Monday, January 4, 2016

کامیاب کاروبار کے ساتھ تعلیم بھی شاندار ! عمل حاضر ہے

کامیاب کاروبار کے ساتھ تعلیم بھی شاندار ! عمل حاضر ہے :۔


محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !آپ کا بہت بہت شکریہ کثیر شکریہ کہ آپ نے ماہنامہ عبقری کے ذریعے مجھ جیسے نالائقوں اور دنیاوی، روحانی بھٹکے ہوؤں اور بےحوصلہ لوگوں کو اعتماد و حوصلہ دے کر اللہ پاک کی راہ پر لگانے اور اللہ سے لینے کا جذبہ اور یقین پیدا کرنے کا بیڑہ اٹھایا اور عبقری کے ذریعے آپ کی سخاوت آپ کی عطائیں ہم جیسے عاصی و ناقص لوگوں کیلئے بھی نعمتیں حاصل کرنے کا وسیلہ بن گئیں آپ کا شکریہ ! آپ نے اپنے دروس میں ایسی عمدگی ، انکساری ، سخاوت سے لطیف پیرائے میں مضمون دل میں اتر جانے والے الفاظ و اعتماد سے نوازا ۔ آپ نے رزق میں برکت کا عمل مانگا وہ میں قارئین کی نذر کرتا ہوں ۔ کالج میں ہمارا ایک دوست کم پڑھتا اپنی دکان پر بھی کوئی خاص توجہ نہ دیتا مگر وہ پڑھائی میں خوب نمبر لیتا اور کاروبار میں خوب چمک دھمک تھی ۔ اس سے اس بابت معلوم کیا تو اس نے قرآن مجید کی سورہ الزحرف کی آیت نمبر 79 بتائی کہ اس آیت سے میری کامیابیاں ہیں میرا ایک کزن ایک تکلیف میں آ گیا میرا ایک بزرگ سے تعلق تھا میں ان کے پاس گیا تو انہوں نے بھی مجھے یہی آیت دی بہت فائدہ ہوا ۔ میں نے عرض کی ایک اور بندہ خدا ضرورت مند ہے کیا اس کو یہ آیت بتا دوں تو انہوں نے مجھے غور سے دیکھابلکہ گھورا میں سمجھا کوئی غلطی ہو گئی ہے ۔ کہا دے دو مگر اسے کہنا کسی اور کو نہ بتائے اور تم بھی احتیاط رکھو ۔ اب میں اس چیز کو کیا نام دوں ہم دوسروں کو فائدہ دے کر خوشی حاصل کیوں نہیں کرتے حالانکہ مخلوق خدا کے کام بنا کر جو خوشی ملتی ہے وہ کسی اور کام میں نہیں ہے ۔
 سیدنا کریم ﷺ کی کرامت:۔ بندہ ناچیز کو کائنات کے بھید جاننے ، علمات کی معلومات ، اللہ پاک کے اسرار جاننے ، روحانیت سے عجائبات کی بابت اللہ پاک کے برگزیدہ بندوں کو دیکھنے اور اسرار جاننے کی بہت رغبت اور شوق رہا ۔ کبھی پشاور کی بھٹی، کبھی کراچی کی گوٹھ ، کبھی چکوال ، کبھی حیدر آباد مگر تشنگی اور شوق نے جو کچھ چاہا وہ کچھ پانا مشکل رہا ۔ ایک مرتبہ سرگودھا کے قریب ایک بندہ خدا نے تسبیح سیدنا کریم ﷺ عطا فرمائی اجازت بھی دی ۔ ایک رات پڑھتے پڑھتے سرگودھا کے مرکزی قبرستان جو راستہ میں نکلتا تھا وہاں داخل ہوا کچھ دیر پڑھتے اچانک قبرستان بعقہ نور بن گیا بعض قبریں بغیر کسی کنکشن کے بہت منور تھیں ۔ بعض قبروں میں لوگ بیٹھے قرآن مجید پڑھ رہے تھے اور باہر قبروں سے جو لوگ چل پھر رہے تھے آ جارہے تھے وہ سفید رنگ کے کرتہ اور پاجامہ میں زیادہ تر تھے اور انہوں نے سبز رنگ غلاف قرآن مجید بھی اٹھائے ہوئے تھے ۔ دل میں خیال ہوا کہ باہر دیکھوں تو سامنے عیسائیوں کی بستی ہے اور پچھلی طرف قبرستان سے ملحق آبادی ہے ۔ میرے دیکھنے میں کوئی دیوار حائل نہ تھی بعض گھروں میں بچے کھیل رہے تھے ، عورتیں بستر بچھا رہی تھیں غرض جو کچھ ہو رہا سب نظر آ رہا کچھ دیر یہ منظر رہا پھر واپس میں اپنی دنیا میں آ گیا یہ سب سیدنا کریم ﷺ پڑنے کا فیض تھا یہ مجھ پر اللہ کا خاص کرم ہوا اور میں اس کا ہر دم لاکھ لاکھ شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے اسرار و رموز سے مستفیض کیا ۔
میرے تجربا ت قارئین عبقری کیلئے ۔:۔ محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !آپ نے ایک مرتبہ واہ کینٹ میں درس دیا تھا آپ کا انداز بیان ہی تھا جس نے مجھے بھی قلم اٹھانے پر مجبور کر دیا ویسے عبقری تقریباً میں نے پچھلے سال سے شروع کیا ہے لیکن جب پہلی مرتبہ پڑھا تھا تب ہی اس کی گرویدہ ہو گئی تھی ۔ میرے اپنے کچھ تجربات ہیں جو میں قارئین عبقری کے فائدے کیلئے لکھ رہی ہوں ۔
زبان میں تاثیر :۔ میری زبان میں گفتگو کے دوران تاثیر نہیں تھی لاکھ میری بات میں سچائی ہوتی لیکن دوسرے بندے پر میری باتیں اثر نہیں کرتی تھیں ۔میری زبان میں گفتگو کے دوران تاثیر نہیں تھی ۔ لاکھ میری بات میں سچائی ہوتی لیکن دوسرے بندے پر میری باتیں اثر نہیں کرتی تھیں ۔ میں نے کہیں پڑھا تھا کسی سے ملنے سے پہلے تین بار سورہ فاتحہ اور تین بار سورہ اخلاص پڑھے تو دوسرے بندے کے دل میں آپ کی ایک ایک بات اثر کرتی ہے اب میرا یہ معمول ہے کہ جب میں کسی سے بات کروں تو پہلے سورہ فاتحہ تین بار اور سورہ اخلاص تین بار پڑھتی ہوں اس کے علاوہ نو بار یااحد بھی پڑھتی ہوں ۔
استغفار کے فوائد:۔ میری شادی کو تقریباً سات سال ہو گئے ہیں شادی کے دو سال تک میری اولاد نہیں تھی تو اس وقت میں گھر میں اکیلی ہوتی تھی تو مجبوراً میں نے کہیں جاب کرنا شروع کر دی صبح جاتے وقت گاڑی میں مجھے تقریباً آدھ گھنٹہ لگتا تھا باقی پورے دن میں میرے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا تھا ۔ اس آدھے گھنٹے میں میں سات سو بار استغفار پڑھتی تھی جو استغفار میں پڑھتی وہ درج ذیل ہے میں نے مسلسل تین مہینے پڑھا اور اللہ پاک نے مجھ پر چوتھے مہینے فضل کر دیا اور آج تک پھر میں نے کہیں پر جاب بھی نہیں کی کیونکہ خود مجھے بھی جاب کرنا اچھا نہیں لگتا تھا استغفاریہ ہے ۔استغفراللہ رب من کل ذنب وا توب الیہ اس کے علاوہ جب بھی میں کسی کو گفٹ دوں چھوٹے سے چھوٹا ہی سہی اس پر میں یاحمید 17 بار پڑھتی ہوں چاہے کھانے کی چیز ہو تو اس کی بہت تعریف ہوتی ہے جو عورت سورہ تحریم پڑھتی ہے تو شوہر اور بچے فرمابردارہوتے ہیں تو شوہر ہر طرح اس عورت کو سکھی رکھنے کی کوشش کرتا ہے یہ میرا اپنا تجربہ ہے جو لوگ سورہ منافقون پڑھنے ہیں اول تو کوئی اس کے پیچھے بول نہیں سکے گا سوائے منافق کے دوسرے یہ کہ میرے خلاف کوئی بات کرے تو مجھے صاف پتہ چلتا ہے اور بعد میں صاف ظاہر ہوتا ہے کہ میرے خلاف ایسے ہوا ہے میرے شوہر مجھے چہرہ شناس کہتے ہیں کہ تم تو لوگوں کے دل اور چہرے کو دیکھ کر پہچان لیتی ہو۔

مشکل گھڑی اور پریشانی کے وقت پڑھنے کا آزمودہ وظیفہ

مشکل گھڑی اور پریشانی کے وقت پڑھنے کا آزمودہ وظیفہ:۔ 


 محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !میرے پاس ایک آزمودہ وظیفہ ہے ۔ جب بھی کوئی مشکل گھڑی یا پریشانی معاشی آئے یا گھریلو تو اس وظیفے سے اپنی مشکل و پریشانیاں حل کروا لیتا ہوں ۔ قارئین عبقری کیلئے ہدیہ نذر کر رہا ہوں ۔ وظیفہ درج ذیل ہے ۔ قرآن مجید کے ہر پارے میں سجدہ والی آیت پر سجدہ کرنا ضروری ہے جب کوئی مشکل آئے قرآن مجید کے پہلے پارے سے لے کر آخر تک آیت سجدہ ہر سجدہ والی آیت کو سجدہ میں ہی پڑھنا اور پھر دعا کرنا ہے اللہ پاک کو سجدہ بہت پسند ہے ہر مشکل حل ہو جاتی ہے ۔ اگر آیت زبانی یاد نہیں تو دیکھ کر پڑھ کر سجدہ میں دعا کر یں آسانی کیلئے سجدہ والی آیت جس سورہ میں ہے ان کا نام اور آیات نمبر لکھ دیا ہے ۔

مسئلہ کاروباری ہو یا گھریلو سب حل

مسئلہ کاروباری ہو یا گھریلو سب حل :۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !عبقری میں قارئین کے آزمودہ عمل پڑھ کر میرے دل میں بہت شوق پیدا ہوا کہ میرے پاس بھی ایک عمل ہے جو میں عبقری قارئین کو نذر کرنا چاہتا ہوں میں ستمبر 2013ء سے عبقری کا قاری ہوں ۔ اس سے پہلے میرے ابو کو اس کے ایک دوست نے دیا تھا ۔ پھر جب میں نے اسے پڑھا تو مجھے بہت اچھا لگا ۔ اب میں اسے ہر ماہ باقاعدگی سے خریدتا ہوں ۔ میں نے بھی اس عمل کو آزمایا ہے اور لوگوں کو بھی بتایا ہے انہوں نے بھی آزمایا ہے اگر کسی بندے کا کسی قسم کا مسئلہ ہو ،

چار رکعت نفل نماز حاجت

چار رکعت نفل نماز حاجت :۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !آپ کو ماہنامہ عبقری شائع کرنے پر اللہ پاک جزائے خیر عطا کرے ، آپ کی خدمت میں ایک انمول موتی پیش کر رہی ہوں ، اس کو میں نے بارہا آزمایا ہے اللہ پاک نے میری ہر حاجت پوری کی ہے ۔ 
پہلی رکعت میں الحمد شریف کے بعد سورہ اخلاص گیارہ مرتبہ پڑھیں ۔ دوسری رکعت میں الحمد شریف کے بعد سورہ اخلاص اکیس بار پڑھیں تیسری رکعت میں سورہ اخلاص اکتیس بار اور چوتھی رکعت میں سورہ اخلاص اکتالیس بار نماز کے بعد یعنی سلام پھیرنے کے بعد سورہ اخلاص 51 بار ، درود شریف 51 بار ، پھر سجدے میں جا کر سو بار یاللہ یاللہ کہے ۔ پھر سجدے سے سر اٹھا کر اللہ پاک سے اپنی حاجت طلب کرے لیکن جائز مراد ہو ، کسی کا حق چھیننے یا پھر کسی کو نقصصان پہنچانے کا مقصد نہ ہو ۔

بے روزگار کیلئے کامیاب و آزمودہ عمل

بے روزگار کیلئے کامیاب و آزمودہ عمل :۔



محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !آپ کو ماہنامہ عبقری شائع کرنے پر اللہ پاک جزائے خیر عطا کرے ، آپ کی خدمت میں ایک انمول موتی پیش کر رہی ہوں ، اس کو میں نے بارہا آزمایا ہے اللہ پاک نے میری ہر حاجت پوری کی ہے ۔
چار رکعت نفل نماز حاجت :۔پہلی رکعت میں الحمد شریف کے بعد سورہ اخلاص گیارہ مرتبہ پڑھیں ۔ دوسری رکعت میں الحمد شریف کے بعد سورہ اخلاص اکیس بار پڑھیں تیسری رکعت میں سورہ اخلاص اکتیس بار اور چوتھی رکعت میں سورہ اخلاص اکتالیس بار نماز کے بعد یعنی سلام پھیرنے کے بعد سورہ اخلاص 51 بار ، درود شریف 51 بار ، پھر سجدے میں جا کر سو بار یاللہ یاللہ کہے ۔ پھر سجدے سے سر اٹھا کر

بدصورتی کو خوبصورتی میں بدلنے کا آزمودہ روحانی علاج

بدصورتی کو خوبصورتی میں بدلنے کا آزمودہ روحانی علاج :۔


محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم ! میں پہلی مرتبہ لکھ رہا ہوں کیونکہ آپ ہی فرماتے ہیں کہ کوئی عمل چھوٹے سے چھوٹا ہی کیوں نہ ہو ضرور لکھیں اسی لئے لکھ رہا ہوں ۔ میرا ایک دوست ہے اس کا چہرہ بہت زیادہ خراب تھا اتنے دانے تھے کہ میں بتا نہیں سکتا اس کے والد صاحب نے کہا کہ دیکھو تمہارے دوست نے چہرے پر مہنگی سے مہنگی کریمیں لگا لگا کر اپنے چہرہ کا کیا حال کر لیا ہے ۔ میں بہت پریشان ہوں میرا دوست کہنے لگا یا ر میں نے کوئی کریم کوئی لوشن نہیں چھوڑا مگر یہ دانے میری جان نہیں چھوڑ رہے ۔ پہلے وقتی فائدہ ہوتا ہے مگر بعد میں چہرہ اور زیادہ خراب ہو جاتا ہے ۔ میں نے اسے کہا کہ تم ہر نماز کے بعد ایک تسبیح "یاخالق یامصور یاجمیل "کی پڑھا کرو آپ یقین نہیں کریں گے میں اس کو یہ عمل بتا کر بھول گیا تقریباً دو ماہ کے بعد مسجد میں مجھے ملا جب میں نے اس کا چہرہ دیکھا تو بلکل صاف ، کوئی داغ دھبہ نہ ہی دانہ تھا ۔ جب میں نے اس کرشمہ کی وجہ پوچھی تو کہنے لگا تم نے جو وظیفہ بتایا ہے وہی پڑھتا ہوں اللہ پاک نے کرم کر دیا ہے ۔

نوکری کی بندش ختم کرنے کا عمل

نوکری کی بندش ختم کرنے کا عمل :۔


محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !میں نے ایک جگہ نوکری کیلئے اپلائی کیا فائنل انٹرویو کیلئے مجھے ملتان بلوایا گیا ۔ انٹر ویو سے تین دن پہلے میرے اوپر کسی حاسد نے سیاہ عمل کیا جس کی وجہ سے مجھے محسوس ہوا کہ میری پیٹھ پر کوئی چیز چیر چیر کرتی چڑھتی آ رہی ہے ۔ اور میرے اوپر یعنی سر پر کوئی چیز آ کر بیٹھ گئی ہے اور میرے سینے سے دھواں کی طرح کچھ نکل رہا اور میرے منہ سے بھی دھواں نکل رہا۔میرے تمام جسم پر اتنا بوجھ آ گیا کہ میری ٹانگیں