Monday, December 11, 2017

سورہ الم نشرح کا فائدہ


کچھ عرصہ پہلے میری کمر میں چک پڑگئی اور پھر کمر کا بُرا حال ہوگیا‘ نہ میں ہل سکتی تھی‘ نہ کچھ کام کرسکتی تھی‘ انجکشن لگوائے لیکن کچھ نہ ہوا تو امی مجھے ہاسپٹل لے گئیں‘ وہاں اتنا رش تھا کہ بیان سے باہر‘ گرمی بھی اپنے جوبن پر تھی اور کمر کا درد الگ پریشان کررہا تھا‘ ہم لوگ ذرا لیٹ ہوگئے تھے‘ مجھے ڈاکٹر صاحب سے ملنا تھا‘ ان کے کمرے کے سامنے سینکڑوں مریض موجود تھے‘ اچانک مجھے خیال آیا اور میں نے سورۂ الم نشرح پڑھنی شروع کردی ابھی بمشکل آٹھ یا دس بار ہی پڑھا ہوگا کہ بھائی نے مجھے آنے کا اشارہ کردیا اور ڈاکٹر کے روم کا جو خاکروب تھا اس نے مجھے ڈاکٹر کے پاس بھیج دیا تو بعد میں میں نے بھائی سے پوچھا کس کی سفارش کروائی؟ (اصل میں اس ہسپتال میں ہمارے گاؤں کے بہت سے لوگ ملازمت کرتے ہیں) تو بھائی نے بتایا کہ نہیں میں نے تو کسی کی سفارش نہیں کروائی‘ میں بس اس کے پاس گیا تھا کہ میری بہن کی کمر میں شدید درد ہے تو اس نے کہا یہاں سارے ہی مریض ہیں اور سب کو ہی شدید تکلیف ہے آپ کو اپنی باری پر ہی آنا ہوگا۔ تو میں چپ کرکے واپس آگیا۔ ٹھیک پانچ منٹ بعد اس نے خود ہی مجھے بلالیا کہ اپنی مریضہ کو لے آؤ‘ اور یہ پانچ منٹ وہی تھے جس میں میں نے سورۂ الم نشرح پڑھنا شروع کی تھی۔

No comments:

Post a Comment