Monday, December 4, 2017

سورۃ یسین سے رزق میں اضافہ


اگر کوئی شخص اس شبہ میں مبتلا ہو کہ اس پر کسی نے سحر یا جادو کیا ہے یا اس کی روزی باندھ دی گئی ہے یا لوگ اس سے نفرت کرتے ہیں اور اس سے کنارہ کش رہتے ہیں تو ان تمام کاموں میں بہتری لانے اور کامیاب ہونے کیلئے سورۂ یٰسین شریف کو مبین در مبین پڑھے

جادو کا توڑ سورۃ یسین


اگر کوئی شخص اس شبہ میں مبتلا ہو کہ اس پر کسی نے سحر یا جادو کیا ہے یا اس کی روزی باندھ دی گئی ہے یا لوگ اس سے نفرت کرتے ہیں اور اس سے کنارہ کش رہتے ہیں تو ان تمام کاموں میں بہتری لانے اور کامیاب ہونے کیلئے سورۂ یٰسین شریف کو مبین در مبین پڑھے اس کے اول و آخر درودشریف گیارہ گیارہ بار پڑھے۔ یہ عمل ہمیشہ کرے ناغہ نہ کرے۔ مسلسل پڑھنے اور عمل کرنے سے ان شاء اللہ تعالیٰ سحر، جادو، سفلی، رزق کی بندش ختم ہوگی۔ لوگ محبت اور عزت سے پیش آئیں گے اور ہر کام سہولت اور آسانی کے ساتھ انجام پائے گا۔ گھر میں خوب خیرو برکت شروع ہوجائے گی۔ سورۂ یٰسین شریف کو مبین در مبین پڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ جب سورۂ یٰسین شریف اول مبین تک پڑھ چکے تو پھر اول سے شروع کرے یعنی دوبارہ شروع سے پڑھنا شروع کرے اور دوسرے مبین تک پڑھے پھر اول پڑھنا شروع کرے۔ جب چوتھے مبین پر پہنچے تو پھراول سےپڑھنا شروع کرے۔ جب پانچویں مبین پر پہنچے تو پھر اول سے شروع کرے۔ جب چھٹے مبین پر پہنچے تو پھر اول سے شروع کرے۔ جب ساتویں مبین پر پہنچے تو آخر تک پڑھ کر سورۂ ختم کرے لوٹ کر اول سے آخر تک پڑھے۔ اس ترکیب سے روزانہ سورۂ یٰسین شریف کو پڑھا کرے۔ یہ عمل ہر مقصد میں کامیابی کے لیے بھی اور ہر بیماری سے شفاء کے لیے بھی تیربہدف ہے۔

سفر کے خطرات


سفر میں ہر قسم کے خطرات سے حفاظت:۔
اگر کوئی شخص سفر پر روانہ ہونا چاہتا ہے یا سفر پر روانہ ہوچکا ہے اور ڈرتا ہے کہ کہیں راستے میں کوئی حادثہ پیش نہ اجائے یا ڈاکو لٹیروں سے واسطہ نہ پڑجائے تو اس کیلئے گھر سے نکلنے سے پہلے یا دورانِ سفر سورۂ عبس مکمل ایک مرتبہ پڑھ لی جائے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ سفر بخیرو خوبی پورا ہوگا اور راستہ میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہ ہوگا۔

حافظہ اور یاد داشت کیلئے


حافظہ مضبوط یادداشت اچھی:۔
اگر کسی بچے یا بڑے کا حافظہ کمزور ہو اورجو کچھ پڑھتا ہو‘ بھول جاتا ہو اسی لیے تعلیم میں بھی پیچھے ہو اور بڑا آدمی ہے اس کا حافظہ بھی کمزور ہے چیز رکھ کر بھول جاتا ہے کوئی بات یاد نہیں رہتی‘ بازار سے سودا خریدنے گیا اوربھول گیا کہ کیا کیا لینا تھا جو لینا نہیں تھا وہ خرید لایا ایسی صورت میں یہ نماز گھر کاکوئی فرد ادا کرکے حافظہ کی قوت کے لیے دعا کرے اور سورۂ یٰسین ایک مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے اس بچے یا آدمی کو پلائے۔ یہ عمل ایک چلہ کرے۔ ان شاء اللہ حافظہ مضبوط ہونے کے ساتھ ساتھ بچے میں پڑھنے کا شوق بھی پیدا ہوگا اور وہ اپنے ہم جماعت بچوں سے آگے رہے گا اور تعلیم میں نام پیدا کرے گا۔

چور اور ہر موذی جانور سے حفاظت


چور اور ہر موذی جانور سے حفاظت:اگر کسی جگہ چوری ڈاکے کا ڈر ہو یا ایسی جگہ ہو جہاں موذی جانور ( تکلیف دینے والے جانور مثلاً سانپ بچھو‘ کھن کھجورے یا دیگر جانور) ہوں تو ان چور ‘ ڈاکو یاموذی جانوروں سے حفاظت کیلئے اول و آخر تین تین بار درودشریف پڑھے درمیان میںسورۂ بقرہ کی آیات 85 اور86 پڑھیں اور سو رہے‘ یہ آیات پڑھنے کے بعد کسی سے بات نہ کرے۔ اگر بات کرنی پڑجائے تو دوبارہ پڑھ لے اور سوجائے۔

بیٹے کیلئے وظیفہ


سورۂ بقرہ کا عمل:۔
اسلامی چاند کے پہلے سات دن روزانہ ایک بار سورة البقرہ بیٹے کی نیت سے پڑھیں۔

سورہ رحمن اور دل کے سوراخ

میں ایک سکول ٹیچر ہوں‘ ایک واقعہ قارئین کیلئے لکھ رہی ہوں‘ میں سکول میں بچیوں کو روحانی ٹوٹکے بتاتی رہتی ہوں‘ بچیاں بہت شوق سے کرتی ہیں اور بہت سی بچیوں کے مسائل حل بھی ہوئے ہیں۔ میری ایک سٹوڈنٹ تھی جو اب پڑھائی چھوڑ چکی ہے‘ اس کے دل میں دو سوراخ تھے‘ اس کے والدین بہت زیادہ پریشان تھے اور آپریشن کروانا چاہتے تھے‘ ڈاکٹرز بھی حیلے بہانے کرتے کہ فلاں مہینے آپریشن کریں گے میں نے اس بچی کو ’’سورۂ رحمٰن‘‘ ایک مرتبہ اور درودشریف اول و آخر تین مرتبہ پڑھنے کیلئے کہا اور اس کے ساتھ کلونجی کا خالص تیل ایک چمچ صبح و شام پینے کو کہا۔ اس بچی نے مسلسل دونوں عمل کیے تو وہ بالکل ٹھیک ہوگئی۔ اس نے کراچی سے ٹیسٹ کروایا تھا وہاں کے ایک سرجن نے اس بچی کے والدین کو کہا کہ آپ لوگوں نے بہت اچھا کیا کہ اس بچی کا آپریشن نہیں کروایا‘ الحمدللہ آپ کی بچی دن بدن بہتر ہوتی جارہی ہے یہ بچی جو روحانی علاج کررہی ہے ہرگز نہ چھوڑے۔ جب ڈاکٹر نے پوچھا کہ بچی کیلئے روحانی علاج کس نے تجویز کیا تو ڈاکٹر کو بتایا گیا کہ اس کی ٹیچر نے یہ عمل بتایا تھا۔ ڈاکٹر نے کہا کہ وہ ٹیچر تو کوئی زبردست عامل لگتی ہے۔ ڈاکٹر نے مزید کہا کہ کلونجی کا خالص تیل یا تو اپنی نگرانی میں نکلوائیں یا بیرون ملک سے منگوائیں۔ محترم حضرت حکیم صاحب یہ پہلے ڈاکٹر صاحب تھے جنہوں نےکہا کہ اب آپریشن نہ کروائیں ورنہ ہر ڈاکٹرصاحب کی زبان پر پہلا لفظ آپریشن ہی ہوتا تھا۔ خیر اب وہ بچی بالکل ٹھیک ہے اور مزید ٹیسٹ کروانے پر پتہ چلا ہے کہ اس کے دل کے سوراخ اب بہت ہی چھوٹے رہ گئے ہیں اور اب اس بچی کا رشتہ بھی ہوچکا ہے۔ ان شاء اللہ وہ اپنے گھر بہت خوش رہے گی۔