اس کے علاوہ میں صبح اشراق کی نماز کے ساتھ دو رکعت نفل پڑھ کر اس کا ثواب حضور نبی کریم ﷺ کی مبارک روح کو ہدیہ کرکے ان کے وسیلے سے اپنی‘ اپنے تمام گھر والوں‘ خاندان والوں اور تمام انسانوں اور جنات کی حفاظت کی دعا کرتی ہوں۔ گیارہ بار آیۃ الکرسی بھی پڑھتی ہوں اور سارا دن یَاحَفِیْظُ یَاسَلَامُ پڑھتی رہتی ہوں اور انگلی سے گھر کے دروازوں‘ جنریٹر‘ فریج وغیرہ پر لکھتی رہتی ہوں۔ ابھی چند دن پہلے کی بات ہے کہ میرے ٹیلر سے میرے نئے کپڑے سِل کر آئے تو میری بہن نے اسے میرے بستر پر رکھ دیا‘ میں بیٹھنے لگی تو اٹھا کر دوسری سائیڈ پر رکھ دئیے‘ پھر کسی نے اٹھا کر بہن کے تکیے پر رکھ دیا‘ میری چھوٹی بہن اپنا سر سوٹ پر رکھ کر لیٹ گئی‘ سارا دن اسی طرح سوٹ کبھی ادھر کبھی ادھر ہوتا رہا‘ رات کو سونے لگے تو میری چھوٹی بہن نے کھول کر جب دیکھا تو اس کے اندر ایک انتہائی خطرناک ’’بچھو‘‘ زندہ سلامت موجود تھا‘ اس نے جلدی سے کپڑے باہر پھینکے‘ بچھو بھاگنے لگا تو بہن نے اسے مار دیا۔ اللہ نے ہمیں بچایا حالانکہ سارا دن ہر بندہ اس کپڑے کو ہاتھ میں لیتا رہا‘ کوئی سر کے نیچے رکھ کر لیٹا رہا لیکن اعمال کی برکت سے اللہ نے ہم سب کی حفاظت فرمائی۔
No comments:
Post a Comment