Thursday, December 10, 2015

روزی میں فراخی کیلئے مجرب ترین عمل

روزی میں فراخی کیلئے مجرب ترین عمل :۔


آج کل ہر بندہ رروزی کی وجہ سے پریشان ہے اور دنیا وی دولت کے حصول کیلئے ہر جائز و ناجائز کام کر رہا ہے ۔ بعض لوگوں نے تو اپنا خدا تک روزی کو بنا لیا ہے ۔ کہ یہ ہوگی تو سارے مسائل حل ہو جائیں گے ۔ اس غلط یقین کی وجہ سے خرابیاں پیدا ہو رہی ہیں اور زندگی سے سکون نکل گیا ہے ۔ اگر آج ہی ہم یہ تہیہ کر لیں اور اپنے یقین کو دولت سے ہٹا کر اللہ پاک کی ذات کی طرف کر دیں تو یقیناً ہمارے مسائل بھی اللہ پاک آہستہ آہستہ حل کر دیں گے اور زندگی میں سکون بھی ہو جائے گا ۔ آزما کر دیکھ لیں ۔ یہ تین کام کریں اور روزی کے معاملے میں بے فکر ہو جائیں۔
الف:۔ پختہ یقین کریں کہ روزی صرف اللہ پاک دیتا ہے ۔ دکان، ملازمت ، کھیتی باڑی ، یا تجارت نہیں یعنی رزاق صرف اللہ پاک کو جانیں ان اسباب کو نہیں۔
ب:۔ کیسے بھی حالات ہو جائیں اور کتنی بھی تنگدستی ہو جائے یہ پکا عہد کر لیں کہ میں نے حرام نہیں کھانا ہے ، صرف اور صرف رزق حلال کھانا ہے ۔
ج:۔ تھوڑا یا زیادہ جتنا رزق ملے ا س میں سے سب سے پہلے اللہ رب العزت کا حصہ نکال دیں یعنی اڑھائی فیصد کے حساب سے صدقہ ضرور کردیں ۔ پھر اس عمل کی برکت دیکھیں نہایت آزمودہ ہے ۔
رنج و غم سے چھٹکارا اور قرض کی ادائیگی کیلئے بہترین عمل :۔
اگر کوئی شخص مقروض ہو اور اس کا قرض کسی صورت نہ اتر رہا ہو تو نہایت آسان عمل یہ ہے کہ فجر کی نماز کے بعد تین مرتبہ سورہ تکاثر باوضو پڑھ لیا کریں انشاءاللہ تعالیٰ اس کا تمام قرض ادا ہو جائے گا عمل آسان ہے اس لئے اس کی مستقل عادت بنا لیں ۔ بارش کا پانی اکٹھا کر لیں مگر یہ پانی زمین سے نہیں لینا ہے ۔ جب بارش ہو رہی ہو تو کسی کھلے برتن میں اکٹھا کرلیں ۔ اور سورہ تکاثر (پارہ 30 ) اکتالیس مرتبہ پڑ ھ کر اس پانی پر دم کرلیں ، پھر اس پانی کی بوتل میں ڈال کر سنبھال لیں ۔ اس بوتل سے تھوڑا تھوڑا پانی گھر والے پی لیا کریں اگر اس پانی میں تھوڑا سا آب زمزم بھی شامل کر لیں تو اس کی تاثیر زیادہ ہو جائے گی اگر پانی کم ہو جائے تو مزید ڈال دیا کریں ۔ اس پاک پانی کی برکت سے اللہ پاک آپ کے گھر سے رنج و غم ، پریشانیاں ، بیماریاں دور کر دے گا جو لوگ پہلے سے بیمار ہیں ان کی بیماری رک جائے گی اور مزید آگے نہیں بڑھے گی بہت سے لوگوں کا آزمودہ ہے ۔
بچہ کی لاغری اور جسمانی کمزوری دور کرنے کیلئے :۔
بعض بچے پیدائشی کمزور ہوتے ہیں اور بعض عمر کے ساتھ ساتھ کمزور ہونا شروع ہو جاتے ہیں ایسے بچوں کیلئے یہ عمل بہت مفید ہے ۔ اس عمل سے اللہ پاک ان کی صحت بہتر کر دیتے ہیں اور بچے رونا پیٹنا بند کر دیتے ہیں ۔ یہ بڑا مجرب عمل ہے ۔ بہت سے لوگوں نے اس سے فائدہ اٹھایا ہے آپ بھی کریں اور انشاءاللہ یہ عمل آپ کو مایوس نہیں کرے گا ۔ اکیس بیری کے پتے لے کر ان پر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں اس کے بعد سورہ تکاثر ایک مرتبہ پڑھیں ، پھر سورہ کوثر ایک مرتبہ ، سورہ فاتحہ ایک مرتبہ ، آیۃ الکرسی ایک مرتبہ اور چاروں قل ایک ایک مرتبہ پڑ ھ کر پھر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں اور ان پتوں پر دم کریں یہ پتے پانی والی بوتل میں ڈال کر رکھیں اکیس دن تک بچے کوپلائیں۔ پانی کم ہو جائے تو ساتھ ساتھ پانی بڑھاتے چلے جائیں۔ بچے کو نہلاتے وقت بھی اس پانی کے کچھ قطرے اس میں ڈال دیں انشاءاللہ تعالیٰ بچے کی جملہ مشکلات ختم ہو جائیں گی اور صحت بہتری کی طرف گامزن ہو جائے گی ۔

رنج و غم سے چھٹکارا اور قرض کی ادائیگی کیلئے بہترین عمل


رنج و غم سے چھٹکارا اور قرض کی ادائیگی کیلئے بہترین عمل :۔



اگر کوئی شخص مقروض ہو اور اس کا قرض کسی صورت نہ اتر رہا ہو تو نہایت آسان عمل یہ ہے کہ فجر کی نماز کے بعد تین مرتبہ سورہ تکاثر باوضو پڑھ لیا کریں انشاءاللہ تعالیٰ اس کا تمام قرض ادا ہو جائے گا عمل آسان ہے اس لئے اس کی مستقل عادت بنا لیں ۔ بارش کا پانی اکٹھا کر لیں مگر یہ پانی زمین سے نہیں لینا ہے ۔ جب بارش ہو رہی ہو تو کسی کھلے برتن میں اکٹھا کرلیں ۔ اور سورہ تکاثر (پارہ 30 ) اکتالیس مرتبہ پڑ ھ کر اس پانی پر دم کرلیں ، پھر اس پانی کی بوتل میں ڈال کر سنبھال لیں ۔ اس بوتل سے تھوڑا تھوڑا پانی گھر والے پی لیا کریں اگر اس پانی میں تھوڑا سا آب زمزم بھی شامل کر لیں تو اس کی تاثیر زیادہ ہو جائے گی اگر پانی کم ہو جائے تو مزید ڈال دیا کریں ۔ اس پاک پانی کی برکت سے اللہ پاک آپ کے گھر سے رنج و غم ، پریشانیاں ، بیماریاں دور کر دے گا جو لوگ پہلے سے بیمار ہیں ان کی بیماری رک جائے گی اور مزید آگے نہیں بڑھے گی بہت سے لوگوں کا آزمودہ ہے ۔

بچہ کی لاغری اور جسمانی کمزوری دور کرنے کیلئے


بچہ کی لاغری اور جسمانی کمزوری دور کرنے کیلئے :۔


بعض بچے پیدائشی کمزور ہوتے ہیں اور بعض عمر کے ساتھ ساتھ کمزور ہونا شروع ہو جاتے ہیں ایسے بچوں کیلئے یہ عمل بہت مفید ہے ۔ اس عمل سے اللہ پاک ان کی صحت بہتر کر دیتے ہیں اور بچے رونا پیٹنا بند کر دیتے ہیں ۔ یہ بڑا مجرب عمل ہے ۔ بہت سے لوگوں نے اس سے فائدہ اٹھایا ہے آپ بھی کریں اور انشاءاللہ یہ عمل آپ کو مایوس نہیں کرے گا ۔ اکیس بیری کے پتے لے کر ان پر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں اس کے بعد سورہ تکاثر ایک مرتبہ پڑھیں ، پھر سورہ کوثر ایک مرتبہ ، سورہ فاتحہ ایک مرتبہ ، آیۃ الکرسی ایک مرتبہ اور چاروں قل ایک ایک مرتبہ پڑ ھ کر پھر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں اور ان پتوں پر دم کریں یہ پتے پانی والی بوتل میں ڈال کر رکھیں اکیس دن تک بچے کوپلائیں۔ پانی کم ہو جائے تو ساتھ ساتھ پانی بڑھاتے چلے جائیں۔ بچے کو نہلاتے وقت بھی اس پانی کے کچھ قطرے اس میں ڈال دیں انشاءاللہ تعالیٰ بچے کی جملہ مشکلات ختم ہو جائیں گی اور صحت بہتری کی طرف گامزن ہو جائے گی ۔

تعلقات برقرار تکلیفیں برداشت پھر دیکھیں کمال

تعلقات برقرار تکلیفیں برداشت پھر دیکھیں کمال :۔


کہا جاتا ہے کہ انسان ایک معاشرتی حیوان ہے اس دنیا میں وہ اکیلا نہیں رہ سکتا اللہ پاک نے اس کی ضروریات کی تکمیل دوسرے انسانوں کے ساتھ وابستہ کر رکھی ہے خوراک پوشاک اور رزق کے حصول کیلئے اسے دوسرے انسانوں کا محتاج بنایا گیا ہے ۔ مگر دوسرے انسانوں کے ساتھ جب معاملات اور لین دین کی بات ہوتی ہے تو وہاں  اس کے مزاج کے خلاف بہت سی باتیں پیش آتی ہیں جو ناگواری ، غم و غصہ اور بسااوقات اذیت کا سبب بھی بن جاتی ہیں ۔ اگر صورتحال کنٹرول سے باہر ہو جائے تو حدیث کا مفہوم ہے کہ اللہ پاک اس مومن کو زیادہ پسند کرتے ہیں جو رشتہ داروں سے پہنچنے والی تکلیفوں  کے باوجود میل جول رکھتا ہے بنسبت اس مومن کے جو نہ میل جول رکھتا ہے اور نہ ہی تکلیفوں کو برداشت کرتا ہے صلہ رحمی کے متعلق بہت سی احادیث میں تاکید آئی ہے ۔ آج کے دور میں یہ بہت مشکل کام ہے کہ آپ تعلقات کو برداشت کرتے  ہیں۔ صلہ رحمی کے متعلق بہت سی احادیث میں تاکید آئی ہے ۔ آج کے دور میں یہ بہت مشکل کام ہے کہ آپ تعلقات بھی برقرار رکھیں اور تکلیفوں کو بھی برداشت کریں زیر نظر مضمون میں دیئے گئے انتہائی آسان تصورات کی مدد سے آپ نہ صرف ان نفسیاتی الجھنوں سے چھٹکارا پا سکتے ہیں بلکہ قرآن و حدیث کے مطابق قطع رحمی جیسے گناہوں سے بچتے ہوئے رشتہ داروں سے اچھے تعلقات بھی برقرار رکھ سکتے ہیں انشاءاللہ ان تصورات کی مدد سے آپ نہ صرف ان نفسیاتی الجھنوں سے چھٹکارا پا سکتے ہیں بلکہ قرآن و حدیث کے مطابق قطع رحمی جیسے گناہوں سے بچتے ہوئے رشتہ داروں سے اچھے تعلقات بھی برقرار رکھ سکتے ہیں ۔ انشاءاللہ ان تصورات کی مدد سے آپ اپنی زندگی میں ایک مثبت تبدیلی پیدا کر کے دوسروں کو بھی ان مسائل سے نجات دلا کر ان کو ایک خوشگوار زندگی کا احساس دلا کر ان کی دعائیں سمیٹ سکتے ہیں ۔
٭نیکیوں کو دس مرتبہ بڑھانا:۔ سورہ انعام میں ارشاد باری ہے ۔ جو ایک نیکی لے کر آئے گا اسے دس نیکیوں کا اجر ملے گا جو ایک برائی لے کرآئے گا اسے ایک برائی کی سزا ملے گی ذرا غور کیجئے ! اللہ پاک ہماری ایک نیکی کو تو دس گنا بڑھا رہا ہے مگر برائی نہیں بڑھا رہا ۔کیوں نہ ہم بھی اس قرآنی اصول پر لوگوں کے اچھے کاموں کو دس گنا بڑھا دیں خاص طور پر اپنے گھر والوں ، بچوں اور قریبی رشتہ داروں کے اچھے کاموں کو دس گنا بڑھا دیں۔اب تصور کریں کے اس انسان کی نیکیوں کاپہاڑ میرے سامنے کھڑا ہے اور اس کی چھوٹی سی خامی اس پہاڑ کے کنارے پر پڑی ہے اب آپ اپنے آپ سے کہیں کہ معاف کرو۔ اس سے انشاءاللہ اس شخص کی طرف سے پہنچائی گئی تکلیف کم ہو جائے گی ۔ غم و غصہ کے بجائے دل میں شکر گزاری کے احساسات پیدا ہوں گے ۔
٭روحانی اولاد کا طریقہ :۔ حضور نبی کریم ﷺ کا ارشاد پاک ہے کہ "میں ا مت کا باپ ہوں اس لحاظ سے ہم سب آپ ﷺ کی روحانی اولاد ہیں ۔ میں نے فلاں کو حضور نبی اکرم ﷺ کی روحانی اولاد سمجھ کر معاف کر دیا ۔ ایسا کرنے سے انشاءاللہ آپ کے غصہ میں کمی آ جائے گی اللہ پاک معاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے یہ عمل کرنے سے آپ اللہ پاک کے پسندیدہ لوگوں کی فہرست میں آ جائیں گے ۔ غور کریں تو آپ کو اس شخص کا شکر گزار ہونا چاہیے جس کی وجہ سے آپ اللہ پاک کے پسندیدہ لوگوں کی فہرست میں آ گئے۔ حقیقتا ً وہ شخص آپ کو اللہ کے قریب کرنے کا ذریعہ بن گیا ۔
٭دائرے میں کالا نقطہ:۔ ایک دائرہ لگا ئیں اس میں ایک موٹا سا کالانقطہ لگا دیں ۔ آپ جب اس دائرے کو دیکھیں گے تو آپ کہیں گے دائرے میں کالا نقطہ ہے ۔ بالکل صحیح کہا آپ نے مگر اس دائرے میں ڈھیر ساری سفید جگہ بھی تو ہے جس طرح آپ کو دائرے میں چھوٹا سا کالا نقطہ فورا ً  نظر آ گیا اور سفید جگہ زیادہ ہونے کے باوجود نظر نہیں آئی ۔ بالکل اسی طرح ہم اپنی زندگی میں خوشیاں ، کامیابیاں ، آسانیاں ، محبتیں لوگوں کا حسن سلوک اللہ پاک کی عطا کردہ بے شمارنعمتیں کم دیکھتے ہیں جبکہ تکالیف ، غم ، مصیبتیں ، نفرتیں اور دکھ ہمیں تھوڑا ہونے کے باوجود فوراً نظر آ جاتے ہیں ۔ اگر آپ کو کوئی تکلیف پہنچے تو آپ اپنے آپ سے تصور میں تین دفعہ کہیں میں کالےنقطے کے بارے میں نہیں سوچوں گا ۔ اور سفید جگہ کو سوچیں ان تصورات سے انشاءاللہ آپ کو اپنی زندگی میں خوشگوار یت کا احساس پیدا ہونا شروع ہو جائے گا آپ اپنی زندگی کو ایک نئے رخ سے جینے کی عادت ڈالیں گے فائدہ محسوس کریں تو بخیل نہ بنیں بلکہ عبقری کے پیغام کے مطابق سخی بنیں آج سے خود سے ایسا سوچنا شروع کر دیں اور دوسروں کو ترغیب دیں تاکہ لوگ آپ کے ساتھ مجھے بھی دعاؤں میں یاد رکھیں ۔

اپینڈیکس کیلئے ہمار اخاندانی راز

اپینڈیکس کیلئے ہمار اخاندانی راز :۔


محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم ! میں قارئین کیلئے اپنا خاندانی سینے کا راز بھیج رہا ہوں ۔ یہ نسخہ روحانی اور طبی دونوں طرح کا ہے اپنیڈکس کیلئے لاجواب ہے جس جس کو بتایا اس کو اس موذی مرض سے ہمیشہ کیلئے نجات ملی ۔
ھوالشافی :۔ کوڑتمہ بغیر بیج کے لیں ۔ کوڑتمہ پانچ تولہ ، نوشادر ٹھیکڑی ایک تولہ، فلفل سیاہ ایک تولہ، زیرہ سفید ایک تولہ ، نمک سیاہ
ایک  تولہ۔
ترکیب و استعمال :۔ کوڑتمہ کو پہلے توے پر بھون لیں اور باقی تمام ادویہ کو ٹ پیس کر مکس کر لیں ۔
خوراک:۔ چھ ماشہ دن میں صرف ایک بار ہی استعمال کرنی ہے طب یونانی کی حقیقت سے انکار کرنے والوں کیلئے کھلی دعوت ہے ۔
آزمائیں اور مظلوم عوام کی خدمت کریں کبھی خطا نہ جانے والا نسخہ ہے ۔  
اپینڈکس کیلئے روحانی مجرب عمل :۔ اول و آخر درود شریف گیارہ بار ، سورۃ البینہ کی آیت نمبر 7 ، پارہ نمبر 30 اکتالیس بارہ پڑھ کر دم
 کریں اور مکمل شفا یابی تک مریض خود بھی قرآن پا ک کی اس آیت کا مطالعہ کرتا رہے ۔ 

جاڑا آیا ! موسم سرما میں حسن کی دیکھ بھال

جاڑا آیا ! موسم سرما میں حسن کی دیکھ بھال :۔



جلد کی خوبصورتی ہی دراصل آپ کے حسن کی ضامن ہے ۔اس لئے ہر عورت کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی جلد صحت مند اور چمکدار نظر آئے ۔ جلد چونکہ ہمارے جسم کا حساس ترین حصہ ہے ۔ لہذا اسے ہر موسم میں خصوصی دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے ۔ سردیوں کے موسم میں جلد خشک ہو جاتی ہے ۔ اس لئے ایسے موسم میں جلد کی حفاظت کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے ۔ یہاں آپ کیلئے چند تجاویز حاضر ہیں جن پر عمل کرنے سے سردیوں کے موسم میں آپ کی جلد کھل اٹھے گی اور صحت جگمگانے لگے گی۔ سردیوں کے موسم میں چہرے کی جلد بھی خشک ہو جاتی ہے لہذا اس موسم میں خاص طور سے صابن سے چہرہ دھونے سے گریز کریں اور فیس واش استعمال کریں کیونکہ صابن آپ کی جلد سے چکنائی اور نمی کھینچ لیتا ہے ۔ موسم کوئی بھی ہو لیکن آپ مہینے میں دو مرتبہ اپنے چہرے کی کلینزنگ ضرور کریں ۔ خاص طور سے جب کہیں باہر مثلاً شاپنگ وغیرہ کیلئے جائیں تو گھر آ کر کلینزنگ کرنا ہر گز نہ بھولیں ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ سردیوں میں دھوپ آپ کیلئے اچھی ہے لیکن اس طرح دھوپ میں بیٹھنا کہ یہ براہ راست آپ کے چہرے پر نہ پڑے ، سردیوں کے موسم میں بھی جلد کیلئے نقصان دہ ہے ۔ سرد موسم میں جلد کو خشکی سے محفوظ رکھنے کیلئے اپنی جلد کی مناسبت سے مو ئسچرائزنگ کریمز سے لوشن کا استعمال باقاعدگی کے ساتھ کریں اور چہرے کے علاوہ ہاتھ پیروں پر بھی کوئی اچھی سی کریم لگانا ہر گز نہ بھولیں ۔جن خواتین کی جلد پر زیادہ خشکی ہو انہیں چاہیے کہ وہ پٹرولیم جیلی استعمال کریں تاکہ ان کی جلد خشک ہو کر پھٹنے سے بچانے کیلئے اچھی کوالٹی کا لپ بام استعمال کریں ۔
ایسی اسکن پراڈکٹس کا استعمال اپنی جلد پر ہر گز نہ کریں جن کا رنگ گلابی ہو کیونکہ گلابی رنگ والی کریمز اور لوشنز میں کیمکلز ہوتے ہیں جو آپ کی جلد کو نقصان پہنچا سکتے ہیں ۔اس لئے ہمیشہ سفید رنگ کی یاٹرانسپیرنٹ کریمز ، لوشنز اور آئل استعمال کریں ۔ پہلے تو کوشش کریں کہ گھریلو ٹوٹکوں پر اکتفا کریں اور بازاری کریمیں اور لوشنز کم سے کم استعمال کریں ۔ اگر بوجہ مجبوری استعمال کرنی پڑ جائے تو ہمیشہ اچھے برانڈ کی اسکن کیئر پراڈکٹس خریدیں اور کسی بھی ایسے برانڈ کی براڈکٹ خریدنے سے گریز کریں جو رجسٹرڈ شدہ نہ ہوں ۔ اس کے علاوہ کوئی بھی میڈیکٹیڈ پراڈکٹس ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر استعمال نہ کریں ۔ اپنے چہرے کا مساج ہمیشہ درست انداز میں اور نرمی کے ساتھ کریں چہرے پر غلط ملط طریقے سے انگلیاں چلانے سے جلد پر جھریاں پڑ جاتی ہیں ۔ موسم خواہ کتنا ہی سرد کیوں نہ ہو لیکن زیادہ گرم پانی سے چہرہ دھونے سے گریز کریں اور اس کے بجائےنیم گرم پانی استعمال کریں ۔ چہرے کی کلینزنگ کے بعد بھاپ لینا ہمیشہ اچھا رہتا ہے ۔ لیکن سردیوں کے موسم میں اسٹیم لینا بہت سود مند ہے ۔ چہرے پربلیچ کریم لگانے سے پہلے اس  میں Soothing Lotion ضرور شامل کر لیں تا کہ چہرے پر جلن نہ ہو ۔ اس کے علاوہ بلیچ کرنے کے بعد صابن سے کبھی چہرہ نہ دھوئیں کیونکہ اس طرح جلد پر جلن ہو جاتی اور سرخ نشان پڑ سکتے ہیں ۔ جب کبھی پارٹی میک اپ کریں تو گھر آنے کے بعد جتنی جلدی ممکن ہو اسے صاف کرلیں ۔
سردیوں کے موسم میں بہت زیادہ چکنائی والے اور مرغن کھانے نہ کھائیں کیونکہ یہ جلد پر دانوں اور کیلوں کا سبب بنتے ہیں ۔ جلد کی نگہداشت کیلئے پانی کی اہمیت کسی بھی موسم میں کم نہیں ۔ لہذا سردیوں کے موسم میں پانی پینا کم نہ کریں کیونکہ اس موسم میں آپ جتنا پانی پئیں گی آپ کی جلد اتنی ہی صحت مند اور چمکدار نظر آئے گی ۔ متوازن غذا کا استعمال کسی بھی موسم میں جلد کی حفاظت کیلئے بے حد ضروری ہے ۔سرد موسم میں کسی اچھے ٹونر کا استعمال بہت مفید ہے کیونکہ اس سے آپ کے چہرے کی جلد کی رنگت یکساں رہتی ہے اچھی اسکن کیلئے دودھ باقاعدگی کے ساتھ پئیں کیونکہ اس میں موجود پروٹین آپ کی جلد کے ساتھ ساتھ بالوں کیلئے بہت مفید ہے ۔

جوانی کی دہلیز پر قدم رکھتی لڑکیوں کیلئے کچھ مشورے

جوانی کی دہلیز پر قدم رکھتی لڑکیوں کیلئے کچھ مشورے :۔



اس مضمون میں عورت کے کچھ مسائل بیان کیے جا رہے ہیں جن کی بناء پر وہ اپنی صحت کا خیال رکھنے سے قاصر نظر آتی ہے ہم ان مسائل کے حل کیلئے کچھ آسان اور آزمودہ نسخے پیش کر رہے ہیں جن کے ذریعے عام نسانی بیماریوں کا علاج پیش کر رہے ہیں جن کے ذریعے عام نسوانی بیماریوں کا علاج کیا جا سکتا ہے ۔کسی نوجوان لڑکی کے چہرے پر اگر چند مہاسے نکل آئیں تو وہ سخت اذیت اور تکلیف میں مبتلا ہو جاتی ہے اسی ذہنی اذیت کے دوران ان کی آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے بھی پڑ جاتے ہیں جلد بے رنگ ہو جاتی ہے ہونٹ پھیکے پڑ جاتے ہیں قد بڑھنا بند ہو جاتا ہے اور جسم کی نشوونما بھی مناسب طور پر نہیں ہو پاتی ۔ اس بات سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اسی قسم کی کوئی بھی شکایت اگر کسی نوجوان لڑکی کو ہو جائے تو وہ کس ذہنی اذیت میں مبتلا ہو سکتی ہے ۔
نوجوان لڑکیوں میں پیدا ہونے والی یہ شکایات زیادہ تکلیف دہ اس صورت میں ہو جاتی ہیں جب وہ ان امراض سے سخت پریشان اور خوفزدہ رہتی ہیں اور وہ اپنی فطری شرم و حیا کی وجہ سے کسی سے اس بارے میں نہ پوچھ سکتی ہیں اور نہ مشورہ لے سکتی ہیں ۔ اسی لئے ان امراض کی لاعلمی یا کم علمی ان کے خوف کو بڑھا دیتی ہے ۔ خوف کے باوجود بھی وہ اپنی فطری شرم و حیا کی وجہ سے کسی معالج یا ڈاکٹر تو دور اپنی والدہ یا سہیلیوں سے بھی اپنے ان مسائل کے بارے میں بات کرتے ہوئے جھجھک محسوس کرتی ہیں ۔کم عمر لڑکیاں جن شکایات کی زیادہ تر شکار رہتی ہیں اور ان سے پریشان رہتی ہیں ان میں جسم کی بالیدگی کا متاثر ہو جانا اور ہونٹوں کی رنگت کا پھیکا پڑ جانا آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کی موجودگی جلد پر داغ دھبے یا مہاسے ہو جانا ،نسوانی حسن کی پوری طرح نشوونما ہونا ، ایام میں خرابی اور سب سے بڑھ کر سیلان الرحم(لیکوریا) یہی عمر محنت ، مشقت دوڑ دھوپ اور کھیل کود کی ہوتی ہے ۔ اسی عمر میں ایام شروع ہو تے ہیں جس سے خون کا اضافی خرچ ہوتا ہے اگر اس عمر میں غذا اور عام صحت پر توجہ نہ دی گئی تو بہت سے مسائل پیدا ہونا شروع ہو جاتے ہیں ۔ سب سے پہلے جسم کی نشوونما رک جاتی ہے پھر جسم بھرپور رعنائی اور توانائی حاصل نہیں کر پاتا ساتھ ساتھ جلد کی رنگت پھیکی اور بے رنگ پڑجاتی ہے ۔ ہونٹوں کی رنگت پھیکی پڑ جانا ، آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے پڑ جانا ، آنکھوں کے سفید حصے کی رنگ سیاہی مائل ہو جانا ، ایام میں بے قاعدگی ، ہاتھ پیروں کا سرد رہنا ، جلد تھک جانا ، سانس پھول جانا ، مزاج چڑ چڑا ہو جانا یہ تمام باتیں غذا اور خون کی کمی کو ظاہر کرتی ہیں ۔ لیکوریا عام طور پر غذائی اجزاء کی کمی سے ہوتا ہے اس میں خون کی کمی کا دخل بھی ہے منرلز اور وٹامن کی کمی بھی ایک سبب ہے ۔ اندرونی زخم ، سوزش اور سرم سے بھی یہ شکایت ہو جاتی ہے ،۔ اعصابی حساسیت ،ہیجان اور دیگر ذہنی کیفیات اثر انداز ہوتی ہیں ، بعض ہارمونز کی کمی بیشی سے بھی یہ شکایت ہو سکتی ہے اس کے عام اسباب میں قبض اور خون کی کمی شامل ہیں ۔ اسی وجہ سے آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے پڑ جاتے ہیں ۔ کمر ، پنڈلیوں اور جوڑوں میں درد رہنے لگتا ہے چکر آتے ہیں اور سانس پھولنے لگتا ہے ۔ اور حسن ماند پڑ جاتا ہے اس شکایت کا ذہن پر بھی بہت برا اثر پڑتا ہے ۔ ناپاکی کا احساس بھی پریشان کئے دیتا ہے ۔ نوجوان لڑکیاں وہ غذائیں کثرت سے استعمال کریں جن میں پروٹین ہومثلاً گوشت، مچھلی ، انڈا، دودھ ، بالائی ، مٹر ، سویا بین، سیم، دالیں وغیرہ ۔ اس کے علاوہ پتوں والی سبزیاں ، انڈے کی زردی ،لسی ، انار ، امرود، سیب، کھجور، اخروٹ، بادام ، کلیجی ، ہڈیوںکا گودا اور یخنی بھی مفید ہے ۔ صرف نوجوان ہی نہیں ہر عمر کی عورتوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ پیدل چلیں ۔ اچھی صحت اور توانا جسم کیلئے آپ کے اندر جسم و صحت کا شعور پیدا ہونا لازمی ہے ۔ اور اب تو نہایت پس ماندہ ممالک میں بھی عورتوں کو یہ احساس ہو گیا ہے کہ عورت کو اچھی خوراک کا حق ہے اچھی صحت کا حق ہے ماں بننے کا حق ہے ہر عمر میں اپنی صحت اور جسم کی دیکھ بھال کا حق ہے ۔ سب سے بڑا حق اپنے جسم و صحت کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کا ہے یہ تو تھے عورت کے مسائل جن کی بناء پر وہ اپنی صحت کا خیال رکھنے سے قاصر ہے ۔ہم یہاں کچھ آسان اور آزمودہ نسخے پیش کر رہے ہیں جن کے ذریعے عام نسوانی بیماریوں کا علاج کیا جا سکتا ہے ۔
٭مغز تخم تمر ہندی 12 گرام ، سمندر سوکھ 12 گرام، مازو 12 گرام تینوں ادویہ کا بریک سفوف بنا کر چنے کے برابر گولیاں بنا لیں  ایک ایک گولی دودھ کے ساتھ صبح و شام دیں لیکوریا کےلئے نہایت مفید دوا ہے ۔
٭گوند کیکر 120 گرام ، چینی 120 گرام ، کو خالص گھی میں اتنا بھون لیں کہ پھول کر سرخی مائل سیاہ ہو جائے لیکن جلے نہ ، اسے باریک کر لیں ، ایک تولہ 12 گرام صبح و شام دودھ کے ساتھ لیں ۔یہ لیکوریا کے لئے نہایت مفید دوا ہے ۔
٭پھول دھاوا 6 گرام، پھول سپاری 6 گرام ، کمر کس 6 گرام، موچرس 6 گرام ، گوند کیکر 6 گرام، گوند مولسری 6 گرام، چینی 30 گرام ،  تمام ادویہ کو باریک سفوف بنا لیں دو گرام صبح و شام نیم گرم دودھ کے ہمراہ لیں لیکوریا کیلئے مجرب دوا ہے ( کمر درد اور کمزوری دور کرتی ہے )
٭کیکر کی پھلیاں سبز بغیر بیج کے 12 گرام، کیکر کے پھول 12 گرام، مصری 24 گرام ، کا سفوف بنا لیں ۔ دس گرام صبح و شام کھائیں ۔ لیکوریا کیلئے مفید دوا ہے ، دو ہفتہ میں آرام آ جاتا ہے ۔