Friday, January 22, 2016

حافظہ اور ذہانت کے لیے، ابنارمل دماغی طور پہ کمزور بچوں کے لیے وظیفہ

پاگل خانے جانے والا بھائی آئی سی ایس کر رہا ہے :۔
میرا چھوٹا بھائی جب پیدا ہوا تو دماغی طور پر نہایت سست تھا ٪80 ابنارمل تھا ہم نے ماہر نفسیات کو بھی دکھایا انہوں نے نیند کی دوائیں دے کر برا حال بنا دیا وہ پڑھنے میں خوف کھاتا تھا اور ہر بات میں پیچھے تھا میرے ابو اور دادا کہتے تھے اسےپاگل خانے داخل کرو ادو ۔ لیکن میری امی نے اس پر بہت محنت کی حصن حصین ہے دعاؤں کی کتاب اس میں سے ایک عمل امی نے پڑھا تھا وہ عمل کیا اور آج میرا وہ بھائی سارے لڑکوں سے زیادہ ذہین ہے اور ماشاءاللہ میتھ ، فزکس اور کمپیوٹر میں آئی سی ایس کر رہا ہے ۔ اور دماغ اس قدر ہے کہ لوگ حیران رہ جاتے ہیں کہ یہ بات کیسے کر جاتا ہے جو ہم نے سوچی بھی نہیں ہوتی ۔

عمل :۔ تین مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ کر جو تھوک منہ میں رہ جائے یعنی جمع ہو جائے وہ ابنارمل بچے پر تھوکیں تین دن تک صبح و شام کریں میری والدہ جب یہ عمل کرتی تھیں ۔ تو تین ماہ تک بھائی ٹھیک رہتا تھا کچھ عرصہ مسلسل کیا تو الحمد اللہ بھائی ٹھیک ہو گیا آج وہی سب سے زیادہ ذہین ہے الحمدللہ !

Thursday, January 21, 2016

امراض زنانہ کیلئے مفید نسخہ

امراض زنانہ کیلئے مفید نسخہ :۔

اندام نہانی سے سفید رطوبت بہتی ہو ہاضمہ بگڑ گیا ہو چہرہ بے رونق ہو رہا ہو ، پیٹ پھول گیا ہو ، قبض اور درد سر کی شکایت رہتی ہو تو انگور کا رس ایک چمچ صبح و شام استعمال کرنے سے فائدہ ہوتا ہے حاملہ عورت کو اگر روزانہ بلا ناغہ انگور یا انگور کا رس دیا جائے تو اسے غشی ، چکر ، درد دانت ، مروڑ، سوزش ، اپھارہ اور قبض وغیرہ کی شکایت نہ ہو گی پیٹ کا بچہ بھی تندرست اور مضبوط ہو گا ۔ اگر کسی موسم میں انگور نہ ملیں تو کشمش استعمال کریں۔
گردہ درد کو رفع کرنے کیلئے :۔
چولائی کے پتے دو تولہ تھوڑے سےپانی میں جوش دیں پھر چھان کر تھوڑی سی چینی ملا کرپینے سے گردہ مثانہ کی تکلیف رفع ہو جاتی ہے
گردہ اور مثانہ کی پتھری دور کرنے کیلئے :۔
نرم پتے مولی کے جس قدر آپ کھا سکیں کھاتے رہیں اس عمل سے بیس دن میں پیشاب کے راستے پتھری خارج ہو جاتی ہے ۔
گردہ مثانہ کی ریت اور کنکر کیلئے اسراری نسخہ :۔
آم کے سبز پتے سایہ میں خشک کر کے سفوف بنا لیں اور بقدر چھ ماشہ باسی پانی سے روزانہ ایک دفعہ استعمال کریں پندرہ بیس روز میں ریت اور کنکر رفع ہو جائے گی ۔
پانچ منٹ میں درد گردہ غائب:۔
سونف آدھ پاؤ، الائچی سبز ایک تولہ ، ست پودینہ ایک تولہ ، پہلے دونوں دواؤں کو کوٹ پیس لیں بعد میں ست پودینہ ڈالیں 4 گرام ہمراہ پانی استعمال کریں ۔
زخموں کیلئے اکسیر :۔
تل پیس کر شہد میں ڈال کر مرہم بنا لیں اور پھر اس مرہم کو زخم پر لگائیں زخم بہت جلد ٹھیک ہو جائے گا ۔
مغظ منی کیلئے :۔
منی کو گاڑھا اور کافی مقدار میں پیدا کر کے وقت مردمی کو بحال کرتی ہے سنگھاڑا خشک ، اسگند ھ ناگوری ، دونوں اجزاء کو ہموزن لے کر باریک سفوف بنا لیں خوراک تین ماشہ صبح و شام ہمراہ دودھ استعمال کریں ۔
قوت باہ کے اضافہ کیلئے غذائیں :۔
ہریسہ قوت باہ کیلئے بہت لاجواب چیز ہے یہ کٹے ہوئے گیہوں ، گوشت ، گھی اور مصالحہ ڈال کر پکایا جاتا ہے ۔
حیس کھانے سے قوت باہ میں اضافہ ہوتا ہے حیس تین چیزوں سے مل کر بنتا ہے کھجور، مکھن ، جما ہوا دہی بعض روایات میں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہما سے منقول ہے کہ حضور ﷺ کو حیس بہت پسند تھا ۔
مکھن اور شہد ملا کر کھانے سے قوت باہ میں اضافہ ہوتا ہے ۔
کھجور کو مکھن کے ساتھ ملا کر کھانے سے قوت باہ زیادہ ہوتی ہے بدن بڑھتا ہے آواز صاف ہوتی ہے ابو نعیم نے کتاب الطب میں لکھا ہے کہ رسول اللہ ﷺ کو کھجور کے ساتھ مکھن ملا کر کھانا بہ پسند تھا ۔
حضرت ابو ہزیل بن الحکیم کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کا ارشاد ہے کہ بدن سے بالوں کا جلد دور کرنا قوت باہ کو بڑھاتا ہے اس سے اطباء کے نزدیک زیر ناف بال مراد ہیں ۔
ہر درد سے شفاء حاصل کرنے کیلئے :۔
وَ إِنْ يَمْسَسْکَ اللَّهُ بِضُرٍّ فَلا کاشِفَ لَهُ إِلاَّ هُوَ وَ إِنْ يَمْسَسْکَ بِخَيْرٍ فَهُوَ عَلي‏ کُلِّ شَيْ‏ءٍ قَديرٌ   اگر آپ کو ہر قسم کی تکلیف اور درد سے شفاء حاصل کرنی ہو تو سات یا گیارہ بار مذکورہ آیت کو جس جگہ تکلیف ہو وہاں ہاتھ رکھ کر پڑھیں اور دم کر دیں ۔
جس جگہ درد ہو اس جگہ کو مضبوط پکڑ کر 10 مرتبہ سورہ فاتحہ اور 10 مرتبہ سورہ کافرون پڑھ  کر دم کریں اور چھوڑ دیں پھر مریض سے دریافت کریں کہ آرام آیا یا نہیں آرام نہ آیا ہو تو دوبارہ اسی طرح کریں تین بار کرنے سے انشاءاللہ درد جاتا رہے گا اور اگر پھر بھی درد نہ جائے تو گیارہ مرتبہ کرنے سے یقیناً درد دور ہو جائے گا ۔
قوت باہ کیلئے روحانی علاج :۔
سورہ البینہ پارہ 30 کسی برتن میں مکمل لکھ کر پلانے سے قوت میں اضافہ ہوتا ہے ۔
وسعت رزق کیلئے :۔
امام بونی رحمۃ اللہ علیہ کا قول ہے کہ اسم یا وکیل کو کثرت سے پڑھنے والے کے اسباب رزق میں اللہ پاک اضافہ فرماتا ہے ۔
معاملہ کی چھان بین اور حزانہ غیب حاصل کرنے کیلئے :۔
اگر کوئی شخص کسی معاملے کی چھان بین دریافت کرنا چاہتا ہے یا خزانہ غیب پانا چاہتا ہے تو اسے چاہیے بارہ روز تک روزانہ بارہ ہزار مرتبہ اللہ الصمد پڑھے سب بھید ظاہر ہوں گے جو کوئی خزانہ غیب سے پائے یا معلوم کرنا چاہے تو چھ دن صبح و شام چھ ہزار چھ سو چھیاسٹھ مرتبہ اللہ الصمد پڑھے خزانہ خود بخود معلوم ہو جائے گا یا کوئی بزرگ خواب میں آ کر اطلاع دیں گے نماز پانچ وقت باجماعت پڑھیں چھوٹے بڑے گناہوں سے بچیں ۔
کسی کو مہربان کرنے کیلئے :۔
اگر کسی شخص کو اپنے اوپر مہربان کرنا ہو تو یامتین کو پانچ سو مرتبہ پڑھ کر میوہ یا شیرینی پر دم کر کے دیں جو نہی وہ میوہ کھائے گا مہربان ہو گا ۔
غربت اور تنگدستی کا حل :۔
جو غربت اور تنگدستی سے دو چار ہو یعنی خرچ زیادہ ہو اور آمدنی کم ہو اسے چاہیے کہ یا وھاب کو گیارہ سو مرتبہ صبح و شام پڑھے انشاءاللہ غربت ٹل جائے گی ۔
مالی پریشانی کا حل :۔
اگر کوئی شخص اچانک کسی مالی پریشانی میں مبتلا ہو گیا ہو اسے چاہیے کہ وہ یارزاق کو اکیس ہزار مرتبہ روزانہ چالیس دن تک پڑھے انشاءاللہ پریشانی ٹل جائے گی ۔
دشمن کی قید :۔
اگر کوئی شخص دشمن کی قید یا مقدمہ میں ناحق پھنس گیا ہو تو اس کیلئے چند افراد مل کر اکیس ہزار مرتبہ روزانہ یا فتاح سات دن تک پڑھیں انشاءاللہ قید سے رہائی پائے گا ۔
شدید زخموں سے آرام کیلئے :۔
سورۃ طارق کا تین دن تک تین مرتبہ پڑھ کر شدید زحموں پر دم کرنا اللہ پاک کے فضل سے زخموں کو بہت جلد اچھا کرتا ہے ۔
جب ٹریفک بلا ک ہو تو :۔
 جب ٹریفک بلاک ہو اور راستہ نہ مل رہا ہو تو اپنی سواری پر بیٹھے بیٹھے یقین کے ساتھ رب سلم سلم  پڑھیں اور پڑھتے جائیں اللہ پاک غیب سے راستہ بنا دیتے ہیں ۔
بحالی ملازمت کیلئے:۔
اسم یارزاق کو گیارہ ہزار مرتبہ روزانہ پڑھنا بحالی ملازمت کیلئے مجرب ہے جب تک آپ بحال نہیں ہو جاتے اس وقت تک پڑھتے رہیں ۔
گھر کا کوئی فرد اگر لاپتہ ہو جائے :۔
اگر کسی عورت کا شوہر ، بیٹا ، بیٹی یا بھائی یا بہن گھر سے ناراض ہو کر چلا جائے یا کسی کی بیوی، بیٹی یا بیٹا ناراض ہو کر گھر سے بغیر بتائے چلا جائے تو اس کی واپسی کیلئے بعد نماز عشاء روزانہ اول و آخر گیارہ بار درود ابراہیمی پڑھے اس کے بعد تیرہ سو بار یہ کلمات پڑھے رب انی مغلوب فانتصر پھر اس کی واپسی کیلئے دعا کرے انشاءاللہ لاپتہ شخص واپس آ جائے گا ۔
نبوی ﷺ عمل ر ب نے اتنا دیا کہ گھر میں رکھنے کی جگہ نہ رہی :۔
مواہب لدینہ میں روایت ہے کہ ایک شخص حضور اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ دنیا میری طرف سے پیٹھ پھیر کر چلی گئی ہے آپ ﷺ نے فرمایا کہ ملائکہ کی تسبیح پڑھا کرو عرض کیا کہ ملائکہ کی تسبیح کیا ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا کہ صبح صادق کے بعد سورج نکلنے سے پہلے سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم اور سو مرتبہ استغفار یہ سن کر وہ شخص چلا گیا اور چند روز کے بعد آیا اور آپ ﷺ سے عرض کیا کہ خدا نے مجھے اتنا دیا کہ گھر میں رکھنے کو بھی جگہ نہ رہی۔
رزق میں برکت کیلئے :۔
روزانہ نماز عشا کے بعد سورہ واقعہ پڑھیں روزانہ نماز فجر کے بعد سورہ مزمل دس مرتبہ پڑھنے سے تنگدستی دور ہو جاتی ہے اور اللہ پاک رزق بڑھاتے ہیں۔
دست غیب کا آسان عمل :۔
نو چندی جمعرات کو روزہ رکھے اور خرمہ یا کشمش سے افطار کرے بعد نماز مغرب ایک سو ایک مرتبہ پڑھے پھر نماز عشاء کے بعد کسی سے بات نہ کرے اور دوبارہ ایک سو ایک بار صدق دل سے پڑھے اول و آخر درود شریف پھر اسی طرح تعویذ لکھ کر موم جامہ کر کے بازو پر باندھ لے
ب س م ا ل ل ا ہ ا ل ر ح م ا ن ا ل ر ح ی م
یہ تعویذ باندھ کر جس شخص کے پاس جائے گا اس کے دل میں عزت پیدا ہو گی اور اللہ تعالیٰ رزق اور روزگار کی صورتیں غیب سے پیدا کرے گا یہ راز کسی پر ظاہر نہیں کرنا چاہیے۔
 
دست غیب کا آسان عمل

 پھر نماز عشاء کے بعد کسی سے بات نہ کرے اور دوبارہ ایک سو ایک بار صدق دل سے پڑھے اول و آخر درود شریف پھر اسی طرح تعویذ لکھ کر موم جامہ کر کے بازو پر باندھ لے 

رزق میں برکت کیلئے

رزق میں برکت کیلئے :۔

روزانہ نماز عشا کے بعد سورہ واقعہ پڑھیں روزانہ نماز فجر کے بعد سورہ مزمل دس مرتبہ پڑھنے سے تنگدستی دور ہو جاتی ہے اور اللہ پاک رزق بڑھاتے ہیں۔

نبوی ﷺ عمل ر ب نے اتنا دیا کہ گھر میں رکھنے کی جگہ نہ رہی

نبوی ﷺ عمل ر ب نے اتنا دیا کہ گھر میں رکھنے کی جگہ نہ رہی :۔

مواہب لدینہ میں روایت ہے کہ ایک شخص حضور اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ دنیا میری طرف سے پیٹھ پھیر کر چلی گئی ہے آپ ﷺ نے فرمایا کہ ملائکہ کی تسبیح پڑھا کرو عرض کیا کہ ملائکہ کی تسبیح کیا ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا کہ صبح صادق کے بعد سورج نکلنے سے پہلے سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم اور سو مرتبہ استغفار یہ سن کر وہ شخص چلا گیا اور چند روز کے بعد آیا اور آپ ﷺ سے عرض کیا کہ خدا نے مجھے اتنا دیا کہ گھر میں رکھنے کو بھی جگہ نہ رہی۔

گھر کا کوئی فرد اگر لاپتہ ہو جائے

گھر کا کوئی فرد اگر لاپتہ ہو جائے :۔

اگر کسی عورت کا شوہر ، بیٹا ، بیٹی یا بھائی یا بہن گھر سے ناراض ہو کر چلا جائے یا کسی کی بیوی، بیٹی یا بیٹا ناراض ہو کر گھر سے بغیر بتائے چلا جائے تو اس کی واپسی کیلئے بعد نماز عشاء روزانہ اول و آخر گیارہ بار درود ابراہیمی پڑھے اس کے بعد تیرہ سو بار یہ کلمات پڑھے رب انی مغلوب فانتصر پھر اس کی واپسی کیلئے دعا کرے انشاءاللہ لاپتہ شخص واپس آ جائے گا ۔

بحالی ملازمت کیلئے

بحالی ملازمت کیلئے:۔

اسم یارزاق کو گیارہ ہزار مرتبہ روزانہ پڑھنا بحالی ملازمت کیلئے مجرب ہے جب تک آپ بحال نہیں ہو جاتے اس وقت تک پڑھتے رہیں ۔

جب ٹریفک بلا ک ہو تو

جب ٹریفک بلا ک ہو تو :۔

 جب ٹریفک بلاک ہو اور راستہ نہ مل رہا ہو تو اپنی سواری پر بیٹھے بیٹھے یقین کے ساتھ رب سلم سلم  پڑھیں اور پڑھتے جائیں اللہ پاک غیب سے راستہ بنا دیتے ہیں ۔

شدید زخموں سے آرام کیلئے

شدید زخموں سے آرام کیلئے :۔

سورۃ طارق کا تین دن تک تین مرتبہ پڑھ کر شدید زحموں پر دم کرنا اللہ پاک کے فضل سے زخموں کو بہت جلد اچھا کرتا ہے ۔

دشمن کی قید

دشمن کی قید :۔

اگر کوئی شخص دشمن کی قید یا مقدمہ میں ناحق پھنس گیا ہو تو اس کیلئے چند افراد مل کر اکیس ہزار مرتبہ روزانہ یا فتاح سات دن تک پڑھیں انشاءاللہ قید سے رہائی پائے گا ۔

مالی پریشانی کا حل

مالی پریشانی کا حل :۔

اگر کوئی شخص اچانک کسی مالی پریشانی میں مبتلا ہو گیا ہو اسے چاہیے کہ وہ یارزاق کو اکیس ہزار مرتبہ روزانہ چالیس دن تک پڑھے انشاءاللہ پریشانی ٹل جائے گی ۔

غربت اور تنگدستی کا حل

غربت اور تنگدستی کا حل :۔

جو غربت اور تنگدستی سے دو چار ہو یعنی خرچ زیادہ ہو اور آمدنی کم ہو اسے چاہیے کہ یا وھاب کو گیارہ سو مرتبہ صبح و شام پڑھے انشاءاللہ غربت ٹل جائے گی ۔

کسی کو مہربان کرنے کیلئے

کسی کو مہربان کرنے کیلئے :۔

اگر کسی شخص کو اپنے اوپر مہربان کرنا ہو تو یامتین کو پانچ سو مرتبہ پڑھ کر میوہ یا شیرینی پر دم کر کے دیں جو نہی وہ میوہ کھائے گا مہربان ہو گا ۔

معاملہ کی چھان بین اور حزانہ غیب حاصل کرنے کیلئے

معاملہ کی چھان بین اور حزانہ غیب حاصل کرنے کیلئے :۔

اگر کوئی شخص کسی معاملے کی چھان بین دریافت کرنا چاہتا ہے یا خزانہ غیب پانا چاہتا ہے تو اسے چاہیے بارہ روز تک روزانہ بارہ ہزار مرتبہ اللہ الصمد پڑھے سب بھید ظاہر ہوں گے جو کوئی خزانہ غیب سے پائے یا معلوم کرنا چاہے تو چھ دن صبح و شام چھ ہزار چھ سو چھیاسٹھ مرتبہ اللہ الصمد پڑھے خزانہ خود بخود معلوم ہو جائے گا یا کوئی بزرگ خواب میں آ کر اطلاع دیں گے نماز پانچ وقت باجماعت پڑھیں چھوٹے بڑے گناہوں سے بچیں 

وسعت رزق کیلئے

وسعت رزق کیلئے :۔

امام بونی رحمۃ اللہ علیہ کا قول ہے کہ اسم یا وکیل کو کثرت سے پڑھنے والے کے اسباب رزق میں اللہ پاک اضافہ فرماتا ہے ۔

قوت باہ کیلئے روحانی علاج

قوت باہ کیلئے روحانی علاج :۔

سورہ البینہ پارہ 30 کسی برتن میں مکمل لکھ کر پلانے سے قوت میں اضافہ ہوتا ہے ۔

ہر درد سے شفاء حاصل کرنے کیلئے

ہر درد سے شفاء حاصل کرنے کیلئے :۔

وَ إِنْ يَمْسَسْکَ اللَّهُ بِضُرٍّ فَلا کاشِفَ لَهُ إِلاَّ هُوَ وَ إِنْ يَمْسَسْکَ بِخَيْرٍ فَهُوَ عَلي‏ کُلِّ شَيْ‏ءٍ قَديرٌ   اگر آپ کو ہر قسم کی تکلیف اور درد سے شفاء حاصل کرنی ہو تو سات یا گیارہ بار مذکورہ آیت کو جس جگہ تکلیف ہو وہاں ہاتھ رکھ کر پڑھیں اور دم کر دیں ۔
جس جگہ درد ہو اس جگہ کو مضبوط پکڑ کر 10 مرتبہ سورہ فاتحہ اور 10 مرتبہ سورہ کافرون پڑھ  کر دم کریں اور چھوڑ دیں پھر مریض سے دریافت کریں کہ آرام آیا یا نہیں آرام نہ آیا ہو تو دوبارہ اسی طرح کریں تین بار کرنے سے انشاءاللہ درد جاتا رہے گا اور اگر پھر بھی درد نہ جائے تو گیارہ مرتبہ کرنے سے یقیناً درد دور ہو جائے گا ۔

Wednesday, January 20, 2016

میری زندگی کے روحانی ایٹم بم

میری زندگی  کے روحانی ایٹم بم:۔

لڑکی کی بجائے لڑکا :۔
جن عورتوں کے ہاں اکثر لڑکیاں پیدا ہوتی ہیں ۔ انہیں اگر استقرار حمل کے ایک ماہ بعد سے کچا کدو لیکر اس کے بیجوں کو مصری کے ساتھ استعمال کرنا شروع کریں اور تیسرے ماہ کے آخر تک جاری رکھیں تو لڑکی کی بجائے اکثر لڑکا پیدا ہوتا ہے ۔ یہ تجربہ پچاس فیصد کامیاب رہا ہے ۔
معاون حمل :۔
حملہ عورت کو اگر دوران حمل ابتدائی اور آخری ماہ میں ایک چھٹانک مصری کے ساتھ روزانہ دو چھٹانک کچا کدو استعمال کرایا جائے تو بچے کا رنگ شرطیہ طور پر بہتر ہو گا ۔
خوبصورت پیدا کرنے والا راز :۔
ایام حمل میں سنگتروں کا زیادہ استعمال خوبصورت اولاد پیدا کرنے کا راز ہے جس کا جی چاہے آزما کر دیکھ لے ۔ایام حمل کے دوران انگور کا زیادہ استعمال بھی خوبصورت اولاد پیدا کرنے کا راز ہے ۔ ایام حمل کے دوران صبح و شام کے وقت روغن بادام کا یک چمچ ایک پاؤ دودھ میں مکس کر کے روزانہ نوش فرمائیں انشاءاللہ اولاد خوبصورت اور ذہین ، عقلمند ، پیدا ہو گی ، ایام حمل کےدوران خربوزہ اور تربوز کا زیادہ استعمال کرنے سے اولاد خوبصورت پیدا ہو گی۔
بانجھ عورت کا روحانی علاج :۔
حضرت بابا فرید الدین گنج شکر چشتی رحمۃ اللہ علیہ کا ارشاد ہے ۔اگر کوئی عورت اولاد سے محروم ہو تو اس کو یہ نقش کاغذ پر لکھ کر سات روز تک کھلایا جائے اگر حکم خدا سے بیٹا پیدا نہ ہو تو قیامت کے دن میری دامن گیر ہو نقش مکرم یہ ہے۔

سودھ
صراح جمیع
سرومہ
سرسر

شادی کیلئے روحانی عمل :۔
اگر کسی شخص کی لڑکی کنواری اور کوئی شخص اس سے نسبت کاپیغام نہ دیتا ہو تو وہ وضو کرنے کے بعد دو رکعتیں نفل پڑھ کر ایک سو دفعہ یالطیف پڑھے اور پڑھ کر اسی مقصد کیلئے دعا مانگے اللہ پاک کے حکم سے ایک ماہ کے اندر اندر مراد پوری ہو گی ۔
نظر بد  کیلئے :۔
اگر نظر بدی کی وجہ سے شادی میں رکاوٹ ہو تو یہ تعویذ لکھ کر چند منٹ سر پر رکھیں پھر جلا دیں ایک تعویذ سے نظر بد کا اثر پوری طرح سے ختم نہ ہو تو تین تعویذ کافی ہیں
                                                            7+5+2+1
       الیابس              الباسط

طاقت ور اور کراماتی تحفہ:۔
سوجی آدھا کلو کو دیسی گھی ایک کلو میں بھون لیں حسب ذائقہ چینی ملا کر اس میں سونف ایک پاؤ بڑی الائچی ایک پاؤ چھوٹی الائچی ایک پاؤ سب چیزیں بارک پیس کر اس میں ملا کر محفوظ رکھیں ۔ خوراک یہ ایک چمچ صبح و شام نیم گرم دودھ سے لیں دماغی کمزوری ، یاداشت ، اعصابی کمزوری اور کھچاؤ ، کمر کے درد ، جوڑوں کے درد مردانہ خاص کمزوری ، عوتوں کے اندرونی امراض کیلئے انتہائی طاقتور اور کراماتی تحفہ ے یقین نہ آئے تو آزما کر دیکھیں ۔
شادی کیلئے :۔
اگر شادی کرنی ہو تو مندرجہ ذیل تعویذ لکھ کر محب کے تکیے کے نیچے چالیس روز تک رکھیں ۔
3
ولم
یولد
ولم
یکن
5
ھو
اللہ
احد
اللہ
7
یولد
ولم
یکن
لہ
1
قل
ھو
اللہ
احد
6
الصمد
لم
یلد
ولم
4
لہ
کفوا
احد
قل
2
یکن
الصمد
لم
یلد
8

کفوا
احد

الحاب

مندرجہ بالا نقش کے اوپر باریک کاغذ رکھ کر خانے بنا لیں اور کاغذ کو الگ کر کے اوپر لکھیں اور پھر خانہ پوری اس طرح کریں کہ پہلے وہ چار خانے ڈالیں جس پر نمبر1 ڈالا گیا ہے پھر نمبر 2 کا خانہ پر کریں اس طرح ترتیب سے آٹھوں خانے لکھ ڈالیں اس کے نتیجے محب (یعنی جو شادی کرنا چاہتا ہے ) کا نام اور اس نام کے بعد الحب لکھ کر محبوب (یعنی جس سے شادی کرنا مقصود ہو ) کا نام لکھیں پھر یہ تعویذ محب اپنے تکیے کے نیچے رکھے اگر بہت جلدی اثر مقصود ہو تو دو پتھروں کے درمیان اس تعویذ کو دبا دیں ہر پتھر کا وزن  کم از کم دو سیر ہونا چاہیے ۔
شادی کیلئے روحانی عمل :۔
سب کاموں سے فارغ ہو کر رات کو سونے سے پہلے اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف پڑھنے کے بعد سورہ اخلاص اکتالیس بار پڑھیں صرف شادی کیلئے دعا کریں عمل کی مدت 90 دن ہے اس عرصہ میں منگنی یا شادی ہو جائے تو بھی دن پورے کرنا ضروری ہے
اولاد کیلئے :۔
اگر کسی کی اولاد پیدا ہو کر مر گئی ہو یا آئندہ اولاد ہونے کا مکان نہ ہو تو وہ شخص گیارہ دن تک عشاء کی نماز کے بعد تین ہزار دفعہ یا جبار پڑھ کر تین عدد مغز بادام پر دم کر کے ایک دانہ بیوی کو کھلائیں اور دو دانے خود کھائے پھر اپنی بیوی سے خلوت کرے گیارہ دن تک ایسا کرے انشاءاللہ اس کی بیوی حاملہ ہو گی اور نیک صالح فرزند ہوگا جب بچہ پیدا ہو تو اس کانام عزیز اللہ یا عطاء اللہ رکھے اور سات برس تک ہر سال اس کیلئے ایک بکرے کی قربانی کرے۔
اولاد کیلئے:۔
اگر کوئی شخص چاہے کہ نیک اور صالح فرزند پیدا ہو تو بیوی کےپاس جا کر پہلے دن 11 مرتبہ یامتکبر پڑھے اور پھر حق زوجیت ادا کرے تو اللہ پاک کے حکم سے سعادت مند بچہ پیدا ہو گا ۔
عورت کیلئے :۔
سورہ ممتحنۃ کو لکھ کر کسی بد زبان عورت کو پانی میں گھول کر پلانا نہایت مفید ہے ۔
دین و دنیا کی حاجتوں کیلئے :۔
ایک سو انتیس دفعہ پنجگانہ نماز کے بعد یالطیف پڑھنا اورہمیشہ اس عمل کا کرنا دین و دنیا کی حاجتوں کے پورا ہونے کا بڑا کامل ذریعہ ہے راقم الحروف کہتا ہے کہ میری زبان میں طاقت نہیں جو میں اس اسم کی تاثیر بیان کروں یا قلم سے لکھ سکوں یہ اللہ پاک کی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے جو اللہ پاک نے اپنے بندوں پر نچھاور کی ہیں ۔
بے پناہ قوت و طاقت کیلئے :۔
3 گرام  روزانہ یہ نسخہ کھائیں زبردست مقوی باہ و اعصاب رئیسہ کیلئے لاجواب ہے صحت قائم رہتی ہے خونجان ، کبابہ ، زنجبیل ، مصطلگی ، جوزبوا، دار چینی ، عقر قرحا سب 10 گرام ، عود خالص 2 گرام، تمام وزن سے 3 گنا شہد لیکر معجون بنا لیں ۔
ایک نایاب نسخہ :۔
گھر میں پسے ہوئے آٹے کا چھان محفوظ رکھیں قدرت نے اس میں وہ طاقت رکھی ہے کہ شاید کسی اور میں نہ ہو چائے کی جگہ اسے ڈال کر چائے بنا کر پینے والا کبھی نامرد نہیں ہوتا قوت باہ کیلئے اکسیر ٹوٹکہ ہے علامہ مشرقی نے اس کی تعریف فرمائی اور یہ بھی فرمایا کہ نہ جانے اس میں اور کیا کیا قوتیں پنہاں ہیں جو انسان کیلئے یقینی طور پر مفید ہیں ۔
مقوی باہ نسخے :۔
نہایت ہی مقوی باہ ہے دار چینی ، کباب چینی ، حرمل ، سوختہ ، خراطین مصفی ، تمام اشیاء کو کوٹ چھان کر سفوف بنا لیں سفوف کو کیپسول میں بھر لیں صبح و شام ایک کیپسول دودھ کے ہمرا ہ لیں ۔
موصلی سفید انڈیا 30 گرام، عقر قرحا 30 گرام، مصری 50 گرام، تمام اجزاء کو کوٹ چھان کر سفوف بنا لیں 5 گرام صبح و شام ہمراہ دودھ استعمال کریں زبردست اثرات کا حامل ہے سادہ مگر لاجواب نسخہ ہے ۔
دار چینی کو خوب اچھی طرح باریک پیس کر رکھ لیں دودو ماشہ صبح و شام نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں باہ کی تقویت اور دودھ ہضم کرنے کیلئے بہترین اور سادہ نسخہ ہے ۔
عمدہ گاجریں لے کر اوپر سے چھیل لیں اور اندر سے گٹھلی نکال لیں پھر انہیں کدو کش کر لیں یہ کدو کش شدہ گاجریں ایک سیر لے کر گائے کے ایک سیر دودھ میں پکائیں جب اچھی طرح گل جائیں اور دودھ خشک ہو جائے تو اتار کر رکھ دیں کڑاہی میں دیسی گھی ڈیڑھ پاؤ ڈال کر آگ پر دم کریں اور گاجروں کا مادہ اس میں بریاں کریں یہاں تک کہ اچھی طرح سرخ ہو جائیں اس میں آدھ سیر مصری ڈال کر اچھی طرح حل کریں اور ذیل کی ادویہ شامل کریں مغز بادام شیریں 2 تولہ، مغز اخروٹ 2 تولہ، مغز چلغوزہ 2 تولہ، مغز ناریل 5 تولہ، مغز پستہ 2 تولہ، مغز خرونجی 2 تولہ، حلوہ تیار ہے منی کو زیادہ کرتا ہے قوت باہ کو بڑھاتا ہے خوراک 5 تولہ سے 7 تولہ تک ورق چاندی لپیٹ کر صبح کو کھلائیں ۔
ایک عدد پختہ سیب لے کر چاقو سے چھیل کر اس میں جس قدر بھی لونگ آ سکیں چبھودیں ہفتہ بھر بعد لونگ مذکورہ نکال کر شیشی میں رکھ چھوڑیں روزانہ صبح کے وقت چار سے چھ لونگ نوش فرمایا کریں پھر دیکھیں کہ کس قدر قوت پیدا ہوتی ہے یہ ایک آسان سا چٹکلہ باہ کے تیز کرنے میں نہایت ہی لاجواب ثابت ہوا ہے ۔
روزانہ نہار منہ دو یا تین سیب کھا کر اوپر سے دودھ پیا جائے تو دو ایک ماہ ہی میں صحت قابل رشک بن جاتی ہے جلد کا رنگ نکھر آتا ہے چہرے پر سرخی کی لہر آ جاتی ہے اعضائے رئیسہ کی تمام کمزوریاں دور ہو کر ان میں زندگی کی روح سرایت کرنے لگتی ہے مختصر الفاظ میں یوں کہنا چاہیے کہ اس غذا سے وہ تمام فوائد حاصل ہو جاتے ہیں جن کا ذکر بڑی بڑی قیمتی دواؤں کے اشتہاروں میں تو پایا جاتا ہے مگر کسی دوا سے حاصل نہیں ہوتے ۔
آم کا تازہ میٹھا پتلا رس پاؤ بھر سفوف ستار چھ ماشہ، سفوف ثعلب چھ ماشہ ، تازہ دودھ دو چھٹانک ، ادرک کا رس چار ماشہ ، پیاز کا رس ایک تولہ، انڈے کی زردی ایک عدد عمدہ دیسی گھی ایک تولہ، زعفران تین رتی ،عرق گلاب ایک تولہ میں حل کرکے سب چیزوں کو خوب اچھی طرح ملا کر آدھی چھٹانک باریک پسی ہوئی مصری شامل کر کے پی لیا جائے دو ہفتہ بعد اس کا نصف وزن یا پورا نسخہ تیار کر کے شام کو بھی استعمال کیا جائے باہ ، تولید منی ، تولید خون ، فربہی، تقویت جسم اور اعضائے رئیسہ کیلئے بہترین غذائی مفر حبھی ہے اور مقوی بھی ۔