Monday, December 21, 2015

ڈنک کے زہر کا علا۔۔۔۔۔۔ درود شریف کا انوکھا فوی اثر کرشمہ

درود شریف کا انوکھا فوی اثر کرشمہ :۔



محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!

میں ایک دن تندور پر کھڑی روٹیاں لگا رہی تھی کہ ایک پیلے رنگ کے بھڑ نے مجھے گردن پر کاٹ لیا شدید درد شروع ہو گیا میں نے فوراً انگلی پر تھوڑا سا تھوک لگا یا اور صلی اللہ علی محمد ﷺ پڑھ کر انگلی پر پھونک ماری اور درد والی جگہ پر لگا یا اسی وقت درد سے آرام آ گیا ۔

لونگ !خوشبو اورذائقہ کے ساتھ دے طبی افادیت بھی

لونگ !خوشبو اورذائقہ کے ساتھ دے طبی افادیت بھی :۔


گرم مصالحے خوشبو پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ہاضم بھی ہیں ۔ مختلف کھانوں کو مختلف چیزوں سے نگھارا جاتا ہے۔مثلاً دالوں کو لہسن ، سفید زیرے سے قورمہ کو گرم مصالحے یا سیاہ زیرے سے مچھلی کو میتھی سے میٹھے کھانوں کو الائچی یا لونگ زیرے سے مچھلی کو میتھی سے میٹھے کھانوں کو الائچی یا لونگ سے دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کھانوں میں دہی بگھارا اچھا بھی لگتا ہےبلکہ پڑوسی تک باخبر ہو جاتے ہیں کہ آج کیا پک رہا ہے ۔ ایسا ہی ایک مصالحہ لونگ ہے ۔ جو خوشبو اور مہک کے ساتھ زبردست طبی افادیت بھی رکھتا ہے ۔
لونگ پہلے جزائر شرق الہند میں پیدا ہوتی تھی اور انتہائی قدیم زمانےمیں ہندو اس کو بہت زیادہ استعمال کرتے تھے، یورپ میں حضرت عیسی علیہ الصلوۃ و السلام کی پیدائش سے قبل اسکری یونیٹس لارگس نےروم کے باشندوں کو لونگ کے استعمال کے بارے میں بتایا تھا ۔پرانے زمانے میں بغداد میں لونگ کے تیل کو خواتین بطور عطر استعمال کرتی تھیں ۔ اس کے بعد لونگ کو پکایا جانے لگا اور کمزور آنکھوں کیلئے اس کا عرق استعمال کیا جانے لگا ۔ ان کا خیال تھا کہ اس طرح سے بینائی بہتر ہو جائے گی ۔قدیم یونانی اپنی یاداشت کو بہتر بنانے کیلئے لونگ کو چوستے رہتے تھے اور قدیم ایران میں بے اولادخواتین لونگ استعمال کروائی جاتی تھی ۔ لونگ میں طاقت ور جراثیم کش خواص شامل ہیں اور اپنے اندار تازگی کو خصوصیات رکھتا ہے ۔ اس کے استعمال سے خارش اور سرخ بادہ وغیرہ میں افاقہ ہوتا ہے ۔ آج کل اس کا استعمال طبی کریموں اور پیکس میں ہوتا ہے ۔ دانتوں کیلئے فائدہ مند ہے اور سانس میں تروتازگی پیدا کرتا ہے ۔ خواتین کھانا پکانے میں خوشبو اور ذائقے کیلئے لونگ کا استعمال کرتی ہیں حکماء کے نزدیک دانت کی تکالیف کی صورت  میں لونگ کا استعمال بہترین ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ بہت سے امراض میں زمانہ قدیم سے استعمال کیا جارہا ہے ۔ کھانوں میں اس کا مسلسل استعمال بالوں کو سیاہ ۔ لمبے اور چمکدار بناتا ہے ماہرین اسے جلد کی حفاظت کرنے والی تمام قسم کی کریموں میں استعمال کرتے ہیں۔ اس کا آئل جلد کے مساج کیلئے بہترین ہے ۔
لونگ کے ٹوٹکے :۔ لونگ جہاں خوش ذائقہ اور مسرور کن مہک کا حامل ہے ۔وہاں جسمانی صحت بھی مہیا کرتی ہے بدہضمی میں دو لونگ پیس کر ابلتے ہوئے آدھا کپ پانی میں ڈالیں پھر کچھ ٹھنڈا ہونے پر پی لیں اس طرح تین چار دن استعمال کرنے سے اکثر افاقہ ہو جاتا ہے ایک حصہ لونگ اور دو حصے انار کے چھلکے ملا کر پیس کر ان کا چوتھائی چمچ آدھے چمچ شہد میں ملا کر روزانہ تین بار چاٹنے سے کھانسی میں افاقہ ہو سکتا ہے ۔ لونگ منہ میں رکھنے سے بلغم آسانی سے خارج ہو جاتا ہے اور بلغم کی بدبو سے بھی نجات مل جاتی ہے منہ اور سانس  کی بدبو دور ہو کر سانسوں میں خوش کن مہک سما جاتی ہے ۔ لونگ دانتوں کی تکالیف میں بھی مفید ثابت ہوتی ہے  پانچ لونگ پیس کر ان میں لیموں کا رس نچوڑ کر دانتوں پر ملنے سے دانتوں کا درد دور ہو سکتا ہے ۔ دانت میں کیڑا لگنے پر لونگ کو دانت میں رکھنا یا اس کا تیل لگانا مفید ہے پیاس کی شدت ہونے پر ابلتے ہوئے پانی میں لونگ ڈال کر پلائیں اس سے پیاس کی شدت میں کمی واقع ہو تی ہے ۔ حکماء لونگ کو نزلہ ، زکام ، کھانسی ، دمہ ، اسہال، بدہضمی ، الٹی ،ہچکی، کم بلڈ پریشر ، اور نامردی میں استعمال کرواتے ہیں اگر نزلہ زکام کی وجہ سے سر درد ہو تو اس کا تیل کنپٹیوں پر مالش کرنے سے فوری آرام ملتا ہے ورم اور سوجن دور کرنے کیلئے لونگ کے تیل کی مالش سے فائدہ ہوتا ہے تیز بخار یا قے روکنے کیلئے لونگ کی چائے پی جاتی ہے ۔
نوٹ:۔ دو سال سے کم عمر بچوں کو لونگ نہیں استعمال کروانا چاہیے ۔ دودھ پلانے والی ماؤں اور حاملہ خواتین کو بھی اس کا استعمال احتیاط سے کرنا چاہیے۔

Thursday, December 17, 2015

قارئین کی خصوصی اور آزمودہ تحریریں

قارئین کی خصوصی اور آزمودہ تحریریں :۔




عبقری ایک روشن چمکتا ستارہ :۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !یہ دنیا رنگا رنگ اور چکا چوند سے مزین ہے ۔ ایک دھوکہ دینے والا سراب ہے ہر شخص جو اس دنیا میں آتا ہے وہ ضرور اس چکا چوند سے متاثر ہوتا ہے کچھ لوگ تو بس اس کی خوبصورتی پر دل ہار بیٹھتے ہیں اور پھر سب کچھ ہی ہار بیٹھتے ہیں ۔ حتیٰ کہ ایمان تک بھی ان کے ہاتھوں اور دلوں سے ریت کی طرح پھسل کر وقت کی گزرتی ساعتوں میں کہیں کھو جاتا ہے اور آخری ساعتوں میں جب حقیقی باطنی آنکھ کھلتی ہے تو ایک بھڑکتی آگ کا درد ناک منظر آنکھوں اور دلوں پر رقم ہو جاتا ہے اس دل لبھاتی اور انسانوں کو بہکاتی دنیا میں بہت کم لوگوں پر اللہ پاک کا خاص کرم ہوتا ہے کہ وہ اس کی دعوت نظارہ دیتی دلچسپیوں سے منہ موڑ لیتے ہیں اللہ ان کے دلوں پر اپنی رحمت کی خاص بارش برساتا ہے جس سے ان کے قلوب پر دنیا اپنا اثر نہیں جما سکتی ۔ یہ وہ خاص لوگ ہوتے ہیں جو اللہ پاک کی محبت کا خوبصورت چمکتا روشن دیا اپنے ہاتھوں میں لے کر چلتے ہیں ان کا یہ دیا اپنی روشنی میں اس قدر تابناک اور پر اثر ہوتا ہے کہ جو لوگ بھی اس روشنی کی زد میں آتے ہیں ان کے دل و دماغ کو بھی اس کی تابناکی اپنی گرفت میں لے لیتی ہے یوں اللہ پاک کی محبت کاردیے سے دیاجلتا چلا جاتا ہے ۔ بہت عرصے سے میں اپنے دل کے بجھے چراغ کو ہاتھ میں لئے ایک تلاش مسلسل میں تھی کہ کوئی رہنما کوئی مرشد ملے جو اس دیے کو روشن کر دے تاکہ میرے دل سے لے کر میری زندگی کے تمام راستے روشن سے روشن تر ہو جائیں ۔ پھر  عبقری ملا ۔جو  میرے دل سے ظلمت کی گندگی غلاظت کی تاریکیاں ہدایت کے چراغ میں بدل جائیں میری انگلی تھامی اور ایک گندے اور غلیظ بچے کی مانند مجھے میرے رہنما تک پہنچا یا تا کہ وہ اپنے علم کےپانی سے میری غلاظتوں سے لٹھڑے ہاتھ پاؤں ، چہرے اور دل کو دھو ڈالے اب یہ میرے ظرف اور محنت پر ہے کہ میں اس پانی سے کتنا استفادہ کرتی ہوں ۔ میرے عبقری کے جن وظائف نے میری زندگی میں رحمتوں ، برکتوں اور عافیتوں کی لہریں رواں کیں ان میں سر فہرست دو انمول خزانے ، سورہ کوثر اور درود شریف ہیں ۔ ان وظائف سے تو سب سے پہلے میری زندگی میں ایک ٹھہراؤ ، سکون اور اطمینان کی کیفیت در آئی ۔ ایک بے نیازی سی احاطہ کیے رکھتی ہے غنا کی کیفیت نے دل کی بستی میں پڑاؤ ڈالا ویسے تو ہمارے مہینے میں تین سلنڈر استعمال ہو جاتے تھے اب اتنی برکت آئی کہ میرے سسر کے فوت ہونے پر جتنے مہمان تھے ان کا کھانا اور ان کی تعزیت کیلئے آنے والے مہمانوں کا کھانا چائے وغیرہ اور میری نند کی شادی کا سارا کھانا ، چائے اس سلنڈر پر بنتی رہی اور سلنڈر خالی تھا لیکن چولہا جلتا رہا اور وہ تقریباً چوبیس پچیس دن چلا اور سارے بہت حیران تھے ۔مجھے یقین ہے کہ آہستہ آہستہ اتنی برکت آئے گی انشاءاللہ مہینے میں ایک سلنڈر استعمال ہوا کرے گا راشن مہینہ ختم ہونے سے پہلے ختم ہو جاتے تھے اور اب مہینہ ختم ہونے کے بعد بھی ختم نہیں ہوتا۔ پہلے پیسوں کا پتہ ہی نہیں چلتا تھا کہ کدھر آئے کدھر گئے اب ماشاءاللہ مہینہ کے آخر تک پرس میں پیسے ہوتے ہیں اور کبھی کبھی غیب کے خزانے سے بھی آ جاتے ہیں بالکل نئے کرارے نوٹ ضرورت کے مطابق مرشد کریم نے سر پر ہاتھ رکھ کر دعا دی اس دعا نے میری زندگی میں روشنیاں بھرنا شروع کر دیں ہیں ۔ اللہ پاک نے اپنے کلام کی برکت سے کلام میں اتنی تاثیر ڈال دی کہ جس کو میں کوئی بھی عمل عبقری سے دیکھ کر بتاتی ہوں وہ اسے ضرور کرتا ہے اور اسے اس کا فائدہ بھی ہوتا ہے ۔ لوگوں نےا تنے فائدے بتائے کہ اگر میں بیان کروں تو ایک کتاب بن جائے ۔ روحانی پھکی لوگوں میں تقسیم کرتی ہوں اس کے لوگوں کو بہت فوائد حاصل ہوئے اپنی ایک کزن کو میں نے استغفار سوا لاکھ ، ہر نماز کے بعد الملک القدوس السلام ایک ایک تسبیح اور روحانی پھکی حمل کی نیت سے دی تو روحانی پھکی استعمال کرنے اور تسبیحات سے اس کی رپورٹ مثبت آ گئی ۔ میری کزن کا بیٹا بہت زیادہ رو رہا تھا اس کے پیٹ میں درد تھا صرف ایک خوراک روحانی پھکی اسے دینے سے افاقہ ہوا ۔ہر نماز کے بعد ایک توتسبیح بسم اللہ علی دینی و نفسی وو لدی و اھلی وا مالی سات مرتبہ ضرور پڑھتی ہوں اور یا حفیظ گیارہ مرتبہ ہر نماز کے بعد بھی اور باہر نکلتے وقت خود بھی اور بچوں کو بھی پڑھاتی ہوں۔اس عمل سے اس قدر فائدے ہوئے کہ بچے اور ہم سب اللہ پاک کی حفاظت میں رہتے ہیں میرے میاں کا شدید ایکسیڈنٹ ہوا لیکن معجزاتی طورپر صرف تھوڑی چوٹیں آئیں اور جان بچ گئی اور کوئی ہڈی بھی فریکچر نہیں ہوئی اسی طرح ان پر کچھ لوگوں نے حملہ کیا لیکن اللہ پاک نے ان کو بال بال بچالیا ۔ ان دعاؤں کی برکت سے اس کے علاوہ بھی بے شمار اللہ پاک کے کرم ہیں اور یہ سب اللہ پاک کا احسان اور مرشد کریم کی دعاؤں کی برکت سے ہیں ۔  
درد ، مروڑ ،پیچش سب ایک خوراک سے ختم :۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !سب سے پہلے تو میں ناچیز آپ کو ڈھیروں دعائیں دیتا ہوں اللہ پاک آپ کو سلامت رکھے اللہ پاک آپ کے فیض کو قیامت کی صبح تک جاری و ساری رکھے ۔ ہماری طرف سے آپ کو اللہ پاک بہت بہت جزائے خیر عطا فرمائے میں ماہنامہ عبقری کا تقریباً2008ء سے قاری ہوں آج اللہ پاک کے فضل و کرم سے کچھ آزمائے ہوئے ٹوٹکے لکھنے کی سعادت حاصل کر رہا ہوں جب سے میں نے عبقری کو پڑھا تب سے اس کا دل و جان سے دیوانہ ہو چکا ہوں ۔ اس کے ہر ہر صفحے پر موتی اور ہیرے لکھے ہوئے ہیں ان کو خود آزماتا ہوں اور دوسروں کو بتاتا ہوں بہت فائدہ ہوتا ہے ۔
میرے ایک کزن ہیں جو اسلام آباد میں رہتے ہیں ۔ ہمارے ہاں ان کا آنا سال میں دو مرتبہ یعنی عیدین کے موقع پر ہوتا ہے جب بھی وہ آتا ہے اس کا پیٹ بہت زیادہ خراب ہو جاتا تھا پیچش اتنی زیادہ کہ پوری پوری رات سو نہیں سکتا تھا ہر قسم کا علاج حتیٰ کہ ڈرپ بھی لگواتا مگر پھر بھی افاقہ نہ ہوتا اسی حال میں ہمیں ملنے کیلئے آیا تو میں نے اس کا حال احوال پوچھا تو اس نے ساری تکلیف سنا دی ۔میں نے تسلی دی اسے کہا کہ بھائی میں آپ کو کچھ کھانے کو دیتا ہوں آپ کو آرام آ جائے گا اسی وقت گملے سے نیاز بو کے خشک خوشے توڑ کر ان میں سے کالے کالے دانےنکال کر صاف کیے اور گھر میں پرانا شہد پڑا تھا اس کو ایک گلاس پانی میں بڑا چمچہ حل کر کے اس کے ساتھ پھانکنے کو کہا پہلی خوراک میں اس کو اتنا فائدہ ہوا کہ اس کا درد ، مرڑ ، پیچش سب ختم ہوگئی ۔ یہ نسخہ میرا خود اور میرے رشتہ دار ، دوست احباب کا بھی آزمودہ ہے ۔ ایک مرتبہ میری ملاقات ایک نابینا بزرگ حکیم سے ہوئی ، چند سال ان کی خدمت کی جس کے نتیجہ میں انہوں نے مجھے چند بہت قیمتی اور آسان نسخے بتلائے جو میں  خو د بھی آزمائے اور دوسرے سینکڑوں مریضوں کو بھی استعمال کرائے۔ جو برابر مفید اور تیر بہدف ثابت ہوئے انہوں نے مثانہ کی گرمی ، احتلام ، جریان ، سرعت انزال کیلئے ایک نسخہ دیا جو یہ ہے بہی دانہ ، حسب ضرورت لیں ایک گرام ایک کپ پانی میں بھگو کر رکھ دیں صبح نہار منہ پی لیں پندرہ سے بیس روز میں تمام شکایات دور ہو جائیں گی معدہ کی تمام شکایات دور کرنے کیلئے انہوں نے بتایا کہ آدھ پاؤ کلونجی اور آدھ پاؤ اجوائن دیسی شامل کریں اور دونوں کو باریک پیس کر ایک پاؤ لیموں کے رس میں بھگو دیں خشک ہونے پر دوبارہ پیس کر چھان کر ہر کھانے کے بعد ایک چٹکی بھر چاٹ لیا کریں انشاءاللہ تمام شکایات دور ہو جائیں گی۔ ہر قسم کی ریح کو فوراً خارج کرتی ہے دائمی قبض کا بہترین علاج ہے غذا کو جزو بدن بناتی ہے ۔ ہاضمہ کو قوت دیتی ہے خون کو پتلا کرتی ہے اور بہت سے فوائد ہیں جو آپ لوگ استعمال کریں اور دعاؤں میں یاد رکھیں ۔
مردانہ طاقت کیلئے :۔
مردانہ طاقت کیلئے ایک معجون بنائی ہے ۔ جو اگر شادی سے پہلے بنا کر استعمال کی جائے تو قوت باہ میں انتہائی اضافہ کرتی ہے پٹھوں اور جوڑوں کو تقویت دیتی ہے اس کے استعمال سے پرانے سے پرانا کمر درد بھی ٹھیک ہو جاتا ہے نسخہ یہ ہے مغز بادام ایک پاؤ،مغز اخروٹ ، دال ماش کا آٹا ، چنے بھنے ہوئے ، گوند کیکر ، گری ، اس کے ساتھ بھکرا یہ ایک بوٹی ہے تمام اشیاء پاؤ ۔ بھر لے لیں باریک پیس لیں سب سے پہلے گوند کو آدھ کلو دیسی گھی میں بھون لیں اس کے بعد مذکورہ تمام اشیاء اور گھی آدھ کلو ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں صبح نہار منہ ایک پیالی استعمال کریں ۔ کھانا اس کے دو گھنٹے بعد استعمال کریں۔ہمارے استاد فرماتے تھے کہ حدیث پاک کا مفہوم ہے کہ لوگوں میں بہتر وہ ہے جو لوگوں کو نفع پہنچائے ۔
بتھوا(باتھو) کا ساگ :۔
یہ ایک مشہور ساگ ہے جو چنے کے کھیتوں میں عام ہوتا ہے اس کا سالن بنا کر بطور سالن روٹی کے ساتھ کھایا جاتا ہے یہ جلدی ہضم ہوتا ہے قبض کو دور کرتا ہے جگر کی گرمی میں بہت ہی مفید ہے ۔ پھلبہری اور برص میں پتوں کو گھوٹ کر رس نکال کر لگانے سے آرام آ جاتا ہے یہ بالکل آزمایا ہوا ہے پتھری اور درد گردہ میں باتھو کا پانی استعمال کرنے سے درد کو آرام آتا ہے یہ پانی پتھری کو توڑتا ہے عقل کو بڑھاتا ہے ۔
تلوں کے تیل اور آک:۔
تلوں کے تیل اور آک کے پتوں سے دردوں سے نجات ، جسم میں یا جوڑوں میں شدید درد ہو تو ایک پاؤ تیل تل لے لیں آک کے پانچ پتے درمیانہ سائز کے لیں اب پتوں میں ایک کلو پانی ڈال کر ابالیں جب پانی ایک پاؤ رہ جائے تو تلوں کا تیل ڈال کر پکنے کیلئے رکھیں مگر کھلے برتن میں ابالیں جب پکتے ہوئے پتے بالکل سنہری ہو جائیں تو آگ بند کر کے پتے نکال دیں اور تیل شیشی میں محفوظ رکھیں دردوں میں لگا کر ہلکا کپڑا لپیٹ دیں ۔

دسمبر کا جاڑا اور چقندر کے فائدے

دسمبر کا جاڑا اور چقندر کے فائدے :۔


لیجئے ! جاڑے آگئے ! چھنتی گھٹائیں ، گھٹتے دن ، گرد سے پاک ہوا ، فضا، میں بڑھتی خشکی اور دھیرے دھیرے ٹھنڈی ہوتی راتیں اس کی گواہی دے رہی ہیں ، اسی کے ساتھ اس موسم کے پھل اور سبزیاں بھی بازاروں میں نظر آنے لگی ہیں ان میں چقندر ، پھر مولی ، شلجم اور گاجریں آ رہی ہیں ۔۔ یہ سب صحت و توانائی کا سامان کرتی ہیں ۔ چقندر بحیرہ روم کے ملکوں کا تحفہ ہے ۔ اکیسویں صدی میں اس کے بیج شمالی یورپ پہنچے اور وہاں کی جڑی بوٹیوں کے ماہرین کے مطابق چقندر نے ذائقے کو راحت اور آنکھوں کو ٹھنڈک بخشی ۔ اس کے سبز پتے اور چقندری سرخ رنگ بے ذائقے کے علاوہ رنگ اور شوخی کھانوں کو عطا کرتے ہیں ہمارے ہاں بھی چقندر استعمال ہوتا ہے ۔ گاؤں دیہات میں بطور سالن اور شہروں میں زیادہ تر بطور سجاوٹ ۔ اس کے پتے عام طور پر بڑی بے دردی سے مروڑ کر پھینک دیئے جاتے ہیں حالانکہ غذائی اعتبار سے یہ بہت اہمیت کے حامل ہیں ۔
چقندر بطور  دوا :۔
چقندر کے کھانے سے خون کے سرخ خلیات خوب بنتے ہیں تجربے سے ثابت ہوا ہے کہ اگر سرطان خون کے مریض کو علاج کے ساتھ روزانہ ایک کلو چقندر کھلائے جائیں تو اسے بہت فائدہ ہوتا ہے کیونکہ اس میں سرطان دور کرنے والا جوہر لائکو پین خوب ہوتا ہے ۔ ضروری نہیں کہ ایک ہی وقت میں ایک کلو چقندر کھائیں ۔ دن میں تین چار مرتبہ کھا کر بھی یہ مقدار پوری کی جاسکتی ہے لیکن چقندر تازہ ہو نا چاہیے اس کو تین مرتبہ پینے سے گردے اور مثانے کی پتھری بھی نکل سکتی ہے ۔ اس سے گردے اور مثانے کا ورم بھی دور ہو جاتا ہے یہی رس یرقان کیلئے بھی مفید ہوتا ہے کیونکہ گنے کے رس کی طرح اس میں بھی شکر ہوتی ہے ۔ اسی طرح یہ رس گھٹیا کیلئے بھی مفید ثابت ہوتا ہے ۔ بشرطیکہ مریض کو ذیابیطس نہ ہو ۔
چقندر کا روسی سوپ :۔
تازہ چقندر 900 گرام ، تازہ بند گوبھی ایک عدد ، گوشت کی یخنی دس پیالی، تازہ مکھن ایک کھانےکا چمچہ ، سرکہ بقدر ضرورت ، نمک بقدر ضرورت ، کالی مرچ ،دہی پھینٹا ہو اچھ کھانے کے چمچے ۔ ہر ادھنیا ایک گڈی ، چقندر چھیل لیں ۔ دو چقندر ثابت رہنے دیں باقی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں ۔ بند گوبھی کے تین حصے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں یخنی میں ہرا دھنیا اور چقندر اور گوبھی کے ٹکڑے ڈال کر دھیمی آنچ پر ڈیڑھ دو گھنٹے پکنے دیں جب دونوں گل کر گھل جائیں ، چھلنی میں چھان لیں ۔ اب باقی گوبھی اور چقندر کو کدو کش کرلیں ۔ پتیلی میں مکھن گرم کر کے گوبھی چقندر کے لچھے کو بارہ منٹ تک پکنے دیں اس میں سوپ شامل کر دیں خوش رنگ سرخ سوپ تیار ہو جائے گا حسب ذائقہ سرکہ نمک ، مرچ ڈال کر پیا لوں میں نکالیں اور ہر ایک میں ایک ایک چمچہ بھینٹا ہو دہی ڈال کر گرم گرم پیش کریں جی چاہے تو باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں ڈال کر پاکستانی ذائقے کی تکمیل کر لیں یہ سوپ چھ افراد کیلئے کافی ہو گا 
رومانیہ کا چقندری سوپ :۔
ھوالشافی:۔ چقندر درمیانے پتوں کے ساتھ ، چھ عدد، مرغی کی یخنی آٹھ پیالی، پیاز کٹی ہوئی ڈیڑھ پیالی، بغیر بالائی کا دہی ڈیڑھ پیالی، مولی پتلی کٹی ہوئی ایک پیالی، لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ ، سویا تازہ کٹا ہوا دو کھانے کے چمچ، ہر دھنیا کٹا ہوا ایک کھانے کا چمچ، سیاہ مرچ پسی ہوئی بقدر ذائقہ ، نمک حسب ذائقہ ، چقندر اچھی طرح دھو کر چھیل کر کاٹ لیں ، پتیلی میں مرغی کی یخنی گرم کر کے اس میں چقندر ، کٹی ہوئی پیاز ، مولی ، چقندر کے پتے ڈال کر کوئی بیس منٹ ڈھک کر درمیانی آنچ پر پکائیے۔ سبزیاں گل جائیں تو اس میں دہی پھینٹ کرملا دیں ۔ لیموں کا رس ، سویا ، ہرا دھنیا ، نمک مرچ شامل کر کے پیش کریں ۔ 

خواتین پوچھتی ہیں

خواتین پوچھتی ہیں :۔


وٹامن ای :۔
میری بہن جب بھی بیرون وطن سے آتی ہے وہ روزانہ وٹامن ای کھاتی ہے ۔ وٹامن ای کن چیزوں میں ہوتا ہے ؟ اور اس کے فائدے ہیں یا شوقیہ کھایا جاتا ہے آپ اس بارے میں بتائیے ۔ میں دوائیں نہیں کھاتی بلکہ غذا پر زور دیتی ہوں ۔ اپنی بہن کو دیکھ کر حیران ہوں وہ پانبدی سے صبح و شام طرح طرح کے وٹامن کھاتی ہے ۔
مشورہ :۔ آپ اچھا کرتی ہیں دواؤں کے بجائے غذا پر توجہ دیتی ہیں ۔ وٹامن ای کھانے سے خون کی رگیں کشادہ ہو جاتی ہیں یہ خون میں لوتھڑے نہیں بننے دیتی بلکہ انہیں گھلا دیتی ہیں ۔اس کے استعمال سے پیشاب کھل کر آتاہے ۔ دل کیلئے مفید ہے رگوں کو قوت دیتی ہے اس کے کھانے سے دل کو توانائی ملتی ہے زخموں کے داغ گہرے نہیں ہونے دیتی ۔ بلکہ بعض دفعہ اس کے لگانے اور کھانے سے داغ دھبے دور ہو جاتے ہیں ۔ خواتین کو سن یاس میں جو تکالیف ہوتی ہیں ان میں بھی یہ کھانے سے آرام آتا ہے سوہن حلوہ بنانے کیلئے گیہوں کے دانے صاف کر کے ان کو کسی ٹرے میں رکھ کر پانی کا چھینٹا دیا جاتا ہے نمی کی وجہ سے دو تین دن میں گہیوں کے دانے پھٹ جاتے ہیں یہی چیز وٹامن ای کا سب سے بڑا قدرتی ذریعہ ہے روغن پستہ، مکئی، بنولہ اور اس کا تیل ، سویا بین اور اس کا تیل ، روغن زیتون ، گوبھی کے پتوں ، پالک ، اخروٹ ، سلاد ، مٹر ، گائے کی کلیجی ، انڈے کی زردی میں ہوتی ہے ۔ گہیوں بھگو کر پھوٹنے پر ان کو ہلکا سا جوش دے کر چینی اور دودھ ملا کر بچوں کو دیا جاتا ۔ کمزور بچے اسی سے پنپ جاتےہیں ۔ دالوں کو بھگو کر ان کی بڑیاں بنائی جاتیں ۔مٹر کے دانے تل کر دیئے جاتے ۔ بنولہ کی گری نکال کر اس کی کھیر خاص طور پر بنائی جاتی جو بے حد مفید ہوتی تھی گیہوں کا چھان سنبھال کر رکھا جاتا اس کی چائے بنتی جو نزلہ زکام کیلئے مفید ہوتی تھی گیہوں کے دانے بھاڑ میں بھنوا کر گڑ کے ساتھ کوٹ کر رکھے جاتے اس میں اخروٹ کی گری بھی ملا ئی جاتی ، سردی کے موسم میں شوق سے بچے بڑے اسے کھاتے تھے بانجھ مرد اور خواتین کیلئے یہ وٹامن ای بے حد مفید ہے آپ گھر میں گندم دھو کر چھلنی سے ڈھانک کر رکھ دیجئے صبح شام پانی کا ہلکا سا چھینٹا دیجئے تین چار روز میں آپ کی ڈش میں گیہوں پھوٹ پڑیں گے اب آپ ان کا دلیہ بنا کر کھائیے ان کو پیس کر حلوہ بنائیے حلیم یا دلیہ تیار کیجئے ان کو پیس کر چینی ملا کر میٹھی ٹکیاں مل کر رکھ لیجئے وٹامن ای سے پھر پور غذا دستر خوان پر تیار ہے کہتے ہیں بڑھاپے کو روکنے کیلئے وٹامن ای ضرور کھانی چاہیے ان کے استعمال سے بڑھاپا تیزی سے نہیں آتا ۔
زچگی کے بعد کیا احتیاط کرنی چاہیئے:۔
میرے عمر 30 سال ہے بچے کی پیدائش کے بعد میں بہت موٹی ہو گئی ہوں کوئی دوا بتائیے ۔ دوسری بات یہ کہ پیٹ زچگی کے بعد بڑھ جاتا ہے یہ میرا نہیں بہت سی بہنوں کا مسئلہ ہے ۔
مشورہ :۔ کچھ خواتین کا پیٹ ایام حمل میں بہت بڑھ جاتا ہے اس کیلئے بہتر یہ ہے کہ دوپٹے کے سائز کا کپڑاپھاڑ کر چوڑی پٹی آہستگی سے پیٹ کےنیچے اس طرح باندھی جائے جس سے بڑھے ہوئے پیٹ کو سہارا ملے اس سے پیٹ زیادہ نہیں بڑھے گا دوسری بات یہ کے پیٹ کے نیچے آپ زیتون کا تیل ملیں تو بہتر ہے ورنہ سرسوں کا تیل معمولی سا ہاتھ پر لگا کر روزانہ آخری ماہ میں مل لیا جائے تو اس سے پیٹ پر دھاریاں نہیں پڑیں گی ۔ زچگی کے بعد نارمل ڈلیوری ہے تو آپ روزانہ صبح پیٹ کے نیچے تکیہ رکھ کر پانچ منٹ کیلئے فرش پر الٹی لیٹ جائیں چلہ نہانے کے بعد بھی صبح و شام خالی پیٹ آپ الٹی لیٹ سکتی ہیں اس سے پیٹ دبے گا پہلے زمانے میں ابلا ہوا پانی سونٹھ ملا کر پلایا جاتا تھا اس سے پیٹ بڑھتا نہیں تھا آج بھی ہندوستانی عورتو ں کو دیکھا جائے تو ان کے جسم سمارٹ نظر آتے ہیں ۔ زچگی کے بعد خوب کھا یا پیا جاتا ہے اور جلد پھر انہیں جاتا ۔ اس کی وجہ سے بھی پیٹ بڑھ جاتا ہے زچگی کے بعد پیٹ پر کپڑے کی چوڑی پٹی دس دن تک باندھی جائے تو پیٹ صحیح رہتا ہے اپنی غذا میں ادرک شامل کیجئے اپنی غذا کم کیجئے ۔ صبح ناشتے سے پہلے آدھے لیموں کا رس ایک کپ ابلتے پانی میں ملا کر اس میں ایک بڑا چمچ شہد ملا کر گرم گرم پیا کیجئے ۔ صبح و شام سیر کیجئے ۔ آپ گھر کے صحن میں ٹہل سکتی ہیں ۔ آپ فرش پر بیٹھ کر کھائیے ۔ سونف کا عرق پینے سے بھی فائدہ ہوتا ہے سب سے بہتر یہ ہے کہ آپ اپنی غذا کو کنٹرول کیجئے روٹی کم کیجئے زیادہ گوشت نہ کھائیے ۔ ہمارے ہاں رواج ہے بچہ ہونے کے بعد مرغن غذائیں دی جاتی ہیں جس سے پیٹ بڑھ جاتا ہے زیادہ چکنائی کا استعمال اچھا نہیں ہوتا مناسب غذا کھائیے ۔ اصلی گھی خواتین بہت کھاتی ہیں اس سے بھی موٹاپا پیدا ہوتا ہے اعتدال کے ساتھ ہر چیز کھانی چاہیے ورنہ فائدے کے بجائے نقصان ہو تا ہے ۔    

باپ کا کہنا نہ ماننے کی سزا آج بھی بھگت رہی ہوں

باپ کا کہنا نہ ماننے کی سزا آج بھی بھگت رہی ہوں :۔


محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!سمجھ میں نہیں آرہا ہے ، کہ اپنے مسائل آپ کے ساتھ کیسے شیئر کروں ؟ عبقری میں دو سال سے پڑھ رہی ہوں اور آپ کا بہت بہت شکریہ کے آپ کی وجہ سے بہت سارے لوگوں کا بھلا ہو رہا ہے کسی دکھی انسان کا مسئلہ حل ہوتے ہوئے پڑھ کر بہت خوشی محسوس ہوتی ہے ۔ میری دعا ہے کہ اللہ پاک آپ کو لمبی عمر اور صحت سے نوازے آمین!میرے لئے عبقری اندھیرے میں کسی روشنی سے کم نہیں ۔ میری شادی ہمارے قریبی رشتہ دار کے گھر ہوئی شادی سے پہلے یہ لوگ میرے ساتھ بہت پیار کرتے تھے حالانکہ میرے امی ابو نے مجھے بہت منع کیا کہ بیٹا یہاں شادی نہ کرو، ہیں تو یہ ہمارے رشتہ دار مگر یہ خود ان کے شوہر اور بیٹیاں تمہیں بہت تنگ کریں گے ۔ اور میں یہی جواب دیتی کہ میرے ساتھ یہ لوگ بہت پیار کرتے ہیں ۔ شادی کے بعد بھی کریں گے اور میں ان کی کسی بات پر کان نہ دھرتی ۔ کیونکہ میرے سر پر نام نہاد عشق کا بھوت سوار تھا اور یوں میری مرضی اور ضد کے دیکھتے ہوئے میرے ماں باپ نے دل پر پتھر رکھ کر میری شادی وہاں کر دی شادی والے دن ہی لڑائی ہو گئی ۔میرے سسر نے کہا کہ میں 300 افراد پر مشتمل بارات لاؤں گا ۔ میرے والد نے کہا کہ ہم غریب لوگ ہیں میں صرف ڈیڑھ سو افراد کو کھانا کھلا سکتا ہوں ۔ آگے تمہاری مرضی خیر بارات آئی اور میرے سسر نے بارات والے دن کھانا ہمارے گھر کا نہیں کھایا بلکہ بازار سے کھانا منگوا کر کھایا ۔سب نے بہت منت سماجت کی لیکن اس نے نہیں کھایا ۔ آج میری شادی کو 11 سال ہو گئے ہیں وہ جو شادی کے پہلے دن سے لڑائی شروع ہوئی تھی اوروہ سلسلہ آج تک جاری ہے ۔ میری ٹینشن میں میری شادی کے ٹھیک ایک سال بعد میرے ابو کی اچانک طبیعت خراب ہوئی اور چند ماہ بیمار رہنے کے بعد میرے ابو فوت ہو گئے ۔ میری زندگی کسی عذاب سے کم نہیں ہر وقت میرے شوہر کے کان بھرے جاتے ہیں میرے شوہر مجھے مارتے رہتے ہیں میں زیادہ تر اپنے میکے میں رہی ہوں اگر چھ مہینے ماں باپ کے گھر تو دو مہینے سسرال میں رہی ہوں اور جب بھی سسرال جاتی ہوں تو سسرال والوں کو بہت ناگوار گزرتا ہے کہ یہ اب یہاں پر کیوں رہ رہی ہے اتنا ظلم کرتے ہیں میرے شوہر کے کان بھر کر مار پڑوا کر گھر سے باہر نکلوا دیتی ہیں ۔ پھر میری والدہ آ کر لے جاتی ہیں اب تو گھر والے بھی تنگ آ گئے ہیں وہ بھی کہتے ہیں کہ طلاق لے لو اس روز روز کی ذلت سے تو بچ جاؤ گی ۔ میں سوچتی ہوں کہ میرے چھوٹے چھوٹے دو بچے ہیں ان کے مستقبل کا کیا بنے گا ۔ اسی ٹینشن میں میرے تین بچے فوت ہو گئے پھر میری امی نے کسی سے میرا علاج کروایا کہ اس کو تو اٹھرا کی بیماری ہے علاج کے بعد ایک بیٹی اور سال بعد ایک بیٹا پید اہوا ہے ۔ اب ماشاءاللہ بیٹی چار اور بیٹا تین سال کے ہے  میں اپنی زندگی سے تنگ آ چکی ہوں بہت روتی ہوں ۔ ہر وقت ماں باپ کی رخصتی سے پہلے کی نصیحتیں یاد آتی ہیں میں نے اپنے روتے باپ کی بات نہیں مانی تھی میرے ساتھ یہ جو کچھ ہو رہا ہے سب اسی نافرمانی کا نتیجہ ہے کاش میں اس وقت اپنے باپ کی بات مان لیتی تو اس عذاب میں مبتلا نہ ہوتی ۔ اگر والدین کسی بات پر ناراض ہیں تو چاہے آپ کو آگے کیسی بھی جنت نظر آ رہی ہو۔ وہاں نہ جائیں ایسا نہ ہو کہ وہ جنت آپ کیلئے دوزخ بن جائےجیسے میرے ساتھ ہوا ۔ 

Wednesday, December 16, 2015

آپ کے خواب اور روشن تعبیر

آپ کے خواب اور روشن تعبیر :۔


تیز بارش :۔
میں نے خواب میں دیکھا کہ میری والدہ مجھے ایک گھر کے اندر لے جاتی ہیں ۔ اور صوفے پر بٹھاتی ہیں میرے ساتھ میرا کلاس فیلو  بھی تیار ہو کر بیٹھا ہے مولوی صاحب آ جاتے ہیں اور مجھے پتہ چلتا ہے کہ وہ میرا میرے دوست کے ساتھ نکاح کروا رہے ہیں ۔ مولوی صاحب مجھ سے کہتے ہیں کہ کیا تمہیں س کے ساتھ نکاح قبول ہے ؟ تو میں کشمکش میں پڑھ جاتی ہوں اور بے چین ہو جاتی ہوں تو وہاں میری دادی امی آ جاتی ہیں اور کہتی ہیں یہ نہیں ہو سکتا میری والدہ انہیں چپ کروا دیتی ہیں ۔ اور میرا نکاح ہو جاتا ہے پھر منظر بدلتا ہے اور میں ایک بستر پر بیٹھی ہوں ۔میں اٹھ کر کھڑکی کے پاس جاتی ہوں باہر تیز بارش ہو رہی ہوتی ہے میں رونا شروع کر دیتی ہوں اور کہتی ہوں کہ ز میں تمہیں حاصل نہ کر سکی ز وہ انسان ہے جسے میں بہت پسند کرتی ہوں پھر خواب ختم ہو جاتا ہے ۔
تعبیر :۔ آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ انشاءاللہ آپ کی دلی مراد پوری ہو گی اور جہاں آپ چاہتی ہیں وہیں پر آپ کا رشتہ طے پا جائے گا ۔
چھلے ہو لہسن :۔
میں نے خواب میں دیکھا کہ میں امید سے ہوں میں اپنے گھر میں ہوں ۔ میری دو بڑی بہنیں میرے ساتھ ہیں ۔ اتنے میں دوسرے نمبر والی بہن کوئی کاپی یا رجسٹر دکھاتی ہے اس میں لہسن لکھا ہوتا ہے اور میری بہن برتن میں لہسن نکالتی ہے تو دو تین اضافی نکال لیتی ہے ۔ میں کہتی ہوں نہیں زیادہ نہ نکالو مجھے ویسے بھی لہسن پسند نہیں اتنے ہی کافی ہیں مجھے ایسا لگتا ہے جیسے کی ڈلیوری میں لہسن کھانا پڑتا ہے میری بہنیں بھی مجھے شاید یہی کہہ رہی ہوتی ہیں لہسن چھلا ہوا ہوتا ہےپھر میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔
تعبیر :۔ آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے اور آپ کی بہنوں کے ساتھ بندشوں کی وجہ سے رکاوٹیں پیش آ رہی ہیں اور اس وجہ سے رشتے نہیں ہو پا رہے تاہم اس بات کا اشارہ بھی ہے کہ کسی مستند عامل سے بندش کی کاٹ کروا لیں تو انشاءاللہ یہ بندش ختم ہو جائے گی تاہم روزانہ معوذ تین 313 بار صبح و شام تمام بہنیں 90 دن تک پڑھ لیں پڑھنے کے بعد دعا کر لیا کریں ۔
سبز پری :۔
تقریباً ایک ہفتہ سے میں خواب دیکھ رہی ہوں کہ آسمان پر بہت سارے ستارے چمک رہے ہیں اور ان سے کوئی شکل بنی ہوئی ہے مثلاً ایک بار دیکھا کہ بہت سے ستارے مل کر سانپوں کی شکل بنا رہے ہیں کبھی کارٹونوں کی اور یہ بھی دیکھا کہ آسمان سے ایک پری اتری ہے میں میری دو بہنیں ہم تینوں بیٹھی ہوئی ہیں مگر میں صرف پری سے بات کر رہی ہوں پھر اچانک کالے رنگ کا بڑاسا کوا آسمان سے آتا ہے پری سبز اور لال روشنی سے ہمیں اس کوے سے بچاتی ہے میری بہن کے اور میرے دائیں ہاتھ سے بھی روشنی نکل رہی ہوتی ہے ۔
تعبیر :۔ آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ کسی کام میں سخت رکاوٹ اور پریشانی کے بعد اچانک غیبی مدد پہنچے گی اور وہ کام آسانی سے پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا آپ سورہ بروج صبح و شام پڑھ کر دعا کر لیا کریں ۔
زہریلے سانپ :۔
میں نے خواب دیکھا کہ میں غیر شادی شدہ لڑکی ہوں ۔ میری والدہ جوان اور خوبصورت میرے قریب بیٹھی ہیں ہم دونوں ایک اونچے اسٹیج پر ہیں سامنے کرسیوں پر بہت سے مہمان بیٹھے ہیں میرے اردگرد میرے بہت پیارے لوگ ہیں ہم جیسے کوئی کامیڈی ٹاک شو کر رہے ہیں سامنے سب لوگ خوب ہنس رہے ہیں سامنے اسٹیج کے نیچے دوسری جانب میری انگریزی کی استاد بیٹھی ہیں اچانک ایک طرف سے میرا اکلوتا بیٹا آتا ہے اور ان کا مزاق اڑانے لگتا ہے میں غصے سے نیچے اتر کر بیٹے کو ڈانٹتی ہوں میری استاد کے پاؤں میں جوتا نہیں ہے میں ان سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتی ہوں اور ان کے پاؤں ہاتھ سے صاف کر کے اپنے ہاتھوں سے دباتی ہوں وہ مجھے پیار کرتی ہیں اچانک ایک طرف سے تین سانپ نمودار ہوتے ہیں جن کی لمبائی 3 میٹر سے زیادہ ہے اور موٹائی بھی کافی ہے تینوں کی رنگت زرد سنہری اور سیاہ مینا کاری جیسی ہے میں دایاں ہاتھ بڑھا کر ان تینوں کے سر ایک کے اوپر ایک کر کے اپنی شہادت کی انگلی اور دائیں ہاتھ کے انگوٹھے کی پہلی ہڈی کے جوڑ سے دبا کر ان کے حلق سےنیچے کس کر پکڑ لیتی ہوں اس طرح کہ وہ ڈنگ نہیں مار سکتے ان کے جسم بھی بے حرکت ہو گئے ہیں لیکن مجھے یہ خطرہ ہے کہ میں نے ہاتھ ڈھیلا چھوڑا تو یہ ڈس لیں گے ۔پھر میں لوگوں کو کہتی ہوں کہ ان کو مار دو یہ کہیں کسی کو نقصان نہ پہنچا دیں مگر کوئی مدد نہیں کرتا پھر مجھے میرے خاوند دکھائی دیتے ہیں مگر وہ بھی پیٹھ پھیر کر کھڑے ہو جاتے ہیں۔ میں تھک جاتی ہوں ہاتھ درد کر رہا ہے تھوڑا ڈھیلا پڑتا ہے تو سانپ کلبلا کر منہ کھولنے لگتے ہیں مگر وہ تینوں سانپ اچانک منہ کھول کر سرخ اور زرد رنگ کا گاڑھا زہر زمین پر اگل دیتے ہیں اور ڈھیلے پڑ جاتے ہیں ۔ وہ زہر اتنی مقدار میں ہے کہ ادھر ادھر بہنے لگتا ہے میں اونچی آواز میں سب کو خبر دار کرتی ہوں ۔ کے دور ہو جاؤ۔ یہ زہر پاؤں میں نہ لگ جائے میرے خاوند کے پاؤں کی ایڑھیاں ننگی نظر آتی ہیں مگر زہر سے بچی ہوئی ہیں اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی ۔
تعبیر :۔ آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کو اپنے دشمنوں پر مکمل فتح اور کامیابی حاصل ہو گی ۔ آپ سورہ نصر 21 مرتبہ بعد نماز فجر پڑھ کر دعا کر لیا کریں ۔