Monday, January 4, 2016

بیروز گار کو روزگار اور کرائے دار کو مالک مکان بنانے کا عمل

بیروز گار کو روزگار اور کرائے دار کو مالک مکان بنانے کا عمل :۔



محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !اللہ پاک آپ کو مع اہل و عیال دنیا وآخرت میں اونچا مقام عطا فرمائے آمین ! مودبانہ گزارش ہے کہ بندہ کو آپ نے سورہ الم نشرح کا وظیفہ دیا تھا اور پانچ لاکھ کی تعداد پورا کرنا تھا الحمدللہ! ابھی تک چار لاکھ ساٹھ ہزار تک پہنچ گیا ہے تقریباً دس ماہ ہو چکے ہیں اس وظیفہ کی جو برکات مجھے ملی ہیں کہ اس دوران ایک بیٹے اور دو بیٹیوں کی شادیاں ہو گئی ہیں الحمدللہ ! اللہ پاک نے احسان کر کے اس وظیفہ کی برکت سے

دست غیب کا ایک قرآنی مجرب عمل

دست غیب کا ایک قرآنی مجرب عمل :۔


 محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم ! مجھے کریانہ کی دکان بنائے ہوئے دس سال ہوگئے چھوٹی سی دکان تھی کاروبار زیادہ نہ تھا کبھی خریدار نہیں اگر گاہک آئیں تو سامان نہیں بس بچوں کی گولی ٹافی تک کام محدود ہو کر رہ گیا تھا میرا ایک عزیز ملک سے باہر تھا مجھے ملا میرا کام دیکھا کہنے لگا کام بہتر کرنے کیلئے میں تمہیں پیسے دوں گا ۔ کام بہتر کر لینا جب ہوں گے واپس کر دینا میں مانگوں گا نہیں ۔ اس نے کہہ تودیا لیکن پیسے نہیں دیئے میں نے درج ذیل سورہ فاتحہ کا عمل شروع کر دیا ، پہلے مہینے کچھ نہ ہوا دوسرے ماہ عمل شروع کیا تو وہ عزیز آیا اور مجھے ایک لاکھ روپے دیئے اور کہا کہ اپنا کاروبار ٹھیک کر لو۔ دکان سامان سے بھر گئی اور کاروبار بھی بہت بہتر ہو گیا اور گھر میں خوشحالی بھی آ گئی ۔ کچھ عرصہ بعد اس کا ادھار بھی واپس کر دیا ۔ اب میری خواہش تھی کہ سوزوکی پک اپ خرید لوں ۔ مزید عمل جاری رکھا گاڑی پونے پانچ لاکھ کی تھی کچھ عرصہ بعد میری پاس پانچ لاکھ جمع ہو گئے اللہ پاک نے گاڑی بھی دے دی ۔ عمرہ کی شدید خواہش تھی عمل مزید جاری رکھا اللہ پاک نے عمرہ بھی کروا دیا ۔ الحمدللہ! عمل درج ہے جمعرات کی رات سوتے وقت 70 بار سورہ فاتحہ مع پڑھیں اول و آخر سات بار درود شریف ابراہیمی پڑھیں اپنے مقصد کا خوب تصور رکھیں ۔ دوسرے دن اسی وقت 60 بار پڑھیں ۔ بس روزانہ ایسے ہی دس مرتبہ کم کرتے جائیں آخر کار بدھ کو دس مرتبہ پڑھیں ۔ ہر بار اپنے مقصد کا تصور توجہ ، دھیان اور گریہ و زاری کریں ۔ جمعرات کو پھر نیا ہفتہ اور سابقہ ترتیب کے ساتھ ستر مرتبہ یہ عمل کریں اور روزانہ اسی طرح دس مرتبہ کم کرتے جائیں یہ عمل سات چودہ یا اکیس ہفتے کریں زندگی کا معمول بنا لیں تو بھی اجازت ہے ۔ 

رزق میں اضافہ کیلئے

رزق میں اضافہ کیلئے :۔



درج ذیل آیت کو روزانہ فجر کی نماز کے بعد گیارہ مرتبہ پڑھ لیا کرے اور دعا مانگ لیا کرے انشاءاللہ جلد ہی معاشی حالت بہتر ہو جائے گی ۔
اللَّهُ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ وَيَقْدِرُ لَهُ ۚ إِنَّ اللَّهَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ (العنکبوت 62)

امراض معدہ موٹاپا اور بیروزگاری سے نجات

امراض معدہ موٹاپا اور بیروزگاری سے نجات  :۔


قارئین عبقری السلام علیکم ! میں کافی عرصہ سے عبقری کا قاری ہوں اور حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کو مبارکباد پیش کرنا ہوں جن کی کاوشوں سے ہزاروں ۔ لاکھوں لوگ مستفید ہو رہے ہیں اور اپنی آخرت سنوار رہے ہیں اللہ پاک ان کے علم ، عمل اور عمر میں برکت عطا فرمائے اور اسی طرح دکھی انسانیت کی خدمت اور فیٖض دوسروں تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے ۔
آج کی دنیا کا سب سے بڑا چیلنج ذریعہ معاش :۔
نفسانفسی  کا دور ہے ، تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی ، قلت معاش اور ضروریات زندگی نے انسان کو اس قدر پریشان و مصروف کر دیا ہے کہ وہ عدم تحفظ کا شکار ہے ۔ گھریلو مسائل میں الجھا ہوا ہے صبر و شکر کا دامن ہاتھ سے چھٹتا جا رہا ہے ۔ اور سکون قلب میسر نہیں ۔ ان تمام الجھنوں سے نکلنے کا واحد راستہ صرف اور صرف اللہ پاک کی ذات ہے اور ان تمام مسائل کو حل کرنے کیلئے قرآن حکیم فرقان حمید جیسی عظیم نعمت عطا کی گئی ہے ۔ یہ وہ عظیم کتاب ہے جو انسانوں کیلئے سر چشمہ ہدایت ہے ، رحمت سرمایہ حیات ، رہبر زندگی اور فلاح و بہبود کیلئے خدا کا عظیم ترین تحفہ ہے ۔ یہ وہ مقدس کتاب ہے جو انسان سے ہم کلام ہوتی ہے اسی لئے اس کو قرآن کہا گیا ہے ارشاد خداوندی ہے میں مضطرب کی دعا قبول کرتا ہوں جب وہ مایوس ہو جاتا ہے تو دعا ہی اسے مایوسی سے نکال کر ایک نئے عزم ، حوصلے ، امید اور سکون سے ہم کنار کرتی ہے ۔ دعا ربط خالق و مخلوق کا بہترین ذریعہ ہے اللہ پاک ہم سب کو قرآن سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین ! اور سمجھنے کے بعد اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اسی مضمون کے توسط سے قرآن مجید سے چنے گئے تحائف قارئین عبقری کی نذر کرنا چاہتا ہوں جو درج ذیل ہیں ۔  درج ذیل آیت کو روزانہ فجر کی نماز کے بعد گیارہ مرتبہ پڑھ لیا کرے اور دعا مانگ لیا کرے انشاءاللہ جلد ہی معاشی حالت بہتر ہو جائے گی ۔
اللَّهُ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ وَيَقْدِرُ لَهُ ۚ إِنَّ اللَّهَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ (العنکبوت 62)
دست غیب کا ایک قرآنی مجرب عمل :۔

خوش قسمت ہو جو تسبیح خانہ میں ہو

خوش قسمت ہو جو تسبیح خانہ میں ہو :۔


مولانا ظہور احمد بھگوی صاحب رحمۃاللہ علیہ بڑے اللہ والے گزرے ہیں ان کے ایک خادم منیر احمد بہت مزاحیہ تھے ، ایک دن منیر احمد اپنے پیر سے کہنے لگے آپ کے اتنے امیر امیر مرید ہیں کسی کو کہہ کر مجھے حج تو کروا دیں ۔ مولانا ظہور احمد بھگوی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ اگر تو آئندہ سے مذاق کرنا چھوڑ دے تو میں بات کرتا ہوں ۔ حتیٰ کہ یہ بات اسٹامپ پیپر پر لکھی گئی اب حضرت رحمۃاللہ علیہ نے ایک مرید کو حج کا کہہ دیا ۔انہوں نے سعادت سمجھی کہ ہمارے مرشد کا حکم ہے اس لئے انہوں نے حج کا انتظام کیا ۔ اس وقت حج کیلئے مکہ بحری جہاز سے جانا ہوتا تھا حضرت کیساتھ دو تین خدام اور بھی تھے منیر احمد بھی حضرت کے ساتھ تھے اب حج کیلئے گئے حج کیا حلق کرایا حلق سرمنڈوانے کو کہتے ہیں اس کے بعد احرام کھولا احرام کھول کر پھر طواف زیارت کرنے گئے رمی کی ۔
ہن رب نال گلاں کرن دے :۔ واپسی میں جب منیر احمد گدھے پر سوار ہوا تو کہنے لگا ۔ مڑ ظہور احمد ! ہن رب نال گلاں کرن دے ۔ مولانا ظہور احمد بھگوی صاحب رحمۃاللہ علیہ کہنے لگے تو پھر مذاق کر رہا ہے ؟ منیر احمد کہنے لگا ناں ! ناں ! پھر اللہ سے کہنے لگایا اللہ ! ساڈے جھنگ دا اک رواج اے جیڑھا جنھا وڈا خبیث ہوندا اے جنا وڈا مجرم ہوندا اے ،اس دا منہ کالا کر کے انہوں کھوتے دے بیڈھاندے نیں ۔ طے سر وی منڈوادے نیں ۔ اللہ پاک سر دے وال وی گئے طے کھوتے اتے وی بہہ گیا ۔ مڑ ہونٹر بخشش نہ ہوئی طے گل نہ بنٹریں ۔ مولانا ظہور احمد بھگوی صاحب رحمۃاللہ علیہ کہنے لگے ۔ تو مڑ بکواساں شروع کر دیتیاں ۔ منیر احمد کہنے لگا ناں !ناں ! ظہور احمد ہن رب نال گلاں کرن دے بس اب یہ باتیں ہو ہی رہی تھیں ایک صاحب کمال درویش وقت کے ابدال وہاں سے گزر رہے تھے کیونکہ جتنی بھی باکمال ہستیاں ہوتی ہیں حج پر مکہ میں ضرور ہوتی ہیں ۔ وہ وہاں سے گزرنے لگے تو کہنے لگے بھئی کیا کر رہے ہو؟ اس کو باتیں کرنے سے نہ روکو ۔ میں دیکھ رہا ہوں کہ جس کیفیت کے ساتھ یہ رب سے باتیں کر رہا ہے اور رب کی رحمتیں اس پر اتر رہی ہیں جب انہوں نے یہ بات کہی تو مولانا ظہور احمد بھگوی صاحب رحمۃاللہ علیہ فرمانے لگے ۔ بس ہن گلاں کر بس چھوڑ تو جان تیرا رب جانے جس کو رب سے باتیں کرنے کا سلیقہ آ گیا وہ پا گیا اس کا کام بن گیا ۔

اولاد کو جاہل اور منگتا چھوڑ کر نہ جائیے

اولاد کو جاہل اور منگتا چھوڑ کر نہ جائیے :۔


روز کی ملاقاتین ، خطوط ، میرے سامنے کیسےدکھی دکھی ، الجھے رویے ، لہجے اور چہرے دیکھنے کو ملتے ہیں ۔ خاص طور پر وہ لوگ جن میں ایسے لوگ بھی ہیں جو جوانی کی دہلیز پار کر چکے ہیں یا ابھی جوان ہیں جب ان کے حالات سنتا ہوں تو دل کڑھتا ہے اور احساس ہوتا ہے کہ جب میاں بیوی دونوں کمانے پر لگ جائیں اور نسلوں کیلئے وقت نہ ہو تو اس وقت نسلوں کا کیا بنتا ہے ؟یا پھر بیوی گھر داری میں میاں کا ساتھ دے اور میاں اپنی مصروف زندگی چاہے وہ سیاسی ہو ، مذہبی ہو، سماجی ہو ، یا کاروباری ہو جس نوعیت کی بھی ہو اپنے گھر اور نسلوں کیلئے وقت نہ دے سکے اس وقت نسلوں کا کیا بنے گا اور وہ کن لہجوں اور رویوں کے ساتھ زندگی کے دن رات طے کرتے ہیں ؟ اس کا کچھ عکس ایک خط کی شکل میں ، میں آپ کی خدمت میں پیش کرتا ہوں ۔


 یاد رکھیں ! ابتدا کے پانچ سال نہایت اہم ہوتے ہیں

بچے کی میموری میں جو چیز ڈالنی ہے ڈال دیں ۔ پھر اس کی تعمیر اور ترقی ہمیشہ سدا بہار رہے گی مجھے ایک تھانیدار نے کام کی بات کہی کہنے لگا سپریم کورٹ تک فیصلے تھانے کی ایف آئی آر پر ہی ہوتے ہیں ایف آئی آر ٹھیک کٹی تو فیصلے بھی ٹھیک ، ایف آئی آر غلط کٹی تو فیصلے بھی غلط ، اصل بنیاد ایف آئی آر ہوتی ہے ۔ ایسے ایسے جوان نیم پاگل ، نفسیاتی مریض اور ٹینشن کے مارے ہوئے ملتے ہیں کہ جو مخلوق سے بے زار نعوذباللہ خالق سے بے زار ، معاشرہ میں رہتے ہوئے بھی اپنے اندر معاشرہ کیلئے نفرت بھر ے جذبات حتیٰ کہ ماں باپ ، بہن بھائیوں کیلئے بھی منفی جذبات رکھتے ہیں ۔ معلوم ہوا شروع سے اولاد کی تعمیر و تربیت اور ترقی کیلئے وقت نہیں نکالا گیا ۔ آپ پوری کوشش پوری محنت کر لیں باقی ان کی قسمت اور مقدر ، جو وقت اولاد کیلئے ہوتا ہے وہ موبائل ، انٹرنیٹ ، خبریں اور چینل کیلئے وقف ہوتا ہے

اور اولاد کو موبائل ، انٹرنیٹ اور کارٹونوں کے حوالے کر دیا جاتا ہے ، اس کے بعد کیا ہوتا ہے ۔ ایک جوان کے جذبات آپ خود ملاحظہ کریں ۔

Friday, January 1, 2016

ماہنامہ عبقری جنوری 2016

Ubqari Monthly Magazine January 2016 




https://drive.google.com/file/d/0B7IL50o44DOVLWZ2WWZYZTVabTg/view?usp=sharing

فہرست مضامین

غیبی رزق کے دروازے کھلوائیں
بڑھاپیٹ اور معدے کی تمام خرابیاں ختم
ربیع الآخر میں خاتمہ بالخیر کے اعمال لیجئے
جنات کا پیدائشی دوست
دعوت خیر کی برکات
مراقبہ سے علاج
موٹاپا اور معدہ کے پرانے مریض متوجہ ہوں
عبقری روحانی اجتماع کے حسین مناظر
گمشدہ چیز فرد اور سرمایہ پانے کا وظیفہ