں ۔ اصلی گلقند غذا کے بعد کھائیں ، صبح و شام بیل گری کا مربہ کھا لیں مرچ ،مصالحے ،انڈا، مرغی، مچھلی، آلو، اور دالوں سے پرہیز رکھیں خاص طور پر مرچ ، کھٹائی ، مصالحے سے پرہیز ضروری ہے ۔
پیٹ بڑھ گیا :۔
میری عمر 54 سال ہے ۔ مسئلہ یہ ہے کہ پیٹ بڑھ گیا ہے ڈاکٹر نے کہا ہے کہ پیٹ میں چربی آ گئی ہے الٹرا ساؤنڈ بھی کروایا ، رپورٹ ٹھیک ہے ۔ آپ نے پہلے جوارش کمونی کبیر لکھی تھی مگر مجھے شوگر بھی ہے اس لئے نہیں کھائی شوگر کی وجہ سے بہت دبلی ہو گئی ہوں اس کی دوا روزانہ کھاتی ہوں شوگر ٹیسٹ کرواتی رہتی ہوں عموماً تو نارمل رہتی ہے لیکن کبھی کبھی یہ کم بھی ہو جاتی ہے قبض بہت رہتا ہے میں چاہتی ہوں کہ جسم پر گوشت چڑھ جائے اور شوگر کی وجہ سے زیادہ نقصان نہ ہو اس کی بھی کوئی دوا بتا دیں آپ موٹا ہونے کےلئے بکرے کا گوشت ، دیسی گھی ، مکھن اور دوسری چیزیں بتاتے ہیں اگر کوئی یہ چیزیں خریدنے کی قوت نہ رکھ سکے تو وہ کیا کرے چائے میٹھی نہیں پیتی شوگر کیلئے پرہیز بھی کرتی ہوں ۔
مشورہ:۔ شوگر کے مریضوں کیلئے ہمارا مشورہ یہ ہے کہ کسی اچھے معالج کے روبرو مشورہ کریں اور مناسب وقفوں سے اپنے معالج کی ہدایت کے مطابق خون میں شوگر باقاعدہ لیبارٹری سے ٹیسٹ کروائیں جس میں وہ سرنج میں خون لیکر ٹیسٹ کرتے ہیں ، شوگر کے مریضوں کو باقاعدہ واک یا ورزش کی بھی ضرورت ہوتی ہے جو اپنے معالج کی زیر ہدایت لازمی کرنی چاہیے ۔پیٹ چھوٹا کرنے کیلئے ورزش یا واک بہت مفید ہے جسم کی نشوونما اور تعمیر میں صرف غذا کا کردار ہے دوا کا اس سے کوئی تعلق نہیں جسم کا میٹریل غذا اور صرف غذا ہے ۔
خارش کا علاج :۔
میری والدہ کی عمر 56 سال ہے انہیں شوگر ، بلڈپریشر ، دل کا عارضہ اور پتے کی پتھری ہے ۔ اس کی ساتھ ہی وہ  ہیپاٹائٹس بی کی بھی مریضہ ہیں ۔ ہفتے میں دو مرتبہ ان کا ڈائیلیسز بھی ہوتا ہے ۔ چار مہینوں سے شدید خارش ہوتی ہے ۔ خارش کی وجہ سے خون بھی نکل آتا ہے زخم سوکھتے بھی نہیں کہ دوبارہ خارش ہوتی ہے ۔ ڈاکٹر دوائیں بدل بدل کر تھک گئے ہیں لیکن کوئی افاقہ نہیں ہوا جب تک امی ٹھنڈی ہوا میں رہتی ہیں تب تک خارش کم ہوتی ہے خارش کرنے سے امی کی انگلیاں اور بازو میں تکلیف رہنے لگی ہے ۔
مشورہ :۔اصلی سفید صندل کا پاؤڈر جو اسی مقصد کیلئے ہوتا ہے جسم پر خارش کی جگہ پر ملیں انشاءاللہ فائدہ ہو گا گرم چیزیں نہ کھائیں سفید سوتی لباس پہنیں  ۔کیمکلز سے دور رہیں  باقی علاج جو کر رہے ہیں وہ کرتے رہیں ایسے پیچیدہ امراض میں مقامی معالج سے روبرو مشورہ مفید ہوتا ہے ۔
بانجھ پن کا شکار :۔
ہماری بدنصیبی ہے کہ میں بانجھ ہوں ۔ ڈاکٹروں اور گائنا کالوجسٹ اسپیشلسٹ کی یہی رائے ہے باہر بھی گئے ہیں وہاں سے بھی یہی رائے ملی ہے ۔
مشورہ :۔ ایک بہت مفید اور اکسیری نسخہ آپ کی او رقارئین کی نذر ہے قلب حجر اصلی ، بیخ مرجان عمدہ ہم وزن پہلے الگ الگ ہاون دستے میں سفوف بنا لیں پھر سماق کی کھرل میں ہم وزن دونوں کو ڈال کر عرق گلاب میں اس قدر کھرل کریں کہ پشٹہ بن جائے ۔ ہفتہ بھر کھرل کرنا کافی ہے پھر وزن کر کے چار چار رتی کی پڑیاں بنا لیں ایام سے فراغت کے بعد صبح و شام ایک ایک پڑیا پانی سے پھانکھیں صرف سات دن تک پھر اس نسخہ کا کمال دیکھیں ۔

انجیر ، بادام ، اخروٹ اور مونگ پھلی کے مزے

انجیر ، بادام ، اخروٹ اور مونگ پھلی کے مزے :۔


سردی کے موسم کا ایک اپنا لطف ہے قدرت نے ہر موسم کے ساتھ ہمیں کھانے پینے کیلئے انواع و اقسام کے پھلوں اور سبزیوں سے نوازا ہے جو موسم کے مطابق ہماری صحت کی حفاظت میں ہمارا بھرپور ساتھ دیتے ہیں ۔ موسم سرما کا حصوصی تحفہ خشک میوہ جات ہیں جو اپنے اندر بے شمار فوائد لئے ہوئے ہیں ۔ سردیوں کے موسم میں ہیٹر کےپاس بیٹھ کر جہاں اس موسم کامزہ خشک میوہ جات سے دوبالا کیا جاتا ہے وہیں ہم اپنے جسم میں پلنے والی بیماریوں کو بھی دور بھگا رہے ہوتے ہیں ۔ آئیے ان میوؤں کے فوائد کا جائزہ لیتے ہیں ۔
انجیر :۔

انجیر جنت کا میوہ ہے اس کا ذکر قرآن پاک میں بھی آیا ہے ۔ اس کی تاثیر گرم ہوتی ہے سفید انجیر حلق کی سوزش ، سینے کے بوجھ اور پھیپھڑوں  کی سوجن میں مفید ہے ۔ جن کے سینے میں بلغم ہو وہ اسے استعمال کریں ۔ کیونکہ انجیر بلغم کو پتلا کر کے خارج کرتا ہے ۔ نہار منہ انجیر کھانے سے بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں یہ دل کے عارضے سے بچاتا ہے ۔ کولیسٹرول کم کرتا ہے ، شوگر کے مریضوں کیلئے مفید ہے ، ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے ۔
اخروٹ :۔

دماغی کمزوری میں بہت مفید ہے ۔ گرم مزاج والوں کیلئے نقصان دہ ہے ۔ زیادہ استعمال سے منہ میں دانے بھی نکل آتے ہیں ۔ اس میں ایسے اجزاء ہوتے ہیں جن سے نیند بہت اچھی آتی ہے ۔ دل کی رفتار کو اعتدال میں رکھتا ہے ۔ کینسر کے  مرض میں بھی مفید ہے ۔ کالے اخروٹ ہائی بلڈ پریشر ، دل کی جلن اور بہت سی جلدی بیماریوں کو روک تھا م میں مدد کرتے ہیں ۔
بادام :۔

دماغ، بصارت اور جسم کی تقویت کیلئے اس کا استعمال نہایت مفید ہے دل کی کمزوری کیلئے موسم گرما میں اس کی سردائی بنا کر پینا نہایت مفید ہے ۔ بادام کی سات یا گیارہ گریاں کھانی چاہئیں ۔ اس سے زیادہ کھانی نقصان دہ ہیں ۔ یہ کولیسٹرول بڑھاتے ہیں ۔ بادام کا حلوہ نزلہ ، زکام ، سر درد کیلئے مفید ہے ۔ بادام میں آئرن بہت زیادہ مقدار میں ہوتا ہے جو جسمانی خلیوں کو توڑ پھوڑ سے بچاتا ہے ۔ بادام کا پیسٹ، بلائی اور عرق گلاب کو ملا کر چہرے پر لگانے سے رنگ گورا اور جلد چمکدار ہو جاتی ہے بادام کا تیل سر درد دور کرنے کے علاوہ بالوں کو گرنے سے روکتا ہے قبض دور کرنے کے علاوہ جلدی امراض میں بھی بہت مفید ہے ۔
مونگ پھلی :۔

چنبل اور جلد کے تما م امراض کیلئے مونگ پھلی کے تیل کی مالش مفید ہے ۔ اس کے زیادہ استعمال سے کھانسی لگ سکتی ہے ۔ کھاتے ہوئے اس کا لال رنگ کا چھلکا اتار لیں یہ دیر سے ہضم ہوتاہے مونگ پھلی میں پایا جانے والا وٹامن ای کینسر کے خلاف لڑنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ذیابیطس کے مریضوں کیلئے مونگ پھلی کا استعمال نہایت مفید ہے ۔ اس میں تیل کی کافی مقدار ہونے کے باوجود وزن نہیں بڑھتا ۔ مونگ پھلی کے بعد ایک یا دو گھونٹ دودھ پی لیں تو کھانسی نہیں لگتی ۔
چلغوزے :۔

دل کے ساتھ جسمانی پٹھوں کو تقویت دیتا ہے ۔ گردوں اور جگر کی بیماری میں مفید ہے بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے مفید ہے ۔ فالج کے اثر سے محفوظ رکھتا ہے چلغوزے کو شہد کے ساتھ کھانا کھانسی کیلئے مفید ہے کمزور لوگ دودھ کے ساتھ کھائیں تو موٹے ہو سکتے ہیں ۔
کھجور :۔

کھجور میں بہت زیادہ (کیلوریز) حرارے پائے جاتے ہیں ۔ ایک کھجور میں 20 حرارے ہوتے ہیں جو ایک چائے کی چمچ چینی کے برابر ہے اس سے وزن بڑھتا ہے قبض دور کرنے کیلئے گٹھلی نکال کر کھجوروں کو ساری رات پانی میں بھگوئے رکھیں صبح اسے گرئنڈر میں شیک کر کے پی لیں ۔

مسئلہ حفظ قرآن

مسئلہ حفظ قرآن  :۔


محترم قارئین ! میرے ساتھ ایک مسئلہ ہے مجھے بچپن میں قرآن پاک حفظ کرنے کا بہت شوق تھا میں نے تقریباً سترہ پارے حفظ کر لئے تو ساتھ دنیاوی تعلیم کا بوجھ بھی بڑھ گیا جس کی وجہ سے میں نے حفظ کرنا چھوڑ دیا ، اب جبکہ میں کالج میں پڑھتی ہوں اور ہر وقت مجھے یہ خیال کھائے جاتا ہے کہ مجھے قرآن پاک ضرور حفظ کرنا چاہیے تھا کیا میں ا ب قرآن حفظ کر سکتی ہوں ؟ مجھے کوئی مشورہ دیجئے شکریہ ۔
جواب :۔ بہن قرآ ن پاک حفظ کر کے اس پر عمل کرنے والی روز قیامت اپنے قریبی دس گنہگار واجب جہنم رشتہ داروں کی سفارش کرے گی اور اس کے والدین کو ایک ایسا تاج پہنایا جائے گا جس کی روشنی سورج کی روشنی سے زیادہ ہو گی آپ نے دنیاوی تعلیم ضرور حاصل کی اس کی دنیاوی اہمیت سے بھی انکار نہیں مگر جو مقام و مرتبہ اللہ رب العزت کے ہاں حافظ قرآن کا ہے وہ دنیاوی علم کا نہیں ۔ آپ تھوڑی سی ہمت کریں تو آپ آسانی سے دونوں علم حاصل کر سکتی ہیں ۔ اللہ پاک سے حفظ کی توفیق مانگیں یکسوئی سے دوبارہ حفظ مکمل کرنے کا پکا عہد کریں ۔ کہ ضرور ضرور حفظ کرنا ہے نشاءاللہ بہت آسانی ہو جائے گی اس کی برکت سے دونوں جہاں کی نعمتیں آسان ہو گی ۔

شاہ صدیق دہلوی کے مستند روحانی وظائف

شاہ صدیق دہلوی کے مستند روحانی وظائف :۔


نزلہ زکام کا علاج :۔

اگر کسی کو نزلہ زکام نے جکڑ لیا اور ہر قسم کی دوائی سے فائدہ نہیں ہو رہا ہے تو اس کیلئے اول تین مرتبہ درود شریف پڑھے اس کے بعد تین مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھے۔ آخر میں تین مرتبہ درود شریف پڑھ کر مریض پر دم کرے ۔ اگر غیر عورت ہے تو پانی پر دم کر کے دے دے وہ پانی پی لے ۔ یہ عمل تین دن کرے انشاءاللہ تعالی نزلہ و زکام سے نجات حاصل ہو گی ۔
اولاد نرینہ کیلئے :۔

اگر کوئی شخص اولاد سے محروم ہو اور اس کے ہاں اولاد نہ ہوتی ہو تو اس کیلئے یہ عمل بہت مجرب اور تیر بہدف ہے ۔ بعد نماز عشاء باوضو سات بار ایک سفید کاغذ پر کھیعص لکھے اور آب زم زم یا بارش کے پانی یا پاک و صاف پانی سے دھو کر میاں بیوی پی لیں اور اسی طرح روزانہ لکھ کر سات دن تک پئیں ،انشاءاللہ تعالیٰ ، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اولاد نرینہ پیدا ہو گی ۔
کتے کاٹے کا علاج :۔

اگر کسی کو کتا کاٹ لے اور ہسپتال قریب نہ ہو تو اس کیلئے فوراً چینی کی پلیٹ پر مندرجہ ذیل مفرد حروف باوضو لکھے اور روغن نیتون سے دھو کر اس شخص کو پلائے انشاءاللہ تعالیٰ کتے کا زہر ختم ہو جائے گا مجرب عمل ہے وہ مفرد حروف یہ ہیں ۔
ا ب ج ا ع ہ ہ د با ب اللہ ۔
مرگی کا بہترین عمل :۔

اگر کسی شخص یا بچے کو مرگی کا  دورہ پڑتا ہو تو اس کیلئے مندجہ ذیل حروف مقطعات باوضو پڑھ کر مریض کے اوپر دم کرنے اور پھونک مارے پہلی مرتبہ دم کرنے سے آرام آ جائے تو ٹھیک ہے ورنہ یہ حروف بار بار پڑھ کر مریض پر دم کرتا رہے انشاءاللہ تعالیٰ دوبارہ دورہ نہیں پڑھ گا وہ حروف مقطعات یہ ہیں ۔
الم۔ المص۔ المر۔ کھیعص۔ طہٰ ۔ یٰسن والقرآن الحکیم۔ ص ۔ طسم ۔ طس۔ حم۔ عسق۔ ق۔ ن والقلم وما یسطرون ۔
شوگر کا علاج :۔
اگر کسی شخص کو ذیابطس (شوگر) ہو گئی ہو تو اس کیلئے مندرجہ ذیل آیت باوضو نماز عصر کے بعد تین مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کریں اور پی لیں ۔انشاءاللہ تعالیٰ ذیابیطس سے نجات حاصل ہو گی۔ یہ عمل اکتالیس دن مسلسل کریں ۔ آیت درج ذیل ہے ۔
وَقُل رَّبِّ أَدْخِلْنِي مُدْخَلَ صِدْقٍ وَأَخْرِجْنِي مُخْرَجَ صِدْقٍ وَاجْعَل لِّي مِن لَّدُنكَ سُلْطَانًا نَّصِيرًا (سورہ بنی اسرائیل 80)
ہر قسم کی طلب حاجت :۔

جو شخص کوئی حاجت رکھتا ہو اور اس کو پورا کرنے کی طلب ہو تو اس کیلئے باوضو بعد نماز فجر سورہ مزمل پڑھے اور پڑھتے پڑھتے ان آیات پر آئے تو ان آیات کو تین تین بار پڑھے آیات یہ ہیں ۔
 هُوَ فَاتَّخِذْهُ وَكِيلا
وَاللَّهُ يُقَدِّرُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ
یَبۡتَغُوۡنَ مِنۡ فَضۡلِ اللّٰہِ
 وَ اسۡتَغۡفِرُوا اللّٰہَ ؕ اِنَّ اللّٰہَ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ
چوری سے مال کی حفاظت :۔

اگر کسی شخص نے گھر یا دکان میں مال یا نقدی یا سامان مویشی رکھے ہیں اور ہر وقت خطرہ چوری ڈاکے کا رہتا ہے اس کیلئے ایک سفید کاغذ پر سورہ رعد پارہ نمبر 13 کی پہلی تین آیات باوضو لکھے اور یہ پرچہ مال میں رکھ دے اسی طرح ان آیات کو باوضو موم جامہ کر کے باڑے یا مویشی رکھنے کی جگہ کے دروازے میں یا دیوار میں کھود کر رکھ کر بند کردے اور یہی سورہ رعد کی پہلی تین آیات سات مرتبہ پڑ کر گھر یا دکان کے چاروں کونوں میں پھونک مار دے اللہ تعالی ٰ کے فضل و کرم سے گھر یا دکان اور اس میں موجود تمام مال محفوظ رہے گا اور چور چوری نہ کر سکے گا اس کلام پاک کی برکت سے گھر یا دکان یا باڑے میں خیرو برکت ہو گی اور باڑہ آگ ،جانوروں کی بیماریوں سے محفوظ رہے گا ۔
حمل کی حفاظت کیلئے :۔

اگر کسی عورت کا حمل گر جاتا ہو تو اس کیلئے آیت ذیل باوضو ایک کاغذ پر لکھ کر موم جامہ کر کے عورت کے گلے میں ڈال دے ، انشاءاللہ حمل ہر قسم کے حملہ سے محفوظ رہے گا ۔ اور قائم رہے گا ۔

ہر مشکل کام کیلئے آسان وظیفہ

ہر مشکل کام کیلئے آسان وظیفہ :۔


میرے پاس ایک روحانی عمل ہے کہ کسی کا جائز کام اٹکا ہوا ہو مثلاً بے گناہ مقدمہ بازی میں پھنس جائے ، کوئی وعدہ کر کے مکر جائے رشتہ دینے سے انکار کر دے ، کوئی بھی مشکل ہو انشاءاللہ یہ وظیفہ مجرب ہے بعد نماز ظہر گیارہ آدمی اکٹھے ہو کر ہر بندہ گیارہ دفعہ سورہ فتح پڑھیں ۔ اول و آخر سات دفعہ درود ابراہیمی پڑھ لیں انشاءاللہ فتح ہو گی ۔