Saturday, August 27, 2016

گناہوں سے چھٹکارا، ذہنی بے سکونی کا شکار، کمزوری اور بے اولادی، پاؤں کی ناگوار بو، کمزور نظر، پیٹ سے کیڑے نکلتے ہیں،

اللہ پر یقین:
 محترم قارئین السلام علیکم! مجھے یہ بات کرتے ہوئے شرم آرہی ہے مگر جو حقیقت ہے میں وہ بیان کررہا ہوں کہ مجھے ہر پل ایسے خیالات آتے ہیں کہ جیسے (نعوذباللہ) اللہ ہم سب کا رب نہیں‘ اس طرح کے الٹے الٹے خیالات آتے ہیں جن کی وجہ سے میں سخت ڈیپریشن کا شکار ہوچکا ہوں۔سکون بالکل نہیں ہے‘ ان خیالات سے نجات کیلئے مجھے کوئی عمل بتائیں۔ میں عمر بھر شکرگزار رہوں گا۔ (ج،ش)
جواب: محترم بھائی! آپ کا مرض خدائے تعالیٰ کی ذات پر یقین کرنے سے ہی ٹھیک ہوجائے گا۔1۔ تو آپ تلاوت کریں‘ تھوڑی کریں‘ جب تک دل لگا رہے‘ یقین سے کریں۔پانچ وقت نماز پڑھیں‘ یہ سب اس لیے کریں کہ اللہ کی رضا ہے‘ اس لیے کریں کہ تمام زندگی کے گوشوں کیلئے جو توانائی مجھے چاہیے اس کیلئے یہ ایندھن ہے بلکہ سکون کا سانس ان نماز و تلاوت سے کھینچ کر آپ کو زندگی میں لگادے گا۔ یہ تو تصوراتی یقین ہے۔ اس کیلئے دو ہی دن کی مشق سے آپ کو عمل کا یقین آجائے گا۔ پھر تلاوت و نماز کو کچھ اس طرح سے ادا کریں کہ گویا عملی طاقت نصیب ہورہی ہے۔ محنت آپ کو کرنا ہوگی۔آپ کو چاہیے کہ اللہ کو اس کے اسماء مبارک کے ساتھ بھکاری بن کر پکاریں ساتھ ترجمہ بھی پڑھیں‘ یہ اور بھی زیادہ مؤثر ہوگا۔ اندر کا انسان اٹھ کھڑا ہوگا اورزندگی آسان ہوجائے گی۔ (ج،ر)

گناہوں سے چھٹکارا:
 محترم قارئین! میں اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا ہوں مجھ سے چھوٹی دو بہنیں ہیں۔ میرے والد کی ایک دکان ہے‘ مجھے آج سے تین سال پہلے وہ دکان پر بٹھایا کرتے تھے۔ اس وقت میں دکان سے پیسے اٹھاتا اور فضول خرچیوں میں اڑا دیتا تھا لیکن وہ پیسے زیادہ نہیں ہوتے تھے۔ اس وجہ سے میرے ماں باپ مجھ پر اعتماد نہیں کرتے اور اگر میرے ابو اپنے سامنے پیسے رکھ کر بیٹھے ہوں اور میں گھر میں موجود ہوں تو اٹھاتے ہوئے دوبارہ گنتے ہیں اور پھر جیب میں ڈالتے ہیں۔ میں گناہوں کی طرف بھی جلد مائل ہوجاتا ہوں‘ قارئین! کوئی حل بتائیں کہ اپنے والدین کا اعتماد پھر سے حاصل کرسکوں اور میرے تمام مسائل حل ہوجائیں۔ (م،ا،ر)
جواب: آپ ہر نماز کے بعد دو انمول خزانہ نمبر ایک اور سارا دن دو انمول خزانہ نمبر دو کھلا پڑھیں۔انشاء اللہ آپ کے تمام مسائل حل ہوجائیں گے۔ (دو انمول خزانہ آپ کو ہربک سٹال یا دفتر ماہنامہ عبقری سے مل جائے گا۔)(شاکر‘ لاہور)

ذہنی بے سکونی کا شکار:
 گزشتہ دس سالوں سے ذہنی بے سکونی کا شکار ہوں‘ اوہام اور پریشان خیالات کی بھرمار رہتی ہے۔ کوئی نہ کوئی بات سوچتے رہنا عادت بن گیا ہے‘ وضو کے دوران وہم کا غلبہ رہتا ہے‘ دعا مانگتے وقت وہم اور وسوسے آتے ہیں پورہ چہرہ اور کان چھائیوں سے بھرے پڑے ہیں۔ آنکھوں کے سامنے پتنگے اور سیاہ نقطے آتے ہیں۔ جسمانی اور نسوانی امراض بھی لاحق ہیں۔ ذہنی سکون اور چھائیوں سے نجات چاہتی ہوں‘ چاہتی ہوں سدا خوش رہوں۔ (ز۔ چکوال)
جواب:محترم بہن! آپ سورۂ قصص کی آیت نمبر 24 باوضو کثرت سے سارا دن پڑھیں۔پانچ وقت کی نماز پڑھیں۔ صبح فجر کے بعد باپردہ گھر کی چھت یا صحن میں کھلی ہوا میں چہل قدمی کریں اور زور زور سے سانس لیں۔اپنے دسترخوان پرتازہ پھلوں اور سبزیوں کو زیادہ جگہ دیں۔ پانی زیادہ سے زیادہ پئیں۔ انشاء اللہ کچھ ہی عرصہ میں آپ کے مسائل حل ہونا شروع ہوجائیں گے۔ (عدنان شاہ‘ کراچی)

کمزوری اور بے اولادی:
 قارئین! میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری شادی کو عرصہ 6 سال ہوچکے ہیں میری اولاد نہیں‘ میں بچپن میں غلط صحبت میں پڑگیا‘ جس کی وجہ سے میرے جسم میں کمزوری بہت زیادہ ہے۔ اہلیہ کے حقوق ادا نہیں کرسکتا جس کی وجہ سے بہت پریشان رہتاہوں۔ اس وجہ سے گھر میں ہروقت لڑائی جھگڑا رہتا ہے۔ قارئین میرا گھر جہنم بن چکاہے‘ میں بہت زیادہ پریشان ہوں براہ مہربانی میرے مرض کا کوئی علاج جلد ازجلد بتائیں۔ شکریہ! (ج،خ۔ لاہور)
جواب:اس کا یقینی اور حتمی علاج یہ ہے کہ آپ کی قوت ارادی کمزور ہے۔ آپ کو اسے بیدار کرنا چاہیے‘ انسان کا ایک فطری سوء مزاج یہ ہے۔ خیالات پر قابو پانا اور توجہ کو بٹانا بھی مفید ہے۔‘غیرضروری گوشت خوری سے پرہیز کریں‘ متوازن غذا کھائیے۔ ورزش اورجسمانی محنت کے ساتھ کوئی تعمیری مشغلہ بھی اپنائیے۔یہ ٹوٹکہ اپنائیے: بھنے ہوئے چنے ایک کلو پیس کرایک ڈبہ میں محفوظ کرلیں تین چمچ بڑے رات کو کھانے کے ایک گھنٹہ بعد ایک گلاس نیم گرم دودھ میں دو چمچ شہد ملا کر ساتھ کھائیں۔(محمد اعظم مغل‘ لاہور)

پاؤں کی ناگوار بو:
 محترم قارئین! میرے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ میں بند جوتے نہیں پہن سکتا‘ جب بھی جوتے اتارتا ہوں اتنی ناگوار بو آتی ہے کہ کمرے میں بیٹھے سب اٹھ کر باہر چلے جاتے ہیں‘ میں بارہا پاؤں دھوتا ہوں‘ مگر بدبو نہیں جاتی۔ اس وجہ سے میں بہت زیادہ پریشان ہوں‘ براہ مہربانی میری اس الجھن کا جلدکوئی مؤثر حل بتائیے۔ (اورنگزیب‘ ملتان)
جواب: اورنگزیب بھائی! آپ کسی پنساری سے 20 روپے کا ’’ماجو‘‘ خرید لیں‘ ماجو گول گول بیر سے ہوتےہیں‘ ان کوکوٹ کر سفوف بنالیں اور درمیانے سائز کے کیپسول بھرلیں۔ ایک کیپسول صبح ایک شام پانی سے کھالیں۔ انشاء اللہ آپ کے پاؤں کی ناگوار بدبو مہینے بیس دن بعد بالکل ختم ہوجائے گی۔ فوری حل کیلئے ایک ایک چٹکی سفوف ماجو صبح کے وقت جوتوں میں چھڑک لیں اور جرابیں کالی استعمال کریں تاکہ جرابوں پر نشان ظاہر نہ ہوں۔ فائدہ ہونے پر میرے مرحوم والدین کے حق میںدعا کردیں۔ (طارق محمود‘ ساہیوال)

کمزور نظر:
 قارئین السلام علیکم! میری عمر 25 سال ہے‘ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری دور کی نظر تقریباً نونمبر کمزور ہوچکی ہے‘ میں اس وجہ سے بہت پریشان ہوں‘ براہ مہربانی کوئی شرطیہ عینک توڑ نسخہ یا وظیفہ تجویز فرمائیے گا‘ بہتوں کا فائدہ ہوگا۔ (اکبر ایاز‘ گوجرانوالہ)
جواب: ھوالشافی:ایک خاص حلوہ جس کا مقصد صرف اور صرف نظر کی کمزوری دورکرنا ہے۔ بچے بڑے تمام کھاسکتے ہیں‘ بہت ہی لذیذ اور مقوی دماغ ہے۔ اجزاء: گاجریں ایک کلو‘ گائے کا خالص دودھ ایک لیٹر‘ دیسی گھی ایک سو پچاس گرام‘ مصری حسب ذائقہ‘ بادام ایک سوپچاس گرام (میٹھے ہوں)‘ پستہ ایک سو پچاس گرام‘ کشمش ایک سوپچاس گرام‘ زعفران ایک چوتھائی چائے کا چمچ۔ بنانے کی ترکیب: گاجروںکو دودھ میں پکا کر اچھی طرح خشک کرلیں‘ پھر گھی ڈال کر بھون لیں تمام میوہ جات ڈال دیں اور چھوٹے چھوٹے حصوں میں تقسیم کرلیں اور روزانہ دن میں تین بار کھائیں‘عینک توڑ‘ رنگ بھی صاف اور قد بھی بڑھے گا۔

پیٹ سے کیڑے نکلتے ہیں:

 محترم قارئین! میری عمر 38 سال ہے‘ میرے چھ بچے ہیں‘ میرا یہ مرض کافی پرانا ہے‘ پہلے پہل یعنی اب تک نظرانداز کرتا آرہا ہوں لیکن جب ماہنامہ عبقری سے دوستی ہوئی میں اپنا مسئلہ اپنے پیارے قارئین کو بتانا چاہتا ہوں۔ قارئین! جب بھی پاخانہ کرتا ہوں تو بالکل باریک دھاگے کی طرح اور سفید رنگ کے کیڑے اکا دکا دیکھتا ہوں اور جب رفع حاجت کیلئے جاتا ہوں تو شدید قبض کی صورتحال کا پہلے سامنا کرتا ہوں اور میری اہلیہ کے ہاتھ پاؤں پر بڑے بڑے کٹ بن جاتے ہیں جو کہ پوری سردیاں جانے کا نام ہی نہیں لیتے ‘ ان کیلئے بھی کوئی آزمودہ نسخہ یا دوائی بتادیں‘ اللہ آپ کو خوش و خرم رکھے۔ (محمداسماعیل‘ خانیوال)
 

رحمت کی بارش میں نہانے لگی

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں پچھلے آٹھ سال سے مسلسل مراقبہ کررہی ہوں‘ ابھی پچھلےدنوں کی بات ہے جب مراقبہ کرنے بیٹھی تو یوں محسوس ہوا کہ جیسے کوئی بجلی سی گزر گئی  بہت خوشی محسوس ہوئی‘مسرت کے جذبات لیے بیٹھی تھی‘ دیکھتی کیا ہوں کہ خانہ کعبہ کے سامنے بیٹھی ہوں اور نور رحمت کی بوچھار میرے اوپر پڑرہی ہے اور میں خوب نہارہی ہوں‘کبھی چہرہ اوپر کی طرف کررہی ہوں‘ کبھی چہرہ نیچے کی طرف کررہی ہوں‘ایک نور کی چادر تنی ہے تو آسمان سے آرہی ہے‘ میرا دل پہلے ڈراہوا تھا پھر ایک اچانک ایک بزرگ کو دیکھاانہوں نے اشارہ کیا کہ دوبارہ چلی جاؤ‘ میں پھر دوبارہ خوشی سے دوڑی اور خانہ کعبہ کے سامنے آئی‘ پھر خوب رحمت الٰہی کی پھوار میں نہائی جس میں بیٹھ کر اللہ سے بہت زاری کررہی ہوں۔ پھر میری آنکھ کھل گئی۔ اس سے اگلے دن مراقبہ میں عشاء کے بعد بیٹھی تو کیا دیکھتی ہوں کہ میں اپنے آپ کو مطاف سے حجراسود کے سامنے پاتی ہوں‘ حجراسود کے خوب بوسے لے رہی ہوں اور مقام ابراہیم کے پاس کھڑی ہوکر حضرت ابراہیم علیہ الصلوٰۃ والسلام کا واسطہ دے کر بھی دعائیں کررہی ہوں۔ 

مراقبے سے علاج


مراقبے کے جب کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو فیصد حل خود آپ کو حیرت زدہ کر دے گا۔ Meditation یعنی مراقبہ جہاں ازل سے روحانیت کی ترقی اور مشکلات کے حل کا علاج رہا ہے وہاں جدید سائنس نے اسے امراض کا یقینی علاج بھی قرار دیا ہے۔ ہزاروں تجربات کے بعد عبقری کے قارئین کے لئے مراقبے سے علاج پیش خدمت ہے۔ سوتے وقت اگر با وضو اور پاک سوئیں تو سب سے بہتر ورنہ کسی بھی حالت میں صرف 10 منٹ بستر پر بیٹھ کر بلا تعداد



 ورد کر یں‘ اول و آخر 3 بار درود شریف پڑھیں پھر لیٹ جائیں۔ جس مرض کا خاتمہ یا الجھن کا حل چاہتے ہوں اس کو ذہن میں رکھ کر یہ تصور کریں کہ ’’ آسمان سے سنہرے رنگ کی روشنی میرے سر سے سارے جسم میں داخل ہو کر اس مرض کو ختم یا الجھن کو حل کر رہی ہے اور اس وظیفے کی برکت سے میں سو فیصداس پریشانی سے نکل گیا/گئی ہوں‘‘ یہاں تک کہ اس تصور کو دہراتے دہراتے نیند آجائے۔ شروع میں تصور بناتے ہوئے آپکو مشکل ہو گی لیکن بعد میں آپ پر جب اسکے کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو فیصد حل خود آپ کو حیرت زدہ کر دیگا۔ مراقبے کے بعد اپنی کیفیات فوائد اور انوکھے تجربات ہمیں لکھنا نہ بھولیں۔

حسد کرنے والوں اور لوگوں کے شر سے بچنے کے لیے دعا


 حاسدوں سے حفاظت
اگر کوئی شخص اپنے ماحول، پڑوسی، ساتھ کام کرنے والوں، دوست، احباب، رشتہ داروں سے تنگ ہو اور وہ اسے ستاتے اور پریشان کرتے ہوں تو اس کیلئے روزانہ بعد نماز مغرب یا بعد نماز عشاء باوضو ایک سو بار یہ دعا پڑھا کرے۔ انشاء اللہ تعالیٰ ظالموں سے جلد نجات حاصل ہوگی۔ وہ دعا یہ ہے:۔


خواجہ خدابخش خیرپوریؒ مستند روحانی وظائف


حافظہ کی کمزوری ، بھول چوک اور نسیان کے مرض کے لیے

اگر کسی کو نسیان یعنی بھول چوک کا مرض ہوتو اس کیلئے ہر فرض نماز کے بعد تیرہ مرتبہ یہ آیت پڑھے۔ رب زدنی علما اور گیارہ مرتبہ یہ آیت پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے ٹوپی اتار کر اپنے سر پر پھیرے۔


سیلان الرحم
بعض عورتوں کو سیلان الرحم کی شکایت ہوتی ہے اور حیض کے علاوہ استحاضہ کا خون آتا ہے جس سے عورت کی صحت بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ اس کیلئے یہ عمل بہت کارآمد اور مفید ہے۔ زیتون کا ایک کلو تیل لے کر اول گیارہ مرتبہ درود شریف اس کے بعد گیارہ سو مرتبہ سورۂ والتین پڑھیں اور آخر میں گیارہ بار درودشریف پڑھ کر اس زیتون کےتیل پر دم کرکے رکھ لیں اور روزانہ صبح ناشتہ کے وقت روٹی پر چپڑ کر یاڈبل روٹی یا توس پر لگا کر کھائیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ سیلان کا مرض جاتا رہے گا۔
ماہواری کم یا درد کے ساتھ آنا
اگر کسی عورت کوماہوار کم آتی ہو یا تکلیف اور درد کے ساتھ آتی ہو یا بال گرنے کی شکایت ہو یا کمر میں درد رہتا ہو یا ہاتھ پاؤں کی ہتھیلیاں جلتی ہوں تو اس کیلئے یہ عمل مجرب ہے۔ ایک کلو سوکھا کھوپرا لے لیں۔ اول گیارہ بار درود شریف اس کے بعد سورۂ ملک ایک سو تیس مرتبہ آخر میں گیارہ بار درود شریف پڑھ کر اس کھوپرے پر دم کریں۔ اس کے بعد کھوپرے کو کاٹ کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرلیں۔ روزانہ رات کو ایک پاؤ گائے کے دودھ میں وہ کھوپرے کا ٹکڑا بھگودیں۔ صبح کو منہ دھو کر نہار منہ کھوپرے کا ٹکڑا کھاکر دودھ پی لیں۔ گائے کے گوشت اور گرم چیزوں کے کھانےسے پرہیز کریں۔ گرم چیزیں یہ ہیں: گائے کا گوشت‘ مچھلی‘ انڈا‘ مرغی‘ بینگن‘ آم کا اچار وغیرہ۔ یہ کھوپرا مسلسل تین ماہ استعمال کریں اور ماہواری کے ایام میں کھوپرا استعمال نہ کریں۔ کھوپرا پاک حالت میں کھانا ہے اگر ناپاک حالت ہے تو پہلے غسل کرکے پاک ہوجائے پھر استعمال کرے انشاء اللہ تعالیٰ جلد ہی تمام شکایات دورہوجانی شروع ہوجائیں گی۔

کتے کے کاٹ لینے سے زہر کا اثر ختم
اگر پاگل کتا کسی کو کاٹ لے اور اس کا مناسب علاج نہ کیا جائے تو وہ شخص بھی کتے کی طرح بھونکنے لگتا ہے اور لوگوں کو کاٹ لے تو وہ بھی پاگل ہوجاتے ہیں۔ لہٰذا اس کا فوری علاج کرانا چاہیے۔ اسی کے ساتھ ساتھ یہ عمل بھی کرے تاکہ کتے کے کاٹےکا زہر اثر نہ کرے۔ اس عمل کی برکت سے انشاء اللہ تعالیٰ کتے کے زہر کا اثر ختم ہوجائے گا۔ وہ عمل یہ ہے۔ زعفران کو عرق گلاب میں گھول کر اس سے کسی نئے برتن میں یہ حروف باوضو لکھے اور روغن زیتون (زیتون کے تیل) سے دھو کر اس مریض کو پلائے۔ انشاء اللہ تعالیٰ کتے کا زہر ختم ہوجائے گا۔ مجرب عمل ہے۔ وہ حروف یہ ہیں:۔
ا ب ج ا ع ہ د با ب اللہ
نسیان اور بھول چوک کا مرض ختم
اگر کسی کو نسیان یعنی بھول چوک کا مرض ہوتو اس کیلئے ہر فرض نماز کے بعد تیرہ مرتبہ یہ آیت پڑھے۔ رب زدنی علما اور گیارہ مرتبہ یہ آیت پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے ٹوپی اتار کر اپنے سر پر پھیرے۔


سحر، جادو، سفلی کا اثر ختم کرنا
اگر کسی آدمی یا عورت پر یا بچے، بچی پر جادو کرادیا گیا ہو جس کے سبب وہ بیمار رہتے ہوں یا ان پر جادو کے سبب پاگل پن طاری ہوگیا ہو تو اس کیلئے یہ آیات باوضو ایک چینی کی پلیٹ بغیر پھول والی پر لکھے اور ایک پانی کا مٹکا اس بارش کے پانی کا لے جو پہاڑ پر برسا ہو یعنی ایک مٹکا لے جا کر بارش کے دوران پہاڑ پر رکھ دے وہ بارش کے پانی سے بھر جائے تو اٹھاکر گھر لے آئے اور یہ مٹکا اس حالت میں لائے کہ لاتے وقت لانے والے کو کوئی نہ دیکھے۔ اسی طرح ایک مٹکا پانی اس کنویں سے بھر کر لائے جوبیکار اور ویران پڑا ہو۔ جمعہ کے دن سات درختوں سے ایک ایک پتہ ہرا لے کر آئے۔ درخت ایسے ہوں جن کے پھل ابھی تک کھائے نہ گئے ہوں‘ دونوں مٹکوں کے پانی کو ملا کر ساتوں پتے اس میں ڈال دیں اور نہر یا سمندر یا تالاب یا جھیل کے کنارے لے جاکر دونوں پاؤں لٹکا کر اس پلیٹ والی آیت کو اس مٹکے والے پانی سے دھو کر مٹکے والا پانی اپنے سر کے اوپر ڈونگے بھر بھر کر ڈالنا شروع کردے۔ جب سب پانی اپنے جسم پر بہالے تو دوسرے کپڑے پہن کر گھر آجائے۔ انشاء اللہ تعالیٰ اس عمل سے سحر، جادو، سفلی کا عمل ختم ہوجائے گا۔ وہ آیات یہ ہیں



حاسدوں سے حفاظت
اگر کوئی شخص اپنے ماحول، پڑوسی، ساتھ کام کرنے والوں، دوست، احباب، رشتہ داروں سے تنگ ہو اور وہ اسے ستاتے اور پریشان کرتے ہوں تو اس کیلئے روزانہ بعد نماز مغرب یا بعد نماز عشاء باوضو ایک سو بار یہ دعا پڑھا کرے۔ انشاء اللہ تعالیٰ ظالموں سے جلد نجات حاصل ہوگی۔ وہ دعا یہ ہے:۔


علم میں برکت اور اضافہ کیلئے
جو شخص یہ چاہتا ہے کہ وہ علم میں زیادہ سے زیادہ آگے بڑھے وہ بہت بڑا اور معتبر عالم دین بنے تو اس کیلئے اساتذہ کی خدمت اور ان کا ادب و احترام کرنے کے ساتھ ساتھ یہ دعا روزانہ کسی بھی نماز کے بعد اول وآخر گیارہ گیارہ بار درود شریف اور درمیان میں ایک سو بار یہ دعا پڑھا کرے۔ انشاء اللہ تعالیٰ علماء کرام اور اہل علم میں ممتاز عالم دین شمار ہوگا۔ یہ دعا دنیاوی علوم کیلئے بھی پڑھی جاسکتی ہے۔ وہ دعا یہ ہے:۔
رب زد نی علما۔

بواسیر بھی ٹھیک اور قبض بھی ختم


محترم ..............۔آپ نے ایک مرتبہ درس میں بتایا تھا کہ اگر بواسیر ہو تو باتھ روم کی دعا پڑھیں۔ مجھے یہ مسئلہ ہوا تو میں نے باتھ روم کی دعا اپنا معمول بنالیا۔ میری بواسیر بھی ٹھیک ہوگئی اور قبض تھی وہ بھی بالکل ختم ہوگئی۔



چھت کے چار کونوں میں پانی چھڑکیں اور آسمانی بلائیں بھگائیں -


مندرجہ ذیل اعمال بزرگان دین اور صالحین کے آزمودہ اور منقول شدہ ہیں جن کے شائع کرنے کا مقصد مخلوق خدا کو تسبیح اور مصلے کے ساتھ غیرشرعی اعمال کے بجائے نوافل و تسبیحات کے ذریعہ جوڑنا ہے۔
جمادی الاخریٰ کے فضائل:۔
اسلامی سال کے چھٹے مہینہ کا نام جمادی الاخریٰ ہے۔ اس مہینہ میں وظائف ونوافل پڑھنے کا بیان اس طرح سے ہے۔
ہر حاجت اور ہر طلب کیلئے:۔
کسی قسم کی مالی پریشانی ہویا گھریلو پریشانی ہو یا کوئی رکاوٹیں ہوں تو درج ذیل آیت کا کثرت سے ورد کریں۔ اللہ تعالیٰ آپ کی ہر جائز حاجت کو پورا فرمائیں گے۔

مصیبت کو ٹالنے کیلئے:
درج ذیل آیت کو اٹھتے بیٹھتے نہایت توجہ اور یقین کے ساتھ پڑھیں اللہ تعالیٰ آپ کی تمام مصیبتوں کو ٹال دیں گے۔ 

(پارہ 30 سورۂ الم نشرح‘ آیت نمبر 6,5)

گھر کاروبار کی خیروبرکت کیلئے
786

بارپڑھ کر ہاتھوں پر پھونک ماریں‘ پانی پر بھی تین بار پھونک ماریں جس جس گھر میں رہتے ہیں اس کی خیروبرکت کیلئے تین پھونکیں ماریں اور کاروبار کیلئے دکان یا کارخانہ یا ملازمت والی جگہ کی طرف تین پھونکیں ماریں۔ دم کیے ہوئے پانی سے تھوڑا پانی لیں گھر کی چھت پر چاروں کونوں میں پانی ڈالیں آسمانی بلائیں دور ہوجائیں گی۔ گھر کی دیواروں پر دم کیا ہوا پانی چھنکیں گھر کے اندر تعویذ دھاگہ نحوست کالاجادو ختم ہوجائے گا۔ انشاء اللہ باقی پانی پینے کیلئے ہے اس سے جسمانی شفاء اور روحانی علاج ہوجائے گا۔ یہ عمل انتہائی یقین کے ساتھ چند ماہ مستقل کریں ‘ تمام مسائل حل ہوجائیں گے۔

جائز حاجات پوری ہونگی:۔
 پہلی شب نماز مغرب کے بعد پندرہ مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھے، ایک مرتبہ معوذتین پڑھے اور سجدے میں جاکر تیس مرتبہ 



کہہ کر نہایت توجہ ویکسوئی سے بارگاہ الٰہی میں دعا مانگے، انشاء اللہ تعالیٰ جو بھی جائز حاجت ہو گی وہ پوری ہو گی۔ اس کے علاوہ پہلی رات کو نماز عشاء کے بعد دو رکعت نفل نماز پڑھے اور جو جتنا بھی قرآن پاک پڑھ سکتا ہو، پڑھے۔ نماز وغیرہ سے فارغ ہو کر بکثرت استغفار اور درود پاک پڑھے۔

تقرب الٰہی کیلئے:
۔
نوافل:جمادی الاخریٰ کی پہلی شب کو بزرگان دین نے یہ بھی بتایا ہے کہ بارہ رکعت نفل نماز دو دو رکعت کر کے ادا کرے، اس کے علاوہ نماز عشاء کے بعد چار رکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں تیرہ مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھے۔ بفضل باری تعالیٰ قرب الٰہی نصیب ہوگا۔

مفلسی اور تنگد ستی سے نجات کیلئے:۔
دسویں شب:اس ماہ کی دسویں شب کو بارہ رکعت نفل نماز اس طرح سے دو دو رکعت کر کے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ قریش پڑھے اور نماز سے فراغت کے بعد ایک مرتبہ سورۂ یوسف تلاوت کرے تو انشاء اللہ تعالیٰ اس کی مفلسی اور تنگدستی دور ہو جائے گی۔ سارا سال آفات وبلیات سے محفوظ رہے گا تنگی وعسرت نہ آئے گی۔

ثواب عظیم کیلئے:۔
اکیسویں شب:جمادی الاخریٰ کی اکیسویں رات سے اس ماہ کی آخری شب تک روزانہ بلاناغہ نماز عشاء کے بعد بیس رکعت نفل نماز دو دو رکعت کر کے اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ ٔفاتحہ کے بعد ایک ایک مرتبہ سورہ ٔاخلاص پڑھے۔ انشاء اللہ تعالیٰ بہت ثواب حاصل ہو گا۔