Monday, December 11, 2017

بچے جادو کا شکار


میرے بچے جادو کا شکار:۔ 
 میرے بچے گزشتہ آٹھ سال سے سخت جادو کا شکر ہیں‘ شیطان جنات‘ سفلی بچوں کے پاؤں سے چڑھتے ہیں اور سخت اذیت دیتے ہیں‘ اب تک بچوں کےعلاج پر لاکھوں خرچ کرچکی ہوں لیکن کہیں سے مستقل شفاء نہیں ہوئی‘ جس کسی نے جو بتایا وہ سب کچھ پڑھتے ہیں مگر کچھ ہی عرصہ کے بعد دوبارہ حملہ ہوجاتا ہے۔ خدارا ہمیں کوئی وظیفہ یا عمل عنایت فرمائیں کہ ان مصائب سے ہماری جان چھوٹ جائے۔ جواب: صبح و رات سورۃ فلق اور سورۂ ناس ایک تسبیح پڑھ کر پانی پر دم کریں اور یہ پانی تمام گھر والے پینے کیلئے استعمال کریں اور اسی پانی کے چھینٹے گھر کے چاروں کونوں میں ماریںمزیدیہی پانی ہاتھوں پر ہلکا سا لگا کر پورے جسم پر پھیر لیا کریں۔ علاوہ ازیں نماز عصر کے بعد یَااللّٰہُ یَارَحْمٰنُ یَارَحِیْمُ ایک سو ایک بار پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے حالات بہتر ہونے کی دعا کیا کریں۔ اللہ تعالیٰ پر یقین رکھیں کہ اس یقین سے ہی انسان کو اطمینان قلب حاصل ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی خوشنودی بھی حاصل ہوتی ہے۔ وسوسوں میں گرفتار نہ ہوں۔

No comments:

Post a Comment