قارئین لائے انوکھے اور
آزمودہ ٹوٹکے:۔
ہر کام میں آسانی
کیلئے:۔
نماز کی پابندی کے بعد درود شریف سات بار ، سورہ فاتحہ سات
بار ، آیۃالکرسی سات بار ، سورہ حشر کی آخری چار آ یات سات بار ، چاروں قل سات بار
، درود شریف سات بار ، صبح و شام پڑھ کر گھر کے چاروں کونوں میں چھڑکیں ، افضل وقت
سورج طلوع ہونے سے پہلے اور غروب ہونے کے بعد کا ہے۔
گنجا پن دور کرنے
کیلئے:۔
آم کا کم از کم ایک سال پرانے اچار کا تیل گنج کے مقام پر
لگانے سے چند روز میں مثبت نتائج حاصل ہوں گے۔
اولاد کے حصول کیلئے :۔
چالیس لونگوں پر سات بار درج ذیل آیت کو پڑھے اور حیض کے
غسل سے فراغت کے بعد روزانہ ایک لونگ کھائے ، لونگ رات کو کھانی ہے اور اس پر پانی
نہیں پینا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دل کے بند والو کیلئے
:۔
سیب کا سرکہ ایک کپ، ادرک کا رس ایک کپ، لہسن کا رس ایک کپ ،کسی
برتن میں ڈال کر آگ پر چڑھا ئیں دوا بال آنے پر اتار لیں اور اس میں شہد اتنا ڈال
دیں کہ کھٹا س ختم ہو جائے دو گھونٹ پی لیں ۔
بچہ فیڈر نہ چھوڑتا ہو
تو:۔
بچہ فیڈرنہ چھوڑتا ہو تو نیم کے پتے پیس کر فیڈر کے نپل پر
لگا دیں انشاءاللہ فیڈر چھوڑ کر کپ میں دودھ پینا شروع کر دے گا ۔
بلڈ پریشر کے مریضوں
کیلئے نسخہ :۔
ھوالشافی :۔ کدو کو دھو کر اس کا پانی نکال کر مصری ملا کر نہار منہ سات
دن پئیں ۔
ہاضمہ خراب ہونے کی
صورت میں :۔
ھوالشافی :۔ سیاہ مرچ ، سفید زیرہ ، نمک ہم وزن ملا کر اچھی طرح پیس لیں تازہ تربوز کاٹ
کر اس پر یہ مصالحہ چھڑک کر کھائیں ۔
خشک کریم کو کارآمد
بنانے کیلئے :۔
اگر آپ کی کوئی کریم خشک ہو گئی ہے تو اس میں مناسب مقدار
میں عرق گلاب ملا لیں تو کریم کو دوبارہ کار آمد بنایا جا سکتا ہے۔
پیاز کے فوائد:۔
ہیضے کی وبا میں پیاز چھیل کر گھر میں لٹکا دی جائے تو دست
اور قے کی شکایت نہیں ہوتی ، سرکے میں پیاز کے ٹکڑے ڈال کر کھانے سے قوت ہاضمہ تیز
ہوتا ہے اس کے ساتھ دائمی قبض اور گیس سے نجات مل جاتی ہے پیاز کے رس میں چھوٹی
الائچی کے دانے پیس کر ملائیں اور اسے بار بار چٹانے سے دست اور الٹیاں بند ہو
جاتی ہیں ۔
موٹاپے سے علاج:۔
صبح نہار منہ پانچ گلاس پانی پی لیا کریں ۔ رات کو کام ختم
کرنے کے بعد مسور کی دال چار کھانے کے چمچ چار گلاس پانی میں ڈال کر اتنا پکائیں
کہ ایک گلاس باقی رہ جائے ۔ پھر اس کو گلاس میں ڈال کر رکھ دیں اور صبح اٹھ کر
نہار منہ پی لیں ۔ چالیس دن تک یہ عمل کرنا ہے روز تازہ بنانا ہے ۔ دال کو پھینک
دیں یہ عمل صرف شادی شدہ حواتین وحضرات کر سکتے ہیں ۔
کرایہ دار سے مکان خالی
کروانے کا روحانی ٹوٹکہ :۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ماہنامہ عبقری
پچھلے پانچ سال سے مسلسل پڑھ رہاہوں ۔میں نے عبقری مارچ 2011 شمارہ کے صفحہ نمبر
25 پر کرایہ دار سے مکان خالی کروانے کا عمل پڑھا ۔ میں نے آج تک جس کسی کو بھی یہ
عمل دیا اس کا کام پورا ہوا۔ یہ بہت جاندار اور زبردست عمل ہے ۔ کافی لوگوں کا
آزمودہ ہے ۔ عمل یہ ہے ! جو کوئی اپنے کرایہ دار سے مکان یا دکان خالی کروانا
چاہتاہو یا کوئی ناجائز قابض ہو گیا ہو اور کسی بھی جائز طریقے سے خالی کرنے کو
تیار نہ ہو تو ذیل کا عمل کرے اس مقصد کیلئے قبلہ رخ کھڑے ہو کر بعد نماز مغرب اول
و آخر گیارہ بار درود پاک اکتالیس مرتبہ سورہ فاتحہ اکتالیس بار سورہ اخلاص اور
تین سو مرتبہ آیت کریمہ پڑھ کر اپنے ہاتھ دعا کیلئے بلند کرے کہ وہ سر سے اوپر ہو
جائیں پھر اللہ سے انتہائی عاجزی سے دعا مانگے یہ عمل گیارہ دن تک مسلسل کرے
انشاءاللہ مراد ضرور پوری ہو گی ۔تنبیہ :۔
خبردار ! اس عمل کو ناجائز ہر گز نہ کرے اور گیارہ روز سے زائد کرنے کی بھی اجازت
نہیں اگر گیارہ روز سے پہلے مقصد حاصل ہو جائے تو اس عمل کو اسی وقت روک دیں ۔ اور
مقصد حاصل ہونے کے بعد حسب توفیق خیرات فقراء میں تقسیم کریں ۔
تلی کا بڑھ جانا یا سکڑ
جانے کا نایاب وکامیاب علاج:۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے عبقری ایک مرتبہ
ایسے ہی بک سٹال سے خرید ا اور اب تک خریدتا ہی چلا جا رہا ہوں ، مجھے اس شمارے کا
ہر ماہ بے چینی سے انتظار رہتا ہے ۔ میرے پاس تلی کے امراض کا ایک نایاب و کامیاب
علاج ہے ۔ اس مرض کے مریض کو مسلسل بخار رہتا ہے ۔ علاج یہ ہے کہ مرد ہو تو بکرے
کی تلی ، عورت ہو تو بکری کی تلی ۔ درخت کیکر کے سات عدد کانٹے اور سورہ یٰسین
پڑھنی ہے ۔ پہلی مبین پر پہنچیں تو ایک کانٹے پر پھونک ماریں اور کانٹے کو تلی میں
چبھو دیں اسی طرح ساتوں کانٹوں کو تلی میں
چبھو دیں ۔ پھر سورہ کو مکمل کر کے تلی پر پھونک ماریں ۔ پھر تلی کو مریض کی چارپائی
کے اوپر چھت سے لٹکا دیں تاکہ مریض اس کےنیچے رہے ،چند دنوں میں انشاءاللہ مریض
شفایاب ہو جائے گا ۔ یہ میرے تجربے میں ہے کئی مریضوں کو اس عمل سے شفاء مل چکی
ہے۔ قارئین ! انشاءاللہ تعالیٰ آپ کو یہ عمل ہر گز مایوس نہیں کرے گا ۔
کھانسی ہو گلے میں ورم
یا بخار سب ٹھیک:۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس میرے کچھ
آزمودہ ٹو ٹکے ہیں جو میں قارئین کی نظر کر رہی ہوں کھانسی
سے آرام :۔ ایک گلاس دودھ میں
ایک چائے کا چمچہ ہلدی ایک ٹکڑا ،ادرک چند عدد ،کالی مرچ ڈال کر اتنا پکائیں کہ
ایک کپ رہ جائے پھر اس میں شہد ڈال کر رات کو سونے سے پہلے پئیں تین دن میں ہی
آرام آ جائے گا ۔ گلے کا ورم :۔ املتاس کی
پھلی پانی میں ابال کر صبح اس پانی سے غرارے کریں انشاءاللہ بہت جلد فرق محسوس ہو
گا۔بخار کیلئے :۔ خاکسیری کو منقوں میں بھر
کر تولے پر گرم کر کے پانچ عدد منقیٰ استعمال کرنے سے پرانا اور تیز بخار اتر جاتا
ہے ۔ قے کی صورت میں :۔ پودینہ ، سونف ،
بڑی الائچی کا قہوہ بنا کر دن میں بار بار پینے سے قے فوراً ختم ہو جاتی ہے۔ قبض اور بواسیر :۔ چند عدد انجیر کو رات پانی میں
بھگو دیں اور صبح نہار منہ چبا کر کھالیں اور اوپر سے یہ پانی پی لیں ۔ بہت اکسیر
ہے ۔
گلے کی گلٹیاں ایک دم
سے ٹھیک:۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں 2012 اپریل فیصل
آباد کے نڑ والا چوک کے بازار میں گئی، وہاں ایک بک سٹال پر میں نے عبقری دیکھا ،
جس کے ٹائٹل پر لکھا تھا ، درود خضریٰ پڑھیے ہر پریشانی سے نجات پائیے ۔ میں نے جب
یہ لکھا دیکھا تو فوراً رسالہ خرید لیا ۔ گھر آ کر پڑھا درود خضریٰ سے مجھے محبت
ہے اس لئے خرید لیا تھا ۔ جب میں نے رسالہ پڑھا تو مجھے لگا جیسے میرے ہاتھ کوئی
بہت بڑا خزانہ لگ گیا ۔ میرے پاؤں میں بہت درد رہتا تھا ۔ مجھے چلنا پھرنا بہت
مشکل تھا ، پاؤں میں جوتے نہیں پہن سکتی تھی بازار میں اپنے بیٹے کے ساتھ موٹر
سائکل پر بڑی مشکل سے گئی تھی ۔ اس دن سے لے کر آج تک ہر ماہ باقاعدگی سے رسالہ
عبقری خریدتی ہوں ۔ کوئی نہ کوئی ٹوٹکہ ضرور آزماتی ہوں جس سے مجھے بہت فائدہ ہوتا
ہے ۔ میں نے پاؤں کے درد کیلئے ایک عمل کیا جو کہ یہ ہے "یا حفیظ، یا حفیظ، یا حفیظ، یارقیب، یاوکیل، یاناصر، یابصیر،
یااللہ، یااللہ، یااللہ" گیارہ بار پڑھ کر ہاتھوں پر پھونک مار کر
ہاتھ کمر پر چہرے پر اور پاؤں پر پھیر لئے اس کے علاوہ ہاتھ پاؤں پر بھی پھونک مار
دی ۔ چند دن یہ عمل کرنے کے بعد میرے پاؤں میں جو شدید تکلیف تھی وہ ختم ہو گئی ،
اس کے علاوہ میرے گلے میں گلٹیاں تھیں رسالے میں لکھا ہوا تھا کہ پتھر پر لکھ کر
دم کریں ، میرے پاس پتھر نہیں تھے میں نے درج بالا الفاظ پڑھ کر ہاتھوں کی پوروں
پر دم کر کے اپنے گلے پر پھیر لیاکرتی تھی الحمدللہ کچھ عرصہ یہ عمل کرنے سے میرے
گلے کی گلٹیاں ختم ہو گئیں ۔ اس کے علاوہ میرے زندگی میں دو عمل ہیں جو میں ہر
مشکل و مصیبت کی گھڑی میں کرتی ہوں اور وہ مصیبت ختم ہو جاتی ہے ۔ کوئی مشکل یا
مصیبت آئے تو میں" حسبنا اللہ و نعم الوکیل"
بہت زیادہ پڑھتی ہوں بہت جلد پریشانی دور ہو جاتی ہے ۔ دوسرا عمل جب قرضہ بہت
زیادہ ہو جائے تو کوئی ذریعہ اترنے کا نظر نہ آ رہا ہو تو نماز فجر اور مغرب کے
بعد اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود ابراہیم کے ساتھ ۔۔۔۔۔ایک سانس میں سات سات
مرتبہ پڑھیں ۔ ایک اور عمل جب کوئی زہریلا جانور ڈنگ مار دے تو ڈنگ والی جگہ پکڑ
کر ایک سانس میں سات مرتبہ درج بالا آیت پڑھیں اور وہاں تھوک لگا دیں یا پھونک مار
دیں ۔ تین یا پانچ مرتبہ دم کر نے سے درد رک جاتی ہے ، سوزش بھی نہیں پڑتی ۔
بدمزاج ترین شخص بھی
محبت سے ملے:۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم سب بے حد شکر گزار
ہیں آپ کے اور آپ کے عبقری رسالے کے جس کے ذریعے مخلوق خدا کو اپنی پریشانیوں سے
نجات مل رہی ہے اور اللہ پاک کا قرب نصیب ہو رہا ہے ۔ اللہ پاک آپ کا سایہ تادیر
قائم رکھے ۔ صحت اور ایمان کی سلامتی کے ساتھ یہ ادارہ دن دگنی رات چگنی ترقی کرے
۔ آمین ! میں نے عبقری رسالے میں "یا احد ،یا
ودود "پڑھا تھا ۔ میں نے جب جب اسے آزمایا اور اس کا وفد کیا بد
سے بد مزاج شخص بھی مجھ سے بے حد محبت اور اپنائیت سے ملا ۔ سنت میں بے حد طاقت ہے:۔ڈاکٹرز
نے میرے دانتوں پر مکمل سیلنگ کا کہا تھا لیکن آپ کے درس سننے کے بعد میں نے مسواک
یہ نیت کر کے استعمال کرنا شروع کیا کہ سنت میں بے حد طاقت ہے ۔ یقین جانیے ! تین
چار دن کے اندر اندر میرے دانت بالکل صاف اور چمکدار ہو گئے اور میں دوسروں کو بھی
یہ عمل بتاتی ہوں ۔ آپ کے درس کی بدولت ہی آہستہ آہستہ میرے دل کی دنیا بدلنی شروع
ہو گئی ہے ۔ آپ سے گزارش ہے کہ ہم سب لوگوں کیلئے دعا کیجئے کہ ہم سب ایسے بن
جائیں جیسا اللہ پاک ہمیں دیکھنا چا ہتے ہیں ۔
پھٹی ایڑیوں کیلئے
آزمایا ٹوٹکہ :۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! گرمی تقریباً جا چکی
ہیں اور سردیوں کی آمد آمد ہے۔ سردیوں میں گھریلو عورتوں اور گاؤں میں زمینوں پر
کام کرنے والوں کو سب سے بڑا جو مسئلہ ہوتا ہے وہ پھٹی ایڑیوں کا ہے ۔ میرے پاس
ایک ہمارا آزمودہ گھریلو ٹوٹکہ ہے جس کے استعمال سے اب کی بار سردیوں میں عبقری کے
کسی قاری کو ایڑیوں کے پھٹنے کا مسئلہ نہیں ہو گا ۔ کوئی بھی صابن چاہے لائف بوائے
ہی ہو یا جو نہانے کیلئے گھر لاتے ہیں ، صابن کا تھوڑا سا حصہ کاٹ کر پانی میں
بھگو دیں ، دو گھنٹوں کے بعد جب وہ نرم ہو جائے تو اسے کریم کی طرح بنا لیں اس میں
حسب ضرورت گلیسرین ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں جب کریم کی طرح بن جائے تو اسے کسی
کھلے منہ والی بوتل میں رکھ لیں دن میں دو تین بار ایڑیوں پر لگائیں ۔ رات کو سوتے
وقت لگا کر سوئیں ، صبح اچھی طرح صاف کر لیں ۔ صرف دو دن استعما ل سے ہی واضح فرق
نظر آ جائے گا ، ایڑیاں چاہے جتنی بھی پھٹی ہوں یوں صاف اور نرم ہو جاتی ہیں جیسے
چھوٹے بچوں کی ہوتی ہیں ۔ اس کریم کو ہاتھوں اور پورے پاؤں پر بھی لگاسکتے ہیں
ہاتھ پاؤں نرم ملائم ہو جاتے ہیں اور رنگ بھی صاف ہو جاتا ہے ۔ چہرے پر ہر گز نہ
لگائیں ۔ میرے ماموں جو صادق آباد میں رہتے ہیں زمیندار ہیں سردیوں میں فصلوں میں
کام کرنا پڑتا ہے ، کماد کی فصل میں ان کے ہاتھ پاؤں بہت زیادہ پھٹ جاتے تھے وہ
یہی کریم لگاتے ہیں اب انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہوتا ۔ بہت ہی آسان او رسستا نسخہ ہے
۔ آزما کر دیکھیں اور دعاؤں میں یاد رکھیں ۔